• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. خضر حیات

    فورم کے سب ممبران کے لئے دعا

    قاری صاحب ! فورم پر آئے ہوئے آپ کو اتنا عرصہ ہوگیا ہے کہ آپ ماحول سے واقف ہوگئے ہوں گے ۔ اب ایسا کریں کہ اراکین کے تعارف کے زمرے میں جا کر اپنا تعارف کروائیں تاکہ اس علمی مجلس میں سیکھنے اور سکھانے کے مواقع میسر آئیں ۔ نئے اراکین کے تعارف والا زمرہ یہاں ہے ...
  2. خضر حیات

    امام اہلسنت والجماعت احمد بن حنبل (رحمۃ اللہ علیہ) نے فرمایا !!!! ھمارے نزدیک اہل حدہث وہ ہے !

    انتظامیہ کی وساطت سے احباب سے گزارش ہے کہ اپنی ’’ شراکتوں ‘‘ کو علمی بحث و مباحثہ تک محدود رکھیں ۔ اگر کسی کی آپس میں کوئی ذاتی رنجش ہے تو تسکین قلب کے لیے ’’ ذاتی پیغامات ‘‘ والا اختیار استعمال کرلیں یقینا آپ مزید کھل کر بات کرسکیں گے اور ’’ شراکتیں ‘‘ حذف ہونے کی بھی شکایت نہیں ہوگی ۔
  3. خضر حیات

    اشرف علی تھانوی --- مزا ذکر (الله) میں کہاں ؟ مزا تو مذی میں ہوتا ہے

    تھانوی صاحب کو ’’ حکیم الامت ‘‘ کہا جاتا ہے یہاں حکیم بمعنی ’’ دانا ‘‘ کے ہیں ۔ اور اس طرح کے القاب عام طور پر معتقدین کی طرف سےہوتے ہیں ۔ اگر ’’ حکیم ‘‘ سے مراد ’’ طبیب ‘‘ لے لیں تو پھر ’’ لقب ‘‘ کا ستیاناس ہوجاتا ہے ۔ یہ بات آپ کی قرین قیاس ہے کہ پہلے علماء عالم کے ساتھ ساتھ ایک اچھے ’’ طبیب...
  4. خضر حیات

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    کس نے ماننا ہے اور کس نے نہیں ؟ حقیقت پیچھے گزرچکی ہے ۔ اب ایک اور طرز سے اس بحث پر غور و فکر کرنے کے لیے صحیح بخاری کی ایک حدیث ملاحظہ فرمائیں : 4793 - حدثنا أبو معمر، حدثنا عبد الوارث، حدثنا عبد العزيز بن صهيب، عن أنس رضي الله عنه، قال: بني على النبي صلى الله عليه وسلم بزينب بنت جحش بخبز...
  5. خضر حیات

    منسٹر اور گدھا

    عنایتِ علی ( معذرت ان کا نام ہے ہی ایسے ) خاں کراچی کے نامور شاعر ہیں ۔ ان کی ایک مزاحیہ نظم کا عنوان ہے ’’ کوئی بات نہیں ‘‘ جس کا آخری شعر مجھے بہت پسند ہے : طرز اکبر کو عنایت نے ٹٹولا تو سہی بن نہ پایا جو وہ اکبر تو کوئی بات نہیں اسی نظم میں انہوں نے ’’ گدھا اور مسٹر ‘‘ کو یوں شعر میں...
  6. خضر حیات

    حافظ ثناء اللہ مدنی سے رابطہ کا طریقہ!

    شیخ صاحب لاہور رہتے ہیں ۔
  7. خضر حیات

    حافظ ثناء اللہ مدنی سے رابطہ کا طریقہ!

    میرے علم کے مطابق محترم حافظ صاحب (متعنا اللہ بطول حیاتہ ) سے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ جب وہ کسی مجلس میں درس وغیرہ کے لیے آئیں وہاں ان کو مل لیاجائے ۔ اگر آپ خود وہاں نہیں آسکتے تو پھر صرف ایک فون کا ذریعہ ہی باقی بچتا ہے اس کے علاوہ ان کے پاس مزید کوئی ذریعہ اتصال نہیں ہے ۔ جب ہم نے ان سے...
  8. خضر حیات

    فورم کے ناظم اعلی استاد محترم انس نضر صاحب سعودی عرب میں۔

    استاد محترم کل سے مدینہ منورہ تشریف لاچکے ہیں ۔
  9. خضر حیات

    لیجئے جناب! جواب حاضر ہے۔( سلمان ندوی کے سوالات پر شیخ عبدالمعید مدنی کے جوابات)

    ابو فہد صاحب ایک علمی اور سنجیدہ فورم پر آپ کو خوش آمدید ۔ فائدہ آپ کو معلوم نہیں اور نقصان آپ نے بتایا نہیں ۔ جب تک آپ اس عقدہ سے گرہ نہیں کھولیں گے یہ عبارت بے فائدہ محسوس ہوتی رہے گی ۔
  10. خضر حیات

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    میرے پاس یہ نسخے اور طبعات پہلے سے موجود ہیں ۔ اس لیے آپ کو دھاگہ فراہم نہیں کرسکتا۔ ہمت کریں اور خود ہی تلاش کریں ۔ اورآپ کی باتوں سے یہ بھی محسوس ہورہا ہے کہ اب بحث ’’ پانی میں مدھانی ‘‘ کی طرح بن چکی ہے ۔ لہذا اب میں یہاں سے رخصت ہونے کے لیے آپ کی اجازت یا آپ کو اطلاع دینے کا خود پابند نہیں...
  11. خضر حیات

    شب قدر پر قاری خلیل رحمان کے دلائل اور عامر لیاقت کے بکواسات

    کسی کی مجلس میں بیٹھنے کا یہ نقصان تو ہوتا ہے ۔ اگر مجلس اپنی ہو اور اپنی مرضی سے سجائی جائے تو پھر اس طرح کے مسائل در پیش نہ ہوں گے ۔ ذاکرنائک صاحب کا پیس ٹی وی اس کی بہترین مثال ہے ۔
  12. خضر حیات

    شب قدر پر قاری خلیل رحمان کے دلائل اور عامر لیاقت کے بکواسات

    ماشاء اللہ بہت زبردست گفتگو کی ہے قاری خلیل الرحمن صاحب نے ۔ عام لیاقت نے وہی کچھ کیا جس کی اس سے امید رکھی جاسکتی ہے ۔ ان کا انداز گفتگو عالمانہ ہونے کی بجائے ’’ مداریانہ ‘‘ زیادہ ہے ۔ ضعیف حدیث کی حجیت میں سب سے قوی دلیل ’’ اسلام نے ہمیں ضعیفوں (کمزور لوگ ) کی عزت کرنا سکھایا ہے ‘‘ اسی طرح کے...
  13. خضر حیات

    اگر امام ابو حنیفہ رحم اللہ نے ایسا کیا ہے تو وہ اسلام سے خارج ہیں

    ’’امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے چالیس سال عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی اور اکثر راتوں میں وہ پورا قرآن پاک تلاوت کرلیتے ۔‘‘ یہ عمل خلاف سنت ہے البتہ چالیس سال کے حوالے سے اس کو ’’ ناممکن ‘‘ کہنا بھی بعید نہیں ۔ گویا اس پر دونوں اعتراضات ہیں ’’ خلافت سنت ‘‘ اور ’’ عدم امکان ‘‘ ۔ اور پھر ان کے...
  14. خضر حیات

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    آپ نے جتنے عکس پیش کیے ہیں اور ’’ علیہ السلام ‘‘ دکھانے کی کوشش کی ہے انہیں جگہوں پر ذرا تقدیم و تأخیر کے ساتھ اہل بیت کا تذکرہ ’’ علیہ السلام ‘‘ کے بغیر موجود ہے ۔ لہذا کوئی ہماری طرف سے مزید دیگر نسخوں کے عکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ صرف آخری جگہ پر جہاں ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا تذکرہ ہے ہی...
  15. خضر حیات

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    تو آپ کے مقابلے میں ہم نے بھی تو نسخوں کے عکس ہی پیش کیے تھے کیا آپ کے نزدیک وہ قابل اعتماد نہیں ؟ اگر نہیں تو کیوں نہیں ؟ اور اگر ہیں تو پھر سیدھی طرح سے یہ بات کیوں نہیں مان جاتے جو شروع سے ہم بتارہے ہیں کہ کسی مصنف کی کسی کتاب میں اس طرح کی باریکیوں کو ( مثلا کسی حرف کا رسم الخط کیا ہے ؟...
  16. خضر حیات

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    اب آپ کی اس تعلیق پر میں آپ کو کیا کہوں ؟ عربی کا ایک مقولہ ہے ’’ربما لایدری ما یخرج من رأسہ ‘‘ شاید آپ پر یہ مقولہ بالکل منطبق ہوتا ہے ۔ آپ نے جو اسکین پیش کیا ہے یا اس سے پہلے میں نے جو اسکین پیش کیے تھے وہ سارے کےسارے ہم نے ایک دوسرے سے ملاقات کرکے ہاتھوں ہاتھ لیے تھے ۔ اسی انٹرنیٹ کے ذریعے...
  17. خضر حیات

    اگر امام ابو حنیفہ رحم اللہ نے ایسا کیا ہے تو وہ اسلام سے خارج ہیں

    قطعہ نظر اس کے اس واقعے کی سند کیسی ہے ۔ خود اس واقعے کے الفاظ اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ساری رات نہیں جاگتے تھے بلکہ جب ان پر نیند کا غلبہ ہونے لگتا توسو جاتے تھے ۔ آپ نے باقی سارا ترجمہ کردیا ہے لیکن اس پر آپ نے خاموشی اختیار کی ہے تاکہ آپ کا استدال مستقیم رہے ۔ اور یا...
  18. خضر حیات

    لیجئے جناب! جواب حاضر ہے۔( سلمان ندوی کے سوالات پر شیخ عبدالمعید مدنی کے جوابات)

    محترم مقبول سلفی صاحب فورم پر آپ کو خوش آمدید ۔ تعارف والے خانے میں جاکر وہاں اپنا تعارف پیش کریں ۔ ہم تو آپ کو فیس بک کے ذریعے کچھ نہ کچھ جانتےہی ہیں ۔ دیگر اہل فورم بھی جان لیں گے اور آپ کی علمی باتوں سے استفادہ کرنے کے قابل ہوسکیں گے ۔
  19. خضر حیات

    حرام جہیز اور حلال جہیز میں تمیز کیجئے

    رواں لڑی کے حوالے سے چند باتیں کہنا چاہوں گا ۔ بیٹی کے والدین یا بھائی اور دیگر رشتہ دار اگر اپنی بیٹی کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں اور نہ ہی اس کے لیے کوئی وقت خاص ہے ۔ اس فعل کو حرام کہنے والوں کے پاس دلیل نہیں اور اس کو لازم کرنا بھی دلیل سے عاری ہے ۔ لیکن کوئی بھی جائز یا...
  20. خضر حیات

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    پہلے صفحے کاعکس https://www.facebook.com/photo.php?fbid=741612315859702&set=a.202797426407863.47475.100000328228617&type=1&theater مطلوبہ حدیث کا عکس https://www.facebook.com/photo.php?fbid=741612315859702&set=a.202797426407863.47475.100000328228617&type=1&theater مکمل دو صفحوں کا عکس جن میں...
Top