کبھی ان کا نام لینا
کبھی ان کی بات کرنا
میرا ذوق انکی چاہت
میرا شوق ان پر مرنا
کبھی چلے چلے تھمنا
اور تھم کے بیٹھ جانا
کبھی لڑ کھڑا کے گرنا
اور گر کے پھر سمبھلنا
کبھی رات رات رونا
کبھی دن چڑھے سسکنا
کبھی دریا دریا رہنا
کبھی بوند بوند کو ترسنا
راہِ عشق سے ہمیشہ کوئی واسطہ ھے اپنا
یہی زندگی ھے...