الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
میرے خیال میں علی ولی اور کیلانی صاحب کا اختلاف لفظی ہے۔ کیلانی صاحب کا کہنا ہے
اور یہی رائے علی ولی صاحب کی بھی ہے۔وہ لکھتے ہیں:
نفس مسئلہ میں کوئی اختلاف ہیں ہے دونوں حضرات کی رائے ہے کہ اس معنی میں تکفیری کہنا درست نہیں ہے کہ ان کا کافر قرار دیا جا رہا ہے۔ اب ایک چھوٹا سا اختلاف لفظ تکفیری...
یقینا کلیم بھائی وہ نہیں کہنا چاہ رہے جو اس جملہ سے بظاہر نکل رہا ہے۔
میرے خیال میں بہتر یہی محسوس ہوتا ہے کہ اس ترکیب کا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ پہلی نظر میں مرحومہ، امت کی صفت معلوم ہو رہی ہے جبکہ قائل کا مقصود یہ نہیں ہے۔ یعنی ترکیب توصیفی "امت مرحومہ" کی بنتی نظر آ رہی ہے۔
جزاکم اللہ
بہت سے افعال کے بعد مروی مسنون الفاظ کے معانی سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ دعائیہ الفاظ نہیں ہیں بلکہ کلمہ شکر ہیں۔ جیسا کہ روزہ کھولنے کے بعد کے مروی مسنون الفاظ کو دعا کہا جاتا ہے تو ہمیشہ ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ یہ الفاظ کسی طور بھی دعا کے الفاظ نہیں ہیں تو کیا انہیں دعا کہنا درست ہے؟
مکمل وضاحت آپ کی اس عبارت میں موجود ہے۔ بہت سی باتیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں آپ کے ساتھ خاص تھیں جیسا کہ صحابہ کا اپنی توبہ و استغفار کے لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کی جناب میں وسیلہ بنانا وغیرہ۔
ریسرچ کا صحیح یا غلط ہونا ایک نسبتی اصطلاح relative term ہے یعنی جس سے آپ فیصلہ چاہ رہے ہیں، وہ اپنے نقطہ نظر angle سے اس ریسرچ کو دیکھ رہا ہے۔ لہذا ایک ہی ریسرچ کے صحیح یا غلط ہونے کے بارے لوگوں کا نقطہ نظر ایک سے زائد ہو سکتا ہے، اس میں کوئی Hard and Fast قسم کا ضابطہ نہیں اپنایا جا سکتا ہے کہ...
ایسی صورت میں راقم کے علم و تحقیق کے مطابق ایک ہی طلاق ہو گی اور عام طور اہل حدیث علماء کا یہی فتوی ہے کیونکہ یہ ایک مجلس میں تین طلاق کی صورت ہی ہے۔
جزاکم اللہ خیرا
یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا واقعہ کربلا جو شیعہ مسلک کی بنیاد ہے، پر بھی کوئی فلم یا مووی یا ڈرامہ وغیرہ بنا ہے۔ اگر بنا ہے تو اس کی طرف رہنمائی فرمایے گا۔
انبیاء کو فلمانے کے بعد حضرت علی یا حضرت حسین رضی اللہ عنہما کو فلمانے میں کیا کسی قسم کی کوئی ہچکچاہٹ شیعہ معاشروں میں نہیں پائی جاتی؟
یہ سوال درست نہیں ہے، اس میں سمجھنا کا لفظ لانا سوال کو سوال نہیں رہنے دیتا۔ اگر سمجھ سے مراد اس کے دل میں ایک بات ہے تو جو بات دل میں ہوتی ہے اس پر فتوی نہیں لگتا۔ ہاں اگر اس نے اپنی سمجھ کر اظہار کر دیا تو اب یہ اس کا قول بن گیا۔ اور اب سوال یوں ہوا کہ جو شخص بھی قرآن مجید کو تحریف شدہ کہے تو...
یہ چونکہ اوپن فورم ہے اور ہر شخص اس میں مکالمہ میں حصہ لیتا ہے لہذا یہ مطالبہ کرنا درست نہیں ہے کہ آپ سے مکالمہ کرنے والے لازما آپس میں متفق ہوں۔ وہ آپ میں اختلاف کرتے ہوئے بھی آپ سے مکالمہ کر سکتے ہیں۔
باقی سوالات مختلف مقاصد کے تحت کیے جاتے ہیں۔ ان میں بعض اوقات سوال کا مقصد سائل کا اپنے...