الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
(4) المدخل إلی السنن الکبری للبیهقي (ت 458 هـ)
طبع اول: أضواء السلف، الریاض ۱۴۰۴ھ
طبع دوم: أضواء السلف، الریاض ۱۴۲۰ھ
یہ امام بیہقی کی مشہور کتاب ’’السنن الکبری‘‘ کا مقدمہ ہے جو اب تک ناپید تھا، ڈاکٹر صاحب نے خدابخش لائبریری سے اس کا قلمی نسخہ حاصل کیا اور اس کو اپنی تحقیق وتعلیق سے شائع...
(3) دراسات في الجرح والتعدیل
طبع اول: الجامعۃ السلفیۃ، بنارس ۱۹۸۳م
طبع دوم: عالم الکتب، بیروت ۱۹۹۵م
طبع سوم: مکتبۃ الغرباء، المدینۃ ۱۹۹۵م
طبع چہارم: مکتبۃ دار السلام، الریاض ۱۴۲۴ھ
اس کتاب میں مؤلف نے رواۃ الحدیث سے متعلق محدثین کے جرح وتعدیل کے قواعد مختلف کتبِ احادیث سے جمع کیا ہے۔ اس کتاب...
(2) أقضیة رسول الله ﷺ لابن الطلاع (ت 497 هـ)
طبع اول: دار الکتاب، بیروت ۱۹۸۱م
طبع دوم: دار الکتاب، بیروت ۱۹۸۲م
طبع سوم: دار السلام، الریاض ۲۰۰۳م
یہ کتاب دراصل اندلس کے معروف عالم محمد بن فرج المالکی کی تصنیف ہے، جسے ڈاکٹر صاحب نے جامعۃ الأزھر مصر سے Ph.d کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے اپنی تحقیق کا...
· عربی تصانیف:
(1) أبو هریرة في ضوء مرویاته
طبع اول: دار الکتاب المصری، القاہرۃ ۱۹۷۹م
طبع دوم: مکتبۃ الغرباء الأثریۃ، المدینۃ المنورۃ ۱۴۱۸ھ
صحابی ٔ جلیل حضرت ابو ہریرہؓ پر مستشرقین نے بے شمار اعتراضات کیے ہیں، اور رواۃِ حدیث میں سب سے زیادہ انہیں کی حدیثوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ چنانچہ...
مؤلف ’’الجامع الکامل‘‘کا اجمالی تعارف
بقلم:عبد الحلیم بسم اللہ
نام: محمد ضیاء الرحمن اعظمی۔ اور اَب مختصراً محمد عبد اللہ اعظمی بھی کہتے ہیں۔
سنِ پیدائش: ۱۹۴۳م
ابتدائی تعلیم: شبلی کالج اعظم گڑھ
اسلامی تعلیم:
- عالمیت، فضیلت: جامعہ دار السلام، عمرآباد
- گریجویشن: الجامعۃ...
حسن لغیرہ حجت نہیں!!!
موصوف نے مذکورہ بالا عنوان قائم کر کے درج ذیل باتیں ثابت کرنے کی کوشش کی ہے:
۱ ـ "حسن لغیرہ " والی اصطلاح کو متاخرین ومتساہلین محدثین نے متعارف کروایا ہے،متقدمین محدثین سے ثابت نہیں.اور متاخرین محض ناقلین ہیں، انکی وہی بات حجت ہوگی جو بات متقدمین محدثین سے صحیح ثابت...
امام حمیدی سے مراد ابو بکر بن عبد اللہ بن زبیر الحمیدی ، صاحب مسند مراد ہیں ، تو ان کے حوالے سے ایسی کوئی بات میرے علم میں نہیں ہے ۔
بلکہ انہوں نے اپنی مسند میں ’ معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ ‘ کا عنوان قائم کرکے ، ان کی احادیث بھی ذکر کی ہیں ۔
جو بھائی موبائل کے ذریعے فورم استعمال کرتے ہیں ، وہ بالخصوص ان کی رہنمائی کردیں ، تاکہ انہیں موبائل سے فورم کا مطالعہ کرنا ، نیا تھریڈ شروع کرنا ، اور پہلےسے موجود تھریڈز میں جواب دینے میں آسانی ہو ۔
اگر کوئی بھائی یہ بنیادی معلومات موبائل سکرین ریکارڈ کرکے فراہم کردے ، تو زیادہ بہتر ہے ، کہ یہ...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سید کلیم بخاری صاحب جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں طالبعلم ہیں ، سیر و سوانح کا اچھا ذوق رکھتے ہیں ، اور اس حوالے سے لکھتے بھی رہتے ہیں ، تعلق راولپنڈی سے ہے ، ان کی بعض تحریریں پہلے سے فورم پر موجود ہیں ، محدث فورم پر شرکت کے خواہشمند ہیں ، لیکن ابھی فورم کے...
شیخ محمد لطفی صباغ بھی چل بسے
( ولادت : 1930 ، وفات :27 اکتوبر 2017ء )
ابھی دو دن پہلے کی بات ہے ، ڈاکٹر عاصم قریوتی صاحب نے ایک ٹویٹ کیا کہ ’ کئی ایک علماء کی عالمانہ شان کا احساس تبھی ہوتا ہے ، جب وہ وفات پا جاتے ہیں ‘ میرے ذہن میں فورا شیخ صالح سدلان کی وفات کی خبر گردش کرنا شروع ہوگئی ، ہم...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم کون سا غالب کے ہم عصر ہیں کہ اپنی طرف سے لفظ بنائیں ۔ اہل زبان سے ہی دونوں طرح سنا ہے ۔
ہائی سکول
بغیر ’ ا ‘ زبان زد عام تعبیر ہے ۔
ویسے بھی یہ لفظ اصل میں انگلش کا ہے ، انگلش میں سرے سے الف موجود ہی نہیں ۔ابتسامہ ۔
خیر @یوسف ثانی صاحب اور @فلک شیر صاحب...
ابتسامہ
آپ نے اس تھریڈ میں بھرپور محنت کی ہے ، اللہ اسے آپ کے میزان حسنات میں اضافے کا باعث بنائے ۔ آئندہ اس تھریڈ کو نظر انداز رکھیں ۔
البتہ فیضان صاحب کے لیے یہ تھریڈ کھلے رہے گا ، تاکہ کوئی اور انہیں سمجھانا چاہے ، یا ان کے پاس کوئی نئی دلیل یا سوچ و فکر آئے ، تو یہ اپنا مافی الضمیر بیان کرسکیں ۔
یہ بھی خوب اتحاد ہے ، جو ’ اختلاف ‘ سے بھی لمبا ہورہا ہے ۔ ابتسامہ
بہر صورت میں نے بحث کرنے والوں سے نہیں ، بلکہ جنہیں یہ بحث دیکھ کر الجھن ہورہی ہے ، انہیں گزارش کرنی ہے کہ الجھن میں مبتلا نہ ہوں ۔ ہر کوئی ہماری سوچ کے مطابق نہیں ہوسکتا ، جسے جو کام عزیز ہے ، اسی میں وقت گزارے ، اسی طرح کے...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب دنیا میں موجود تھے ، اس زمانے کی طرف بھی اگر کوئی بندہ بات منسوب کرے ، تو تب تک قبول نہ ہوگی ، جب تک وہ بندہ قابل اعتماد نہ ہو ، یعنی حدیث کی مکمل تحقیق و تفتیش کے بعد اسے حدیث رسول کہا جائے گا ۔
اور کسی کا خواب میں حضور سے کوئی بات...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کو ’ سکولوں ‘ جمع پر اعتراض ہے ؟ یا اسے بغیر ’ ا ‘ لکھنے پر ؟
بہر صورت مجھے تو یہ صحیح لگتے ہیں ، اور ’ اسکول ‘ اور ’ سکول ‘ دونوں طرح مستعمل ہے ۔ اور رہا ’ سکول ‘ وغیرہ الفاظ کی سکولوں جمع لانا ، تو یہ تو اس سے بھی آسان معاملہ ہے ، اپنی زبان ہے ، جیسے مرضی...