الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سیرتِ رسول ﷺ اور مستشرقین
(پروفیسر غلام احمد حریریؔ ایم۔ اے)
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہ الّذِیْنَ اَصْطَفٰی،
آپ نے سرورِ کائنات ﷺ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر متعدد تقاریر و مقالات سنے۔ آنحضور ﷺ کی سیرت طیبہ وہ بحر ناپیداکنار ہے، جس کی شناوری حیطۂ بشری سے خارج...
وہ کون ہے یہاں جو گرفتارِ غم نہیں؟
دل، کیا کہا، عزیز نہیں، محترم نہیں
تیری نظر کی زد میں ہے یہ بات کم نہیں
منڈلا رہا ہے، سر پہ ترے طائرِ اجل
پھر بھی لحد کی فکر، قیامت کا غم نہیں
جو درد مجھ کو تیری نظر نے عطا کیا
تری قسم، وہ نعمتِ عظمیٰ سے کم نہیں
رختِ سفر نہ کھول، نقوشِ قدم نہ...
اصلاح معاشرہ کا اسلامی تصور،قسط دوم
پروفیسر خالد علوی (ایم اے۔ ایم او ایل)
فکر و نظر کا بگاڑ
انسانی زندگی چونکہ بنیادی طور پر نظریات پر استوار ہے، اس لئے نظریات و افکار میں بگاڑ انسان کی پوری سیرت و کردار کو متاثر کرتا ہے۔ جب ہم کسی معاشرے کا تجزیہ اس پہلو سے کرتے ہیں تو اس میں افراد کی...
اصلاح معاشرہ کا اسلامی تصور،قسط اول
پروفیسر خالد علوی (ایم اے۔ ایم او ایل)
معاشرہ
معاشرہ عاشر یعاشر کا مصدر ہے۔ اس کے معنی مل جل کر رہنے کے ہیں۔ اصلاح کا مادہ ص۔ ل۔ ح۔ ہے عربی میں صلح صلاحاً کے معنی فساد زائل کرنا ہے۔ اصل شیئاً کے معنی اس نے کسی چیز کو درست کیا چونکہ معاشرہ کے معنی مل جل کر...
ھٰذا کلام ربی
سرچشمۂ ہدایت قرآن ہی تو ہے
اکمل خدا کی نعمت قرآن ہی تو ہے
گنجینۂ شریعت قرآن ہی تو ہے
سرمایہ بصیرت قرآن ہی تو ہے
علم و عمل کا حاصل ہوش و خرد کا رہبر
فکر و نظر کی دولت قرآن ہی تو ہے
مغرب کے فلسفیوں سے کیا روشنی ملے گی
لاریب نورِ حکمت قرآن ہی تو ہے
ہر...
اخروی فلاح کے لئے دنیوی مصائب کا مطالبہ
ہم مسلمانوں کا کتاب و سنت سے دوری اور دینِ اسلام سے بے زاری کی وجہ سے یہ مزاج بن چکا ہے کہ ہم یا تو سرے ہی سے بنیادی ارکان اسلام سمیت فرائض و منہیات کے تارک ہیں اور اگر دینی فکر اور مذہبی لگاؤ کا جذبہ انگڑائی لے تو کتاب و سنت کے متعین دائرہ کار سے بہت...
کتاب کا نام
انسانی دنیا پر مسلمانوں کےعروج وزوال کا اثر
مصنف
سید ابو الحسن علی ندوی
ناشر
مجلس تحقیقات ونشریات اسلام لکھنؤ
تبصرہ
جب نبی مکرمﷺ کا دنیا میں بعثت ہوئی اس وقت انسانیت پستی کی آخری حدوں سے بھی آخرتک پہنچ چکی تھی۔ شرک و بدعات، مظالم و عدم مساوات ان کی زندگی کا جزو لاینفک بن...
حضرت مصعبؓ بن عُمیر
علیم تابانیؔ صاحب
حضرت مصعبؓ بن عمیر مکے کے ایسے حسین و جمیل اور خوشرو نوجوان تھے کہ آنحضرت ﷺ بھی ان کا تذکرہ کرتے تو فرماتے کہ:۔
’’مکے میں مصعبؓ سے زیادہ کوئی حسین و خوش پوشاک اور پروردۂ نعمت نہیں ہے۔‘‘
ان کے والدین کو ان سے شدید محبت تھی، خصوصاً ان کی والدہ خناس...
محدّث نظم
دل ہے کہ ہوا جاتا ہے قربانِ محدث
دل ہے کہ ہوا جاتا ہے قربانِ محدث
اُبھرا افق علم سے اِک اور مجلہّ
دامن میں لیے سروِ چراغانِ محدث
تنویر ہی تنویر، تبسم ہی تبسم
یہ خلد بریں ہے کہ گلستانِ محدث
کیسے، معطر ہو مشامِ دل و ایماں
ہیں مشک فشاں سنبل و ریحانِ محدث
اس شان...
آیت الکرسی
یہ آیت الکرسی ہے جو قرآن کریم کی تمام آیات سے عظیم آیت ہے اور جس کی بڑی فضیلت صحیح احادیث سے ثابت ہےیہ اللہ تعالی کی صفات جلال ،اس کی علوشان اور اس کی قدرت وعظمت پر مبنی نہایت جامع آیت ہے ۔سیدنا ابی بن کعب بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ان سے پوچھا:’’اے ابو منذر! کیا تم جانتے ہو کہ...
اے خدا! ہم تھے کیا، آج کیا ہو گئے؟
اے خدا ہم تھے کیا، آج کیا ہو گئے
تجھ سے کٹ کر اسیرِ بلا ہو گئے
تھا زمانہ کو ہمت کا کوہسار تھے
ہے زمانہ کہ مٹی کا انبار ہیں
تھا زمانہ کہ نورِ سحر تھے کبھی
ہے زمانہ کہ اب ہم شبِ تار ہیں
تھا زمانہ کہ دنیا تھی زیرِ نگیں
ہے زمانہ کہ خود ہم...
مومن کبھی مایوس و ہراساں نہیں ہوتا
آلام و مصائب میں پریشاں نہیں ہوتا
مومن کبھی مایوس و ہراساں نہیں ہوتا
ہے جُہدِ مسلسل ہی میں انسان کی عظمت
جو ہار دے ہمت ہی وہ انساں نہیں ہوتا
اُس قوم کی قسمت میں اندھیرے ہی رہے ہیں
جس قوم کا کردار درخشاں نہیں ہوتا
اُس شخص پہ اللہ کی رحمت نہیں...
غم
آنکھ پُر نم ہے غمِ فرقت سے دل رنجور ہے
داستانِ غم سنا نے پر زباں مجبور ہے
جب کوئی ساتھی نہیں ہوتا تو غم دیتا ہے ساتھ
غم حقیقت میں رفیقِ ہر دلِ مہجور ہے
غم نہ کر کوئی نہیں تیرا یہاں گر غم گسار
یہ جہانِ غم ہے، غم سے یہ جہاں معمور ہے
اس جہانِ غم میں مثلِ لالۂ خونیں کفن
دل...
اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں
اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں
تیری رحمت کے ہر دم طلب گار ہیں
اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں!
ہم کہیں کے رہے نہ تجھے چھوڑ کر،
ساری دنیا کی نظروں میں ہم خوار ہیں
اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں!
تیرے احکام سے تیرے اسلام سے
مختلف اپنے کردار و اطوار ہیں...
تعمیرِ انسانیت
جناب محمود احمد
اس جہانِ رنگ و بو میں کروڑوں نہیں اربوں انسان زندگی بسر کر رہے ہیں۔
مگر اس دَور میں نیکی کی بجائے بدی کا، عدل و انصاف کی بجائے ظلم و تشدّد کا اور امن و آشتی کی بجائے جہالت و بربریت کا غلبہ ہے۔ ہر طرف تاریکی چھائی ہوئی ہے۔ قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ بے...
كاش انساں كے دِل ميں غمِ انساں ہوتا
ذکر تیرا مری تسکیں کا ساماں ہوتا
کاش یوں دردِ دلِ زار کا درماں ہوتا
میں کچھ اس طرح تری راہ میں قرباں ہوتا
جو مجھے دیکھتا انگشت بدنداں ہوتا
دیکھ کر شوقِ مدینہ میں تڑپتا میرا
کوئی خنداں، کوئی حیراں، کوئی گریاں ہوتا
اہلِ دولت جو ادا کرتے حقوقِ...
کتاب کا نام
قصص الانبیآء،قرآن واحادیث صحیحہ کی روشنی میں
مصنف کا نام
حافظ ابوالفداء عمادالدین ابن کثیرؒ
مترجم
مولانا عطاءاللہ ساجد
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور
تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو پیدا کیا تو ان کے لیے ہدایت کا راستہ مبرہن کرنے کے لیےبہت سی برگزیدہ ہستیوں کو بھی...
کتاب کا نام
غنیۃ الطالبین
مصنف
شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ
ناشر
نعمانی کتب خانہ
مترجم
مولانا مبشر حسین لاہور
تبصرہ
شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی کتب کاجائزہ لیا جائے تو وہ ایک عالم باعمل اور عقیدہ اہل السنۃ پر کاربند نظر آتے ہیں۔ شیخؒ کی طرف بہت سی کرامات منسوب کی جاتی ہیں لیکن...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حالت نماز میں قرآن ہاتھ میں پکڑ کر قراءت کا حکم
أبو عبد الرحمن محمد رفیق طاہر
نماز کے دوران حالت قیام میں مصحف کو ہاتھ میں اٹھا کر نماز پڑھنے کا مسئلہ آجکل بہت معرکۃ الآراء ہے ۔ بہت سے اہل علم بعض موقوف روایات سے استدلال کرکے اس عمل کو جائز قرار دیتے ہیں , جن میں سے...