الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
نے گل کو ہے ثبات نہ ہم کو ہی اعتبار
کس بات پر چمن ہوس رنگ و بوکریں
کیاہمیں کام ان گلوں سے اے صبا!
اک دم آئے ادھر ، ادھر چلے
زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے
ہم تواس جینے کے ہاتھوں مرچلے
شمع کی مانند ہم اس بزم میں
چشم نم آئے تھے دامن ترچلے
خواجہ میردرد
جو ہم نے گھر میں اب ڈالا ہے آٹا
وہ حاصلؔ دیکھنے والا ہے آٹا
کچھ ایسی سختیاں گزری ہیں اس پر
تھا پہلے لال اب کالا ہے آٹا
یہاں ادنیٰ کے بھی لالے پڑے ہیں
وہ کہتے ہیں بہت اعلیٰ ہے آٹا
حکومت پانی پانی ہو گئی ہے
سو پوری قوم کا گیلا ہے آٹا
بدل دیجے مثالِ ''جوئے شیر'' اب
بہت مشکل سے اب ملتا ہے آٹا...