الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
[ ۵ ]
محترم جناب حافظ اَنس نضر مدنی﷾ ، مدیر اعلیٰ ماہنامہ رُشد و رفقاء السلام علیکم ورحمۃ اللہ
اُمید ہے کہ آپ رفقائے کار کے ساتھ بخیر وعافیت ہوں گے۔ نہایت ہی معذرت خواہ ہوں کہ جواب دینے میں تاخیر ہوگئی۔ والعفو عند کرام الناس مأمول
جناب والا! طالبانِ علم نبوت کے علمی و فکری مجلہ ماہنامہ...
[ ۴ ]
حبي وسیدی أخی الکریم علامہ مدنی صاحب ﷾ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خیریت مطلوب و مقصود، مؤقر مجلہ ’رُشد‘ کے قراء ات نمبر دونوں حصے موصول ہوچکے ہیں۔ فشکراً جزیلاً
مکرمی! اس اشرف موضوع پر منفرد اور بے مثال کاوِش ہے۔ قرآن حکیم کی یہ عظیم الشان خدمت بالیقیں آپ کے لئے توشۂ مغفرت...
[ ۳ ]
محترم حافظ انس مدنی ﷾ ، مدیر اعلی ماہنامہ رشد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اُمید ہے کہ مزاجِ گرامی بخیر ہوں گے۔ ماہنامہ ’محدث‘ اور ’رُشد‘ باقاعدگی سے موصول و رہے ہیں۔ ان میں شائع شدہ علمی مقالات و مضامین سے اِستفادے کا موقعہ ملتا رہتا ہے۔ جزاکم اﷲ ووفّقکم مزید توفیق۔ آمین
ماہنامہ’...
[ ۲ ]
مکرمی و محترمی جناب حافظ عبدالرحمن مدنی … زید مجدکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کی سرپرستی میں شائع شدہ ماہنامہ ’رُشد‘ کے دو ضخیم قراء ات نمبر (حصہ اوّل و حصہ دوم) یکے بعد دیگرے موصول ہوئے۔ میں آپ کا اور ’اِدارہ رُشد‘ کے تمام معزز اَرکان کا بے حد شکر گزار ہوں۔ یہ ایک بہت بڑا...
[ ۱ ]
محترم جناب مدیر مجلہ ’رُشد‘ اَلسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
رُشد کے قراء ات نمبر حصہ اَول کے تین ماہ بعد آپ نے اس کا دوسرا حصہ بھی شائع کر دیا۔آپ حضرات کی یہ بڑی ہمت ومحنت ہے۔ دوسرے حصے میں بھی قراء ات سے متعلق اَہم مباحث ہیں مثلا حروفِ سبعہ، رسم الخط اور قراء کی تاریخ وغیرہ۔ اب...
اگر تو بات اسی حد تک ہو کہ فروش اور اصول کیلئے بالترتیب اسالیب ِبلاغت اور لہجات کی اصطلاحات استعمال کی جاسکتی ہیں تو دیکھنا پڑے گا کہ یہ فرشی اختلافات یعنی متن قرآنی کی اختلافی روایات، بلاغت کے مختلف اسالیب کے اظہار کیلئے وجود میں لائی گئیں یا اس سے بھی آسانی مقصود تھی جو کہ حدیث سبعہ أحرف سے...
دوسرا اہم مضمون پانی پتی سلسلۂ قراء ات کے عظیم استاد قاری محمد طاہر رحیمی مدنی کا مضمون ’کیا حدیث سبعہ أحرف متشابہات میں سے ہے؟‘ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ مضمون در اصل راقم کے استاذ حضرت مفتی سید عبدالشکور ترمذیؒ کی سوانح ’حیاتِ ترمذی‘ کیلئے قاری طاہر رحیمیؒ نے ایک تفصیلی تعزیتی مضمون کے...
رُشد قراء ات نمبر (حصہ دوم)
’ماہنامہ رشد‘ کے قراء ات نمبر دوم کی اشاعت نہ صرف یہ کہ خاص اہل فن کیلئے مفید اور اہم علمی مقالات پر مشتمل دستاویزہے بلکہ یہ حصہ تو قراء ات کی اہم مباحث کی تفہیم کیلئے مبتدیوں کیلئے بھی یکساں طور پر کام کی چیز ہے۔
میں تو اس سلسلۂ اشاعت کو خیر دلیل علیٰ فن القراء...
قراء ات کی حجیت اور ان کے استناد میں شبہات پیدا کرنے میں طبقہ مستشرقین اور چند مسلم متجد دین کا اہم کردار ہے، مستشرقین میں آرتھر جیفری نے قرآنی قراء ات میں تبدیلیوں اور اختلافات کے مسئلہ کو بہت اچھالا ہے ، خصوصاً اس کی کتاب Materials اور کتاب المصاحف کے شروع میں مقدمہ مستشرقین کے ہاں ایک منفرد...
قار ی فہد اللہ کا مضمون ’ قرآن کریم کو قواعد ِموسیقی پر پڑھنے کی شرعی حیثیت‘ ایک عمدہ بحث ہے جس میں موسیقی کے قواعد کو باالاختیار تلاوتِ قرآنی میں استعمال کرنے کی مذمت اور عدمِ جواز کو احادیث رسولﷺ کی روشنی میں ثابت کیا گیا ہے، مصر میں قواعد موسیقی کو ’مقامات‘ سے تعبیر کرتے ہیں۔ ’’اکثر مصری...
شاذہ قراء ات کو نماز میں پڑھنا جائز نہیں ہے البتہ ان کا فائدہ تفسیر و فقہ میں مشاہدہ کیا جاتا ہے، تفصیل کیلئے اسلم صدیق صاحب کا مقالہ برائے ایم فل ’قراء ات شاذہ اور تفسیر و فقہ پر اثرات‘ مطبوعہ شیخ زاید اسلامک سنٹر، جامعہ پنجاب لاہور، ملاحظہ کیا جائے جو اس جیسے اہم موضوعات پر ایک عمدہ کاوش ہے،...
’مروجہ قراء ات قرآنیہ اور مطبوع مصاحف کا جائزہ‘ کے عنوان سے قاری محمد مصطفٰی راسخ، رکن مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور کا اہم مقالہ ہے، اس میںروایت حفص کے علاوہ ورش، قالون اور روایت دوری پر مشتمل مختلف اکنافِ عالم سے چھپے ہوئے مصاحف کے نمونہ جات پیش کرتے ہوئے اس حقیقت کو ظاہر کیا ہے کہ ہمارے...
حدیث سبعہ أحرف کے حوالے سے تین مقالات اس مجلہ کی زینت ہیں،پہلا مقالہ مدینہ یونیورسٹی کے شعبہ کلیۃ القرآن کے سابق سر براہ شیخ عبد العزیز القاری﷾ کا ہے جس میں انہوں نے قرآن کی متعدد قراء ات کو ثابت کرنے والی حدیث سبعہ أحرف کے متواتر ہونے کو مبرھن کیا ہے، نیز اس کی مختلف اسانید اور متون کی...
علم تجوید و قراء ات میں اہل ِ حدیث قراء کے کردار کے حوالے سے حافظ میاں نذیر حسین محدث دہلویؒ ، حافظ محمد لکھویؒ، مولانا عبد الستار دہلویؒ، مولانا ثناء اللہ امر تسریؒ، مولانا میر سیالکوٹی ؒ، نواب صدیق حسن خانؒ اور حافظ محمد گوندلویؒ وغیرہ معروف حیثیت رکھتے ہیں، عصر حاضر میں اس فن کی اشاعت و...
’ احادیث رسول کی روشنی میں ثبوت قراء ات‘ فن قراء ات کی عالمی شہرت کی حامل مستند شخصیت علامہ عبدالفتاح القاضی کی تصنیف ’ابحاث فی القرآن الکریم‘ اور قاری صہیب میر محمد ی کی ’جبیرۃ الجراحات‘ سے ماخوذ ہے، ترجمہ قاری محمد صفدر کے ہاتھوں انجام پایا ہے، جس میں تقریباً نو احادیث مبارکہ کی روشنی میں...
ایک اہم مضمون ’احادیث مبارکہ میں وارد شدہ قراء ات…ایک جائزہ‘ ڈاکٹر احمد عیسی المعصراوی کی کتاب القراء ات الواردۃ في السنۃ کی کل ۱۹۶ روایات میں سے ان ۲۶ منتخب احادیث کا اُردو ترجمہ ہے جن میں برصغیر پاک وہندمیں مروّجہ روایت ِحفص سے دیگر قراء ات کا فرق بیان کیا گیا ہے، یہ ترجمہ و انتخاب مجلس...
اداریہ میں مدارس دینیہ میں تدریس قراء ا ت کی ضرورت اور ’ماہنامہ رشد‘ کے قراء ات نمبرکی اشاعت کا پس منظر بیان کرتے ہوئے قراء ات کے تفسیر و فقہ پر اثرات، استنباطِ احکام اور نصوص کے ظاہری تعارض میں اس علم کی افادیت پر بحث کی گئی ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ عصر حاضر میں مدارس دینیہ قراء ات کی درس و...
[ ۱۳ ]
رُشد قراء ات نمبر (حصہ اول) کے اہم مقالات کا تعارفی جائزہ
’ماہنامہ رشد‘ کا قراء ات نمبر اُردو زبان کے قالب میں علوم القرآن کے انتہائی اہم اور اساسی فن پر متنوع علمی مضامین کا پر مغز مجموعہ ہے، اہل عرب میں تو یہ فن اہل ِ علم کی توجہ کا مرکز ٹھہرا ہے تاہم اس کے بر عکس ہمارے ہاں عوام...
عصرِ حاضر فکری یلغار اور میڈیا وار کا دور ہے ۔ غالب قوتیں دورِ حاضر میں مسلمانوں کی ایمانی بنیاد اور فکری اَساس قرآن کے بارے میں طرح طرح کے شکوک و شبہات پھیلانے سے آگے بڑھ کر ایمان متزلزل کرنے کے درپے ہیں۔ اگر اَساس پر ایمان کھوکھلا ہو تواس پر تعمیر شدہ شخصیت بھی کھوکھلی ہوتی ہے ۔ ایسی قوم...
[ ۱۲ ]
ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی﷾، مدیر ماہنامہ رشد لاہور السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
ماہنامہـ ـــ’رُشد ‘ لاہور ستمبر ’ قراء ات نمبر (حصہ دوم) کی ضخیم جلد کی وصولی پر دلی مسرت ہوئی جب کہ اس سے پہلے آپ قراء ات نمبر (حصہ اول)کی اِشاعت کا اعزاز بھی پا چکے ہیں۔ میری معلومات کی حد تک کوئی بھی...