شاہد نذیر
سینئر رکن
- شمولیت
- فروری 17، 2011
- پیغامات
- 2,014
- ری ایکشن اسکور
- 6,264
- پوائنٹ
- 437
محترم عامر یونس بھائی کو کھلا چیلنج !
7665 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
لیجئے بخاری کا ’’اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ ہونے پر دس نہیں بلکہ تقریباً تمام محدثین کی گواہی پیش خدمت ہے: امام نووی رحمہ اللہ تعالی نے شرح مسلم کے مقدمہ میں رقم طراز ہیں کہ :محترم عامر یونس بھائی 257 ھ سے 557ھ تک صرف اورصرف دس محدثین کے نام اگر تم سچے ہو!
علماء کرام رحمہم اللہ تعالی کا اس پراتفاق ہے کہ قرآن مجید کے بعدکتابوں میں سب سے صحیح کتاب صحیح بخاری اور صحیح مسلم ہے ، اور امت نے اسے قبول کیا ہے اوران دونوں میں صحیح ترین کتاب صحیح بخاری ہے جس میں صحیح مسلم سے زیادہ فوائد پائے جاتے ہیں۔
نوٹ: یہ بات یاد رہے کہ صحیح بخاری کے بارے میں یہ دعویٰ تحقیق اور دلیل پر مشتمل ہے جسے محدثین نے چیک کرنے کے بعد ہی بخاری کو صحیح ترین کتاب ہونے کا اعزاز بخشا ہے۔ اب کسی محدث کا صرف شبہ یا بے دلیل دعویٰ کہ بخاری اصح الکتب نہیں ہے اس اجماع پر اثرانداز نہیں ہوتا۔ کیونکہ اجماع ہوچکا ہے جس کا اقرار حنفیوں کو بھی ہے لہٰذا اگر اس کے خلاف کسی شخص کا کوئی اعتراض معقول یا قابل التفات ہوتا تو یہ اجماع وقوع پذیر ہی نہ ہوتا۔
اب ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحیح بخاری کے ’’اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ نہ ہونے پر دس محدثین کی گواہیاں پیش کرو۔
Last edited by a moderator: