• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوارج کی علامات !!!!

شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
بھائی القول السدید میرے خیال میں اس پوسٹ میں کوئی گالی تو نہیں دی گئی کسی کو
لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔


جناب سمیر خان :

ابو مسلم کی گالیوں کا جواب دینا کوئی عقل مندی نہیں ، اور اگر اسے حق کہتے ہیں تو میں ایسے حق سے براءت کا اعلان کرتا ہوں۔


میرا اللہ کافی ہو ہر اس شخص پر جو چرب زبان اور ایمان والوں پر تہمتیں لگانے میں تیز ہے۔ آمین
 
شمولیت
اپریل 23، 2011
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
329
پوائنٹ
79
میرا خیال تھریڈ کافی لمباہو گیاہے ، اب مین پڑھنے والے پر چھوڑتا ہوں
میں تو اب تک کی بحث سے یہی سمجھا ہوں کہ مسلمانوں کے خلاف کفار کی مدد کفر اکبر نہیں بلکہ کبیرہ گناہ ہے۔ اگر ایسا کرنا کفر اکبر ہے تو آپ حاطب بن ابی بلتعہ پر کفر کا فتویٰ صادر کیجئے۔
 
شمولیت
اپریل 23، 2011
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
329
پوائنٹ
79
تحریک طالبان پاکستان
مساجد پر حملہ
شعائر اسلام پر حملہ
خودکش حملہ

اس کا کوئی ٹھوس ثبوت ہے آپ کے پاس، امریکہ کے زرخرید غلام پاکستانی میڈیا اور اخبارات کے علاوہ کوئی ایسا سورس ہے جہاں سے یہ پختہ ثبوت مہیا ہو جائے کہ یہ حملے یہ لوگ کرتے ہیں، تاکہ اس ثبوت کے بعد میں بھی ان کو خوارج مانوں؟
خدا را کبوتر نہ بنیے! کہیں ایسا نہ ہو تحریک طالبان پاکستان کی بلی آپ کو بھی ہڑپ کر جائے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
خدا را کبوتر نہ بنیے! کہیں ایسا نہ ہو تحریک طالبان پاکستان کی بلی آپ کو بھی ہڑپ کر جائے۔
نہیں بھائی، ثبوت کے بغیر کوئی بات نہیں مانی جائے گی، یوں تو کوئی بھی اٹھ کر کسی پر کوئی بات کر دے تو کیا مان لیا جائے؟ آپ کو ایک مثال دیتا ہوں اوپر اس کے بارے میں تفصیل سے لکھ آیا ہوں، جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں، دیکھیں بھائی بریلویوں کے نزدیک اہلحدیث اور دیوبندی خارجی ہیں، اب اگر کوئی بریلوی اعتراض کر کے اپنے ہی بریلویوں کو کہہ دے کہ ثبوت پیش کرو اہلحدیث اور دیوبندی خارجی ہیں اور بریلوی بجائے ثبوت پیش کرنے کے کہہ دیں
خدا را کبوتر نہ بنیے! کہیں ایسا نہ ہو اہلحدیث اور دیوبندیوں کی بلی آپ کو بھی ہڑپ کر جائے۔
تو کیا درست ہو گا؟ بالکل نہیں

حدیث مبارکہ کے اندر خوارج کی جو صفات بیان کی گئیں ہیں اگر آج وہ کسی کے اندر ہیں تو مجھے اس کو خوارج ماننے میں کوئی عذر مانع نہیں، لیکن بھائی مزہ تب ہے کہ آج ہم جن لوگوں پر خوارج کا فتوی لگا رہے ہیں اس پر کوئی ثبوت بھی ہو؟
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
نہیں بھائی، ثبوت کے بغیر کوئی بات نہیں مانی جائے گی، یوں تو کوئی بھی اٹھ کر کسی پر کوئی بات کر دے تو کیا مان لیا جائے؟
ارسلان بھائی : آپ کے نزدیک ثبوت کیا چیز یا کونسے ذرائع سے ملے ثبوت قابل اعتبار شمار ہوں گے؟؟؟

ارسلان بھائی آپ خود بیرون ملک بیٹھیں ہیں ، کبھی پاکستان آئیں آپ کو ان لوگوں سے ملاقات کروانا میری ذمہ داری ہے۔ شاید آپ اسے "ثبوت" کہتے ہیں۔
یہاں ہر پاکستانی اور بلخصوص سواتی اور وزیرستانی مسلمانوں کو ثبوت کی ضرورت نہیں ، اگر وہاں آپ کے ارد گرد کوئی خیبر پختون خواہ یا بلخصوص وزیرستان کے علاقے کا کوئی بھائی موجود ہے ، تو اس سے دریافت کر لیں کہ یہ مخلوق کیا ہے۔

جناب عالی ، بیرون ملک بیٹھ کر جس طرح آپ ثبوتوں کو کوئی ناپید چیز سمجھتے ہیں ، پاکستان میں وافر دستیاب ہیں۔

افسوس صد افسوس۔۔

اگر آپ درست بات جاننے کے اتنے متلاشی ہیں تو جلد از جلد وقت نکال کر ضرور پاکستان آئیں تاکہ آپ کو ان بیچاروں سے ملا سکوں جنکے آنکھوں کے تاروں کو تاوان (جہاد فنڈ) کے نام پر اٹھا کر ذبح کیا گیا اور کون کون سا تاجر انکی کھنڈی چھری سے کڑوروں روپے کا تاوان دے کر کیسے بچ نکلا، کس طرح کسی بچے کو مدرسے سے ہی جنت کی لالچ میں بھسم کرواتے اور پھر اس کو شہادت کی بغیر انشاء اللہ لکھی "سند شہادت " سے نوازتے ہیں جو کہ دنیا میں کہیں نہیں صرف یہاں وزیرستان میں ملتی ہے۔ اور بنک ڈکیتی کے ماہرین بھی آپ کو دکھائیں گے جو غریبوں کی جمع پونجی اپنے لئے حلال کئے ہوئے ہیں ۔اور جناب جو "بیچارے" وہاں ان کے ساتھ رہ کر اب تائب ہو چکے ہیں ، ذرا ان سے انکی داستانیں بھی سن لیں ، ، وہ محدث فورم پر نہیں آسکتے تو اس کا یہ مطلب نہیں " سب ٹھیک" ہے۔۔۔ یہ تو صرف چند باتیں ہیں بھیا۔۔

اگر آپ کے نزدیک ثبوت یہ ہے کہ یہ "بد بخت " خود آپ کو فون کریں اور تسلیم کریں ، تو پھر آپ مانیں گے ورنہ نہیں تو پھر آپ اپنی جہد لاحاصل جاری رکھیئے۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
 
شمولیت
اپریل 23، 2011
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
329
پوائنٹ
79
بریلویوں کے نزدیک اہلحدیث اور دیوبندی خارجی ہیں، اب اگر کوئی بریلوی اعتراض کر کے اپنے ہی بریلویوں کو کہہ دے کہ ثبوت پیش کرو اہلحدیث اور دیوبندی خارجی ہیں اور بریلوی بجائے ثبوت پیش کرنے کے کہہ دیں
خدا را کبوتر نہ بنیے! کہیں ایسا نہ ہو اہلحدیث اور دیوبندیوں کی بلی آپ کو بھی ہڑپ کر جائے۔
چلو جی!!
ہڑپ کرنے سے میرا مطلب تھا کہ خدا نخواستہ ہم یا ہمارا کوئی پیارا بھی ان کے دھماکے کا شکار نہ بن جائے۔
کوئی بریلوی ایسی بات کیوں کہے گا؟ کسی کو خارجی کہنے سے کیا کوئی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے؟؟
اس لیے سطحی تبصروں اور بے جا حسن ظن سے باہر نکلیے۔ معصوم لوگوں کو جو بھی مار رہا ہے اس کی تردید کیجئے چاہے وہ امریکہ ہو یا ہمارے ’محسن‘
اچھا آپ بتائیے احسان اللہ احسان کسی خلائی مخلوق کا نام ہے؟
آپ ’دجالی میڈیا‘ کی خبروں کو چھوڑیے۔ اپنی ویب سائیٹس پر ان حملوں کو شرعی جواز بخشنے والے کون ہیں؟
تھوڑا حوصلہ پیدا کیجئے اور اگر یہ صرف انڈیا، اسرائیل اور امریکہ کے سر ہی تھوپنا ہے تو پھر آپ کا شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دبائے رکھنا ہی بہتر ہے۔
القول السدید بھائی کا مشورہ قبول کیجئے۔ پاکستان تشریف لائیے آپ کو کئی ایسے ’ٹھوس ثبوت‘ دکھائے جا سکتے ہیں جن کا دجالی میڈیا کے ساتھ دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔
حدیث مبارکہ کے اندر خوارج کی جو صفات بیان کی گئیں ہیں اگر آج وہ کسی کے اندر ہیں تو مجھے اس کو خوارج ماننے میں کوئی عذر مانع نہیں، لیکن بھائی مزہ تب ہے کہ آج ہم جن لوگوں پر خوارج کا فتوی لگا رہے ہیں اس پر کوئی ثبوت بھی ہو؟
کون خارجی ہے اور کون نہیں ہے۔ اس بحث سے قطع نظر اگر ہم صرف نفس مسئلہ پر بات کریں تو زیادہ بہتر رہے گا۔
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
جناب من حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ بدری صحابی تھے اس لئے وہ اس فتویٰ کی زد میں نہیں آئے ۔ اس سلسلے میں بہت کچھ علماء اور محقیقین لکھ چکے ہیں شاید آپ کی معلومات اس بارے میں نہیں ہیں۔
میں تو اب تک کی بحث سے یہی سمجھا ہوں کہ مسلمانوں کے خلاف کفار کی مدد کفر اکبر نہیں بلکہ کبیرہ گناہ ہے۔ اگر ایسا کرنا کفر اکبر ہے تو آپ حاطب بن ابی بلتعہ پر کفر کا فتویٰ صادر کیجئے۔
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
جس قدر آزادی سے اس فورم پر تحریک طالبان کے خلاف لکھا جاتا ہے اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ اس فورم کو تحریک طالبان کے خلاف استعمال کیا جارھا ہے۔اور دوسری طرف جماعۃ الدوعوۃ کے متعلق معلومات شئیر کرنے پر ان کو فورم کی انتظامیہ کی جانب سے حذف کردیا جاتا ہے تو اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ فورم محض جماعۃ الدعوۃ کا پروپیگنڈہ سیل بن چکا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
جناب من حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ بدری صحابی تھے اس لئے وہ اس فتویٰ کی زد میں نہیں آئے ۔ اس سلسلے میں بہت کچھ علماء اور محقیقین لکھ چکے ہیں شاید آپ کی معلومات اس بارے میں نہیں ہیں۔
کس فتوی زد میں نہیں آئے ؟؟؟

کفر کے فتوی کے یا حد کے فتوی کی ذد میں ، ذرا وضاحت کرنا پسند فرمائیں ، تاکہ ہماری ناقص معلومات میں اضافہ ہو سکے۔۔
 
Top