اقسامِ اعراب
تحریر : محمد امجاد عالم نیپال
معربات (اسمائے متمکنہ اور افعال مضارعہ مجرد عن نون جمع مؤنث اور نون تاکید) کے کل چار اعراب ہیں
(1)رفع: یہ فعل مضارع اور اسمائے متمکنہ دونوں کے مابین مشترک ہے یعنی رفع کی حالت فعل مضارع کی بھی ہوتی ہے اور اسمائے متمکنہ کی بھی جیسے:یَقُوْمُ زَیْدٌ...