الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
’ جھنڈا ‘ اصل میں شیخ کے کسی بزرگ کا نام ہے ، چونکہ یہ سادات خاندان ہے ، اس لیے یہ بزرگ ’ پیر جھنڈا ‘ کے نام سے معروف ہوئے ، بعد میں ان کی اولاد بھی اسی نسبت سے پہچانی گئی ، جس طرح ’ پیر پگاڑا ‘ مشہور تھا ، پیر جھنڈا اور پیر پکاڑا سندہ میں دو معروف خاندان ہیں ۔
جس جگہ یہ خاندان آباد ہوا ، ممکن...
سری جہری دعاؤں کے لیے سب احباب کا شکریہ اور جزاکم اللہ خیرا۔
حادثے کے پورے 24 گھنٹے بعد ابھی دو گھنٹے پہلے پٹی تبدیل کروا کر لائے ہیں ، تو اب کچھ کچھ سونے لگا ہے ، ورنہ کل سے آج تک دونوں ماں بیٹا سونے جاگنے کی کشمکش میں ہیں ۔
جو عربی اخبار ہمارے ہاں گردش کر رہی ہیں ، ان کے مطابق حج فیس پوری عمر کے لیے ہیں یعنی زندگی میں جب بھی دوسری بار حج کیا ، وہ دو ہزار ریال اضافی ادا کرے گا ۔
جبکہ عمرہ کی فیس کا تعلق ایک سال کے ساتھ ہے ، یعنی ہر سال میں ایک عمر بغیر ٹیکس کے ہے جبکہ اسی سال مزید عمرے کے لیے دو ہزار ریال اضافی...
بچے ہنستے کھیلتے اور شرارتیں کرتے اچھے لگتے ہیں ۔
خولہ روتی ہوئی شکایت لگانے آئی کہ عبد المنان نے مجھے مارا ہے ، پتہ چلا بہنا صدر ممنون حسین صاحب کی طرح مکمل خاموشی سے اپنے کام میں مصروف ہے اور بھائی کو پکوڑوں میں شریک نہیں کر رہی تھی تو بھیا نے ایک کیو ایم کی پالیسی اپنائی ، اور پکوڑے تلنے والا...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم اسحاق سلفی صاحب نے مناسب جواب دے دیا ہے ، اس حوالے سے تقریبا ایک ہفتے سے علماء کے گروپس میں بحث چھڑی ہوئی ہے ، شیخ کفایت اللہ ، شیخ رفیق طاہر ، شیخ ابو مریم اور شیخ الشیوخ حافظ محمد شریف صاحب وغیرہم ، سب نے اس حدیث کی تصحیح فرمائی ہے ۔
گو جنہوں نے اس کو...
ورثاء میں مال تقسیم ہونے کے بعد بچ جائے ، تو اسے دوبارہ ورثا پر تقسیم کیا جاتا ہے ، وراثت کی اصطلاح میں اسے ’ رد ‘ کہتے ہیں ۔
اگر ورثاء میں میاں یا بیوی ہو تو مال بچنے کی صورت میں اس پر رد ہوگا یا نہیں ؟ یہ ایک اختلافی مسئلہ ہے ۔
جمہور علماء کا یہی موقف ہے کہ میاں یا بیوی پر ’ رد ‘ نہیں ہوسکتا ۔...
بیوی فوت ہو اور اس کی کوئی جائیداد ہو تو اگر اس کی اولاد ہے تو شوہر کو چوتھا حصہ ملے گا اور بقیہ اولاد کو ۔ اگر اولاد نہیں تو شوہر کو آدھا حصہ ملے گا ۔
مجھے تو اس میں کوئی حرج نہیں لگتا ، یہ ایسے ہی بطور تصویر لگا ہوا ہے ، جیسے ہم پروفائل پکچر پر اللہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام استعمال کرلیتے ہیں ۔
یہ روایت بالکل ضعیف بلکہ موضوع ہے ۔
موقع الاسلام سؤال جواب پر اس پر تفصیلی گفتگو موجود ہے :
الأحاديث الواردة في بيان صورة النخلة التي تغرسها كلمة " سبحان الله " ، وتفصيل أوراقها وأغصانها ، فلم يصح منها شيء ، وقد ورد فيها ثلاثة أحاديث مرفوعة – بحسب ما وقفنا عليه – كلها شديدة الضعف أو مكذوبة ،...
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے ، اس کے ایک راوی عیسی بن ہلال الصدفی کی وجہ سے ۔ یہاں دیکھیں ۔
لیکن شیخ شعیب ارناؤط نے اس کی سند کو قوی قرار دیا ہے ( سنن ابی داؤد ط ارناؤط ج 4 ص 417 ) ، درست یہی محسوس ہوتا ہے ، کیونکہ عیسی بن ہلال کو ابن حبان و فسوی نے ثقات میں ذکر کیا ہے ، یہی...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس روایت کو علماء نے ضعیف کہا ہے ،ابو الخلیل کے شیخ کی جہالت کے سبب ۔ اس روایت کا ترجمہ اور نزول مہدی سے متعلق وارد بعض روایات کی حالت جاننے کے لیے یہاں دیکھیے ۔
شیخ شعیب ارناؤط نے سنن ابی داود کے حاشیہ میں اس روایت کی تخریج و تضعیف پر تفصیلی کلام کیا ہے ،...