الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
”جدید فکری مذاہب (سیکولرزم، کیمونزم، جمہوریت، اشتراکیت، لبرلزم وغیرہ) کو وضع کرنے والے کوئی ایسے لوگ نہ تھے جو اچھائی یا عمدہ کردار کے حوالے سے جانے جاتے ہوں۔ یہ سب وہ لوگ تھے جو شاذ نظریات، برے کردار، شہوات پرستی اور گھٹیا عادات کے حوالے سے مشہور تھے۔“
(ملخص المذاهب الفكرية للدکتور ابراہیم...
”جو زندہ رہے تو فرانس کی دشمنی میں زندہ رہے، اور جو مر جائے تو اس دشمنی کو قبر میں ساتھ لے کر جائے۔“
(تاريخ الجزائر للشيخ العربي التبسي رحمه الله : 158)
”کفار کی جانب سے توہین رسالت اور گستاخانہ حرکتوں پر مسلمانوں کی خاموشی سنگین جرم ہے۔ لیکن محض زبان سے جذبات کا اظہار اور ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر لینا کافی نہیں ہے۔ ان گستاخیوں کا اصل جواب یہ ہے کہ مسلمان اس "غثائیت" کی کیفیت سے باہر نکلیں، جس کا نقشہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھینچا ہے کہ تم...
امام طبری کے ایک ہونہار شاگرد ابن شجرہ تھے۔ حافظ ذہبی ان کے ترجمے میں لکھتے ہیں : ”یہ علم کا سمندر تھے، مگر خود پسندی ان کو لے ڈوبی۔“
(سير أعلام النبلاء : 309/10)
محبت ایک دائمی تعلق ہے ...
”محبت کا معیار نعرہ بازی نہیں اور نہ عشق کا تقاضا ریاکاری اور دکھلاوا ہے، محبت زمانی اور مکانی نہیں ہوتی، الفت دائمی تعلق کا نام ہے جو عاشق کے دل پر اور اس کی زندگی پر ہمیشہ غالب رہے۔ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نعرہ لگانا آسان ہے لیکن محبّ بننا مشکل، اگر محبّ...
وعظ و نصیحت کا فلسفہ ...
”دوستو! وعظ کیا ہے؟ روحانی اور اخلاقی بیماریوں کی تشخیص کرنا اور دوا دینا۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ دوا تلخ ہوتی ہے اور بیمار ناک بھوں چڑھاتا ہے۔ لیکن مشفق طبیب کو چاہیے کہ دوا حلق میں انڈیل دے۔ مریض کو جب شفا ہو جاتی ہے تو دعا دیتا ہے۔ دوستو! اگر مریض کو زکام ہو اور...
دو کبار تابعین ابو قلابة اور حسن بصرى رحمهما الله سے منقول ہے : ”آدمی کا اپنے دوست کے ذریعے نفع کمانا مروءت و وقار کے خلاف ہے۔“
(روضة العقلاء لابن حبان : 233)
زین الدین المناوی رحمه الله فرماتے ہیں :
”تاجر اور دکاندار وغیرہ کو چاہیے کہ جب اس کا دوست اس سے کوئی چیز خریدے تو وہ اپنے رأس المال...
”وفا دار دوستوں کو ڈھونڈنا دشمن بنانے سے کہیں مشکل ہے۔ کسی کو دشمن بنانے میں لمحہ لگتا ہے، مگر سچے دوست کی تلاش میں عمر بیت جاتی ہے۔ جس کسی کو با وفا دوست مل جائے تو وہ اس دوستی پر گرہ باندھ لے!“
(شیخ صالح العصيمي حفظه الله)
”جو شخص کسی نیکی کو عادت بنا لے جیسے تلاوت، روزہ یا قیام؛ تو اس نیکی سے اُنس کی کیفیت ہی الگ ہوتی ہے، بندہ اس کیلیے مچلتا ہے۔ جب کبھی انقطاع آ جائے یا سستی ہو جائے تو اس پر بہت گراں گزرتا ہے، اور نیکی کی طرف واپسی اللہ کی توفیق سے ہی ہوتی ہے۔“
(دكتور عبد العزيز الشایع حفظه الله)
تابعی محمد بن واسع رحمه الله بیان کرتے ہیں :
”میں نے ایسے لوگوں (صحابہ و تابعین) کو پایا کہ وہ صفوں میں کھڑے ہو کر رویا کرتے، ان کے آنسو رخساروں پر بہہ رہے ہوتے مگر ساتھ والے کو ذرا خبر نہ ہوتی۔“
(الإخلاص لابن أبي الدنيا : 36 ، والرقة والبكاء : 162)
دوستوں سے ملنا غموں اور بیماریوں کی دوا ہے ...
ایک روز عبد الله بن مسعود رضى الله عنه اپنے دوستوں سے ملے تو فرمانے لگے : ”تم ہی تو میرے غموں کا مداوا ہو۔“
(الإخوان لابن أبي الدنيا : 84)
مایہ ناز طبیب اور سائنسدان ابنُ النّفيس لکھتے ہیں :
”کچھ چیزیں بہت سی بیماریوں کا علاج ہیں ؛ جیسے خوش...
”ایسا مومن دوست تلاش کرو جو اللہ کی اطاعت میں تمہاری مدد کرے، تمہیں خیر پر ابھارے، شَر سے ڈرائے، تمہیں اس سے جب بھی پہنچے خیر ہی پہنچے۔“
(مجموع الشيخ ربيع بن هادي المدخلي : 28)
”محبت کرنے والوں کی ایک علامت آہ و بکا بھی ہے مگر اس کیفیت کے درجات ہیں۔ کچھ کے آنسوؤں کے پیالے ہمہ وقت بیتاب، جب چاہا چھلک پڑے، بہنے لگے۔ اور کچھ سدا کے بنجر، روانی سے نا آشنا۔ میرا شمار دوسری قسم میں ہوتا ہے ... مجھ پر دِل سوز مصیبتیں ٹوٹتی ہیں، دل ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے، درونِ قلب کڑواہٹ کی وہ...
”وہ لوگ جنہیں اپنے دُکھڑے سنانے کو قابلِ اعتماد دوست میسر نہ ہو، تنہائی کو دوست بنا لیتے ہیں۔ اکیلے بیٹھ کر خلا میں بڑبڑاتے ہیں، زمین سے باتیں کرتے ہیں، انہیں اس سے وہی راحت ملتی ہے جو مریض کو کراہنے سے اور مغموم کو سِسَکنے سے ملتی ہے۔ کیونکہ غم اگر دل میں گھر کر لیں تو گھٹن بڑھ جاتی ہے۔ پھر اگر...
وصل کیا ہے؟
”عشق کا ایک مرحلہ وصل ہے۔ وصل نصیب کی معراج، مرتبے کی بلندی، عالی شان درجہ اور طلوع ہوتا ستارہ ہے۔ بلکہ وصل تو نئی زندگی ہے، جیوَن کا سکون ہے، دائمی خوشی ہے، اللہ کی عظیم رحمت ہے۔ اور اگر دنیا محض سرائے، امتحان گاہ، اور اونچ نیچ کی جگہ نہ ہوتی، اور جنت دارِ جزاء اور پریشانیوں سے...