• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تبلیغیوں کی "فضائل اعمال" کے جھوٹ

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس واقعے کو یوں بیان کیا ہے:
جاء ثلاث رهط إلى بيوت أزواج النبي صلى الله عليه وسلم ، يسألون عن عبادة النبي صلى الله عليه وسلم ، فلما أخبروا كأنهم تقالوها ، فقالوا : أين نحن من النبي صلى الله عليه وسلم ؟ قد غفر الله له ما تقدم من ذنبه وما تأخر ، قال أحدهم : أما أنا فإني أصلي الليل أبدا ، وقال آخر : أنا أصوم الدهر ولا أفطر ، وقال آخر : أنا أعتزل النساء فلا أتزوج أبدا ، فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال : ( أنتم الذين قلتم كذا وكذا ؟ أما والله إني لأخشاكم لله وأتقاكم له ، لكني أصوم وأفطر ، وأصلي وأرقد ، وأتزوج النساء ، فمن رغب عن سنتي فليس مني )
(صحیح بخاری کتاب النکاح باب الترغیب فی النکاح”
“تین آدمی (صحابی )نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے گھروں کی طرف آئے اور (ازواج مطہرات سے) نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی عبادت کے بارے میں پوچھنے لگے۔ جب انہیں اس کی خبر دی گئی تو گویا انہوں نے اسے تھوڑا جانا۔ پھر کہنے لگے “کہاں ہم اور کہاں نبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم، اللہ نے ان کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرما دیے ہیں”۔ ایک نے کہا “جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں رات کو ہمیشہ قیام کروں گا، دوسرے صحابی نے کہا “میں ہمیشہ روزہ رکھوں گا اور کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ تیسرے صحابی نے کہا “میں عورتوں سے دور رہوں گا اور کبھی نکاح نہیں کروں گا”۔
پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم تشریف لائے تو (معاملے کی اطلاع ملنے پر) فرمایا “تم لوگوں نے یہ یہ باتیں کی ہیں؟ اللہ کی قسم، میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرتا ہوں اور تم سب سے زیادہ اس کے لیے تقویٰ اختیار کرتا ہوں لیکن میں (نفلی)روزہ رکھتا بھی ہوں اور چھوڑتا بھی ہوں، (رات کو) نماز بھی پڑھتا ہوں اور آرام بھی کرتا ہوں اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔ پس جس نے میری سنت سے منہ موڑا وہ مجھ سے نہیں ہے”۔
اس حدیث پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ تینوں صحابہ رضی اللہ عنہم نے اچھے کاموں کا ارادہ کیا۔ رات کو قیام کرنا بڑے اجر و ثواب کی بات ہے، روزہ رکھنا بڑی فضیلت رکھتا ہے، عفت و پاکیزگی اختیار کرنا مومن کا شیوہ ہوتا ہے۔ لیکن کیونکہ انہوں نے ان تینوں عبادات کی کیفیت اور شکل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے طریقے کے مطابق نہیں تھی اس لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے انہیں منع فرما دیا اور اپنے فہم سے عبادت میں اضافہ کرنےرو ک دیا۔ اور اپنے اس فرمان کی عملی صورت امت کے سامنے رکھ دی کہ :
“من عمل عملا لیس علیہ امرنا فھو رد”
“جس نے کوئی ایسا کام کیا جو ہمارے طریقے کے مطابق نہیں تو وہ رد ہے”
اس واقعے میں ایک اور لطیف تنبیہہ بھی ہے کہ اچھی نیت سے نیک عمل کرنا اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول نہیں بنا سکتا جب تک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے طریقے کے موافق نہ ہو۔
لہذا ان بزرگوں ا یک دن میں ایک ہزار رکعات پڑھنا کیسے صحیح ہو سکتا ہے ؟
جب صحابہ کو اجازت نہیں تھی اس طرح کی عبادت کی تو پتا نہیں حنفی بزرگوں کو کیسے یہ عمل صحیح بلکے انکے ماننے والوں کو کرامت نظر آگیا
الله ایسے عقیدوں سے حفاظت فرماے آمین

جزاک الله خیرا عامر بھائی
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جب صحابہ کو اجازت نہیں تھی اس طرح کی عبادت کی تو پتا نہیں حنفی بزرگوں کو کیسے یہ عمل صحیح بلکے انکے ماننے والوں کو کرامت نظر آگیا
الله ایسے عقیدوں سے حفاظت فرماے آمین
جزاک الله خیرا عامر بھائی
اسے ہم کہتے ہیں نظریہ امامت۔۔۔
جو رافضیوں سے کاپی پیسٹ کیا گیا ہے؟؟؟۔۔۔
اب ذرا سوچیں کے پاکستانی علماء حضرات حنفی ہونے کے دعوٰی کو ترک کردیں بس رمضان کے بعد عید تک۔۔۔
تو اس کاری ضرب کا سب سے پہلانشانہ کون بننے گا۔۔۔ فقہ جعفریہ۔۔۔ کیونکہ فقہ جعفریہ زندہ ہی اس فقہ حنفی کی وجہ سےہے اوراکثر احباب نے دیکھا ہوگا کےسحروافطار کی سلائیڈز دونوں کی نام سے کیسے چلتی ہیں جیسے ایک ہی ماجائے ہیں۔۔۔ اور تماشا یہاں تک کے رویت حلال کمیٹی میں ان کو جگہ دی ہوئی ہے لیکن کبھی ان کی عید کی نماز کے اوقات ٹی وی پر دیکھے ہیں؟؟؟۔۔۔ دراصل چندمفاد پرست حاکموں اور اُن کے نواز یافتہ علماء سوُ ہیں جن کو آمین اور رفع الیدین پر تو شدت کی حد تک اختلاف ہے ان سے متفق ہے جنہوں نے کلمہ بدل دیا، نماز کا طریقہ بدل دیا، اذان بدل دی، زکات کا طریقہ بدل دیا، حج وعمرہ کے طریقے بدل دیئے اور جن سے معاملات میں رحمدلی برتنی چاہئے ان کے لئے معاملات ہمارے سامنے ہیں۔۔۔ دراصل یہ ہی وہ بلوائی ہیں جو اہلسنت والجماعت میں تقیہ کا لبادہ اوڑ کر گھسے ہوئے ہیں اور ان مسائل کو ہوا دیتے ہیں جن سے آپسی اختلافات کی راہیں ہموار ہوں۔۔۔
 

دعا اعوان

مبتدی
شمولیت
جون 27، 2013
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
8
میں نے یہ کتاب پڑھی ہے آپ کے بیان کردہ اکثر واقعات من گھڑت ہیں اس کتاب میں موجود نہیں ہیں ۔باقی وہ اعتراضات جن کا تعلق اس عقلیت پسندانہ رجحان سے ہے جو تمام ہی نصوص حدیث کو اپنی نام نہاد عقل سلیم کے خلاف قرار دے کر قرآن سے معارض قرار دیتے ہوئے ٹھکرا دینے کا قائل ہے' خواہ ثبوت واستناد کے اعتبار سے ان کی حیثیت کتنی ہی مضبوط ہو' اور خواہ علماء امت نے اس کی کتنی ہی معقول توجیہات کی ہوں۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یقینا بہت ہی کارآمد شئرنگ ہے، اور اللہ ہم سب کو غیرلوگوں سے بچا کر اپنے راہ راست پر چلائیں۔ آمین
آپ سے گذارش ہے کہ اپنی نمائندہ تصویر سے اس انسانی تصویر کو ہٹائیں۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
میں نے یہ کتاب پڑھی ہے آپ کے بیان کردہ اکثر واقعات من گھڑت ہیں اس کتاب میں موجود نہیں ہیں ۔باقی وہ اعتراضات جن کا تعلق اس عقلیت پسندانہ رجحان سے ہے جو تمام ہی نصوص حدیث کو اپنی نام نہاد عقل سلیم کے خلاف قرار دے کر قرآن سے معارض قرار دیتے ہوئے ٹھکرا دینے کا قائل ہے' خواہ ثبوت واستناد کے اعتبار سے ان کی حیثیت کتنی ہی مضبوط ہو' اور خواہ علماء امت نے اس کی کتنی ہی معقول توجیہات کی ہوں۔
نمائندہ تصویر کے خانے میں انسانی تصویر لگانے سے اجتباب برتیں۔۔۔
شکریہ
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
السلام و علیکم-

تبلیغی جماعت کے جد امجد مولانا محمّد زکریا کاندھلوی صاحب تصوف کے دلدادہ اور مشہور اہل بدعت ابن عربی کے بڑے معتقدین میں سے تھے-

اور وہ جو کہا جاتا ہے کہ "جیسا پیر ویسا مرید"- یہی حال تبلیغی جماعت ک ہے- اپنے پیر کی اقتداء میں گمراہ کن عقائد پر خوش دلی کے ساتھ قائم و دائم ہیں- ان کا نصاب خرافات اور بدعات سے بھرا پڑا ہے -جس کے ذریے وہ خود بھی گمراہ ہو رہے ہیں اور سادہ لوح عوام کو بھی گمراہ کرہے ہیں -

تبلیغی جماعت دیوبند میں قائم ہوئی اور اس کے روح رواں مولانا محمّد زکریا کاندھلوی دیوبندی ہیں- اس جماعت کی حقیقت اور ان کے باطل نظریات و افکار سے متعلق کتاب "دیوبندی اور تبلیغی جماعت کا تباہ کن صوفیت کا عقیدہ" (مصنف: مولانا عطاء الله ڈیروی) میں ان کا تفصیلی اور تنقیدی جائزہ پیش کیا گے ہے- کتاب کا لنک یہاں موجود ہے -

http://muhammadilibrary.com/Books/deoband Aur sofiyat.pdf
 
Top