الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السلام علیکم ، فیصل ناصر بھائی ، اہلاً و سہلاً
بھائی جان ! کیا کریں کہ یہ آپ کا نہیں میرا مسئلہ ہے کہ ایسی ہی "ہلکی بات" گذشتہ پانچ چھ سال سے کئے جا رہا ہوں ، مختلف فورمز پر یہی "ہلکی باتیں" آج بھی درج ہیں ۔۔ ذرا انکل گوگل کو زحمت دے کر دیکھ لیں :) ۔ یہ الگ بات ہے کہ جتنے لوگ پڑھتے ہیں (عوام ،...
کنعان بھائی ، اردو کی بات نہیں ہے :)
اصل میں چچا غالب ایسے ہی مواقع کے لیے بہت پہلے کچھ یوں کہہ گئے تھے :
یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے مری بات
دے اور دل ان کو، جو نہ دے مجھ کو زباں اور
فضیلۃ الشیخ عبید بن سلیمان بن عبداللہ الجابری حفظہ اللہ اپنے مقالہ سلفی منہج کے اُصول ومبادی میں لکھتے ہیں : (بشکریہ : طارق سلفی)
سبحان اللہ !! کیا ہی خوبصورت بات کہی۔
جزاک اللہ خیرا
ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ کچھ پیشوائیان دین و مذہب ۔۔۔ اقوال پر زور دیتے ہیں اور دوسری طرف کچھ ایسے ہیں جن...
بھائی ، مجھے کچھ کچھ اندازہ تھا کہ آپ نے جواب میں کیا لکھنا ہے :)
اور جو مجھے بھی پتا ہے اور اس پر مجھے آپ سے اختلاف بھی نہیں ۔۔۔ کچھ گوگل سرچ آپ میری آئی ڈی اور لفظ "ایران" کے ساتھ کر لیں تو آپ کو بھی پتا چل جائے گا کہ جو باتیں آپ نے اپنے اس دوسرے مراسلے میں لکھی ہیں تقریبا تقریبا وہی میں نے...
انصاف کی بات ہے کہ خبر کے حوالے سے مجھے تھریڈ کا عنوان کچھ مناسب نہیں لگا۔
ایران سے اہل سنت کے عقائد و نظریات کے اختلافات ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہ ہونا چاہیے کہ اسلام دشمن باطل اقوام و ممالک کے خلاف ایران کی مستحسن سرگرمیوں کی یکسر نفی کر دی جائے۔
تھریڈ عنوان سے کچھ ایسا ہی منفی تاثر ملتا ہے۔...
وعلیکم السلام اور ویلکم بیک کنعان بھائی۔ :)
بھتیجے عمیر کے متعلق بتا کر آپ نے اچھا کیا اور دل خوش ہوا۔ اللہ ہمارے بھتیجے کو دین و دنیا کی کامیابیاں نصیب فرمائے ، آمین۔
یہ سچ ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ کے اس دور میں ایسے واقعات اور حالات کا اظہار ضروری ہے تاکہ چراغ سے چراغ جل سکے اور روشنی کا دائرہ...
خفقان صاحب نے دو خاص اعتراضوں کے علاوہ جاتے جاتے ایک عام حکمت کا موتی بھی بکھیرا تھا کہ :
جس کتاب کا کوئی message یعنی پیغام نہ ہو اس کا چھپنا بیکار ہے۔
اب حقیقت یہ ہے کہ کتاب لکھتے وقت ہم اپنی پیغامبرانہ ذمہ داریوں سے قطعی طور پر بےخبر تھے۔ ہمارے ذہن میں تو ایک ہلکی پھلکی "لفٹین بیتی" تھی اور...
ٹھیک کہا آپ نے ۔۔۔ لیکن میرا جہاں تک خیال ہے کہ ان دو باتوں میں فرق ہے :
کافر-فاسق سے متاثر ہونا /یا/ کافر-فاسق کی تعریف کرنا
کافر-فاسق کا قول نقل کرنا
کافر-فاسق کے کسی قول کو نقل کر کے اس قول کی تعریف کرنے سے یہ لازمی نہیں آتا کہ کافر-فاسق کے مجموعی کردار یا اس کے تمام نظریات سے بھی یگانگت...
الفاظ ذرا سخت تو نہیں ؟ :)
ویسے میں نے اپنے ناقص مطالعے کی حد تک جتنے ماہرین غالبیات کے مضامین پڑھے ہیں ، ان میں کہیں یہ بات نظر نہیں آئی کہ غالب دین دشمنی کی حد تک آمادہ تھے۔ بلکہ بعض ماہر غالبیات نے تو ان کے کلام سے ایسے اشعار پیش کئے ہیں جن سے غالب کا تصور خدا ، اسلام کے پیش کردہ عقیدہ توحید...
شاہد نذیر بھائی ، آپ کی تقریباً ساری ہی باتیں معقول ہیں ۔۔۔ ہاں درج ذیل فقرے کا جواب دینا چاہوں گا :
میرا خیال ہے کہ یہ وہی بات ہے جس سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ ہم کسی فنکار پر کوئی قید نہیں لگا سکتے کہ بس وہی لکھیں جو ہماری سمجھ میں آئے ۔۔ بلکہ فنکار ہی کیا کسی بھی شعبہ حیات کے افراد...
شاہد نذیر بھائی ، دراصل زبان و ادب کا اسلوب ایک جامد چیز نہیں بلکہ ہر دور میں بدلتا رہتا ہے۔ سوائے کلام الٰہی کے ، کہ یہ مخلوق کا نہیں بلکہ اللہ کا کلام ہے جو قیامت تک ایک ہی رہے گا۔
میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔ ایک ہی چیز ایک زمانے میں احمد رضا خان صاحب نے پیش کی تھی اور آج ڈاکٹر طاہر القادری...
یوسف ثانی بھائی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اور اسے مزید آگے بڑھاتے ہوئے عرض کرنا چاہوں گا کہ ۔۔۔
ہم کو ادیبوں یا شاعروں سے یہ مطالبہ نہیں کرنا چاہئے کہ آسان زبان میں ادب تخلیق کرو۔ یا لکھو تو ایسا صاف صاف لکھو کہ ہر کسی کی سمجھ میں آ جائے۔ ایسا مطالبہ وہاں زیادہ مناسب لگے گا جہاں کسی معاملے...
بھائی ، ویسے تو یہ ایک لمبی بحث ہے۔ اور بحث و تکرار سے نہ کبھی کسی کی اصلاح ہوئی ہے اور نہ ہونے کی توقع ہی رکھی جاتی ہے۔ لہذا بہتر طریقہ یہی ہے کہ آپ اس جماعت کی کتب سے اصلاح و فوائد پر مشتمل تحریریں پیش کریں اور اچھی باتوں کو دوسروں تک بھی پہنچانے کی سعی پیہم میں مشغول رہیں۔ ان شاءاللہ جزائے...
آپ کی بات تو درست ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے موسیقی کی دنیا کے گلوکار شیراز اوپل بھی جنید جمشید کی طرح ، تبلیغی جماعت سے متاثر ہو کر موسیقی کو خیرباد کہتے ہوئے دین اسلام کی تبلیغ کی راہ پر گامزن ہو گئے ہیں۔ ماشاءاللہ
اللہ انہیں قرآن و سنت کا مخلص داعی بنائے ، آمین۔
شیراز اوپل نے فیس بک پر لکھا ہے :
ارسلان بھائی ، ابوالحسن علوی بھائی فی الوقت آؤٹ آف اسٹیشن ہیں اور اتفاق سے شاکر بھائی بھی اپنی پروفیشنل مصروفیات کے تحت چند روز کے لیے سرگرم نہیں۔
باقی آپ کی خیرخواہی کا جذبہ لائق تحسین ہے لیکن ذاتی طور سے میں سمجھتا ہوں کہ غیرضروری باتوں کو ایشو بنانے میں جن کو ملکہ حاصل ہے وہ اپنی کاروائیوں...
اس سوال کا جواب دینے کی فقیر نے ایک مرتبہ فیس بک پر کوشش کی تھی ۔۔۔ واللہ "مولویانہ اردو" کے وہ ڈونگرے برسے کہ ابن صفی زندہ ہوتے تو فریدی کو چھوڑ صرف قاسم اور حمید کو بنیاد بنا کر ایک کھل کھلاتا ناول دے جاتے! :) ۔۔۔ بہرحال اس تجربے کے بعد خیال آیا کہ کرنے کے اور بھی کام ہیں اور فی الوقت یہ چیز...