الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
انہیں کہیں کہ مباحثے چھوڑ کر تلاوت میں مشغول ہوں ..
سیدنا ابو موسی اشعری نے سیدنا عمر - رضی الله عنهما - کو خط لکھا کہ ہمارے ہاں کچھ لوگ تقدیر کے مسئلے میں بحث مباحثہ کرنے لگے ہیں۔
سیدنا عمر رضى الله عنه نے انہیں جوابا لکھا :
"جب میرا یہ خط آپ کو پہنچے تو ان لوگوں کو بلا کر سختی سے انتباہ...
زندگی تو جنت کی ہے ...
”میں نے اپنے آپ پر غور کیا تو اپنے آپ کو ہر شے سے مفلس پایا۔ اگر بیوی پر تکیہ کرتا ہوں تو وہ میری مراد کے مطابق نہیں ہو سکتی۔ حُسن ہے تو اخلاق ناقص ہیں، اخلاق عمدہ ہیں تو مفادات اس کے اپنے ہیں، اور شاید اسے میری موت کا ہی انتظار ہو۔ بچوں کو دیکھوں تو یہی معاملہ ہے۔ خادم...
”ایک دن میں نے اپنی مجلس میں کہہ دیا کہ جو مجھ پر گزرتی ہے، اگر پہاڑوں پر گزرے تو ان کی ہمت جواب دے جائے۔ جب میں گھر لوٹا تو میرے ضمیر نے ملامت کی : تُو نے اتنی بڑی بات کہہ دی! لوگ سمجھیں گے کہ تو بڑی آزمائش میں ہے مگر تو اپنے نفس اور اہل و عیال میں عافیت سے رہ رہا ہے! اس شکوے کی کیا تُک ہے؟ میں...
”اگر دلوں کو ایک روز دوبارہ ملنے کا یقین نہ ہوتا تو پیاروں کی جدائی پر ہمتیں ٹکڑے ٹکڑے ہو جایا کرتیں ...“
(ابن عقيل الحنبلي رحمه الله || تاريخ إربل : 558)
یونس بن عبد الأعلى کہتے ہیں کہ جب (امام) شافعی بیمار ہوئے تو میں ان کی عیادت کو گیا۔ جب اٹھ کر جانے لگا تو کہنے لگے : ”مجھے بھول نہ جانا، میں غم سے چُور ہوں!“
(آداب الشافعي لابن أبي حاتم : ٧٦،٧٧)
بیٹیاں جنت ہوتی ہیں ...
امام زہری رحمه الله فرماتے ہیں :
”جسے ایک بیٹی عطا کی گئی اور اس نے اس کے ساتھ اچھا معاملہ کیا تو وہ اسے جنت میں لے جائے گی۔ جسے دو بیٹیاں دی گئیں اور اس نے اجر کی امید رکھتے ہوئے ان کی پرورش کی تو وہ اس کیلیے جہنم سے ڈھال بن جائیں گی۔ اور جسے تین بیٹیاں دی گئیں تو...
اُنہیں دیکھنے سے غم چَھٹ جاتے تھے ...
امام ابن القيم رحمہ اللہ اپنے استاد شیخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
”جب کبھی خوف کے سائے گہرے ہوتے، بُرے خیالات راہ بناتے، زمین تنگ پڑنے لگتی؛ ہم ان کے روبرو تشریف لے جاتے، انہیں دیکھنے اور سننے کی دیر ہوتی کہ سب کچھ چَھٹ...
عربی ادب کا امام ابو عثمان الجاحظ اپنے دوست قلیب المغربى کو لکھتا ہے :
”اے قلیب! اللہ کی قسم، اگر میرا جگر تیری تمنّا میں چھلنی نہ ہو گیا ہوتا، میری روح زخم زخم نہ ہو چکی ہوتی، تو میں ہجر کی راہوں میں تجھ سے خوب دوڑ لگاتا، جدائی کی رسّی مزید ڈھیلی کر دیتا۔ خیر! میں اللہ سے امید کرتا ہوں کہ وہ...
”اور رہے علم کے عُشاق، تو ان کا عشق و وارفتگی ہر عاشق کے عشق سے بڑھ کر ہوتی ہے، بلکہ اکثر کو تو حسنِ انسانی کا اعلی ترین نمونہ بھی ذرا مائل نہیں کرتا۔“
(روضة المحبين لابن القيم : 69)
”میرے مولا! سب تعریف تیرے لیے ہے۔ مجھے علم نہیں کہ تو نے اس دار البلاء میں مجھے کب تک رکھنا ہے۔ گزار لیا جتنا تو نے چاہا اور گزار ہی لوں گا جتنا تو چاہے گا۔ میں تجھ سے زمانے کے بوجھوں کا شکوہ کرتا ہوں۔ جب تو یہاں سے میرے کوچ کا فیصلہ کر دے تو راستے کی مصیبتوں اور سختیوں میں میری مدد فرمانا۔ میں...
دوستی کی حفاظت کرنا ...
امام شافعی رحمہ اللہ اپنے شاگرد یونس بن عبد الاعلی رحمہ اللہ کو وصیت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
”اے یونس! اگر تمہیں کسی دوست کے متعلق ناپسندیدہ بات پہنچے تو دشمنی پالنے اور تعلق ختم کرنے میں جلدی نہ کرو، کیونکہ شک یقین کو زائل نہیں کرتا۔ بلکہ تم اس دوست کو ملو اور اس کو...
ماضی قریب کے مؤرخ اور عالم ابراہیم العياشى رحمہ اللہ نے ازواج مطہرات کے حجرات اور ان کی تحدید و تعیین پر ایک کتاب لکھی، جس میں انہیں بیس سال لگے۔ ایک روز ان کی بیوی سے لڑائی ہوئی تو بیوی نے وہ کتاب جلا دی جس کے اثر سے انہیں فالج ہو گیا اور ١٤٠٠ھ میں ان کی وفات ہوئی۔
(ملتقطات العويد : 51/2)
”عقل مند انسان جب اپنی گھر والیوں کے ساتھ ہوتا ہے تو عقل کو ایک طرف رکھ دیتا ہے، ہنسی مزاح اور بے تکلفی سے کام لیتا ہے، تاکہ اپنے نفس اور بیوی کا حق ادا کرے۔ اسی طرح جب بچوں کے ساتھ ہوتا ہے تو بچہ بن جاتا ہے، اور سنجیدگی کو پرے کر دیتا ہے۔“
( ابن عقيل الحنبلي رحمه الله || الآداب الشرعية : ٢٣٩/٣ )