• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. اشماریہ

    فرشتے اور جن؟

    انہوں نے اعتراض نہیں کیا تھا، تعجب کے طور پر پوچھا تھا۔ قرآن کریم کے الفاظ ہیں "ا تجعل فیہا من یفسد فیہا" یعنی "کیا آپ دنیا میں ایسے شخص کو بنا رہے ہیں جو اس میں فساد پیدا کرے گا؟" قرآن کریم نے یہاں صرف اتنا بتایا ہے "انی جاعل فی الارض خلیفۃ" (میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں)۔ دوسرے مقامات پر...
  2. اشماریہ

    منکرینَ تاریخ۔ ایک فتنہ

    محترم بھائی! سوال یہ ہے کہ اصول علم تاریخ کیا ہیں؟ کہاں موجود ہیں؟ کس قدر مقبول ہیں ائمہ میں؟ اتنی بات تو سمجھ آتی ہے کہ علم حدیث کے اصولوں سے علم تاریخ کو پرکھنا نہیں چاہیے کیوں کہ عین ممکن ہے کہ ایک شخص حدیث میں تو ضعیف ہو لیکن تاریخ میں قوی ہو۔ بالکل اسی طرح جیسے حفص اور عاصم قراءۃ کے امام...
  3. اشماریہ

    منکرینَ تاریخ۔ ایک فتنہ

    آپ کی بات بنیادی طور پر قابل غور ہے. لیکن مزید وضاحت کی ضرورت ہے. کیا ہم ہر تاریخی روایت کو من و عن قبول کر لیں؟
  4. اشماریہ

    تبصرہ دھاگہ "علل احادیث امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ"

    صرف ایک امکان ہے. جبکہ دوسری والی روایت میں غالب ظن وہ ہے جو میں نے عرض کیا ہے. آپ کا اپنا طرز ہے کہ آپ روایات کو ایک دوسرے کی روشنی میں دیکھتے ہیں جیسے ان روایات کو ابو یوسف رح والی روایت کی روشنی میں دیکھ رہے تھے. تو جب ہم پہلی روایت کو دوسری کی روشنی میں دیکھیں گے تو اس کا مطلب بھی وہی ہوگا...
  5. اشماریہ

    تبصرہ دھاگہ "علل احادیث امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ"

    یہ ایک الگ موضوع ہے جس کی یہ جگہ نہیں۔ اس کی بات تفصیل سے کسی وقت کرتے ہیں ان شاء اللہ۔ ابن نجار نے یوں کہا ہے: وروى عن الخلال إلى حماد بن أبى عمر قال "خطیب نے خلال سے حماد بن ابی عمر تک روایت کیا ہے کہ انہوں (حماد) نے کہا:" یہاں تک تو اشارہ ہے لیکن اس "قال" کے آگے حماد کا قول ہے۔ قال أبو نعيم...
  6. اشماریہ

    تبصرہ دھاگہ "علل احادیث امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ"

    جزاک اللہ خیرا مجھے ان کے بارے میں صدوق کا قول تو نہیں ملا سرسری دیکھنے پر، جرح ہی ملی ہے۔ لیکن بہرحال حدیث کی جرح کو ہم بعینہ تاریخ میں جاری نہیں کر سکتے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اگر یہ حماد بن واقد ہیں تو اس سند میں خلال کے شیخ محمد بن بکران بن عمران کے شیخ ہیں محمد بن مخلد الدوری۔ ان کی پیدائش ہے 233...
  7. اشماریہ

    تبصرہ دھاگہ "علل احادیث امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ"

    اس روایت میں حماد بن ابی عمر کون ہیں؟
  8. اشماریہ

    تبصرہ دھاگہ "علل احادیث امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ"

    یہ رائے اور فتوے کے بارے میں ہے. ہر مخلص عالم اپنی رائے کو اسی طرح متہم سمجھتا ہے لیکن جو سب سے اصح معلوم ہو وہ بتا دیتا ہے. یہ روایت کے بارے میں ہے اور روایت میں بغیر یقین کے بات کرنا وعید کے تحت داخل ہے جو کہ کوئی مخلص محدث نہیں کر سکتا. ذہبی نے خطیب پر اس کی باقاعدہ جرح کی ہے. حد سے حد بھی...
  9. اشماریہ

    تبصرہ دھاگہ "علل احادیث امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ"

    آپ کی رائے مل گئی۔ شکریہ إن يحسدوني فإني غير لائمهم • قبلي من الناس أهل الفضل قد حسدوا فدام لي ولهم مابي وما بهم • ومات أكثرنا غيظا بما يجد ابو حنیفۃ النعمان بن ثابت
  10. اشماریہ

    تبصرہ دھاگہ "علل احادیث امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ"

    کوئی ضعیف سے ضعیف محدث بھی اپنے بارے میں یہ نہیں کہتا کہ میں تمہیں جو بیان کرتا ہوں اس کا اکثر حصہ غلط ہے۔ ورنہ سیدھی سی بات ہے کہ سامنے والے یہ سوال کریں گے کہ پھر بیان کیوں کر رہے ہیں؟ نیز یہ تو براہ راست عدالت پر جرح ہے کیوں کہ حدیث من کذب علی متعمدا میں یہ داخل ہوتا ہے کہ معلوم بھی ہے کہ بات...
  11. اشماریہ

    سنت پر عمل؟

    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ محترم بھائی سنت کا اطلاق دو معنوں میں ہوتا ہے: 1۔ نبی کریم ﷺ کا طریقہ (عموماً احادیث میں یہ مراد ہوتا ہے) 2۔ فقہاء کی بیان کردہ اصطلاحی سنت دوسری قسم یعنی فقہاء کی بیان کردہ اصطلاحی سنت اسے کہتے ہیں جس کے کرنے پر ثواب ملے اور نہ کرنے پر گناہ نہ ہو۔ اور پہلی...
  12. اشماریہ

    امام ابراہیم نخعی کی عبد اللہ بن مسعود سے مرسل روایت کا حکم

    اس میں آگے بھی دیکھیے "و وصف........ المفصل". اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دوسرا "صدرہ" بھی غلط ہے. مفصل ید میں ہوتا ہے صدر میں نہیں.
  13. اشماریہ

    اگر نفل ادا كرتے ہوئے نماز كى اقامت ہو جائے ؟

    جزاکم اللہ خیرا آگے اس کا رد ملا علی قاریؒ نے کیا ہے اور بہت عمدہ رد کیا ہے۔ انہوں نے ان سب چیزوں کی وضاحت کی ہے۔ پھر اس کا رد صاحب مرعاۃ المفاتیح نے کیا ہے۔ رد در رد کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ میرا مقصود فقہاء کے دونوں گروہوں کے موقف اور زاویہ نظر بتانے ہیں۔ ترجیح دینا مقصود نہیں۔
  14. اشماریہ

    اگر نفل ادا كرتے ہوئے نماز كى اقامت ہو جائے ؟

    محترمی عبدہ بھائی! اب دوسرے موقف کو دیکھتے ہیں: اس موقف كے قائلين ميں حنفیہ سے زیادہ مالکیہ ہیں۔ یہاں دو اصول ہیں: اول: آیات قرآنی میں خصوص سبب کا اعتبار نہیں ہوتا بلکہ عموم الفاظ کا اعتبار ہوتا ہے۔ ثانی: حقیقت و مجاز میں تعارض کے وقت حقیقت کو ترجیح ہوتی ہے۔ پہلے اصول کے مطابق "لا تبطلوا" عام...
  15. اشماریہ

    اگر نفل ادا كرتے ہوئے نماز كى اقامت ہو جائے ؟

    غلط فہمی ہے۔ چلیں اگر آپ نے بزعم خود اپنا مدعا حدیث سے ثابت کر دیا ہے اور فق حنفی کو باطل بھی ثابت کر دیا ہے تو پھر میں محترم برادران سے گفتگو کرتا ہوں۔ آپ اطمینان سے چپکے بیٹھے رہیے گا۔ آپ نے کوئی پھول جھڑنے کی کوشش کی تو میں اس کا جواب تب ہی دوں گا جب آپ حدیث مبارکہ بمع الفاظ کے دکھا چکیں گے۔
  16. اشماریہ

    اگر نفل ادا كرتے ہوئے نماز كى اقامت ہو جائے ؟

    ابن داؤد صاحب! حدیث کہاں ہے؟ حدیث میں مذکور الفاظ کہاں ہیں؟ آل حدیث کی طرح صرف "حدیث" والے کام نہ کیا کریں, اصل حدیث مبارکہ لائیں اور دکھائیں.
  17. اشماریہ

    اگر نفل ادا كرتے ہوئے نماز كى اقامت ہو جائے ؟

    پہلے آپ وہ حدیث دکھا دیں پھر اس پر بات کریں گے. آپ تو اللہ کے نبی ص پر جھوٹ بول دیتے ہیں کہ آپ ص کی حدیث میں یہ مذکور ہے. آپ سے اور بات کیا کی جائے!!! ابن داؤد صاحب! اپنے جھوٹ کو پہلے درست کریں پھر بات کریں گے.
  18. اشماریہ

    اگر نفل ادا كرتے ہوئے نماز كى اقامت ہو جائے ؟

    استغفر اللہ یعنی جھوٹ در جھوٹ! اس حدیث میں آپ کے مطلوبہ الفاظ کہاں لکھے تھے جن کا آپ نے دعوی کیا تھا؟ چچ چچ چچ شرم تم کو مگر نہیں آتی. میں خود بھی اس موضوع پر مزید سنجیدہ گفتگو کرنا چاہتا ہوں لیکن یہ ابن داؤد صاحب ہر جگہ اپنی ٹانگ اڑانا لازمی سمجھتے ہیں. ابن داؤد صاحب! اگر آپ کی اجازت ہو تو جب...
  19. اشماریہ

    اگر نفل ادا كرتے ہوئے نماز كى اقامت ہو جائے ؟

    تو ابن داؤد صاحب کی میرے علمی آباء کی جانب دھوکہ دہی کی نسبت والی حرکت بہت معقول تھی کیا؟
  20. اشماریہ

    اگر نفل ادا كرتے ہوئے نماز كى اقامت ہو جائے ؟

    @ابن داؤد بھائی جان! میں اس حدیث کے انتظار میں ہوں جس میں آپ کا مذکورہ دعوی ذکر ہے۔ ادھر ادھر کی پوسٹیں نظر آ رہی ہیں لیکن "حدیث مبارکہ" نظر نہیں آ رہی۔
Top