الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
یہ میرا ان کا معاملہ ہے۔ اس وقت آپ ہیں سامنے، آپ اپنی بات کریں، دوسرا صحیح ہو یا غلط، اس سے آپ صحیح ہوجائیں گے؟
آخر آپ خود کو زیر بحث لانے سے اتناڈرتے کیوں ہیں؟
آپ کا سارا کاروبار صرف اسی پر قائم ہے کہ یہ دیوبندی بریلوی وہابی آپس میں لڑتے رہتے ہیں، لہذا ہم فرشتے ہیں، بھئی اس لڑائی کا قادیانی بھی...
اسلامی تاریخ میں ٹائم ٹریول اور غلط فہمیاں
ایک صاحب کی تحریر نظر نواز ہوئی، جس کا عنوان ہے ’اسلامی تاریخ میں ٹائم ٹریول‘ میں اگر بھول نہیں رہا تو یہ صاحب’ دین کا جنازہ‘ کے عنوان سے ایک تحریر رقم فرما چکے ہیں، جس کا چند سال پہلے راقم نے جنازہ نکالا تھا، لیکن پھر بعد میں انہیں شاید انہیں اس جنازے...
اسلامی تاریخ میں ٹائم ٹریول
چند لمحات کے لیے میری درخواست پر اُس دور میں ٹائم ٹریول کیجئے کہ جب حضرت محمدﷺ کے وصال کو صرف 80 سال گزرے تھے۔ ایک بھی صحابی زندہ نہیں ہے البتہ وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے صحابہ کو دیکھا تھا۔ اس وقت نہ ابو حنیفہ پیدا ہوئے تھے نہ امام مالک نہ امام جعفر صادق اور نہ فقہ...
اسقاطِ حمل، زنانہ مجبوری کے تناظر میں
عورت کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے، مرد کی معیشت کمزور ہے، ہمیں ابھی بچے نہیں چاہییں، وغیرہ حالات میں بلا ضرورت منع حمل یا اسقاط تو ایک فیشن کی صورت اختیار کرچکا ہے، جو ایک کبیرہ گناہ ہے، لیکن بہرصورت اس موضوع کا ایک ایسا پہلو بھی ہے، کہ جہاں واقعتا کئی ایک...
9 اور 10 محرم كا روزه
سلف و خلف میں جمہور علما کا یہ موقف رہا ہے کہ محرم میں دس تاریخ کا روزہ رکھنا افضل ہے، ساتھ 9 تاریخ کا ملانا اس سے بھی افضل ہے، لیکن ہر سال ہی بعض احباب کی طرف سے یہ بحث شروع ہوجاتی ہے کہ روزہ صرف 9 کا ہے، جبکہ دس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جبکہ ہمارے نزدیک بات اس کے برعکس ہے...
ذیل میں موضوع سے متعلق ایک مضمون ارسال کیا جارہا ہے، اس میں اردو عبارت وغیرہ کی کمزوریاں ہیں، معلومات بھی ناقص ہیں، لیکن پھر بھی اہمیت کے پیش نظر یہاں لگایا جارہا ہے۔
مدارس اسلامیہ اور حالات حاضرہ
بر صغیر میں مدارس و مساجدکی تعداد کا اندازہ رمضان المبارک میں سفرا کی رسید و روداد سے لگایا جاسکتا...
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس میں محمد بن اسحاق کا عنعنہ ہے۔
لیکن اس کا ایک شاہد موجود ہے، مسند بزار ( حدیث نمبر 4146) وغیرہ میں ہی، حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے۔ اس کی سند میں بھی ضعیف راوی ہے، لیکن دونوں مل کر حسن لغیرہ کے درجہ تک پہنچ جاتی ہیں۔
بعض اہل علم کو دیکھا کہ انہوں نے حدیث...
میں ایک ’دینی ملازم‘ ہوں
میں معاشرے میں موجودہ نظام ِتعلیم میں دوئی کی وجہ سے دوہری محنت کرتا ہوں۔ لیکن جب میں کچھ کرنے کے قابل ہوجاتا ہو تو پھر میرے نظام میں اتنا دم خم نہیں کہ میں اطمینا ن سے اپنے خون پسینے کی مزدوری طلب کرسکوں یا اس پر کوئی بحث و مباحثہ کرسکوں، کیونکہ میں کوئی عام مزدور...
کچھ دن پہلے ایک صاحب نے فیس بک پر اپنے خیالاتِ عالیہ کا اظہار کیا، صاحب اکثر اوقات نہایت دردِ دل سے علم اور اہلِ علم کی عزت و توقیر اور اجلال و اکرام کے حوالے سے نہایت عمدہ اور مفید معلومات فراہم کرتے ہیں نیز اندازِ بیاں شوخ و گستاخ ہونے کے ساتھ ساتھ تیکھا، رسیلا اور ادبیت سے معمور ہوا کرتا ہے...
تذکرہ ایک مہتمم کا
مجھ ناچیز کو دو مدارس میں تدریس کرنے کا موقع ملا پہلا :جامعہ امام بخاری گندھیاں اوتاڑ میں آٹھ سال، بلکہ اس مبارک مدرسہ کا پہلا استاد میں ہی ہوں ۔دوسرا دار الحدیث راجووال ،اس جامعہ میں ایک سال تدریس کا موقع ملا ۔
میں نے دونوں کے مہتمم صاحبان کو نیکی و تقوی سے متصف اور اساتذہ و...
عصر حاضر میں فکری انحراف کی بنیادیں
ایک وقت تھا فکری ونظری بحث ومباحثہ کے لیے خاص مجالس و محافل منعقد ہوا کرتی تھیں، اس قسم کی بحثوں کے لیے خاص اہلیت کی ضرورت سمجھی جاتی تھی، جو ہر کس وناکس کے بس کی بات نہ تھی، پھر کیا ہوا ، میڈیا، سوشل میڈیا وغیرہ جیسی سہولیات اپنے ساتھ معلومات کا سیلاب لے کر...
اداروں اور جماعتوں کی انتظامیہ کا فرعونی رویہ
دھونس، تحکم اور کمزور کو کچلنے کی نفسیات کوئی دین ، مذہب فکر یا پیشہ نہیں سکھاتا، لیکن یہ دبڑدھونس انسانی کمزوریوں میں سے ایک ہے، جہاں انسان کو موقعہ ملتا ہے، وہ خود کو ’انا ربکم الاعلی‘ کے درجے پر فائز کرنے کی مکمل کوشش کرتا ہے، یہ فرعونی رویہ دیگر...
اس کا ترجمہ میں نے پہلی پوسٹ میں مکمل کردیا ہے۔
اب مصنف کے حالاتِ زندگی وغیرہ لکھ کر کتاب میں کچھ اضافہ جات کرکے اسے کتابی شکل میں محدث لائبریری کے لیے تیار کرتے ہیں، ان شاءاللہ۔
نصیحت و عار میں فرق
الحمد للہ رب العالمین
یہ کچھ مختصر و جامع کلمات ہیں، جن کے ذریعے ’نصیحت‘ اور ’تعییر‘ یعنی ’عار دلانے‘ میں فرق واضح کرنا مقصود ہے، کیونکہ یہ دونوں اس بات میں تو مشترک ہیں کہ انسان کو ایسی بات یاد دلائی جاتی ہے، جسے وہ ناپسند کرتا ہے۔
یاد رکھیے اگر محض عیب جوئی، نقص اور مذمت...
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کچھ عرصہ سے یہ سلسلہ جاری تھا، کئی ایک احباب نے اس طرف توجہ دلائی۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
الحمدللہ یہ مسئلہ حل ہوچکا ہے۔ امید ہے کسی کے پاس اب ایسی پوسٹس نظر نہیں آرہی ہوں گی۔ ان شاءاللہ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس فورم پر آپ کو سیکڑوں مستند مضامین مل جائیں گے، جو آگے شیئر کیے جاسکتے ہیں۔
اسی طرح ایک اور سائٹ ہے:
https://www.tohed.com/
اس پر بھی کافی مستند مواد ہے۔
الحمدللہ آج یہ کام مکمل کرلیا ہے۔
’محدثین کا فقہی مسلک‘ کتاب کا خلاصہ اور نتائج
آخر میں پوری کتاب کا خلاصہ اور اس علمی بحث اور جد و جہد سے حاصل ہونے والے نتائج کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ جنہیں درج ذیل نکات میں بیان کیا جاسکتا ہے:
· تیسری صدی ہجری کے ائمہ حدیث کو اختیار کرنے کی وجہ یہ تھی کہ...