الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
[ تین اعمال اور تین فائدے ... ]
سيدنا أنس بن مالك رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :
’’مَنْ كَفَّ غضبَهُ كَفَّ اللهُ عنهُ عذابَهُ ، ومَنْ خزنَ لسانَهُ سترَ اللهُ عَوْرَتَهُ ، ومَنِ اعْتَذَرَ إلى اللهِ قَبِلَ اللهُ عُذْرَهُ.‘
"جس نے اپنے غصے پر قابو پایا، ﷲ تعالیٰ اس سے...
من علامة الشقاوة نسیان عیوب النفس والتفرغ لعیوب الناس
|[ مفتاح دارلسعادة : 697/1 ]|
امام ابن القیّم رحمه اللہ فرماتے ہیں:
بدبختی کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ بندہ اپنے عیوب کو بھول کر لوگوں کے عیوب کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جائے.
قال الله تعالى ﴿…وسيق الذين اتقوا ربهم إلى الجنة زمراً… ﴾
يقول ابن القيم :
( يأبى الله أن يدخل الناس الجنة فرادى ،
فكل صحبة يدخلون الجنة سويا ) .
أسأل الله الكريم أن يجعلنا ممن يدخل الجنة سويا
"اللہ کو یہ ہرگز منظور نہیں کہ وہ لوگوں کو علیحدہ علیحدہ جنت میں داخل کرے ؛ پس دوست احباب ساتھ ساتھ...
⚜قال الإمام ابن القيم:
" السرُّ في استجابة دعوة المظلوم والمسافر و الصائم الكسْرة التي في قلب كُلِّ واحد منهم ".
⚜امام ابن قیم فرماتے ہیں :
” مظلوم ، مسافر اور روزے دار کی دعا کی قبولیت کا راز یہ ہے کہ یہ سب شکستہ دل ہوتے ہیں ۔ “
مدارج السالكين (1 / 307)
مردوں اور عورتوں کا کھلا میل جول ایسے ہے جیسے آگ اور ایندھن کا اکٹھا ہونا ہے
يقول ابن تيمية: " فالرجال إذا اختلطوا بالنساء كان بمنزلة اختلاط النار والحطب"
الاستقامة (١/ ٣٦١)
قال شيخ الإسلام : والمؤمن مأمور عند المصائب أن يصبر ويسلم، وعند الذنوب أن يستغفر ويتوب
[ الفرقان 1/ 135]
"مومن کو حُکم ہے کہ مصائب پر صبر وتسلیم کا رویہ اپنائے اور گُناہوں کے صُدور پر توبہ و اِستغفار کی روش اختیار کرے!"
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
شُہرت کے غم ...
- امام احمد رحمه الله کے پاس ان کے چچا آئے اور دریافت کیا :”بھتیجے! اس غم اور پریشانی کا سبب کیا ہے؟“
- امام صاحب نے فرمایا : ”چچا جان، مبارک ہو ان لوگوں کو، جنہیں الله گمنام کر دیتا ہے۔“
• سير أعلام النبلاء : ٢٠٧/١١ |
"اگر کسی شخص کو دیکھیں کہ وہ قرآن سے زیادہ موسیقی میں دلچسپی لیتا ہے تو سمجھ لیں کہ اُس کا دل اللہ کی محبت سے خالی ہے!"
امام ابن قیم رحمہ اللہ
(الجواب الكافي : ٢٣٦)
قطوف من الكلم الطيب
قال ابن مسعود رضي الله عنه : إني لأكره أن أرى الرجل فارغا لا في أمر دنياه ولا في أمر دينه.
"مجُھے ناپسند ہے کہ کِسی شخص کو بالکل فارغ دیکھوں؛ وہ نہ دُنیا کا کوئی کام کر رہا ہو اور نہ دِین کا!"
سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ
أمير المؤمنين حضرت عمر بن الخطابؓ فرماتے ہیں:
علم تین چیزوں کے لیے نہ سیکھو، اور تین چیزوں کے لیے علم سیکھنا ترک نہ کرو۔
بحث، ریاکاری اور فخر کے لیے علم نہ سیکھو، اور حیاء، زھد اور جہالت پر راضی ہونے سے بچنے کے لحاظ سے علم سیکھنا ترک نہ کرو ۔
[جامع الأحاديث للسيوطي : ٤٧٥٥]
ہلاکتیں کیوں ہوتی ہیں؟
امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
*اجتماعی ہلاکتوں کا سب سے بڑا سبب زنا کی کثرت ہے، اور اس کا سبب مردوزن کا اختلاط ہے، جب خواتین بن سنور کر بے پردہ حالت میں مردوں کے شانہ بشانہ چلتی ہیں، اگر حکومتی عہدیداروں کو صرف اتنا علم ہو جائے کہ اس اختلاط کا دنیاوی نقصان کس قدر...