الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : نماز تہجد میں لمبا قیام کرنا مسنون ہے
(۶۰۰)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے ایک شب نبیﷺ کے ہمراہ نماز تہجد پڑھی تو آپﷺ برابر کھڑے ہوئے یہاں تک کہ میں نے ایک برا ارادہ کیا۔ پوچھا گیا کہ آپ (رضی اللہ عنہ) نے کیا ارادہ کیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ ارادہ کیا تھا کہ نبیﷺ کو...
باب : جو شخص اخیر رات کو سوتا رہا
(۵۹۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا : '' اللہ تعالیٰ کو تمام نمازوں سے زیادہ پسند داؤدؑ کی نماز جیسی نماز ہے اور تمام روزوں میں زیادہ پسند اللہ تعالیٰ کو داؤدؑ کے روزے جیسا روزہ ہے اور وہ نصب شب سوتے تھے اور تہائی رات میں...
باب : نبیﷺ کا رات کو اس قدر نماز پڑھنا کہ آپﷺ کے پاؤں سوج جاتے
(۵۹۵)۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ اس قدر قیام فرماتے تھے کہ آپﷺ کے دونوں پاؤں یا (یہ کہا کہ) آپﷺ کی دونوں پنڈلیوں پر ورم آ جاتا تھا تو آپﷺ سے کہا جاتا تھا (کہ اس قدر عبادت شاقہ نہ کیجیے) تو آپﷺ جواب میں فرماتے تھے : '' کیا...
باب : نبیﷺ کا تہجد اور نوافل کی ترغیب دینا بغیر اس کے کہ آپﷺ اس کو واجب کریں
(۵۹۳)۔ امیر المومنین علی بن ابی طالبؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ ایک شب ان کے اور سیدنا فاطمہؓ بنت نبیﷺ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا : '' تم دونوں نماز کیوں نہیں پڑھتے ؟ میں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ ! ہماری جانیں تو اللہ کے اختیار...
باب : مریض کے لیے قیام اللیل (تہجد) کے چھوڑنے کا بیان
(۵۹۲)۔ سیدنا جندب بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ بیمار ہو گئے تو ایک رات یا دو رات آپﷺ (تہجد کے لیے) نہیں اٹھے۔
باب : نماز شب یعنی تہجد کی فضیلت
(۵۹۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے عہد میں جو شخص کوئی خواب دیکھتا تھا تو وہ رسول اللہﷺ سے بیان کر تا تھا تو مجھے بھی آرزو ہوئی کہ میں بھی کوئی خواب دیکھوں اور رسول اللہﷺ سے بیان کروں اور میں نوجوان تھا اور رسول اللہﷺ کے عہد میں مسجد میں سویا...
تہجد کی نماز کا بیان
باب : رات کے وقت نماز تہجد کا بیان
(۵۹۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب رات کو تہجد پڑھنے کے لیے اٹھتے تو کہتے : '' اے اللہ ! ہر طرح کی تعریف تیرے لیے ہے، تو مد بر ہے آسمان و زمین کا اور ان چیزوں کا جوان کے درمیان ہیں اور تیر ی ہی تعریف ہے، تو نور ہے آسمان...
باب : جب مریض بیٹھ کر نماز شروع کر دے پھر درمیان نماز اچھا ہو جائے یا مرض میں تخفیف معلوم ہو تو باقی نماز کھڑے ہو کر مکمل کرے
(۵۸۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو تہجد کی نماز کبھی بیٹھ کر پڑھتے نہیں دیکھا جہاں تک کہ جب آپﷺ کی عمر مبارک زیادہ ہو گئی تو آپﷺ بیٹھ کر...
باب : اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی طاقت نہ ہو تو پہلو پر لیٹ کر نماز پڑھے
(۵۸۷)۔ سیدنا عمران بن حصینؓ کہتے ہیں کہ مجھے بواسیر تھی تو میں نے رسول اللہﷺ سے نماز کی بابت پوچھا کہ بیٹھ کر پڑھوں تو جائز ہے یا نہیں ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' کھڑے ہو کر پڑھو اور اگر طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر پھر اگر بیٹھنے کی...
باب : سفر میں مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھنا
(۵۸۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب سفر میں چلتے ہوتے تو ظہر اور عصر جمع کر لیتے اور مغرب اور عشاء کو بھی جمع کر کے ادا فرماتے تھے۔
فائدہ :۔ آجکل پانی میں چلنے والے جہاز خصوصاً '' بحری فوج '' کے جہا ز کئی کئی دن تک سمندر میں...
باب : جس شخص نے سفر میں فرض نماز سے پہلے یا بعد کی سنتیں نہ پڑھیں (بلکہ کوئی اور نفل نماز (یعنی تہجد یا اشراق) پڑھی تو اس نے خلاف سنت نہیں کیا)
(۵۸۵)۔ سیدنا عامر بن ربیعہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ آپﷺ رات کو سفر میں اپنی سواری پر نفل نماز پڑھتے تھے، بھلے اس سواری کا منہ جس...
باب : سفر میں فرض نماز کے بعد سنتیں نہ پڑھنا
(۵۸۴) ۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے ہمراہ (سفر میں بہت) رہا ہوں مگر میں نے آپﷺ کو سفر میں سنتیں پڑھتے کبھی نہیں دیکھا اور اللہ تعالیٰ (سورۃ الممتحنہ میں) فرماتا ہے کہ '' بے شک تم لوگوں کے لیے رسول اللہﷺ کے افعال میں ایک بہترین نمونہ...
باب : نفل نماز کا گدھے پر سواری کی حالت میں پڑھنا
(۵۸۳)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے گدھے پر سوار ہو کر نماز پڑھی اور ان کا منہ قبلہ کے بائیں طرف تھا (جب وہ نماز پڑھ چکے) تو پوچھا گیا کہ آپ نے خلاف قبلہ نماز پڑھی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں نے رسول اللہﷺ کو ایساکرتے ہوئے نہ دیکھا...
باب : سواری پر نفلی نماز (جیسے تہجد وغیرہ) ادا کرنا، چاہیے سواری کا منہ کسی بھی سمت ہو۔
(۵۸۲)۔ سیدنا جا بر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نفل نماز سوار ہو نے کی حالت میں ہی پڑھ لیتے تھے حالانکہ آپﷺ قبلہ کی بجائے کسی اور سمت جاتے ہوتے۔
باب : مغرب کی نماز سفر میں (بھی) تین رکعت پڑھے
(۵۸۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ جب آپﷺ کو سفر میں جلدی ہوتی تھی تو مغرب کی نماز (میں تاخیر کر دیتے پھر) جب (اس کو) پڑھتے تو تین رکعت پڑھتے اور پھر تھوڑی ہی دیر ٹھہر کر عشاء کی نماز پڑھ لیتے اوراس کی دو رکعتیں...
باب : کس قدر سفر میں نماز قصر کرے ؟
(۵۸۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' جو عورت اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ ایک دن رات کی مسافت کا سفر (اس حال میں) کرے کہ اس کے ہمراہ کوئی محرم نہ ہو۔
باب : منیٰ میں نماز کو قصر کریں یا پوری پڑھیں ؟
(۵۷۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں،میں نے منیٰ میں نبیﷺ اور ابو بکرؓ و عمرؓ کے ہمراہ دو رکعت نماز پڑھی اور امیر المومنین عثمانؓ کے ہمراہ بھی ان کے ابتدائی دور خلافت میں (دو ہی رکعت پڑھی) اس کے بعد انہوں نے پوری نماز شروع کر دی۔
(۵۷۸) ۔ سیدنا...
نماز کا قصر کا بیان
باب : نماز قصر کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے اور کتنے دنوں تک قیام کرے تو قصر کر سکتا ہے ؟
(۵۷۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (ایک مرتبہ) انیس دن قیام فرمایا اور برابر قصر کرتے رہے۔
(۵۷۶)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ مدینہ سے مکہ تک گئے تو آپﷺ برابر...
باب : جو شخص ہجوم کی وجہ سے سجدۂ تلاوت کی جگہ نہ پائے
(۵۷۴)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ ہمارے سامنے وہ سورت پڑھتے تھے جس میں سجدہ ہوتا تھا تو آپﷺ سجدہ کرتے تھے اور ہم (بھی اس وقت) آپﷺ کے ساتھ سجدہ کرتے تھے، پس ہم بہت ہجوم کر دیتے تھے، یہاں تک کہ ہم میں سے بعض اپنی پیشانی رکھنے کی جگہ...
باب : سورۂ اِذَا السَّمَآ ءُ انْشَقَّتْ میں بھی سجدہ کرنا ثابت ہے
(۵۷۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے سورۂ ( اِذَا السَّمَآ ءُ انْشَقَّت﴾ پڑھی اور اس میں سجدہ کیا تو ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر میں نے نبیﷺ کو سجدہ کرتے نہ دیکھا ہوتا تو میں سجدہ نہ کرتا۔