الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آپ کی ناسازی طبیعت کے بارے میں جان کر کافی افسوس ہوا ہے ۔ اللہ آپ کو بلکہ ہم سب کو ہر قسم کی جسمانی و رو نی بیماریوں سے مکمل شفاء عطا فرمائے ۔
آپ جلد صحتیاب ہوں اور فورم پر تشریف لائیں ۔ آپ جیسے سنجیدہ اراکین کی غیر حاضری بہت گراں گزرتی ہے ۔
محمد یوسف صاحب !
آپ کی بالا شراکت میں صرف دو چیزوں کے تعلق سے کچھ کہنےکی ضرورت سمجھتا ہوں ۔
’’ اہل حدیث کے وجود ‘‘ کے تعلق سے آپ نے لنک کا مطالبہ کیا تو یہ حاضر خدمت ہے ...
بھائی اسی مکمل ترتیب سے تو ہمارا اختلاف ہے ۔ آخر تقلید کی وجہ سے کیوں شرعی نصوص سے استفاد کا دائرہ تنگ در تنگ ہوتا جاتا ہے ۔ اس کا جو جواب عام طور پر آپ کی طرف سے دیا جاتا ہے اس جواب کے جواب میں علامہ صنعانی کی یہ عبارت بار دیگر ملاحظہ فرمائیے :
والأفهام الَّتِي فهم بهَا الصَّحَابَة الْكَلَام...
میرے نزدیک ’’ ذاک قول شیطان ‘‘ میں دونوں احتمال موجود ہیں ۔
’’ یہ کسی شیطان کا قول ہے ۔ ‘‘ یہ تو بالکل واضح ہے ۔ کیونکہ عام طور پر نکرہ کا ترجمہ ایسے ہی کیا جاتا ہے ۔
’’ یہ تو شیطان کا قول ہے ‘‘ یعنی صاحب قول کو شیطان سمجھنا ۔ اس پر یہ اعتراض نہیں کیا جاسکتا کہ نکرہ میں تعیین نہیں ہوتی ۔ کیونکہ...
محترم بھائی اشماریہ صاحب !
ان نظری باتوں سےنکل کر ذرا بتادیں کہ ایک عامی کے لیے امام صاحب کے قول تک رسائی حاصل کرنا زیادہ آسان ہے یا پھر قرآن وسنت تک ؟
اور رسائی کے بعد پھر قرآن وسنت کو آسانی سے سمجھ سکتا ہے یا پھر امام صاحب کے اقوال پر مشتمل کتب فقہ کو ؟
جب کسی عالم دین سے پوچھنا ہی متعین ہے تو...
چلیں کچھ تو فائد اٹھایا ہے آپ نے فرصت سے ۔ ویسے یہ کام آپ '' سند '' کے مطالبہ کے بغیر بھی کر سکتے تھے ۔ خیر ۔
(1)
پہلےسے آپ کی مراد کیا ہے ؟
(2)
جس طرح آپ کی سند مکمل طور سے حنفیوں کی نہیں ہے ۔ سب مقلدین کہہ کر جان نہ چھڑائیں ۔ آپ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مقلد ہیں کہ سب آئمہ کےمقلد ہیں ؟...
محترم اشماریہ صاحب !
میرے خیال سے راجا بھائی نے درست نکتہ اٹھایا ہے ۔ پہلے آپ کا موقف تھا کہ
پھر نے آپ نے فرمایا :
اور آپ نے اب جو موقف اپنایا ہے مجھے خدشہ ہے کہ اس پر بھی قائم نہیں رہ سکیں گے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ قرآن وسنت کے دلائل تک تو باآسانی رسائی ہوجاتی ہے یا تھی لیکن آئمہ کے اقوال...
جناب محمد یوسف صاحب !
میں نے کسی کی صفائی نہیں دی تھی کہ آپ کو بتانے کی ضرورت پڑتی کہ کون ادھر ادھر کی باتیں کر رہا ہے ۔ اور ویسے بھی یہاں مقابلہ نہیں ہو رہا تھا کہ باقاعدہ اعلان کیا جاتا کہ کون غیر متعلقہ باتیں کرنے میں کس سے آگے ہے ۔
آپ موضوع شروع کرنے والے تھے آپ کا حق بنتا تھا کہ اگر کوئی...
قرآن وسنت کی نصوص سے مسائل سمجھنے میں اختلاف ہوسکتا ہے ۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ۔ خود صحابہ کرام علیہم الرضوان کا مسائل میں اختلاف ہوجاتا تھا ۔ تو کیا آپ سوال صحابہ کرام کے بارے میں بھی کریں گے ؟
ہاں ایک ہی امام کے مقلدین کا آپس میں اختلاف ہو یا پھر امام صاحب کا اور ان کے مقلدین کا آپس میں اختلاف...
ہمارے ایک استاد بیان کرتے ہیں کہ ایک دن ایک طالب علم میرے پاس ایک بحث لکھ کر لایا ۔ بڑی بڑی لمبی چوڑی بحثیں بلا کسی دلیل ۔
استاد کہنے لگے : میرا بیٹا تم احمد بن حنبل ہو ؟ سفیان ثوری ہو ؟
طالب علم (شرمندگی اور حیرانی کے ملے جلے جذبات سے ): نہیں ۔
استاد : بحث میں حوالہ تو کوئی ایک بھی نہیں ہے ۔...
جو بحث ہے اس کے لیے آپ کے پاس فرصت نہیں ہے جیساکہ آپ خود فرما چکے ہیں کہ
جس لیےآپ نے یہ ’’ لڑی ‘‘ شروع کی ہے ۔ اس کے لیے آپ کو فرصت نہیں اور ادھر ادھر کی باتیں کیے جارہے ہیں ۔
گزارش یہ ہے کہ اصل مقصد پر بات کرلیں اور غیر ضروری باتوں کا جواب ’’ فرصت ‘‘ سے معلق کرلیں ۔
محترم عبدللہ دامانوی صاحب نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے
دینی امور پر اجرت کا جواز
وہ اس کتاب میں لکھتے ہیں کہ
حدیث میں آتا ہے کہ صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین نے عرض کیا کہ اے اﷲ کے رسول، ہم تعلیم القرآن پر اجرت لے سکتے ہیں؟ پس آپ نے فرمایا کہ بہترین اجرت وہ ہے جو کتاب اﷲ پر حاصل کی جائے
﴿...
پنجابی میں ایک ضرب المثل ہے ’’ انا مارے انی نوں تے مکے وجن تھمی نوں ‘‘
مفہوم یہ ہے کہ : اندھے آپس میں ایک دوسرے کو مارنے کے چکر میں ستون کو پیٹتے رہتے ہیں ۔
یہی حال مجھے اس ’’ لڑی ‘‘ کا محسوس ہو رہا ہے ۔
معاف کیجیے گا کوئی یہ نہ سمجھے کہ معزز اراکین کے علمی نکات پر زبان درازی کرنے کی جسارت کرنا...
سب کے سب مقلدین کہنے سے گزارا نہیں چلے گا ۔ اگر آپ کو ضرورت محسوس ہوئی تو مقلدین مثلا احناف و شوافع کے آپس میں ایک دوسرے پر تکفیری فتوی آپ کو دکھائیں گے ۔ اور یہ بھی بتائیں گے کہ کس طرح مقلدین آپس میں ایک دوسرے پر جزیہ لگانے کی فکر میں رہے ہیں ۔
لہذا ہمارا آپ سے ’’ مسلسل بالأحناف ‘‘ سند کا...
اس دھاگے کو شروع کرنے والے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ
میلاد النبی پر آہ و بکا کرنا شیطان کا طریقہ ہے ۔
اور کچھ لوگ اس شیطانی طریقہ پر عمل پیرا ہیں ۔ ( جس کے ثبوت پر ابھی تک کوئی دلیل ؟)
اسی کے ضمن میں یہ بحث بھی شروع ہوچکی ہے کہ
12 ربیع الأول تاریخ میلاد ہے یا تاریخ وفات ہے ۔ ؟ اور اگر یہ...
یہ سوال اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ بہرام صاحب صرف سوال کرنے کا شوق رکھتے ہیں ۔ سوال کس قسم کا ہے اس پر توجہ کرنے کا ذوق نہیں رکھتے ۔
اگر اسی طرز پر سوال کی بنیاد رکھی جائے تو پھر یہ سوالیہ انداز تو خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل کے بارے میں بھی اپنایا جاسکتا ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ...