الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
منکرین حدیث اس قسم کے خودساختہ ”نان ایشوز“ سے سادہ مسلمانوں کے اذہان کو منتشر کیا کرتے ہیں۔ اس ”پہیلی“ میں بھی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی اور اولاد کی پیدائش کے نہ تو سال پیش کئے گئے ہیں اور نہ ہی زمانی ترتیب کہ ان پر گفتگو کی جائے۔ ۔ ۔ ۔ ایک مسلمان کو اس قسم کی باتوں میں اپنی...
”جو قربانی کا ارادہ کرے“ سے ایک مطلب یہ بھی تو نکلتا ہے کہ قربانی کا ارادہ وہی کرسکتا ہے، جس کے پاس قربانی کرنے کے لئے مال موجود ہو۔ جن کے پاس مال موجود نہ ہو، وہ قربانی کا ارادہ تو نہیں کریں گے۔ یوں قربانی کے حوالہ سے دو ”گروپ“ بن جاتے ہیں۔ ایک قربانی کرنے (کرسکنے) والے اور دوسرا قربانی نہ کرنے...
یہ پروگرام 2012 میں چلتا تھا۔ اب پتہ نہیں جاری ہے کہ نہیں۔ مراسلہ نمبر۔6 بی بی سی کی ایک رپورٹ سے نقل شدہ ہے۔ مذکورہ ویڈیو کا لنک نہیں مل سکا جو دس بارہ سال تک کے بچوں کے لئے بنائی گئی تھی۔
عامر خان کا شو کافی پسند کیا جا رہا ہے
بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنے پروگرام ’ستيے میو جيتے‘ یعنی سچ کی جیت کے دوسرے شمارے میں بچوں کے جنسی استحصال کا معاملہ اٹھایا ہے۔
اس شو میں بعض ایسے لوگ شامل ہوئے جن کا بچپن میں جنسی استحصال ہوا ہے۔ ان افراد نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا سب سے کے سامنے...
اسی ضمن میں ایک اور نکتہ بھی ہے اور وہ ہے اپنے کمسن یا بالغ ہوتے بچوں اور بچیوں کو کسی مخالف جنس یا ہم جنس کی طرف سے ”جنسی استحصال“ سے بچنے کی تربیت دینا۔ اس بارے میں بھارتی اداکار عامر خان کی ایک مفید ویڈیو سوشیل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہے۔ اس قسم کے ویڈیوز بھی اپنے بچوں کو دکھلانا سود مند ثابت...
پہلے آپ ”جنسی تعلیم “ کی وضاحت کیجئے کہ اس کی حدود و قیود کیا ہیں۔۔ ۔ ۔
1۔ پہلا درجہ تو یہ ہے کہ بلوغت کے بعد بچے اور بچیوں میں جو جسمانی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، انہیں اس سے آگاہ کرکے اس سے متعلقہ مسائل کا حل بتلانا۔
2۔ دوسرا درجہ یہ کہ بلوغت کے شرعی احکامات سے آگہی فراہم کرنا۔ پاکی...
الحمدللہ میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔ سب سے بہترین طریقہ تو انہیں اس بارے میں کوئی مناسب کتاب دینا ہے۔ آج کل تو یہ کام ویسے بھی بہت ”آسان“ ہوگیا ہے۔ میرے سارے بچے (بیوی نہیں ۔ ابتسامہ) میری فیس بک کی فرینڈ لسٹ میں شامل ہیں۔ ایک تو ان پر ”نظر“ رہتی ہے۔ دوسرے میں اس قسم کے خاص مضامین انہیں ٹیگ...
1”چھوڑ دیا ” کہنا درست نہیں ہے۔ آج بھی اگر یہ لوگ سامنے آئے تو ان شاء اللہ اسی طرح انہیں دین حق کی طرف مائل کرنے کی پوری پوری کوشش کروں گا۔۔۔۔۔
2۔ میں اس وقت بھی ایک رومن فورم میں گذشتہ ایک عشرے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہوں۔ اس قسم کے فورم میں جانے کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہاں ”ٹریفک“...
مطالعہ ہی کا تو واحد شوق ہے اور بہت زیادہ ہے۔ اب تو زیادہ تر آن لائن ہی پڑھتا ہوں ویسے کتابیں بھی میرے آس پاس ہی رہتی ہیں۔ غصہ بہت آتا ہے۔ اگر ”آن لائن غصہ“ آئے تو اگلے کو لگ پتہ جاتا ہے ۔ ابتسامہ زیادہ تر صبر سے کام لیتا ہوں۔ لیکن اگر صبر کا پیمانہ ”بھر“ جائے یا جہاں کہیں ضرورت محسوس ہو، وہاں...
سیاست ”بولنے والوں“ کا شعبہ ہے۔ اس شعبہ میں وہی لوگ کامیاب ہیں جو ”بول بچن دینے“ کے ماہر ہوں۔ جبکہ میں ایک خالص لکھاری بندہ جو کسی سیاستدان کا اسپیچ رائٹر تو بن سکتا ہے، خود سیاستدان نہیں بن سکتا۔ ویسے سیاست میں ”داخلہ“ کا ایک راستہ میرے پاس موجود تھا، جب میں جمیعت کے ایک حلقہ کا ناظم بھی تھا...
مجھے پڑھنے کا بچپن ہی سے شوق تھا۔ یہی شوق لکھنے کی طرف لے گیا۔ اخبارات پڑھنے شروع کئے تو اس میں لکھنے کا ہنر بھی آگیا۔ صحافتی امور میں مجھے ”خبر نویسی“ میں خاصی مہارت حاصل ہے۔ اخبارات پریس ریلیز کی صورت میں آنے والی خبروں کی عموماً کانٹ چھانٹ کردیا کرتے ہیں۔ لیکن اگر میں کوئی خبر تیار کرکے کسی...
جب تک ”مسلک“ کا وجود رہے گا، مسلکی اختلافات بھی رہیں گے۔ خود کو مسلمان کہنے والے ”مسلم ورلڈ“ کو میں تین زون میں تقسیم کرتا ہوں۔ ایک ریڈ زون، جو قرآن و سنت کی تعلیمات کے سراسر خلاف ہیں۔ اور مسلم امت کی بھاری اکثریت بھی انہیں مسلمان نہیں مانتی ۔ دوسرا گرے زون جو قرآن و سنت کو مانتے تو ہیں لیکن ذرا...
ادب و صحافت کا لڑکپن ہی سے طالب علم ہوں۔ ان دونوں شعبوں سے وابستہ لوگوں کو بہت قریب سے دیکھا ہے ۔ خود بھی ان کے ساتھ ”شامل“ رہا ہوں۔ جنگ اور پی پی آئی میں تو باقاعدہ ملازمت کی جبکہ نوائے وقت اور عرب نیوز اردو کے کراچی ڈیسک کے لئے منتخب بھی ہوا ۔ واضح ہو کہ صحافت میرا اولین پیشہ نہیں تھا۔ لیکن...