روشنی کا سفر
مبتدی
- شمولیت
- جولائی 23، 2017
- پیغامات
- 38
- ری ایکشن اسکور
- 0
- پوائنٹ
- 12
ڈاکٹرعثمانی ؒ کےتحریرکردہ کتابچے"عذاب برزخ" کےخلاف اھلحدیث کی طرف سےایک کتابچہ بعنوان "اسلام یانفس پرستی" شائع ہوا ہے، تحریرکرنےوالے مختاراحمد آف لانڈھی نامی کوئی صاحب ہیں اورکتابچے پرنظرثانی ابوعبدالله جابر دامانوی كیماڑی والےکی ہے-کتابچہ ادارۃالسلام، امربالمعروف ونہی عن المنکر،کیماڑی،کراچی سےشائع ہواہے-کتابچے میں برزخی جسم اوربرزخی قبرکےہمارےنظریۓکو رد کرنےکی کوشش کی گئی ہےاورہمیں چیلنج دیاگیا ہےکہ برزخی جسم کا ثبوت قرآن وحدیث سےدکھاؤ ___لیکن قارئین مصنف موصوف نےہوشیاری یہ دکھائی کہ صحیح بخاری کی سمرۃ بن جندب ؓ سےمروی جس حدیث سےبرزخی جسم اوربرزخی قبر کا ثبوت عثمانی صاحب نے پیش کیا ہےاسےاپنےکسی حافظ عبدالمنان نورپوری کےکہنےپر رد کردیا گویا کہ "مستند ھےانکا فرمایا ھوا" ملاحظہ ہو کتابچےکا صفحہ6___ باقی رھی صحیح مسلم کی عبدالله بن مسعود ؓ سےمروی حدیث جس میں شہداءکیلۓ"ارواحھم کطیرخضر" کےالفاظ آۓہیں،برزخی جسم کےاس ثبوت کومصنف موصوف کےاستاد ابوعبدالله جابردامانوی نےاپنی کتاب"عذاب قبرکی شرعی حیثیت" کےصفحہ 94 پر یہ کہہ کر رد کردیا کہ سبزپرندوں والےقالب شہداءکےجسم نہیں بلکہ ان کی سواریاں ہیں ___ چنانچہ اب مختاراحمدکےچیلنج کوقبول کرتےہوۓ میرا ان سےاوران کےاستاد سے سوال هےکہ: اگرسبز اڑنےوالےقالب شہداء کےبرزخی جسم نہیں تو پھرشہداء کی ارواح خاکی جسموں سےعلیحدہ ھونےکےبعدکن جسموں کےساتھ جنت میں زندہ ہیں؟؟؟ کیوں کہ زندگی کیلۓ روح کا جسم میں ڈالا جانا ضروری ھےمجرد روح تو میت ھے _ _ _