الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
علم کی بنیاد پر اللہ کا ڈر:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اگر تم وہ باتیں جان لو جس کا مجھے علم ہے تو تم تھوڑا ہنسو اور زیادہ رؤو۔"
پس صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے اپنے چہرے ڈھانپ لئے اور ان کی آہ و زاری کی آوازیں آرہی تھیں۔
(بخاری کتاب الرقاق باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم لو تعلمون ما...
قربِ قیامت علماء حقہ ناپید اور جاہل پیشوا ہوں گے :
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ تعالی علم اس طرح ختم نہیں کرے گا کہ اسے لوگوں کے سینوں سے کھینچ لے بلکہ علماء وفات پا جائیں گے اور علم ختم ہو جائے گا۔ یہاں تک کہ وہ کسی عالم کو باقی نہیں رکھے گا۔ پھر لوگ جاہلوں کو پیشوا بنالیں گے۔...
علم دین کو چھپانا کبیرہ گناہ ہے :
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس سے دین کی کوئی بات پوچھی جائے پھر وہ اسے چھپائے تو قیامت کے دن اس کو آگ کی لگام دی جائے گی۔"
(ابو داؤد کتاب العلم باب کراھیۃ منع العلم ۔ح۔۸۵۶۳۔، ترمذی ابواب العلم باب ماجاء فی کتمان العلم ۔ح۔۹۴۶۲.)
علم کی طلب جہاد فی سبیل اللہ کے برابر ہے:
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص علم کی جستجو میں نکلتا ہے وہ واپسی تک ’’فی سبیل اللہ‘‘ (اللہ کی راہ) میں شمار ہو گا۔"
(ترمذی ابواب العلم باب فضل طلب العلم ۔ح۔۷۴۶۲.)
علم کا فائدہ مرنے کے بعد بھی ملتا ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ ختم ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے جس کا ثواب اسے ملتا رہتا ہے۔ صدقہ جاریہ یا وہ علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے یا نیک اولاد جو اس کے لیے دعائے خیر کرتی ہے۔"
(مسلم کتاب الوصیۃ...
عالم پر رشک کرنا جائز ہے:
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"رشک کے قابل صرف دو آدمی ہیں۔ ایک وہ جس کو اللہ نے مال دیا پھر اسے حق کی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق بھی دی۔ اور دوسرا وہ جس کو اللہ نے حکمت سے نوازا اور وہ اس کے ساتھ فیصلے کرتا اور دوسروں کو بھی سکھاتا ہے۔"
(بخاری کتاب العلم باب...
علم کا بیان
علم حاصل کرنے کی فضیلت:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس شخص کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اس کو دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔"
(بخاری کتاب العلم باب من یرد اللہ بہ خیرا، مسلم کتاب الزکوۃ باب النھی عن المسئالۃ)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص دین کا...
متفرق احکامات
رات کو آگ بجھانے کا حکم:
مدینہ میں ایک گھر گھر والوں سمیت رات کو جل گیا۔
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"یہ آگ تمہاری دشمن ہے۔ جب تم سونے لگو تو اسے بجھا دیا کرو۔"
(بخاری کتاب الاستیذان باب لا نترک النار فی البیت عند النوم، مسلم کتاب الاشربۃ باب الامر بتغطیۃ الاناء...
قیامت کی نشانی بیوی کا تجارتی کاموں میں اپنے شوہر کی مدد کرنا:
عبد اللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’قیامت کے نزدیک خاص لوگوں کو سلام کرنا رہ جائے گا۔ تجارت عام ہو جائے گی حتیٰ کہ بیوی تجارتی کاموں میں اپنے شوہر کی مدد کرے گی، رشتہ داریاں ختم ہو جائیں...
سودا کرتے وقت قسم اٹھانا:
عبد اللہ بن ابی اوفی کہتے ہیں کہ ایک شخص نے بازار میں کچھ سامان بیچنے کے لیے رکھا۔ پھر قسم کھا کر ایک خریدار سے کہنے لگا کہ مجھے اس مال کی اتنی قیمت مل رہی تھی حالانکہ اسے اتنی قیمت نہیں مل رہی تھی وہ اس طریقہ سے ایک مسلم کا مال ناحق لینا چاہتا تھا۔
اللہ تعالی نے...
کاہن کی کمائی حرام:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت، بدکار عورت کی کمائی اور کاہن کی شیرنی سے منع فرمایا۔
(بخاری کتاب البیوع باب ثمن الکلب، مسلم کتاب البیوع باب تحریم ثمن الکلب)
ایک جنس کی چیز کے وزن میں فرق جائز نہیں :
خیبر کی فتح کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر پر ایک عامل مقرر کیا۔ ایک دفعہ وہ آپ کے پاس عمدہ عمدہ کھجوریں لے کر آیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:
"کیا خیبر کی تمام کھجوریں ایسی ہی ہوتی ہیں۔"
اس نے کہا اے اللہ کے رسول سب ایسی نہیں ہوتیں...
سود کی حرمت:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔
(مسلم کتاب المساقاۃ باب لعن اکل الربا)
آپ نے سودی لین دین کے دونوں گواہوں پر اور سود لکھنے والے پر بھی لعنت فرمائی ہے۔
(ترمذی ابواب البیوع ماجاء فی اکل الربا)
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی...
بولی میں اضافہ:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"خریداری کی نیت کے بغیر بولی میں اضافہ مت کرو۔"
(بخاری کتاب البیوع باب لایبع علی بیع اخیہ، مسلم کتاب البیوع وکتاب البر)
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکہ دینے کی نیت سے قیمت بڑھانے سے منع فرمایا۔
(بخاری کتاب البیوع باب النجش، مسلم کتاب...
جعل سازی اور دھوکہ بازی منع:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم غلہ کے ایک ڈھیر پر سے گزرے آپ نے اس میں ہاتھ ڈالا۔ تو آپ کی انگلیوں نے تری محسوس کی۔ آپ نے پوچھا:
"اے غلہ والے یہ کیا ہے۔"
اس نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ بارش میں بھیگ گیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"تم نے بھیگے والے حصہ...
ادائیگی قرضہ میں زیادہ دینے کا جواز:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے خاص عمرکا اونٹ قرض لیا۔ اس نے آپ سے اونٹ کا تقاضا کیا اور تقاضے میں بہت سختی کی۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے اس کو تنبیہ کرنے کا ارادہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اسے چھوڑ دو اس لیے کہ حق والے کو...
سچ کی کمائی میں برکت ہے:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’بیچنے اور خریدنے والے جب تک جدا نہ ہوں انہیں سودا ختم کرنے کا اختیار ہے۔ اگر دونوں سچ بولیں گے اور بات واضح کریں گے تو ان کے سودے میں برکت ہو گی اور اگر کوئی بات چھپائیں گے اور جھوٹ بولیں گے تو ان کے سودے میں برکت مٹا دی جائے گی۔‘‘...
سودے پر سودے کی ممانعت:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’تم ایک دوسرے پر حسد مت کرو۔ نہ خرید و فروخت میں بولی بڑھا کر ایک دوسرے کو دھوکا دو۔ نہ باہم بغض رکھو۔ ایک دوسرے سے بے ر خی مت کرو۔ ایک دوسرے کے سودے پر سودا مت کرو۔ اے اللہ کے بندو! تم بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔ نہ...
بازار میں کم جانا چاہیے:
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"تو بازار میں سب سے پہلے داخل ہونے والا نہ ہو اور نہ اس سے سب سے آخر میں نکلنے والا بن اس لئے کہ اسی میں شیطان انڈے اور بچے دیتا ہے۔"
سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بازار شیطان کا...
تجارت کے مسائل
بازار میں جانے کی دعا :
عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو شخص کسی بازار میں داخل ہو اور کہے ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْر.‘‘
’’اللہ کے سوا کوئی...