آخر کیوں
غم دنیا میں الجھا ہے کبھی سوچا آخر کیوں
ہوا بے حال ایسا تو کبھی سوچا آخر کیوں
کہاں ہے وہ مسلماں جس کو تم کہتے تھے مومن ہے
نظر آتا نہیں مومن کبھی سوچا آخر کیوں
کوئی مرتا ہے مر جائے، کوئی جلتا ہے جل جائے
رحم آتا نہیں اس پر کبھی سوچا آخر کیوں
زمانے سے شکایت ہے کہ وہ ظالم ہے ہم...