السلام علیکم :گویا آپ کے نزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں رہنے کے لئے فرقہ بنانا ضروری ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ پھر تو آپ کے نزدیک اللہ کے اس فرمان کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔
سُوۡرَةُ آل عِمرَان
وَٱعۡتَصِمُواْ بِحَبۡلِ ٱللَّهِ جَمِيعً۬ا وَلَا تَفَرَّقُواْۚ وَٱذۡكُرُواْ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡ إِذۡ كُنتُمۡ أَعۡدَآءً۬ فَأَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوبِكُمۡ فَأَصۡبَحۡتُم بِنِعۡمَتِهِۦۤ إِخۡوَٲنً۬ا وَكُنتُمۡ عَلَىٰ شَفَا حُفۡرَةٍ۬ مِّنَ ٱلنَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنۡہَاۗ كَذَٲلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمۡ ءَايَـٰتِهِۦ لَعَلَّكُمۡ تَہۡتَدُونَ (١٠٣)
[QUOTE="کنعان, post: 216644, member: 368"]السلام علیکم
[HL]یونس جناب! آپ کا شوق ھے بلا وجہ اور فضول میں سپیمنگ کرنا اور شائد سائکو کی پرابلم بھی ھے[/HL] اس لئے مجھے ٹیگ نہ کیا کریں، موضوع کے متعلق اگر کچھ ہو گا تو ضرور جواب دیں گے مگر اس پر فورم اور ممبران کی سوچ کو بھی مدنظر رکھنا پڑتا ھے۔ یہ موضوع آپ کے لئے نہیں تھا بلکہ یوسف بھائی کے لئے تھا اور وہ جانتے ہیں کہ کارتوس خان کون تھا اور اس کا مسلک کیا تھا۔ کوئی بھی ممبر جب کوئی سوال پوچھتا ھے تو وہ تحقیق کر چکا ہوتا ھے مگر کچھ سوال ایسے ہوتے ہیں جس پر بہتر نکھار کے لئے دوسرں کی رائے ان کے قلم سے جاننا ضروری ہوتی ھے اور آپ خود کو شیخ کبیر سمجھتے ہوئے پوسٹ پر پوسٹ کاپی پیسٹ کرنی شروع کر دیتے ہیں اور سوال نیچے دب جاتا ھے۔ اس لئے کوشش کریں کہ اپنے قلم سے اگر کچھ نہیں لکھ سکتے تو اھل علم کو جواب دینے دیا کریں۔ میں اس بات کا قائل نہیں کہ علمی گفتگو چھوڑ کر کسی ممبر کو مخاطب کروں کہ جس سے مسئلہ ذاتیات بن جاتا ھے اس لئے آپ بھی صبر و تحمل سے کام لیا کریں۔ شکریہ!
والسلام[/QUOTE]
[USER=202]@خضر حیات بھائی آپ ان کو اور مجھ کو کیا نصیحت کرے گے جو لفظ انھوں نے استعمال کئے ہیں -
یونس جناب! آپ کا شوق ھے بلا وجہ اور فضول میں سپیمنگ کرنا اور شائد سائکو کی پرابلم بھی ھے
[/USER]
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ :
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہالسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ :
@یوسف ثانی بھائی
@کنعان بھائی
اگر آپ دونوں کو میری وجہ سے تکلیف پہنچی ہے تو اللہ کے واسطے مجھے معاف کر دینا کیونکہ میں دین کا ایک عدنہ سا طالب علم ہو اور آئندہ میں ایسی کسی بھی پوسٹ میں جس کا مجھے اتنا علم نہیں اس کو اہل علم کی طرف جو علم رکھتے ہیں ان کی طرف ٹیگ کر دو گا -
ایک بار پھر آپ سے معافی کا طلب گار ہو
آپ کا بھائی
محمد عامر یونس
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
عامر یونس بھائی! مجھے آپ کی کسی بات سے کوئی تکلیف وغیرہ نہیں ہوئی۔ لہٰذا معافی تلافی کی تو کوئی بات نہیں۔ بحث مباحثہ میں اس قسم کی باتیں معمول کا حصہ ہوا کرتی ہیں۔ آپ سے صرف یہ گذارش ہے کہ اگر ممکن ہوسکے تو مکالمہ میں ”ٹو دی پوائنٹ“ گفتگو کیا کریں۔ ”غیر متعلقہ طویل کٹ اینڈ پیسٹ“ (خواہ اپنی جگہ درست ہی کیوں نہ ہو) کی مکالمہ میں گنجائش نہیں ہوا کرتی۔ اگر کسی سوال کا جواب معلوم نہ ہو تو جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔
باقی آپ کی کٹ اینڈ پیسٹ والے طویل مراسلات اپنی جگہ مفید ہوا کرتے ہیں۔ میں انہیں شوق سے پڑھتا ہوں یا کم از دیکھتا ضرور ہوں، کہ اکثر پہلے سے پڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔ البتہ جنہوں نے نہیں پڑھے ہوتے، ان کے لئے یقیناً مفید ہوتے ہیں۔ آپ اپنا یہ سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ لیکن میرا خیال ہے (جس سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں) کہ آپ مکالمہ یا بحث مباحثہ کے آداب کو پورا کرنے سے اکثر قاصر رہتے ہیں۔ لہٰذا اس سے گریز ہی کیا کیجئے۔ سدا خوش رہئے۔
والسلام
السلام علیکم ،بھائی مجھ سے معذرت کی کوئی وجہ نہیں ۔ نہ ہی میرا شمار اہل علم میں ہے ،کہ میری پوسٹ کے بعد@اسحاق سلفی بھائی آپ سے بھی معذرت کرتا ہو - کہ جب اہل علم اس مسلے میں بات کر رہے تو بیچ میں بات کرنا بے ادبی ہے - لہذا بھائی آپ اور سب ممبران میرے لئے دعا کرے کہ اللہ سبحان و تعالیٰ میری اس عادت کو ختم کر دے - آمین یا رب العالمین
جزاک اللہ خیرا بھائی -السلام علیکم ،بھائی مجھ سے معذرت کی کوئی وجہ نہیں ۔ نہ ہی میرا شمار اہل علم میں ہے ،کہ میری پوسٹ کے بعد
کوئی کچھ کہے تو میری بے ادبی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قرآن و سنت کی خدمت کے سلسلے آپ ہمارے پیارے بھائی ہو۔
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے ،اور آپ کے علم و عمل میں مزید برکات عطا فرمائے ۔
آپ روزانہ اتنی قیمتی اور مفید پوسٹیں لگا کر ہمیں استفادہ کا موقع دیتے ہیں ۔اور فورم پر ہر کسی کی رہنمائی کرتے ہیں ۔
میں نے آپ کی کسی پوسٹ کو ناپسند ،نہیں کیا ۔ ،کیونکہ آپ بالعموم ایسے موضوعات پر پوسٹ لگاتے ہیں
جو ہر کسی کےلئے مفید ،معلوماتی ہوتی ہے ،