• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. خضر حیات

    ٖقران کی نئی تفسیر کا دعویٰ

    زاہدہ خان کو جواب ، گمراہ تمہیں کہتے ہیں ۔ قرآنی آیات کا ترجمہ اور معنی و مفہوم اللہ کے فضل اور کرم اور توفیق سے ہم آپ سے بہتر جانتے ہیں ، الحمد للہ ۔ اس پوری پوسٹ میں میری کسی بات کا کوئی جواب نہیں ، اگر آپ کو اردو بھی سمجھ نہیں آتی ، تو کسی دوسرے سے میری سابقہ پوسٹ سمجھ کر اس کے مطابق جواب...
  2. خضر حیات

    صدقہ فطر دینے کا وقت --

    صدقۃ الفطر کی ادائیگی کا بہترین وقت تو یہی ہے کہ رمضان کے بعد عید کی نماز سے پہلے پہلے ادا کیا جائے ۔ لیکن مستحقین تک پہنچانے اور ان کی مصلحت کا خیال رکھتے ہوئے اگر دو تین دن پہلے بھی ادا کردیا جائے ، تو سلف سے اس کی مثالیں ملتی ہیں ۔ البتہ ابتداء رمضان سے ہی فطرانہ جمع کرنا شروع کردینا یا رمضان...
  3. خضر حیات

    خلق قرآن کے مسئلے پر امام شافعی رحمہ اللہ کا خواب

    و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تاریخ دمشق وغیرہ میں یہ واقعہ بالأسانید بیان ہوا ہے ، راویوں کی تحقیق نہیں کی ، لہذا کوئی حتمی حکم لگانا مشکل ہے ، ممکن ہے واقعہ درست ہو ۔ واللہ اعلم۔
  4. خضر حیات

    روزے کا کفارہ دینا ہوگا یا نہیں؟

    بہترین۔
  5. خضر حیات

    روزے کا کفارہ دینا ہوگا یا نہیں؟

    رضا بھائی الاسلام سؤال جواب کا لنک یا حوالہ دے دیا کریں تو زیادہ بہتر ہے ، تاکہ دوبارہ پھر انہیں معلومات کا تکرار نہ ہو۔
  6. خضر حیات

    تصویر بڑی صاف ھے سبھی جان گئے

    اس حوالے سے میرے پاس معلومات نہیں ہیں ۔ اثری صاحب نے دو کتابیں لکھ دی ہیں ، ان کی پہلی کتاب میں اگر کہیں ان کے موقف کی وضاحت نہ ہوسکی ، تو دوسری میں آگئی ہو گی ۔ مزید جواب در جواب لکھنا ممکن ، انہوں نے مناسب نہ سمجھا ہو ۔ اثری صاحب کی دونوں کتابیں اور قارن صاحب کی دونوں کتابیں پڑھ کر قاری کو خود...
  7. خضر حیات

    آیت( وليضربن بخمرهن علی جيوبهن) کی وضاحت درکار ہے

    اس آیت میں پردے کے متعلق احکامات ہیں ، پردہ محرم رشتہ داروں سے نہیں ہوتا ، لہذا اس آیت میں ذکر کردہ پابندیوں کا گھر میں اطلاق تبھی ہوگا ، جب گھر میں ایسا شخص موجود ہو ، جس سے پردہ کرنا لازمی ہے ۔ اس آیت کی تفسیر میں مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ نے خوب لکھا ہے : بعض علماء نے قرآن کریم کے...
  8. خضر حیات

    اب وہ رمضان کہاں

    مگر مچھ کے آنسو
  9. خضر حیات

    رمضان المبارک اور ترویح کے رکعات

    یہ قاعدے ہم نے آپ سے سیکھنے نہیں ہیں ، آپ کو عرض کیا ہے کہ متروک الحدیث ، لیس بثقۃ وغیرہ جس راوی کے متعلق کہا جائے ، اس کی روایت ضعیف ہوتی ہے ۔ جنہوں نے کہا ہے ، وہ قابل اعتبار اور اہلیت رکھنے والے ہی ہیں ۔ بلاوجہ بات کو بڑھاتے جانا ، درست نہیں ۔ جب آپ خود بھی اس کو دلیل کے طور پر پیش کرنے کے...
  10. خضر حیات

    رمضان المبارک اور ترویح کے رکعات

    جھوٹا ہونا آخری درجہ کی جرح ہے ۔ اوپر جرح کے جو الفاظ ذکر ہوئے ہیں ، اسے ’ جرح مفسر ‘ اور ’ جرح شدید ‘ کہا جاتا ہے ۔ میرے خیال میں بات کو سمیٹنے کی طرف آنا چاہیے نہ کہ الجھانے کی طرف ۔ آپ سیدھا کہہ دیں کہ اس سے متعلق صحیح سند والی روایت ہمارے پاس نہیں ، اور نہ ہی ہم اس کی ضرورت سمجھتے ہیں ۔
  11. خضر حیات

    دنیا میں اپنے تمام مسائل کا حل ایک عمل۔۔۔کیا ایسا ممکن ہے؟

    کسی بھی موقعے کی اچھی دعا کسی بھی دوسرے وقت میں مانگی جاسکتی ہے یا پڑھی جاسکتی ہے ، بشرطیکہ اسے کسی دوسرے وقت کے ساتھ خاص نہ کیا جائے ۔
  12. خضر حیات

    لکھنؤ سے تعلق رکھنے والا،وادی طائف کا ایک خاموش داعی نہ رہا۔

    اللہ اس نیک اور صالح انسان کی مغفرت فرمائے ، اور اس کی حسنات کو اس کے لیے صدقہ جاریہ بنائے، پسماندگان کے لیے آسانی فرمائے ۔
  13. خضر حیات

    تمہاری عورتیں بھی پاک دامن رہیں گی

    ویسے اس حدیث کے متعلق پہلے بھی وضاحت کی جا چکی ہے ۔ لوگوں کی عورتوں کو پاک دامن رہنے دو
  14. خضر حیات

    ٖقران کی نئی تفسیر کا دعویٰ

    قادیانی مجھے اس لیے یاد آجاتا ہے ، کہ وہ بھی آپ کی طرف ’ جاہل و گمراہ ‘ تھا ۔ گھر میں بیٹھ کر علماء وقت پر فتوی جڑتا رہتا تھا ، لیکن جب علماء کے سامنے آیا تو بہت جلد اس دنیا سے ذلیل و رسوا ہو کر چلتا بنا ۔ آپ کا کھیل بھی تب تک چلے گا ، جب تک اپنے ہوائی تیر چلاتی رہیں گی ، جونہی کسی عالم دین کے...
  15. خضر حیات

    دوران روزہ طریقہ استنجاء سے متعلق ایک فتوی

    ’روزے کے دوران استنجاء کرتے ہوئے پانی احتیاط سے استعمال کیا جائے ‘ اس مضمون کے ایک فتوی پر ’ جغت بازی ‘ ہورہی ہے ۔ گو یہ فتوی محض تکلف اورکتاب و سنت کی کسی بھی دلیل سے ’ معری ‘ ہے ۔ لیکن گزارش ہے کہ فتوی صحیح ہو تو عمل کریں ، غلط ہو تو پھر بھی ’ جغتیں ‘ نہ کریں ۔ کیونکہ آپ کے نزدیک ’ صحیح فتوی ‘...
  16. خضر حیات

    محدث بک

    اگر ہر کوئی اپنے اپنے ’ محسنین ‘ کی غلطیوں پر ’ چپ سادھ ‘ لے تو’ کلمہ حق ‘ کا فریضہ ادھورا رہ جاتا ہے ۔ دھڑے بازیوں کی ابتدا و انتہا یہی رویہ ہے ۔ صحیح کو صحیح کہیں ، غلط کو غلط . البتہ صحیح کی بنا پر غلط بھی صحیح یا غلط کی بنا پر صحیح کو بھی غلط بتانے والے دونوں رویے درست نہیں ۔ عدل و انصاف کے...
  17. خضر حیات

    محدث بک

    اللہ کی طرف سے نعمت کا احساس ہونا ایک بہت بڑی نعمت ہے۔اللہ کی طرف سے ’ سزا ‘ کا احساس نہ ہونا بھی ایک ’ سزا ‘ ہے ۔ لہذا ہمیں اللہ کے ساتھ اپنے ’ تعلق ‘ کو محسوس کرتے رہنا چاہیے۔کہ اللہ تعالی کس طرح ہمیں اپنے اعمال کے سبب ’ خیر ‘ یا ’ شر ‘ کی طرف دھکیل رہا ہے ۔
  18. خضر حیات

    قطر کا شاذ رویہ اور سعودی عرب کی بابصیرت قیادت۔شیخ عبدالمعید مدنی حفظہ اللہ

    گویا فساد کی جڑ یہاں بھی امریکہ ہی ہے ، البتہ دونوں طرف پتے کھیل رہا ہے ۔ اسی لیے بائیکاٹ اس بزرگ شیطان کا کرنا چاہیے۔
  19. خضر حیات

    اللہ عرش پر ہے۔

    پھر بھی محتاط موقف یہی ہے کہ لفظ ’ ذاتی ‘ استعمال نہ کیا جائے ۔ کیونکہ اس سے غلط فہمی پیدا ہوتی ہے ، دوسرا یہ لفظ قرآن و سنت اور سلف کی عبارات میں مستعمل نہیں ہے ۔ شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے پہلے پہل اسے استعمال کیا تھا ، بعد میں اہل علم کے توجہ دلانے پر اس سے رجوع کرلیا۔
  20. خضر حیات

    ٖقران کی نئی تفسیر کا دعویٰ

    پہلے ہی عرض کردیا تھا ، موصوفہ قادیانی طرز تبلیغ پر عمل پیرا ہیں ۔ ابن داود صاحب ایک بار پھر پوچھ لیں ، یقینا یہ صراحتا اپنی کتابوں کا انکار کرنے والوں کو بھی کافر کہیں گی ۔ ورنہ قرآن کو تو ہم مان رہے ہیں ، صرف ان کے فلسفہ کو نہیں مانتے ۔
Top