• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    اللہ ہمیں اپنا ساتھ نصیب کر دے ... اللہ ہی کے بھروسے پر ہر مشکل آسان ہوتی ہے، ہر تنگی آسانی میں بدلتی ہے، ہر دوری قربت کا روپ دھارتی ہے، ہر غم اور دکھ زائل ہوتا ہے۔ پس اللہ کا ساتھ حاصل ہو تو کوئی دُکھ دُکھ نہیں، اور کوئی غم غم نہیں ... (طبيب القلوب ابن القيم رحمه الله || الداء والدواء : ٤٣٦)
  2. عمر السلفی۔

    کیا یہ ایک ہی شخص کے دو نام ہیں؟

    امام ابن الجوزی رحمہ اللہ ایک موضوع حدیث پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں : "اس حدیث کو موسی بن قیس نے گھڑا ہے، یہ غالی رافضی تھا۔ اس کا لقب ”عصفور الجنة“ (جنت کی چڑیا) تھا حالانکہ وہ ”حمير النار“ (جہنم کا گدھا) ہو گا، ان شاء اللہ". (كتاب الموضوعات : 382/1)
  3. عمر السلفی۔

    سوشل میڈیا پر مرد و زن کا اختلاط :

    سوشل میڈیا صارفین کی اقسام ... ”میں نے سوشل میڈیا صارفین کو تین طرح کا پایا : شرعی - شریعت کا پابند۔ جس کا مقصد اسلام کی خدمت، شعائرِ اسلام کی پہریداری اور مبادیاتِ اسلام کا دفاع ہوتا ہے۔ مشروعی - آلۂ کار۔ جس کے گلے میں حزبیت کا پھندا، اور پیٹھ پر زین کَسی ہوتی ہے؛ انجانے میں اسلام، سنت اور...
  4. عمر السلفی۔

    علامہ محمدناصر الدین الالبانی ؒ… شخصیت اور گراں قدر خدمات

    محدث البانی بحیثیت موجِد و صنعت ساز ... شيخ ناصر الدين الألباني رحمه الله نے بڑھئی (کارپینٹر) کے کام سے آغاز کیا، پھر والد سے گھڑی سازی کا کام سیکھا اور بہت ماہر گھڑی ساز ثابت ہوئے۔ آپ نے گھریلو ضروریات کیلیے مختلف مشینیں اور آلات از خود تیار کر رکھے تھے۔ شیخ البانی نے گھر میں پانی گرم کرنے...
  5. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    شیخ الاسلام ابن تيمية رحمه الله کا اپنے مخالفین کے ساتھ حسنِ سلوک دیکھ کر ان کے ایک قریبی ساتھی کہا کرتے تھے : ”کاش میں اپنے دوستوں کے حق میں ایسا ہو جاؤں، جیسے ابنِ تیمیہ اپنے دشمنوں کے حق میں ہیں۔“ (مدارج السالكين لابن القيم : ٣٤٥/٢)
  6. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    ”ہماری شریعت میں حقوق کا کہیں ذکر نہیں، بلکہ شریعت ہمیں فرائض بتاتی ہے کہ بیوی کے کیا فرائض ہیں، خاوند کے کیا فرائض ہیں۔ جب فریقین اپنے اپنے فرائض ادا کریں گے تو بیوی کو اپنے حقوق مل جائیں گے اور خاوند کو اپنے حقوق مل جائیں گے۔ اور اس طرح لڑائی ہو گی ہی نہیں۔ مگر آج اس کے برعکس یورپ نے ہمیں حقوق...
  7. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    ”بلوغت کی عمر میں انسان والدین کی زیرِ نگرانی ہوتا ہے، اس لیے لڑکے اور لڑکی کی شادی کی ذمہ داری والد پر ہوتی ہے۔ عمومی طور پر شرم و حیا کی وجہ سے ضرورت محسوس ہونے پر بھی اولاد والدین سے کہنے کی جرأت نہیں کرتی اور ایسی عمر میں عفت و عصمت کبھی کبھی خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔ والدین کا کام ہے کہ اپنے...
  8. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    قدر دانی نہیں کی، خرافات سب کر لیں ... محترمہ استاذہ رضیہ مدنی لکھتی ہیں : ”بہتر یہی ہے کہ جب تقریبِ نکاح میں حق مہر مقرر کیا جائے تو تب ہی ادا کر دیا جائے۔ جہاں اتنے دوسرے اخراجات کرتے ہیں، وہاں ذہنی طور پر پہلے سے تیار رہیں کہ مہر بھی ادا کرنا ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ شادی کے موقع پر ساری رسومات...
  9. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    ”ہم اس بات پر شرمندہ ہیں کہ جو جمہوریت ہمارے ملک کیلیے بالعموم اور ہمارے مذہب کیلیے بالخصوص سخت تباہ کن چیز ہے، اسے ہم نے اپنے مسائل کا 'واحد حل' سمجھا ہوا ہے۔ گویا درد کو درماں، دُکھ کو علاج اور زہرِ قاتل کو آبِ حیات سمجھ لیا ہے۔“ - حافظ صلاح الدین یوسف رحمه الله - (خواتین کے امتیازی مسائل : 113)
  10. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    ”مہر ادا کرنے کا آسان اور سادہ طریقہ یہ ہے کہ جب لڑکوں کی شادی کی جائے اور جو زیور دلہن کیلیے بنایا جائے وہی حق مہر مقرر کر لیا جائے۔ کوئی اضافی مالی بوجھ بھی نہیں پڑتا، اور اس طرح اللہ کی رضا مندی بھی ملتی ہے، اسی سے برکتیں نازل ہوتی ہیں اور گھر پر سکون رہتے ہیں۔ ورنہ ایسے گھروں سے برکتیں رخصت...
  11. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    "مظالم میں سے بدترین ظلم یہ ہے کہ آپ ایسے شخص پر برائی کا ٹھپہ لگائیں جو مشہور ہی اپنی نیکی کی وجہ سے ہو۔" [ جمهرة مقالات الشیخ محمود شاکر : ٧٣٦/٢ ]
  12. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے اور راستے پر میانہ چال چلنے والا کسی دوسرے تیسرے کے راستے پر سرپَٹ دوڑنے والے سے جیت جائے گا۔“ (لطائف المعارف لابن رجب : 283)
  13. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    شہادت کیلیے ایمان لازمی ہے ... حصولِ شہادت کیلیے ایمان شرط ہے۔ چنانچہ کافر اگر کسی ایسے سبب سے مارا جائے جو شہادت کا موجب ہو تب بھی وہ شہادت کا رتبہ نہیں پا سکتا۔ امام نووی رحمه الله فرماتے ہیں : ”علماء کا اجماع ہے کہ کفر کی حالت میں مرنے والے کافر کا اخروی ثواب میں کوئی حصہ نہیں۔“ (شرح...
  14. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    جگہ دلوں میں ہونی چاہیے ... عبد الملک اصمعی رحمہ اللہ کہتے ہیں : میں ایک روز اپنے استاد خلیل بن احمد رحمہ اللہ کے پاس گیا جو ایک چھوٹی سی چٹائی پر بیٹھے ہوئے تھے۔ مجھے کہنے لگے : آؤ میرے ساتھ بیٹھو۔ میں نے کہا : نہیں، آپ تنگ ہوں گے۔ فرمانے لگے : ”دو بغض رکھنے والوں پر یہ پوری دنیا بھی تنگ ہے،...
  15. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    ”سفر میں امارت کے جواز پر قیاس کرکے کاغذی تنظیمیں بنانا، اور اپنی اپنی تنظیم یا پارٹی کا امیر بن کر بیٹھ جانا، اور پھر یہ دعوی کرنا کہ جس نے ہمارے امام یا امیر کی بیعت نہ کی تو وہ جاہلیت کی موت مر جائے گا، بہت بڑا دھوکا اور فراڈ ہے۔ اللہ تبارک وتعالی تمام مسلمانوں کو کاغذی و نام نہاد تنظیموں،...
  16. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    ”طالب علم جب سیاست کی بھول بھلیوں میں داخل ہو جاتا ہے تو علم ضائع کر بیٹھتا ہے اور درست اس سے سیاست بھی نہیں ہوتی۔“ (شیخ لیث بن أمين العلواني حفظه الله)
  17. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    حکمران کے پاس جا کر اسے نصیحت کرنا ... سیدنا ابو امامہ الباھلی رضی الله عنه پر اعتراض کیا گیا کہ آپ کا سلطان کے ہاں بہت آنا جانا ہے۔ فرمایا : ”ہم ان کا حق ادا کرتے ہیں۔“ [ الأموال لابن زنجويه : ٥٣ ، سنده حسن ]
  18. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    ”سب سے بڑی مصیبت برا اخلاق ہے۔“ (روضة العقلاء لابن حبان : 146)
  19. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    ”سب سے بڑی مصیبت برا اخلاق ہے۔“ (روضة العقلاء لابن حبان : 146)
  20. عمر السلفی۔

    اقوال سلف

    باپ کا بیٹے کی شادی میں اعانت کرنا ... ”انسان کو شادی کی اشد ضرورت ہوتی ہے، اور بسا اوقات اس کی ضرورت بالکل اسی طرح ضروری ہو جاتی ہے جیسے کھانے پینے کی حاجت ہوتی ہے، اسی لیے اہل علم کا یہ کہنا ہے کہ : جس شخص پر کسی کا نان و نفقہ ضروری ہے اس پر اپنے زیر کفالت افراد کی شادی کرنا بھی ضروری ہے ؛...
Top