abdullah786
رکن
- شمولیت
- نومبر 24، 2015
- پیغامات
- 428
- ری ایکشن اسکور
- 25
- پوائنٹ
- 46
بسم الله الرحمن الرحیم
سب طرح کی تعریفیں الله رب العالمین کے لئے ہیں !
اما بعد !
"یزیدؒ بن معاویہ کے لیے جنت کی بشارت "
ام حرام بنت ملحانؓ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریمﷺ سے سنا ہے ۔پھر رسول ﷺ کچھ دیر بعد نیند سے مسکراتے ہوئے بیدار ہوئے ۔( صحیح بخاری کتاب الجہاد باب الدعاء بالجہاد عن انسؓ ) ۔۔۔۔۔ رسول ﷺ نے فرمایا کہ میری اُمت کاسب سے پہلا لشکر جو سمندر میں سفر کر کے جہاد کے لیئے جائے گا، ان کے لیے (جنت) واجب ہو گئی ۔ ام حرامؓ بیان کیا کہ میں نے کہا تھا اے اللہ کے رسولﷺ کیا میں بھی ان میں شامل ہوں گی؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہاں تم بھی ان کے ساتھ ہو گی ، پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ میری اُمت کا سب سے پہلا لشکر ہے جوقیصر ( رومیوں کے بادشاہ ) کے شہر ( قسطنطنیہ ) پر یلغار کرے گا ۔ ان سب کی مغفرت ہو گئی ۔ میں نے کہا اے اللہ کے رسولﷺ میں بھی ان کے ساتھ ہوں گی ، آپ ﷺ نے فرمایا کہ نہیں ۔
( صحیح بخاری کتاب الجہاد باب ماقیل فی قتال الروم عن امِ حرامؓ ،و، باب الدعاء بالجہادعن انسؓ،و،باب من یصرع فی سبیل اللہ،و،باب رکوب البحر،و،کتاب التعبیرباب رؤیا النہار،وکتاب الاستئذان۔ وصحیح مسلم کتاب الامارۃ باب فضل الغزو فی البحرعن انسؓ)
محمودؓ بن ربیع بیان کرتے ہیں ۔۔ رسول اللہ ﷺ کے مشہور صحابی ابو ایوب انصاریؓ بھی موجود تھے ۔
یہ روم کے اس جہاد کا ذکر ہے جس میں ابوایوب انصاریؓ کی وفات ہوئی تھی ۔ فوج کے سپاہ سالار یزیدؒ بن معاویہؓ تھے ۔
(صحیح بخاری کتاب التہجد باب صلوٰۃ النوافل جماعۃ )
اس جہاد میں ابوایوب انصاریؓ شامل ہیں ۔ کیا ایک جلیل القدر صحابی یہ گوارہ کر سکتے ہیں کہ ان کا امیر کوئی خراب ، فاسق ،فاجر شخص ہو؟؟؟
تبصرہ : یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ا نبیآء کے خواب اللہ ﷻ کی طرف سے سچے اور حق پر مبنی ہوتے ہیں ۔ یعنی رسول اللہ ﷺ کا خواب اللہ ﷻ کی طرف سے ان کو دیکھایا گیا تاکہ لوگوں کو بتا ئیں اور ان کورغبت دلائیں۔ انبیآء کے خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی کی ایک قسم ہے ۔ جن لوگوں نے یزیدؒ بن معاویہؓ پر طرح طرح کے الزام لگائے ہیں ۔
اب یہاں ہم ان لوگوں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا اللہ ﷻ کو اس بات کی خبر نہیں تھی کہ بعد میں یزیدؒ گمراہ ہو جا ئے گا ؟؟؟
کیا اللہ ﷻ کسی ایسے شخص کے بارے میں بشارت دے سکتا ہے جو بعد میں گمراہ ہو جائے ؟؟؟
جبکہ وہ قادرِ مطلق ہے اور علم غیب اس کی صفات میں سے ہے ۔ ملاحظہ فرمائیں :
جب اللہ تعالیٰ نے آدم کی پیٹھ پرمسح کیا تو قیامت تک پیدا ہونے والی ہر روح نکل پڑی ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کی آنکھوں کے درمیان ایک نُور پیدا کیا، پھر ان کو آدمؑ کے سامنے پیش کیا ۔ انہوں نے عرض کیا کہ اے میرے ربّ ، یہ کون لوگ ہیں ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ! یہ تمہاری اولاد ہے ۔ آدمؑ کو ان میں سے ایک شخص کی آنکھوں کے درمیان جو نور تھا بہت پسند آیا ۔ انہوں نے کہا ، اے میرے ربّ ! یہ کون ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ! یہ تمہاری اولاد کی آخری جماعتوں میں سے ایک شخص ہے جس کانام داؤدؑ ہے ۔
انہوں نے پوچھا اے میرے ربّ ! تو نے اس کی عمر کتنی رکھی ہے ؟
اللہ ﷻ نے فرمایا ! ساٹھ سال ۔ آدمؑ نے عرض کیا ! اے میرے ربّ ! میری عمر سے اس کی عمر میں چالیس سال بڑھا دے ۔
( رواہ الترمذی و صححہ فی تفسیر سورۃ الاعراف عن ابوہریرہؓ )
تبصرہ : اللہ تعالیٰ کو ہر بات پہلے سے معلوم ہوتی ہے کیونکہ وہ خالق ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے جس طرح آدمؑ کی پیٹھ سے قیامت تک پیدا ہونے والے تمام انسانو ں کی روحیں نکال کر آدم ؑ کے سامنے پیش کر دیں اور ان کو داؤدؑ کے بارے میں بتا دیا ۔اللہ ربّ العالمین قیامت تک پیدا ہونے والے انسانوں کے بارے میں خوب جانتا ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے اللہ تعالیٰ کا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے اگر بشارت دی کہ قسطنطنیہ پر جہاد کرنے والےسب جنتی ہیں تو پھر یزیدؒ کیسے جہنمی ہو سکتے ہیں ؟؟؟
اگر کوئی شخص اس بشارت کے ہوتے ہوئے یزیدؒ پر الزام تراشی کرتا ہے اور ان کو برا بھلا کہتا ہے تو وہ اپنے ایمان کی خیر منائے ۔ دوسرے لفظوں میں یہ اللہ تعالیٰ اور رسول ﷺ کو جھٹلانا ہو گا ۔
الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حق بات کو پڑھنے ، سمجھنے ، اسے دل سے قبول کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے !
آمین یا رب العالمین
والحمد للہ رب العالمین
فلحال یزید کی مغفرت کی بشارت کو سمجھنے کے لئے یہ پڑھ لیں
باقی بعد میں بحث کریں گے
[FONT=arial, sans-serif]http://forum.mohaddis.com/conversations/یزید-کی-مغفور-لھم-کی-بشارت-کیا-ابدی-ہے؟.6407/[/FONT]