• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہم ترین کتب کو یونیکوڈائز کروانے میں محدث ٹیم کے ساتھ تعاون کیجیے!

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میری کچھ جاننے والی بہنیں جو عالمیہ کی ہوئی ہیں مگر گھر بیٹھی ہیں وہ ٹائیپنگ کاکام کرنا چاہتی ہیں ۔ ان کے گھریلو حالات ناساز گار ہیں اگر ان کے لئے کتابیں دستیاب ہیں تو مہربانی فرما کر ان کی کچھ ہیلپ کی جاسکتی ہیں ۔
جزاکم اللہ خیرا
 
رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
میری کچھ جاننے والی بہنیں جو عالمیہ کی ہوئی ہیں مگر گھر بیٹھی ہیں وہ ٹائیپنگ کاکام کرنا چاہتی ہیں ۔ ان کے گھریلو حالات ناساز گار ہیں اگر ان کے لئے کتابیں دستیاب ہیں تو مہربانی فرما کر ان کی کچھ ہیلپ کی جاسکتی ہیں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے پاس اس وقت ٹائپنگ کا کام زیادہ ہے نہیں، اگر کوئی بھی ٹائپنگ کا کام ہوا تو ہم ان سے کروا لیں گے۔ ان شاء اللہ
 
شمولیت
جون 16، 2011
پیغامات
100
ری ایکشن اسکور
197
پوائنٹ
97
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میری کچھ جاننے والی بہنیں جو عالمیہ کی ہوئی ہیں مگر گھر بیٹھی ہیں وہ ٹائیپنگ کاکام کرنا چاہتی ہیں ۔ ان کے گھریلو حالات ناساز گار ہیں اگر ان کے لئے کتابیں دستیاب ہیں تو مہربانی فرما کر ان کی کچھ ہیلپ کی جاسکتی ہیں ۔
جزاکم اللہ خیرا
وعلیکم السلام
ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے پاس کچھ کام ہے لیکن وہ تائپنگ کا نہیں ہے۔ احادیث کو کاپی پیسٹ کرنے کا ہے۔ یعنی ورڈ سے کاپی کرکے ہماری ویب سائٹ میں پیسٹ کرنا ہے۔ اور ایک بڑا پروجیکٹ ہے۔ ذاتی پیغام میں رابطہ کر سکتے ہیں
 
شمولیت
جون 16، 2011
پیغامات
100
ری ایکشن اسکور
197
پوائنٹ
97
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میری کچھ جاننے والی بہنیں جو عالمیہ کی ہوئی ہیں مگر گھر بیٹھی ہیں وہ ٹائیپنگ کاکام کرنا چاہتی ہیں ۔ ان کے گھریلو حالات ناساز گار ہیں اگر ان کے لئے کتابیں دستیاب ہیں تو مہربانی فرما کر ان کی کچھ ہیلپ کی جاسکتی ہیں ۔
جزاکم اللہ خیرا
وعلیکم السلام
ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے پاس کچھ کام ہے لیکن وہ ٹائپنگ کا نہیں ہے۔ احادیث کو کاپی پیسٹ کرنے کا ہے۔ یعنی ورڈ سے کاپی کرکے ہماری ویب سائٹ میں پیسٹ کرنا ہے۔ اور ایک بڑا پروجیکٹ ہے۔ ذاتی پیغام میں رابطہ کر سکتے ہیں
 
جبران احمد

مبتدی
شمولیت
مئی 17، 2017
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
3
اہم ترین کتب کو یونیکوڈائز کروانے میں محدث ٹیم کے ساتھ تعاون کیجیے!

قارئین کرام! ................................... السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مسلمانوں کو ہر دور میں اپنے عقائد، عبادات، معاملات، مسلموں اور غیر مسلموں سے تعلقات، داخلی وخارجی اختلافات و نزاعات اور اخلاقیات غرضیکہ ہر شعبہ میں پیش آمدہ مسائل میں علما کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔ اور دین میں اس کی اہمیت کے پیش نظر علما بھی خاطر خواہ اس کا اہتمام کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔ کتاب وسنت اور سیرصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بغور مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ فتویٰ دینا سنت اللہ، سنت رسولﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، سلف صالحین و ائمہ دین رحمہم اللہ کی سنت بھی ہے۔

اسلام کے ابتدائی ادوار میں فتویٰ نویسی میں کتاب وسنت، آثار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین عظام رحمہم اللہ کو بنیاد بنایا جاتا رہا لیکن قرون ثلاثہ کے بعد جب امت مسلمہ گروہی، مسلکی اور تقلیدی جمود کی وجہ سے فرقوں میں بٹ گئی اور ہر مفتی نے اپنے مذہب کے اصول وفروع کے مطابق فتویٰ دینا شروع کر دیا اور براہ راست کتاب وسنت اور دیگر ائمہ مجتہدین کی آراء کو نظر انداز کردیا گیا تو اس طرح کے تقلیدی جمود نے امت کو کتاب وسنت کے چشمہ صافی سے مستفیض ہونے سے محروم کر دیا۔اس کے برعکس اہل حدیث اور سلفی علما کا فتویٰ نویسی میں طریق کار اور انداز دیگر علما سے بالکل مختلف رہا۔ انہوں نے فتویٰ نویسی میں سلف کے طریقہ کو اپنایا اور کتاب و سنت پر اعتماد کرتے ہوئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وتبع تابعین عظام رحمہم اللہ اور دیگر ائمہ مجتہدین اور فقہائے عظام کے اقول سے خوب خوب استفادہ کیا۔

آج کے اس تحقیقی اور سائنسی دور میں جب انٹرنیٹ معاشرے کا جزو لا ینفک بنتا جا رہا ہے اس بات کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ عوام الناس کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ اپنے پیش آمدہ مسائل کا آسانی کے ساتھ شریعت کی روشنی میں حل معلوم کر سکیں۔ تو'مجلس التحقیق الاسلامی' نے 'محدث فتویٰ' کے نام سے ایسے پلیٹ فارم کا اجرا کیا۔

اس پلیٹ فارم پر جہاں نت نئے سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں، وہاں اس امر پر بھی شد ومد سے کام جاری ہے کہ اب تک منہج سلف پر جو کتبِ فتاویٰ لکھی گئی ہیں۔ سب کی ٹائپنگ کرا کر محدث فتویٰ سائٹ پہ اپلوڈ کردیا جائے۔ اب تک محدث ٹیم ان کتب فتاویٰ کو محدث فتویٰ پہ پیش کرچکی ہے۔

ان میں سے پہلی دو فتاویٰ کتب کو باقاعدہ رقم دے کر ٹائپ کروایا گیا ہے۔اور دوسری دو کتب کی ٹائپنگ فائل مہیا ہوگئی تھیں، سو ان پر صرف اپلوڈنگ کاخرچ دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ محدث ٹیم ذیل کی لسٹ میں موجود کتب فتاویٰ کو بھی محدث فتویٰ پہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ان فتاویٰ کتب میں سے '' ضمیمہ جدیدہ فتاویٰ ستاریہ '' کی ٹائپنگ کے علاوہ کسی بھی فتویٰ کی ٹائپنگ ہمارے پاس نہیں۔ اور کوشش کے باوجود نہ اب تک کہیں سے وصول کر پائے ہیں۔

ادارہ محدث پر جہاں دوسرے کاموں کے بوجھ ہیں، وہاں پر ان کتب کو پہلے ٹائپ کروانے پہ رقم دینا اور پھر اپلوڈ کرنے والے حضرات کو ان کا معاوضہ دینا بھی ایک ایسا بوجھ ہے، جو ادارہ کےلیے خاصی مشکلات پیش کررہا ہے۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ اس ہمیشہ رہنے والے کارِ خیر (صدقہ جاریہ) میں آپ حضرات سے کچھ یوں تعاون کی صورت پیش کی جائے۔

ہمیں اپنے ساتھیوں پر فخر واعتماد ہے کہ ہم نے جب کسی دینی مقصد کیلئے تعاون کی اپیل کی ہے (جیسے پچھلے دنوں سکینر کا مسئلہ درپیش تھا)، ساتھیوں نے ہمیشہ ہماری پکار پر لبیک کہا اور ہماری توقع سے بڑھ کر ہمارا ساتھ دیا۔

معزز اراکین:
ایک ساتھ مل جل کراور تعاون سے کام کرتے ہوئے ان شاءاللہ ایک دن وہ بھی آئے گا کہ انٹر نیٹ پہ منہج سلف پر لکھے گئے فتاویٰ کا انسائیکلوپیڈیا دستیاب ہوگا۔ ایک ایک سوال کا جواب تیس چالیس مختلف کتبِ فتاویٰ جات سے آرہا ہوگا جو ہر پیاسے کی پیاس بجھا رہا ہوگا۔ اور جس جس نے بھی اس کار خیر میں جتنا بھی حصہ ڈالا ہوگا۔ اسی حساب سے ہمیشہ کےلیے نیکیوں میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دین حنیف کی ہر ممکن حد تک خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین
 
جبران احمد

مبتدی
شمولیت
مئی 17، 2017
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
3
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

میں ٹائپنگ ٹاسک کا حصہ بننا چاہتا ہوں صدقہِ جاریہ

پلیز مجھے اس کا طریقہ کار بتا دیں مجھے صحیح سے سمجھ نہیں آرہی
جزاک اللہ خیرا کثیرا
 
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
60
پوائنٹ
75
جب میں نے رجسٹریشن کروانے کی کوشش کی تو لنک کام نہیں کر رہا تھا اور ایرر پیج کھل رہا تھا۔ کوئی بھائی ذرا چیک کر کے بتا سکتا ہے؟
جزاکم اللہ خیرا ۔

Sent from my SM-N910C using Tapatalk
 
رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

میں ٹائپنگ ٹاسک کا حصہ بننا چاہتا ہوں صدقہِ جاریہ
پلیز مجھے اس کا طریقہ کار بتا دیں مجھے صحیح سے سمجھ نہیں آرہی
جزاک اللہ خیرا کثیرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم ہمارا ٹائپنگ کا کام تو بہت زیادہ کرنے والا ہے کیونکہ ہم شاملہ کی طرز کی ایک ایپلی کیشن بنا رہے ہیں جس میں صرف اردو کتب ہی شامل کی جائیں گی۔ اس کام کے لیے پہلے ہماری ایک آن لائن ٹائپنگ ایپلی کیشن تھی۔ اس وقت وہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے کام نہیں کر رہی اور کمپوز کروانے والا کام فائنل کرنے والا ہے۔ اس میں تاخیر یہ ہے کہ ہماری علماء کی کمیٹی کی میٹنگ میں یہ چیزیں طے ہوتی ہیں۔ اب یہ مسئلہ میں ہمارے منتظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ انس نضر مدنی صاحب کے سامنے رکھتا ہوں اور جلد از جلد کمپوز ہونے والا کام فائنل کرتے ہیں ہیں پھر آپ کو اور اور دوسرے کافی بھائی اور بہنیں پوچھ رہے ہیں ان کو کام دیا جا سکتا ہے اور وہ اس نہایت اہم اور نیکی کے کام میں حصہ ڈال سکتے ہیں جو کہ ان شاء اللہ آپ لوگوں کے لیے ایک صدقہ جاریہ ہے۔ جزاکم اللہ خیرا
 
Top