الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جزاك الله خیرا بهائی۔
میں ایك وقت میں كافی حیران ہوا تھا کہ اس حدیث میں تعارض ہے یا کیا وجہ ہے کہ دونوں الفاظ روایت کیے گئے ہیں۔
لیکن ثانی الذکر روایت نے یہ اشکال حل کر دیا۔
جی نہیں اس سے نہ بخاری کافر ثابت ہوتے ہیں نہ مرغینانی اور نہ ابو سہل کبیر نہ ابوبکر اسماعیلی۔
باقی جو استدلال آپ اس آیت سے کر رہے ہیں یہ اول تو لفظا بھی درست نہیں کیوں کہ ایمان عقیدہ کی قسم ہے عمل کی نہیں۔
بہرحال علماء امت کا اختلاف ہے۔ یہی استدلال بخاریؒ نے کیا تھا جس پر انہیں ذہلی، ابو زرعہ...
جزاک اللہ لولی بھائی
معلوم نہیں آپ نے یہ خود تحقیق کی ہے یا کسی کتاب سے لی ہے۔ بہرحال خوب کام ہے۔
عاجزانہ درخواست ہے کہ اشرف التوضیح میں حیات الانبیاء کی بحث ایک بار ضرور ملاحظہ فرمائیں پھر تبصرہ فرمائیں۔
انتہائی افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ اردو شرح نیٹ پر شاید موجود نہیں ہے ورنہ اسکین لگا دیتا۔
یا تو یہ مسئلہ مکمل بیان نہیں کیا گیا یا یہ مسئلہ بتانے والے مولوی صاحب نے درست نہیں بتایا۔
فقہ حنفی کی رو سے مسئلہ یہ ہے:۔
اگر مرنے والے نے مرنے سے پہلے وصیت کی تھی تو فطرے کے بقدر ایک نماز کا فدیہ میت کے صرف "ثلث" ترکے سے ادا کیا جائے گا الا یہ کہ ورثاء خود راضی ہوں اپنے حصوں سے ادا کرنے پر۔...
محترمی لولی بھائی۔ دو باتیں نوٹ کرنے کی ہیں۔
ایک تو ہر کسی کی ہر بات قبول نہیں کی جاتی۔ خلق قرآن وغیرہ کے مسائل میں اس طرح کی زیادتیاں کافی ہوئی ہیں اور بہت سے افراد نے دوسروں کو کافر قرار دیا ہے۔
دوم یہ کہ امام ابو حنیفہ و امام بخاری سمیت کسی بھی عالم سے اتنی عقیدت رکھنا کہ اس کے خلاف کوئی بات...
دنیوی زندگی جو ہماری دنیا میں موجود ہے جیسے میں زندہ ہوں۔ اس میں ہم مختلف افعال انجام دیتے ہیں اور مختلف چیزوں کے مکلف ہیں۔ اس زندگی میں ایک چیز اور ہے اور وہ یہ ہے کہ ہماری روحوں کا مسکن ہمارا جسم ہوتا ہے اور جسم سے ان روحوں کا کامل تعلق ہوتا ہے۔
نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر میں...
جزاک اللہ عبدہ بھائی۔ یہ ایک فکری موضوع ہے اور کتنا ہی اچھا ہو کہ اگر یہ موضوع ہمیں آگے کے راستے کے انتخاب میں مدد دے۔
یہاں تک تو اتفاق ہے کہ جو قوانین شریعت سے متصادم ہیں ان کے بارے میں بتایا جائے بلکہ میں کہتا ہوں کہ ان کی تبدیلی کے لیے بھی ہر ممکن طریقہ اختیار کیا جائے (طریقہ کار کو اس بحث کے...
جزاک اللہ یوسف ثانی بھائی
یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر میں نے بہت عرصے تک کھلے عام اپنے ساتھیوں سے بحث کی ہے اور بعض دیوبندی علماء کا رد کیا ہے (بوجہ احترام و خوف فتنہ ان کے سامنے نہیں)۔
اس موضوع پر ایک بہت ہی اچھی کتاب ہے قائد اعظم کا مذہب و مسلک کے نام سے۔ اس کے مصنف کا نام میں ہمیشہ بھول جاتا...
میں نے ابو بکر برقانی کو ابن الآبنوسی کا ذکر کرتے سنا تو انہوں نے ان کے معاملہ کی تعریف نہیں کی اور کہا۔۔۔۔
یہ جو "اور" ہے یعنی "واؤ" اسے تفسیریہ کہتے ہیں۔ برقانیؒ نے جو کچھ بیان کیا یہ اصل جرح اور بات ہے۔ اسی طرح کی بات کو جرح مفسر کہتے ہیں لیکن برقانیؒ کی یہ بات جرح بنتی نہیں ہے اگر عقل سے...
جزاک اللہ خیرا حافظ بھائی
ذرا اس استاد کی تفصیل ملاحظہ فرمائیے وہیں سے جہاں کا آپ نے حوالہ دیا ہے:۔
أحمد بن محمد بن علي، أبو عبد الله الصيرفي المعروف بابن الآبنوسي
سمع علي بن محمد بن الزبير الكوفي، وعبد الله بن إسحاق بن إبراهيم الخراساني، وأبا بكر الشافعي، ودعلج بن أحمد، ومحمد بن عمر ابن...
آپشن تو کام کر رہا ہے۔ میں ایک دو حضرات سے گفتگو کر بھی چکا ہوں۔ واللہ اعلم
کسی حدیث کو جھوٹا کہنا بہت بڑی بات ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہ کہہ دینا چاہیے کہ یہ رد ہے فلاں فلاں دلائل کی وجہ سے۔ لیکن علماء امت نے احادیث پر موضوع ہونے کا حکم بھی لگایا ہے اس لیے ان سے دلیل مانگیں۔
محترم عقل لڑانے سے بہتر ہے علمی نکات لائیے۔ اصول حدیث میں احادیث معارضہ کی ابحاث موجود ہیں جس سے معلوم ہوتا کہ احادیث و آیات معارض ہوتی ہیں۔
البتہ یہ الگ بات ہے کہ یہ معارضہ صوری ہوتا ہے اس لیے اس کو ختم کرنے کے مختلف طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔ حقیقت میں معارضہ عموما نہیں ہوتا۔
یہاں ایک اور بات...
پہلا اعتراض مجھے تسلیم نہیں۔ دوسرے اور تیسرے سے اصول حدیث کے فن کے مطابق کوئی حرج نہیں ہوتا۔ شیعہ ہونا بذات خود کوئی جرح نہیں جب تک کہ وہ اپنی بدعت کے حق میں روایت نہ کرے۔ البتہ رافضی ہونا جرح ہے۔ لیکن اس میں بھی جارح کی حیثیت کو دیکھا جاتا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ ہمیں دلائل کو دیکھنا چاہیے۔ آپ...
جزاک اللہ خیرا
یار میں نے لکھتے وقت بہت سوچا لیکن میرے دماغ میں اردو زبان کا کوئی دوسرا لفظ آیا ہی نہیں۔ مجبورا یہی لکھ دیا۔ آپ اسے فن اصول حدیث والا معارض سمجھ لیں۔