الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سورۃ مُومنون
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. بے شک ایمان والے کامیاب ہو گئے
۲. جو اپنی نماز میں عاجزی کرنے والے ہیں
۳. اور جو بے ہودہ باتوں سے منہ موڑنے والے ہیں
۴. اور جو زکوٰۃ دینے والے ہیں
۵. اور جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں
۶. مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں پر...
سورۃ الحج
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اے لوگو اپنے رب سے ڈرو بے شک قیامت کا زلزلہ ایک بڑی چیز ہے
۲. جس دن اسے دیکھو گے ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے کو بھول جائے گی اور ہر حمل والی اپنا حمل ڈال دے گی اور تجھے لوگ مدہوش نظر آئیں گے اور وہ مدہوش نہ ہوں گے لیکن اللہ...
سورۃ الانبیا
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. لوگوں کے حساب کا وقت قریب آ گیا ہے اور وہ غفلت میں پڑ کر منہ پھیرنے والے ہیں
۲. ان کے رب کی طرف سمجھانے کے لیے کوئی ایسی نئی بات ان کے پاس نہیں آتی کہ جسے سن کر ہنسی میں نہ ٹال دیتے ہوں
۳. ان کے دل کھیل میں لگے ہوئے ہیں اور ظالم...
سورۃ طٰہ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. طہۤ
۲. ہم نے تم پر قرآن اس لیے نازل نہیں کیا کہ تم تکلیف اٹھاؤ
۳. بلکہ اس شخص کے لیے نصیحت ہے جو ڈرتا ہے
۴. اس کی طرف سے نازل ہوا ہے جس نے زمین اور بلند آسمانوں کو پیدا کیا
۵. رحمان جو عرش پر جلوہ گر ہے
۶. اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں...
سورۃ مریم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کھیعصۤ
۲. یہ تیرے رب کی مہربانی کا ذکر ہے جو اس کے بندے زکریا پر ہوئی
۳. جب اس نے اپنے رب کو خفیہ آواز سے پکارا
۴. کہا اے میرے رب میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں اور سر میں بڑھاپا چمکنے لگا ہے اور میرے رب تجھ سے مانگ کر میں کبھی محروم...
سورۃ الکھف
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. سب تعریف اللہ کے لیے جس نے اپنے بندہ پر کتاب اتاری اور اس میں ذرا بھی کجی نہیں رکھی
۲. ٹھیک اتاری تاکہ اس سخت عذاب سے ڈراوے جو اس کے ہاں ہے اور ایمان داروں کو خوشخبری دے جو اچھے کام کرتے ہیں کہ ان کے لیے اچھا بدلہ ہے
۳. جس میں وہ...
سورۃ بنی اسرائیل
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. وہ پاک ہے جس نے راتوں رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک سیر کرائی جس کے اردگرد ہم نے برکت رکھی ہے تاکہ ہم اسے اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں بے شک وہ سننے والا دیکھنے ولا ہے
۲. اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اسے بنی...
سورۃ النحل
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اللہ کا حکم آ پہنچا تم اس میں جلدی مت کرو وہ لوگوں کے شرک سے پاک اور برتر ہے
۲. وہ اپنے بندوں سے جس کے پاس چاہتا ہے فرشتوں کو وحی دے کر بھیج دیتا ہے یہ کہ خبردار کر دو کہ میرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں پس مجھ سے ڈرتے رہو
۳. اسی...
سورۃ الحجر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. یہ آیتیں کتاب کی ہیں اور قرآن واضح کی
۲. کافر بڑی حسرت کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہو جاتے
۳. انہیں چھوڑ دو کھا لیں اور فائدہ اٹھا لیں اور انہیں آرزو بھلائے رکھے سو آئندہ معلوم کر لیں گے
۴. اور ہم نے جتنی بستیاں ہلاک کی ہیں ان سب کے...
سورۃ اِبْراٰہِيْم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. یہ ایک کتاب ہے ہم نے اسے تیری طرف نازل کیا ہے تاکہ تو لوگوں کو ان کے رب کے حکم سے اندھیروں سے روشنی کی طرف غالب تصرف کیے ہوئے راستہ کی طرف نکالے
۲. یعنی اللہ جس کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور کافروں پر افسوس...
سورۃ الّرَعدْ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. یہ کتاب کی آیتیں ہیں اور جو کچھ تجھ پر تیرے رب سے اترا سو حق ہے اور لیکن اکثر آدمی ایمان نہیں لاتے
۲. اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو ستونوں کے بغیر بلند کیا جنہیں تم دیکھ رہے ہو پھر عرش پر قائم ہوا اور سورج اور چاند کو کام پر لگا...
سورۃ يُوسُفْ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں
۲. ہم نے اس قرآن کو عربی زبان میں تمہارے سمجھنے کے لیے نازل کیا
۳. ہم تیرے پاس بہت اچھا قصہ بیان کرتے ہیں اس واسطے کہ ہم نے تیری طرف یہ قرآن بھیجا ہے اور تو اس سے پہلے البتہ بے خبروں میں سے تھا
۴. جس...
سورۃ ہُود
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. یہ ایسی کتاب ہے کہ جس کی آیتیں حکیم خبردار کی طرف سے مستحکم کر دی گئی ہیں پھر مفصل بیان کی گئی ہیں
۲. یہ کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو میں تمہارے لیے اس کی طرف سے ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں
۳. اور یہ کہ تم اپنے رب سے...
سورۃ يونس
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں
۲. کیا اس بات سے لوگوں کو تعجب ہوا کہ ہم نے ان میں سے ایک شخص کے پاس وحی بھیج دی کہ سب آدمیوں کو ڈرائے اور جو ایمان لائیں انہیں یہ خوشخبری سنائے کہ انہیں اپنے رب کے ہاں پہنچ کر پورا مرتبہ ملے گا کافر...
سورۃ توبہ
۱. اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکوں سے بیزاری ہے جن سے تم نے عہد کیا تھا
۲. سو اس ملک میں چار مہینے پھر لو اور جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کر سکو گے اور بے شک اللہ کافروں کو ذلیل کرنے والا ہے
۳. اور اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے بڑے حج کے دن لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اللہ...
سورۃ انفال
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. تجھ سے غنیمت کا حکم پوچھتے ہیں کہہ دے غنیمت کا مال اللہ اور رسول کا ہے سو اللہ سے ڈرو اور آپس میں صلح کرو اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اگر ایمان دار ہو
۲. ایمان والے وہی ہیں جب اللہ کا نام آئے تو ان کے دل ڈر جائیں اور جب اس...
سورۃ الاعراف
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. المصۤ
۲. یہ کتاب تیری طرف بھیجی گئی ہے تاکہ تو اس کے ذریعہ سے ڈرائے اور اس سے تیرے دل میں تنگی نہ ہونی چاہیئے اور یہ ایمان والوں کے لیے نصیحت ہے
۳. جو چیز تمہارے رب کی طرف سے تم پر اتری ہے اس کا اتباع کرو اور اللہ کو چھوڑ کر...
سورۃ انعام
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے اور اندھیرا اور اجالا بنایا پھر بھی یہ کافر اوروں کو اپنے رب کے ساتھ برابر ٹھیراتے ہیں
۲. اللہ وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک وقت مقرر کر دیا اور اس کے ہاں ایک مدت...
سورۃ مائدہ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اے ایمان والو! عہدوں کو پورا کرو تمہارے لیے چوپائے مویشی حلال ہیں سوائے ان کے جو تمہیں آگے سنائے جائیں گے مگر شکار کو احرام کی حالت میں حلال نہ جانو اللہ جو چاہے حکم دیتا ہے
۲. اے ایمان والو! اللہ کی نشانیوں کو حلال نہ سمجھو اور...
سورۃ النساء
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اے لوگو اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلائیں اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ داری کے تعلقات کو...