الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
پہلا دور
شروع شروع میں جب خان صاحب کو فکر مودودی رحمہ اللہ سے اختلاف پیدا ہوا تو انہوں نے جماعت کے رفقاء سے اس کا اظہار کرنا شروع کیا لیکن چونکہ خان صاحب تا حال اپنے اختلاف کو بیان کرنے میں اتنا واضح اور متعین نہیں تھے لہٰذا عموماً سینئر رفقائے جماعت نے ان کے اختلافات کو لفظی اختلاف کا نام دے...
تصور اقامت دین یا نفاذ شریعت
ہم یہ واضح کر چکے ہیں کہ مولانا وحید الدین خان یکم جنوری ١٩٢٥ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مدرسة الاصلاح، سرائے میر، اعظم گڑھ سے ہی حاصل کی اور ١٩٣٨ء میں اس مدرسہ کو جوائن کیا۔ ١٩٤٤ء میں چھ سال بعد انہوں نے یہاں سے اپنی مذہبی تعلیم مکمل کر لی۔
اسی...
قسط چہارم
اس سلسلہ وار مضمون کی سابقہ تین اقساط میں ہم نے مولانا وحید الدین خان صاحب کے تصورِ علاماتِ قیامت کا جائزہ لیا تھا۔ ذیل کی قسط میں ہم ان کے تصورِ اقامت دین اور نفاذ شریعت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
وقوع قیامت
مولانا وحید الدین خان صاحب کے بقول قیامت کی تقریباً تمام علامات ظاہر ہو چکی ہیں اور اب اس کے وقوع کا وقت بہت ہی قریب ہے۔ایک جگہ لکھتے ہیں کہ گلوبل وارمننگ (global warming)کے نتیجے میں ٢٠٥٠ء تک قیامت واقع ہونے کے قوی امکانات ہیں:
ایک اور جگہ٢٠٥٠ء تک قیامت کے واقع ہونے کے بارے...
بیت اللہ کو آگ لگانا
قیامت کی نشانیوں میں یہ بھی روایات میں بیان ہوا ہے کہ بیت اللہ کو آگ لگائی جائے گی۔ خان صاحب اس کی تاویل کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
قابل غور بات یہ ہے کہ روایات میں'البیت' کا لفظ استعمال ہوا ہے اور اس میں الف' لام تعریف کا ہے اور شرعی عرف میں 'البیت' سے مراد 'بیت اللہ' ہی...
کلمہ گو مسلمان کا باقی نہ رہنا
بعض روایات کے مطابق قرب قیامت کی علامات میں سے ایک علامت یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ زمین پر کوئی کلمہ گو مسلمان باقی نہ رہے گا اور قیامت' کفار اور شریر قسم کے لوگوں پر قائم ہو گی۔ خان صاحب نے اس کی بھی تاویل کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں:
خان صاحب کی یہ تاویل اللہ کے...
اللہ کے کلمہ کا غلبہ
روایات میں قیامت کی علامات میں ایک علامت یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ اللہ کا دین ہر کچے پکے مکان پر غالب ہو کر رہے گا۔ خان صاحب اس کی تاویل کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
مسند احمد کی مذکورہ بالا روایت کہ جس کی خان صاحب نے تاویل کی ہے، کی مکمل عبارت یوں ہے:
''لایبقی علی ظھر الأرض...
دخان یا دھواں
قیامت کی نشانیوں میں ایک نشانی 'دخان' کی بھی بیان کی گئی ہے اور یہ مومنین کے لیے آزمائش اور کفار کے لیے عذاب کی صورت میں نازل ہو گا۔ خان صاحب اس کی تاویل کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
'دخان' کا ایک جزوی مصداق قریش مکہ پر قحط سالی کا آنے والا عذاب تھا جیسا کہ عبد اللہ بن مسعود رضی...
دریائے فرات سے سونے کا خزانہ برآمد ہونا
قیامت کی نشانیوں میں اس کا تذکرہ بھی ملتا ہے کہ دریائے فرات سے سونے کا خزانہ بر آمد ہو گا۔ خان صاحب اس روایت کی تاویل کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
خان صاحب نے یہاں بھی حسب عادت مکمل روایت نقل نہیں کی ہے اور صرف اتنا حصہ ہی نقل کرنے پر اکتفا کیا ہے کہ جس سے ان...
دابة الارض کا ظہور
قیامت کی نشانیوں میں ہمیں ایک ایسے جانور کا تذکرہ بھی ملتا ہے جو زمین سے نکلے گا اور لوگوں سے کلام کرے گا۔مولانا وحید الدین خان صاحب اس جانور کے بارے بھی یہ تاویل پیش کرتے ہیں کہ اس سے مراد بھی امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک داعی اور مصلح فرد ہے۔ ایک جگہ لکھتے ہیں ...
قسط سوم
اس سلسلہ وار مضمون کی سابقہ دو اقساط میں ہم نے مولانا وحید الدین خان صاحب کے تصور مہدی ومسیح اور نظریہ دجال کا تجزیاتی' تحقیقی اور تنقیدی جائزہ لیاتھا۔ ذیل کی قسط میں ہم علامات قیامت کے باب میں دیگر علامات مثلاً یاجوج ماجوج' دابة الارض' دریائے فرات سے سونے کا خزانہ برآمد ہونا' دخان'...
قتل دجال
مولانا وحید الدین خان صاحب کے نزدیک مہدی اور مسیح کا سب سے بڑا کارنامہ دجال کا قتل ہے اور دجال کے قتل سے مراد دجالی فتنے کا استدلالی رد ہے۔ ایک جگہ لکھتے ہیں:
ایک اور جگہ لکھتے ہیں:
'
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روایات اس بارے واضح ہیں کہ قتل دجال سے مرادکسی نظریہ کا...
آمد دجال
مہدی ومسیح کی طرح دجال کے بارے بھی خان صاحب کا نقطہ نظر بہت ہی عجیب ہے۔ ان کے نزدیک دجال سے مراد دھوکے باز ہے جو ذہنی وفکری گمراہی پیدا کرے گا نہ کہ انوکھی صفات کا حامل شخص جو قتل وغارت گری کرے۔ ایک جگہ فرماتے ہیں:
خان صاحب کے بقول، لوگ دجال کی آمد کے منتظر ہیں حالانکہ وہ آ چکا...
بدعی تصور مہدی ومسیح کا علمی محاکمہ
اس قسط میں ہم خان صاحب کے اس بدعی تصور مہدی ومسیح کا احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ایک تجزیہ پیش کریں گے اور ان باطنی تاویلات کا بھی علمی محاکمہ کریں گے جنہیں خان صاحب نے الفاظ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا جامہ پہنانے کی آخری حد تک سطحی کوشش کی...
قسط دوم
سابقہ قسط میں ہم نے مولانا وحید الدین خان صاحب کے تصور مہدی ومسیح پر ان کے الفاظ کی روشنی میں مفصل بحث کی تھی۔ اس کا خلاصہ کلام یہ تھا کہ خان صاحب کے نزدیک مہدی، عیسیٰ ابن مریم، رجل مومن اور مجدد آخر الزمان ایک ہی شخصیت کے مختلف نام ہے اور یہ شخصیت قیامت سے پہلے اخوان رسول کی ایک ٹیم...
للهم اغفر لحينا وميتنا, وشاهدنا وغائبنا, وصغيرنا وكبيرنا, وذكرنا وأنثانا, اللهم من أحييته منا فأحيه على الإسلام, ومن توفيته منا فتوفه على الإيمان, اللهم لا تحرمنا أجرها, ولا تضلنا بعدها