الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شیطان سے بچاؤ کے کلمات :
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو دن میں سو بار کہے:
’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ.‘‘
’’اسے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا۔ اس کے لیے سو نیکیاں لکھی جائیں گی۔...
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب کلمات:
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"مجھے ان تمام چیزوں سے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے زیادہ محبوب یہ کلمات ہیں:
’’سُبْحَانَ اللّٰہِ والْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلاَ الٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ.‘‘
(مسلم کتاب الذکر والدعاء باب فضل التھلیل والتسبیح...
زبان پر ہلکے اور میزان میں بھاری کلمات:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"دو ایسے کلمات ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے میزان میں بھاری اور رحمن کو بہت پیارے ہیں۔"
’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ.‘‘
’’اللہ پاک ہے اپنی تعریفوں اور خوبیوں کے ساتھ۔ اللہ پاک ہے...
عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’مجالس ذکر کا انعام جنت ہے۔‘‘
(السلسلۃ الصحیحہ للالبانی ۵۳۳۳.)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو شخص مال خرچ کرنے میں بخیلی کا مظاہرہ کرے دشمن سے جہاد کرنے سے ڈرے اور رات کی مشقت سے ڈرے تو وہ...
کتاب الاذکار
ذکر کی فضیلت قرآن حکیم میں :
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَلَذِكْرُ اللَّـهِ أَكْبَرُ ۗ ۔۔۔﴿٤٥﴾ سورہ العنکبوت
’’اور اللہ کا ذکر ہر چیز سے بڑا ہے۔‘‘
وَاذْكُرُوا اللَّـهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿١٠﴾ سورہ الجمعہ
’’اللہ کو کثرت سے یاد کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔‘‘
فَاذْكُرُونِي...
خیر یا شر کا آغاز کرنے والے کا حال:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مضر قبیلہ کے چند لوگ ننگے بدن، اون کی دھاری دار چادریں لیے ہوئے آئے۔ ان کی فاقہ زدگی دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پریشان ہو گئے۔ نماز کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو خیرات کرنے کی ترغیب دی۔ صحابہ مال لاتے...
نیکی پر تعاون:
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ ۔۔۔ ﴿٢﴾ المائدہ
’’اور نیکی پر ایک دوسرے کا تعاون کرو۔‘‘
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس نے اللہ کے راستے میں کسی جہاد کرنے والے جہاد کے سامان تیار کیا بلا شبہ اس نے خود جہاد کیا۔ اور جو کوئی جہاد...
نیکی کا حکم دینے والا اگر خود نیکی پر عمل نہ کرے:
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ ﴿٢﴾ كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّـهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ ﴿٣﴾ الصف
’’اے ایمان والو! تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو تم کرتے نہیں ہو۔ اللہ کے ہاں یہ...
افضل جہاد:
ایک صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا جہاد افضل ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات کہنا۔"
(نسائی کتاب البیعۃ باب فضل من تکلم بالحق عند امام جائر۔ح۔۴۱۲۴۔ امام نودی نے صحیح کہا ہے)
ظالم کو ظلم سے روکنا:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا...
دعوت و تبلیغ کی ترغیب:
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ تعالیٰ اس کو تر و تازہ رکھے جو ہم سے کوئی بات سنے پھر اسے اسی طرح دوسروں تک پہنچا دے جس طرح اس نے سنا۔ اس لیے کہ بہت سے ایسے لوگ جن کو بات پہنچائی جائے سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والے ہوتے ہیں۔"
(ترمذی ابواب العلم باب ماجاء...
دعوت الی اللہ کی فضیلت:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا:
’’اللہ کی قسم! تیرے ذریعے سے کسی ایک آدمی کو اللہ تعالی کا ہدایت دینا تیرے لیے سرخ اونٹوں سے بھی بہتر ہے۔"
(بخاری کتاب المغازی باب غزوۃ خیبر، مسلم کتاب فضائل الصحابہ باب من فضائل علی بن ابی طالب رضی اللہ)
دین پھیلانے کا حکم :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"میری طرف سے لوگوں کو (احکام الٰہی) پہنچا دو۔ اگرچہ ایک آیت ہی ہو۔"
(بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب ما ذکر عن بنی اسرائیل)
دعوت الی اللہ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ﴿١٠٤﴾ آل عمران
’’اور تم میں ایک گروہ ہونا چاہیے جو بھلائی کی طرف بلائے، نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے یہی...
وعظ و نصیحت میں میانہ روی :
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہر جمعرات کو وعظ و نصیحت کرتے۔
ایک آدمی نے کہا: ’’آپ ہمیں روزانہ وعظ کیا کریں۔‘‘
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’میں روزانہ وعظ اس لیے نہیں کرتا کہ کہیں تم اکتا نہ جاؤ۔"
میں وعظ میں تمہارا...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسنِ تعلیم:
سیدنا معاویہ بن الحکم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا کہ اتنے میں ایک شخص کو چھینک آئی۔ میں نے (حسبِ دستور) یرحمک اللہ کہا۔ لوگوں نے مجھے گھورنا شروع کر دیا۔
میں نے کہا: ’’میری ماں مجھ پر روئے...
عورتوں کی تعلیم :
ایک دن ایک صحابیہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول مرد تو خوب آپ کی باتیں سنتے رہتے ہیں۔ ہمارے لیے بھی ایک دن مقرر کر دیجیے کہ ہم اس دن آپ کے پاس آجایا کریں اور آپ ہمیں بھی وہ باتیں سکھا دیا کریں جو اللہ تعالی نے آپ کو سکھائی ہیں۔ آپ صلی...
علم سے مراد کتاب و سنت کا علم ہے :
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو شخص دین کے علم کی تلاش میں چلتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے سے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے۔ جو لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہو کر اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے اور آپس میں اس کو سیکھتے سکھاتے...
علم کا حصول دنیا کے لئے:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص دین کا علم اس لئے سیکھتا ہے کہ اس سے دنیا کا ساز و سامان حاصل کرے تو وہ قیامت کے دن جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا۔"
(ابو داؤد کتاب العلم باب فی طلب العلم لغیر اللّٰہ ۔ح۔۴۶۶۳۔ حاکم و ذہبی نے صحیح کہا ہے)