الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایسا کرنا صحیح نہیں۔ کیونکہ قرآن اللہ کا کلام ہے اللہ تعالیٰ کی بلند وبالا صفات میں سے ایک صفت ہے، اللہ نہیں ہے۔ صفت موصوف نہیں ہوتی بلکہ موصوف کا ایک وصف ہوتی ہے۔ اللہ کی رحمت یا ان کی قدرت ان کی ایک صفت ہے، اللہ نہیں ہے۔ اسی طرح اللہ کا کلام ان کی صفت ہے اللہ...
بہت اچھا جذبہ ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں!
حقیقت یہی ہے کہ انسان نیکی کرکے اللہ پر یا دین اسلام پر احسان نہیں کرتا بلکہ اپنا ہی فائدہ کرتا ہے:
إن أحسنتم أحسنتم لأنفسكم وإن أسأتم فلها
ربا کا لغوی معنیٰ بڑھوتری، اضافہ اور زیادتی ہے اس اعتبار سے أربى الربا کا ترجمہ ’سب سے بڑی زیادتی‘ بالکل مناسب ہے۔
دین اسلام میں ربا (سود) کی شدید ممانعت سب کے علم میں ہے کہ یہ اللہ ورسول کے ساتھ جنگ کے مترادف ہے۔ ربا کی شدت کو واضح کرتے ہوئے احادیث مبارکہ میں اس کے بہت سے شعبے بیان کیے گئے...
ایک شخص کیلئے کتب کا مطالعہ بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے جب وہ بنیادی علوم (قرآن کریم وعلومہ، حدیث واصولہ، فقہ واصولہ، نحو، صرف بلاغت وغیرہ وغیرہ) باقاعدہ علماء ومدارس سے حاصل کر چکا ہو۔
لیکن اگر بنیادی علم حاصل کیے بغیر صرف کتب سے استفادہ کیا جائے تو یہ چیز نہایت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ مثلاً اگر...
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
1. علم ہر کس وناکس سے نہیں اخذ کیا جا سکتا۔ ہر منطلق لسان شخص اور کچھ نصوص کو پڑھ یا یاد کرنے والے سے تحصیل علم صحیح نہیں۔
سیدنا حسن بصری فرمایا کرتے تھے:
إن هذا العلم دين فانظروا عمن تأخذون دينكم
کہ علم، دین ہے تو تم دیکھو کہ تم کس سے اپنا دین حاصل کرتے ہو؟...
مفتی صاحب! اصل سوال تو وہیں موجود ہے کہ نماز فجر میں اگر اسفار افضل ہے تو پھر رمضان میں کیوں نہیں؟؟؟ اور اگر رمضان میں غلس میں نماز پڑھنا بہتر ہے تو باقی سارا سال کیوں نہیں؟ کیا آپ اس کے متعلق امام ابو حنیفہ وصاحبین وکبار ائمہ احناف سے کچھ ثابت کر سکتے ہیں؟؟؟
یا دین ویسے ہی موم کی ناک ہے...
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اولاً: زرق میں کمی بیشی اللہ رب العٰلمین کی طرف سے ہے اور یہ دونوں چیزیں اللہ کی طرف سے آزمائش ہیں۔ صرف رزق کی کمی کو آزمائش نہیں سمجھنا چاہئے، رزق کی فراوانی بھی آزمائش ہے۔ فرمانِ باری ہے:
﴿ وَنَبلوكُم بِالشَّرِّ وَالخَيرِ فِتنَةً ۖ وَإِلَينا تُرجَعونَ ٣٥...
ایک روایت کی صحت وضعف کا اختلاف علمی دائرے سے آگے بڑھ کر رہا ہے۔ فریقین سے التماس ہے کہ اس موضوع کو یونیکوڈ کی صورت میں محدث فورم پر مزید پیش نہ کریں! البتہ اشد ضرورت ہو تو پی ڈی ایف یا کسی اور جگہ اپ لوڈ کر کے اس کا لنک یہاں پیش کیا جا سکتا ہے۔ اُمید ہے کہ شیخ زبیر علی زئی﷾ کے متعلّقین اور...
قرآن کریم کی آیات کی ترتیب توقیقی (من جانب اللہ) ہے۔ البتہ سورتوں کی ترتیب کے بارے میں علماء کے مابین اختلاف ہے کہ وہ توقیفی ہے یا نہیں؟ سورۃ التوبۃ سورۃ الانفال کے بعد آئیگی یا نہیں، یا وہ سورۃ الانفال کا حصہ ہے یا نہیں؟ اس کا تعلق سورتوں کی ترتیب سے ہے، نہ کہ کسی قرآنی آیت کی کمی بیشی اور...
یہ مطالبہ کرنا کہ فلاں چیز کی دلیل صرف قرآن سے دو انتہائی غلط مطالبہ اور انکار حدیث ہے، اگرچہ صرف قرآن کریمﷺ سے بھی ثابت کیا جا سکتا ہے کہ نبی کریمﷺ پر قرآن کے علاوہ اور وحی بھی اترتی تھی۔ مثلاً فرمانِ باری ہے:
﴿ فَإِن خِفتُم فَرِجالًا أَو رُكبانًا ۖ فَإِذا أَمِنتُم فَاذكُرُوا اللَّـهَ كَما...
اس عبارت کا خلاصہ یہ ہے کہ ’امی‘ ہونا نبی کریمﷺ کی نہیں بلکہ آپ کی قوم کی صفت تھی۔ قرآن کریم میں انہیں ہی امی کہا گیا ہے، نبی کریمﷺ کو نہیں۔
حالانکہ قرآن کریم میں صراحت سے یہ صفت نبی کریمﷺ کی بھی بیان کی گئی ہے، فرمانِ باری ہے:
﴿ فَـٔامِنوا بِاللَّـهِ وَرَسولِهِ النَّبِىِّ الأُمِّىِّ الَّذى...
اس ساری عبارت کا لبِ لباب یہ ہے کہ نبی کریمﷺ کے زمانے میں کاغذ موجود تھا تو یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ امت کو قرآن کریم ایک کتاب کی صورت (دو جلدوں کے درمیان) مرتب کرکے نہ دے کے گئے ہوں؟؟؟
اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ حفاظت قرآن کی اصل بنیاد اس کی کتابت نہیں بلکہ صدور الرجال ہیں، فرمان باری ہے:
﴿ وَما...