الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اللہ تعالیٰ آپ کو جسمانی و روحانی صحت عطا فرمائیں اور اس تکلیف کو آپ کے اخروی درجات کی بلندی کا سبب بنا دیں۔ آمین یا رب العالمین۔۔ بیماری کی حالت میں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ لہٰذا آپ بھی ہم سب کے ایمان و صحت کی دعا ضرور کیجئے گا۔
یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد کانفرنس ہوگی ان شاءاللہ۔ میں بھی کوشش کروں گا جانے کی۔ کراچی کے دیگر احباب آنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو بتائیے ملاقات کا پروگرام بھی بن جائے گا اسی بہانے۔
ویسے مسجد نبوی میں بھی ابھی کچھ اسی قسم کا میوزیم بنایا گیا ہے۔ اس کی کچھ تصاویر میں نے لی تھیں۔ وہ یہاں لگاتا ہوں،...
کنعان بھائی کی بات درست ہے۔ عیسائیوں میں بلاشبہ سینکڑوں فرقے ہیں۔ میں ذاتی طور پر مورمنز کے بارے میں جانتا ہوں، جو ان عیسائی فرقوں میں شاید جدید ترین ہے، کہ وہ تثلیث کے عقیدے کو رد کرتے ہیں، اسی طرح بت بنانا بھی درست نہیں سمجھتے۔ لیکن ایسے فرقے تعداد میں بھی کم ہیں اور دیگر عیسائی انہیں عیسائی...
سسٹر، اس کے لئے آپ دئے گئے لنک پر جائیے اور وہاں ویڈیو کے نیچے Embed لکھا ہوا ڈھونڈیں۔ اس پر کلک کریں گی تو ایک کوڈ مل جائے گا، وہ کوڈ آپ بلاگ میں شامل کر دیجئے تو ویڈیو ایمبیڈ ہو جائے گی۔ ویسے ویڈیو ایمبیڈنگ کے لئے یہ سائٹ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے لئے ویمیو زیادہ بہتر آپشن ہے یا پھر فیس بک سے...
میرا نہیں خیال کہ اس ویڈیو میں ایسی کوئی خاص بات ہے جس کی بنیاد پر اسے فیس بک سے بار بار ڈیلیٹ کیا جائے۔ یہ بھی مارکیٹنگ کی ایک تکنیک بن گئی ہے۔ پھر بھی یہ رہا ویڈیو کا نیا لنک:
http://vube.com/Islamic Lectures/QKmZayRhJM?t=s&u=BqWyi3hC5W
اس پوری بحث کا خلاصہ یہ ہے کہ بہرام صاحب کے دلائل کے مطابق موجودہ سعودی نجد کو بھی عہد نبوی میں نجد ہی کہا جاتا تھا۔ لیکن اس بات کی کوئی دلیل بہرام صاحب کے پاس موجود نہیں ہے کہ نجد سے مراد "صرف" سعودی نجد ہے۔ گویا حصر کی کوئی دلیل اب تک پیش نہیں کی گئی ہے۔
بہرام صاحب کی آخری پوسٹ کے مطابق:
اس...
آپ کا ہم سے اتفاق کرنا ضروری نہیں ہے۔ لیکن فورم قوانین اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ کسی بھی دوسرے رکن، یا کسی دوسرے مسلک کی محترم شخصیت کے لئے غلط الفاظ استعمال کئے جائیں۔ لہٰذا آپ آئندہ احتیاط کیجئے۔
کمال ہے اس مختلف فیہ مسئلہ میں ہی امام ابوحنیفہ کی تقلید کر لی جاتی تو کیا حرج تھا۔ جبکہ آج شرک و بدعات کے اڈے اسی "مختلف فیہ" مسئلہ کی آڑ میں چل رہے ہیں۔