• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن ابن ماجه

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
33-بَاب فِتْنَةِ الدَّجَالِ وَخُرُوجِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَخُرُوجِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ
۳۳- باب: فتنہ دجا ل، عیسیٰ بن مر یم اور یا جو ج وما جو ج کے ظہو ر کا بیان​


4071- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُومُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " الدَّجَّالُ أَعْوَرُ عَيْنِ الْيُسْرَى، جُفَالُ الشَّعَرِ، مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ، فَنَارُهُ جَنَّةٌ، وَجَنَّتُهُ نَارٌ "۔
* تخريج: م/الفتن ۲۰ (۲۹۳۴)، (تحفۃ الأشراف: ۳۳۴۳)، وقد أخرجہ: حم (۵/۳۸۳، ۳۹۷) (صحیح)
۴۰۷۱- حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' دجا ل با ئیں آنکھ کا کا نا،اور بہت بالوں والا ہوگا ،اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہوگی، لیکن اس کی جہنم جنت اور اس کی جنت جہنم ہوگی'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی صحیحین کی حدیث میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے دجال کے بارے میں فرمایا : اس کے ساتھ آگ اور پانی ہوگا، لیکن حقیقت میں اس کی آگ ٹھنڈا پانی ہے، اوراس کا پانی آگ ہے (صحیح بخاری ۷۱۳۰ و صحیح مسلم ۲۹۳۴ و ۲۹۳۵ ) ۔
اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ہے کہ وہ دائیں آنکھ کا کانا ہے ، اوراس کی آنکھ گویا پھولے ہوئے انگورکی طرح ہے ، یا اندھی بغیرروشنی کے ہے ۔(صحیح بخاری ۷۱۳۰، صحیح مسلم ۱۶۹ و کتاب الفتن ۱۰۰)
اور حذیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ وہ ممسوح العین یعنی اندھا ہے ، ایک آنکھ کا ، اوراس کی دونوں آنکھ کے درمیان کافرلکھا ہوا ہے، جس کو پڑھا لکھا اورجاہل ہرمومن پڑھ لے گا ۔ (صحیح مسلم ۲۹۳۴)اوریہ صحیح مسلم میں انس رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے (صحیح مسلم ۲۹۳۳)
دجال کے سلسلہ میں وارد احادیث میں بہت اختلافات ہیں بعض علماء نے ان میں تطبیق دی ہے ، اوربعض روایتوں میں یہ احتمال ہے کہ راوی کی غلطی ہو۔
سنن ابوداود میں عبادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ اس کی آنکھ اندھی ہوگی، نہ اٹھی ہوئی ،نہ اندر گھسی ہوئی ۔
اورانس اورحذیفہ رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ہے کہ وہ کافراورکذاب ہے ۔
اور صحیح بخاری (۷۱۲۸)میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اس کو بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا وہ سرخ رنگ کا تھا ، موٹا، گھنگھرالے بال والا، دائیں آنکھ کا کانا
اورنواس بن سمعان رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ دجال کے دن لمبے ہوںگے ، یہاں تک کہ ایک دن ایک برس کے برابرہوگا۔(صحیح مسلم ۲۹۳۷)
اوراسماء رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ہے کہ اس کے دن چھوٹے ہوں گے یہاں تک کہ سال ایک مہینے کے برابرہوگا، اوردن جیسے ایک تنکے کا جلنا ۔
اورتمیم داری رضی اللہ عنہ کی حدیث آگے آتی ہے کہ دجال ایک جزیرے میں جکڑا ہوا ہے ۔(صحیح مسلم ۲۹۴۲)
اور سنن ترمذی میں ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ دجال کے باپ کے یہاں تیس بر س تک لڑکا نہ ہو گا پھرایک کانا لڑکا بڑے دانت والا پیداہوگا۔
اورایک دوسری حدیث میں ہے کہ دجال شام کے سمندر میں ہے یا یمن میں۔
اور ایک حدیث میں ہے کہ نبی کریم ﷺ ابن صیاد کے بارے میں ہمیشہ ڈراکرتے تھے کہ کہیں وہ دجال نہ ہو۔
اورعمر رضی اللہ عنہ قسم کھا تے کہ وہی دجال ہے، (صحیح البخاری ۷۳۵۵ و صحیح مسلم ۲۹۲۹ )
اورتمیم داری رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ ہم نے دجال کو اتنا بڑا آدمی دیکھا کہ ویسا کبھی نہ دیکھا تھا ،(صحیح مسلم ۲۹۴۲)
اورعبادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ دجال ٹھگنا ہے، اس کے دونوں پاؤں میں فاصلہ بہت ہے ۔
اورایک حدیث میں ہے کہ اس کے گدھے کے دونوں کانوں کی بیچ میں سترہاتھ کا فاصلہ ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا قد بھی بہت بڑا ہوگا ۔
اوریہ اختلافات حقیقت میں اختلافات نہیں ہیں کیونکہ دجال ایک ساحر(جادوگر) شخص ہوگا ، جو جادو کے زور سے طرح طرح کے شعبدے اور طلسم دکھائے گا، جیسے مردے کو زندہ کرنا ، زمین کا خزانہ نکالنا ، پانی برسانا ، غلہ اُگانا ، گویا وہ الوہیت کا دعویٰ کرے گا ، اوراس کو اسی وجہ سے خوارق عادات کام کرنے کی طاقت دی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے بندوں کا امتحان لے گا ، اور اس کے رب نہ ہو نے کی کئی نشانیاں بھی واضح کردی ہیں جن میں وہ مجبور ہوگا ، اوران کو اپنے آپ سے جدانہ کرسکے گا، جیسے کانا ہونا ، آنکھ میں پھلّی ہونا (یعنی سفید داغ کا پڑنا )پیشانی پر کافرلکھاہونا ، ان نشانیوں کو دیکھ کر اہل ایمان یقین کرلیں گے کہ یہ رب نہیں ہے ، بلکہ جھوٹا دجال ہے، پس جب وہ جادو گر ٹھہرا، اوربڑے بڑے خوارق عادات امور دکھلانے پر اس کو قدرت ہوئی تو ممکن ہے کہ کبھی وہ اپنے کو داہنی آنکھ کا کانا دکھلادے ، کبھی بائیں آنکھ کا ، کبھی لمبا، کبھی چھوٹے قد کا ، کبھی موٹا ، کبھی درمیانی قد کا، کبھی آنکھ پھولی ہوئی، کبھی برابر ۔
اب رہا دنوں کے چھوٹے اوربڑے ہو نے کا اختلاف تواحتمال ہے کہ راوی کی اس میں غلطی ہو، یا آدھے دن اس کے بڑے یا آدھے چھوٹے ہوں۔
اورحدیث میں ہے کہ وہ چالیس دن تک رہے گا ، اوراسماء رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ہے کہ وہ چالیس برس تک رہے گا ۔
دنوں کایہ اختلاف اس طرح دورہو سکتا ہے کہ نواس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں دنوں کا لمباہونا مذکورہے اورایک دن ایک سال کا ہوگا (صحیح مسلم) ، توگویا چالیس دن چالیس سال ہی ہوئے ، اوراسماء رضی اللہ عنہا کی حدیث میں دونوں کا چھوٹاہونامذکورہے ، کہ ایک برس ایک مہینے کے برابرہوگا، اورممکن ہے کہ پہلی حدیث میں وہ دن مراد ہو ں جن میں وہ دنیا کا دورہ کرکے لوگوں کو گمراہ کرے گا ، اوردوسری حدیث سے اس کے پہلے دن مرادہوں ۔
اب رہا ابن صیاد کا حال اورتمیم داری رضی اللہ عنہ کا بیان اوردوسری احادیث تو وہ ایک دوسرے کے خلاف نہیں ہیں کیونکہ نبی کریم ﷺ کو دجال کا نکلنا وحی سے معلوم ہوا تھا ، اب رہی اس کی تعیین تو اس میں آپ کو شک تھا ، پس جس شخص پر علامات کے لحاظ سے گمان ہوا ، تو یہ شبہ ہو ا کہ شاید وہ دجال ہو۔
ایسے ہی آپ ﷺ کو شبہ تھا کہ دجال کب نکلے گا،ایک حدیث میں ہے کہ اگرمیرے سامنے نکلا تو میں اس سے بحث وجدال کروںگا ، اوراگرمیرے بعد نکلا تو اللہ تعالیٰ ہرمسلمان پر میرا خلیفہ ہے ۔
اورایک حدیث میں ہے کہ دجال کو عیسی علیہ السلام قتل کریں گے ، شاید یہ حدیث بعد کی ہو، پہلے آپ ﷺ کو یہ معلوم نہ ہوا ہو، اس کے بعد معلوم ہوگیا کہ دجال عیسی علیہ السلام کے ہاتھو ںما را جائے گا ، عیسی علیہ السلام تو آپ کی وفات کے بعد اتریں گے ۔
اورایک حدیث میں اس بات کی صراحت ہے کہ تم میں سے جو کوئی عیسی علیہ السلام کو پائے تو ان کو میری طرف سے سلام کہے ، اورجوکوئی دجال کی خبر سنے تو اس سے دور رہے ۔
عبیدہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ دجال کو بعض وہ لوگ پائیں گے جنہوں نے مجھ کو دیکھا ہے یا میرا کلام سنا ہے ، احتمال ہے کہ اس سے جنوں کی مخلوق میں سے مسلمان جن مراد ہوں ، وہ دجال کے وقت تک زندہ رہیں گے ، یا یہ مطلب ہے کہ جس نے میرا کلام سنا چاہے واسطہ ہی سے سنا تو وہ تمام مسلمان مراد ہوسکتے ہیں جو نبی کریم ﷺ کی احادیث کو سنتے ہیں۔
بہرحال قیامت کی نشانیاں جیسے اورجس طرح آپ ﷺ سے صحیح صحیح روایتوں میں منقول ہیں ، ان کو مان لینا چاہئے۔
باقی ان کی تفصیل اورتعیین؟ تویہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی معلوم نہیں ہے ، خود نبی کریم ﷺ کو بہت سی باتو ں پر شک تھا جو اللہ نے آپ کو نہیں بتلائی تھی اوریہ آپ کے سچے نبی ہو نے کی عمدہ دلیل ہے ، ورنہ جھوٹے شخص کے لیے ہر بات کو یقین کے طورپر قطعی طریق سے کہہ دینا کچھ مشکل نہیں ہوتا ، ان تفصیلات کا سبب یہ ہے کہ بعض لوگ نا سمجھی میں ان احادیث کے ظاہری اختلافات کو دیکھ کر متزلزل ہوجاتے ہیں ، اورشیطان ان کو گمراہی میں پھنسادیتا ہے حالانکہ ان سب اختلافات کو اہل حدیث نے اچھی طرح سے رفع کردیا ہے ، اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو شیطان کے شر سے بچائے ، آمین یا رب العالمین ۔واضح رہے کہ دجال کے ظہور اور اس کے فتنے کا مسئلہ عقیدے کا مسئلہ ہے ، اور تشہدمیں اس کے شر اورفتنے سے اللہ کی پناہ طلب کر نے کی بات واضح طورپر موجودہے ۔
دجال دجل سے مبالغہ کا صیغہ ہے ، عربی میں ڈھانکنے اورچھپانے کو دجل کہتے ہیں ، کذاب اورجھوٹے کو دجال اس لیے کہا جاتاہے کہ وہ اپنے باطل کے ذریعے حق اورسچ کو چھپادیتاہے ،نبی کریم ﷺ نے پیش گوئی کی ہے کہ امت میں تیس کذاب اوردجال ظاہر ہوں گے ، جن میں سے بعض جھوٹے مدعیانِ نبوت آپ کے عہد میں ظاہر ہوئے ، اور تاریخ کے مختلف ادوار میں جھوٹی نبوت کے دعویدار نظر آتے ہیں ، جن میں برصغیر کاجھوٹا نبی مرزا غلام احمد قادیا نی بھی ہے ، جس نے جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا ، اورعلمائے حق نے اس کی زندگی ہی میں اس کا رد وابطال کیا ، حتی کہ شیخ الإسلام امام المناظرین مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ سے مباہلہ کے بعد آپ کی حیات میں بڑی بری موت مرا ، ان جھوٹوں میں سب سے خطرناک مسیح دجال ہے ، جس کو اللہ تعالیٰ نے مختلف خارق عادات چیزوں پر قدرت دے کر لوگوں کے درمیان ابتلاء اورآزمائش کے لیے بھیجے گا،رسول اکرم ﷺ سب سے زیادہ اسی کے فتنے اورشر سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے ،حتی کہ ہر صلاۃ کے تشہد میں اس سے اللہ کی پناہ مانگتے اورمسلمانوں کو اس کی تعلیم دیتے تھے۔ (الفریوائی)۔


4072- حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالُوا: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ،عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ سُبَيْعٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " أَنَّ الدَّجَّالَ يَخْرُجُ مِنْ أَرْضٍ بِالْمَشْرِقِ،يُقَالُ لَهَا خُرَاسَانُ،يَتْبَعُهُ أَقْوَامٌ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ "۔
* تخريج: ت/الفتن ۵۷ (۲۲۳۷)، (تحفۃ الأشراف: ۶۶۱۴)، وقد أخرجہ: حم (۱/۴، ۷) (صحیح)
۴۰۷۲- ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے یہ حدیث بیان کی : '' دجا ل مشرق (پورب) کے ایک ملک سے ظا ہر ہو گا، جس کو ''خرا سا ن '' کہا جا تا ہے، اور اس کے سا تھ ایسے لو گ ہو ں گے جن کے چہرے گویا تہ بہ تہ ڈھال ہیں'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : مطلب یہ ہے کہ ان کے چہرے گول ،چپٹے اور گو شت سے پر ہوں گے۔


4073- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: مَا سَأَلَ أَحَدٌ النَّبِيَّ ﷺ، عَنِ الدَّجَّالِ أَكْثَرَ مِمَّا سَأَلْتُهُ ( وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ أَشَدَّ سُؤَالا مِنِّي ) فَقَالَ: " لِي مَا تَسْأَلُ عَنْهُ؟ " قُلْتُ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ: إِنَّ مَعَهُ الطَّعَامَ وَالشَّرَابَ،قَالَ: " هُوَ أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ ذَلِكَ "۔
* تخريج: خ/الفتن ۲۷ (۷۱۲۲)، م/الفتن ۲۲ (۲۹۳۹)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۵۲۳)، وقد أخرجہ: حم (۴/۲۴۶، ۲۴۸، ۲۵۲) (صحیح)
۴۰۷۳- مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے دجا ل کے با رے میں جتنے سوالا ت میں نے کئے ہیں، اتنے کسی اور نے نہیں کئے ،(ابن نمیر کی روا یت میں یہ الفا ظ ہیں '' أَشَدَّ سُؤَالا مِنِّي '' یعنی مجھ سے زیا دہ سوال اور کسی نے نہیں کئے)، آخر آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ''تم اس کے با رے میں کیا پو چھتے ہو؟'' میں نے عرض کیا : لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ کھانا اور پا نی ہو گا ،آپ ﷺ نے فرمایا:'' اللہ تعالیٰ پر وہ اس سے بھی زیادہ آسان ہے ۱ ؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : یا اللہ تعالی پر یہ با ت دجا ل سے زیادہ آسان ہے، یعنی جب اس نے دجا ل کو پیدا کر دیا تو اس کو کھا نا پا نی دینا کیا مشکل ہے، صحیحین کی روایت میں ہے کہ میں نے عرض کیا: لوگ کہتے ہیں کہ اس کے پاس روٹی کا پہاڑ ہوگا اور پانی کی نہریں ہوں گی، تب آپ نے یہ فرمایا : او رممکن ہے کہ حدیث کا ترجمہ یوں کیا جا ئے کہ اللہ تعالی پر یہ بات آسان ہے دجال سے زیادہ یعنی جب ا س نے دجال کو پیدا کردیا تو اس کو کھانا پا نی دینا کیا مشکل ہے ، اور بعضوں نے کہا مطلب یہ ہے کہ دجال ذلیل ہے ، اللہ تعالی کے نزدیک اس سے کہ ان چیزوں کے ذریعے سے اس کی تصدیق کی جائے کیونکہ اس کی پیشانی اور آنکھ پر اس کے جھوٹے ہونے کی نشانی ظاہر ہوگی ، واللہ اعلم۔


4074- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ ﷺ ذَاتَ يَوْمٍ، وَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، وَكَانَ لا يَصْعَدُ عَلَيْهِ قَبْلَ ذَلِكَ، إِلا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ، فَمِنْ بَيْنِ قَائِمٍ وَجَالِسٍ، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ بِيَدِهِ، أَنِ اقْعُدُوا: " فَإِنِّي، وَاللَّهِ! مَا قُمْتُ مَقَامِي هَذَا لأَمْرٍ يَنْفَعُكُمْ، لِرَغْبَةٍ وَلا لِرَهْبَةٍ، وَلَكِنَّ تَمِيمًا الدَّارِيَّ أَتَانِي فَأَخْبَرَنِي خَبَرًا [ مَنَعَني الْقَيْلُولَةَ، مِنَ الْفَرَحِ وَقُرَّةِ الْعَيْنِ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَنْشُرَ عَلَيْكُمْ فَرَحَ نَبِيِّكُمْ ]، أَلا إِنَّ ابْنَ عَمٍّ لِتَمِيمٍ الدَّارِيِّ أَخْبَرَنِي: أَنَّ الرِّيحَ أَلْجَأَتْهُمْ إِلَى جَزِيرَةٍ لا يَعْرِفُونَهَا، فَقَعَدُوا فِي قَوَارِبِ السَّفِينَةِ، فَخَرَجُوا فِيهَا، فَإِذَا هُمْ بِشَيْئٍ أَهْدَبَ، أَسْوَدَ كَثَيْرَ الْشَعَرِ، قَالُوا لَهُ: مَا أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا الْجَسَّاسَةُ، قَالُوا: أَخْبِرِينَا، قَالَتْ: [ مَا أَنَا بِمُخْبِرَتَكُمْ شَيْئاً، وَلا سَائِلَتِكُمْ ]،وَلَكِنْ هَذَا الدَّيْرُ، قَدْ رَمَقْتُمُوهُ، فَأْتُوهُ، فَإِنَّ فِيهِ رَجُلا بِالأَشْوَاقِ إِلَى أَنْ تُخْبِرُوهُ وَيُخْبِرَكُمْ، فَأَتَوْهُ فَدَخَلُوا عَلَيْهِ، فَإِذَا هُمْ بِشَيْخٍ مُوثَقٍ، شَدِيدِ الْوَثَاقِ، [ يُظْهِرُ الْحُزْنَ شَدِيدِ التَّشَكِّي]، فَقَالَ لَهُمْ: مِنْ أَيْنَ؟ قَالُوا: مِنَ الشَّامِ، قَالَ: مَافَعَلَتِ الْعَرَبُ؟ قَالُوا: نَحْنُ قَوْمٌ مِنَ الْعَرَبِ، عَمَّ تَسْأَلُ؟ قَالَ: مَا فَعَلَ هَذَا الرَّجُلُ الَّذِي خَرَجَ فِيكُمْ؟ قَالُوا: خَيْرًا، نَاوَى قَوْمًا، فَأَظْهَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ، فَأَمْرُهُمُ الْيَوْمَ جَمِيعٌ: إِلَهُهُمْ وَاحِدٌ، وَدِينُهُمْ وَاحِدٌ، قَالَ: مَا فَعَلَتْ عَيْنُ زُغَرَ؟ قَالُوا: خَيْرًا، يَسْقُونَ مِنْهَا زُرُوعَهُمْ، وَيَسْتَقُونَ مِنْهَا لِسَقْيِهِمْ، قَالَ: فَمَا فَعَلَ نَخْلٌ [ بَيْنَ عَمَّانَ وَبَيْسَانَ؟ ] قَالُوا: يُطْعِمُ ثَمَرَهُ كُلَّ عَامٍ، قَالَ: فَمَا فَعَلَتْ بُحَيْرَةُ الطَّبَرِيَّةِ؟ قَالُوا: تَدَفَّقُ جَنَبَاتُهَا مِنْ كَثْرَةِ الْمَاءِ، قَالَ: [ فَزَفَرَ ثَلاثَ زَفَرَراتٍ ] ثُمَّ قَالَ: لَوِ انْفَلَتُّ مِنْ وَثَاقِي هَذَا، لَمْ أَدَعْ أَرْضًا إِلا وَطِئْتُهَا بِرِجْلَيَّ هَاتَيْنِ، إِلا طَيْبَةَ لَيْسَ لِي عَلَيْهَا سَبِيلٌ "، قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: " إِلَى هَذَا يَنْتَهِي فَرَحِي، هَذِهِ طَيْبَةُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ! مَا فِيهَا طَرِيقٌ ضَيِّقٌ، وَلا وَاسِعٌ، وَلا سَهْلٌ وَلا جَبَلٌ، إِلا وَعَلَيْهِ مَلَكٌ شَاهِرٌ سَيْفَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ "۔
* تخريج: د/الملاحم ۱۵ (۴۳۲۶، ۴۳۲۷)، ت/الفتن ۶۶ (۲۲۵۳)، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۰۲۴)، وقد أخرجہ: حم (۶/۳۷۳، ۳۷۴، ۴۱۱، ۴۱۲، ۴۱۵، ۴۱۶، ۴۱۸) (صحیح)
(سند میں مجالد بن سعید ضعیف راوی ہیں، لیکن متن حدیث صحیح ہے،صرف وہ جملے ضعیف ہیں،جو اس طرح گھیردئے گئے ہیں[ ]، صحیح مسلم کتاب الفتن ۲۴؍ ۲۹۴۲میں یہ حدیث ہلالین میں محصور جملوں کے علاوہ آئی ہے، جیسا کہ اوپرگزرا۔
۴۰۷۴- فا طمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن صلاۃ پڑھا ئی، اور منبر پر تشریف لے گئے، اور اس سے پہلے جمعہ کے علاوہ آپ منبر پر تشریف نہ لے جا تے تھے ،یہ با ت لو گوں پر گراں گزری، کچھ لو گ آپ کے سامنے کھڑے تھے کچھ بیٹھے تھے، آپ ﷺ نے ہا تھ سے سب کو بیٹھنے کا اشارہ کیا اور فرمایا:''اللہ کی قسم !میں منبر پر اس لئے نہیں چڑھا ہوں کہ کو ئی ایسی با ت کہوں جو تمہیں کسی رغبت یا دہشت والے کام کا فائدہ دے، بلکہ با ت یہ ہے کہ میرے پا س تمیم دا ری آئے، اور انہوں نے مجھے ایک خبر سنا ئی( جس سے مجھے اتنی مسرت ہو ئی کہ خو شی کی وجہ سے میں قیلولہ نہ کرسکا ، میں نے چا ہا کہ تمہارے نبی کی خو شی کو تم پر بھی ظا ہر کر دوں)، سنو!تمیم دا ری کے ایک چچا زاد بھا ئی نے مجھ سے یہ وا قعہ بیان کیا کہ(ایک سمندری سفر میں)ہو ا ان کو ایک جز یرے کی طرف لے گئی جس کو وہ پہچانتے نہ تھے، یہ لو گ چھو ٹی چھو ٹی کشتیوں پر سوا ر ہو کر اس جز یر ے میں گئے ،انہیں وہا ں ایک کالے رنگ کی چیز نظر آئی، جس کے جسم پر کثر ت سے بال تھے، انہوں نے اس سے پوچھا :تو کون ہے ؟اس نے کہا :میں جساسہ(دجال کی جاسوس) ہوں،ان لوگوں نے کہا: توہمیں کچھ بتا،اس نے کہا: (نہ میں تمہیں کچھ بتائوںگی، نہ کچھ تم سے پوچھوں گی )، لیکن تم اس دیر (راہبوں کے مسکن) میں جسے تم دیکھ رہے ہو جا ئو، وہاں ایک شخص ہے جو اس با ت کا خو اہش مند ہے کہ تم اسے خبر بتا ئو اور وہ تمہیں بتائے، کہا : ٹھیک ہے،یہ سن کر وہ لو گ اس کے پاس آئے، اس گھر میں داخل ہو ئے تو دیکھاکہ وہاں ایک بو ڑھا شخص زنجیروں میں سخت جکڑا ہو ا(رنج و غم کا اظہا ر کر رہا ہے، اوراپنا دکھ دردسنانے کے لئے بے چین ہے) تواس نے ان لوگوں سے پو چھا: تم کہاں سے آئے ہو ؟انہوں نے جو اب دیا: شام سے، اس نے پوچھا: عرب کا کیا حال ہے؟ انہوں نے کہا: ہم عرب لوگ ہیں، تم کس کے با رے میں پو چھ رہے ہو؟ اس نے پو چھا: اس شخص کا کیا حال ہے (یعنی محمد کا )جو تم لوگوں میں ظاہر ہوا؟ انہوں نے کہا: ٹھیک ہے، اس نے قوم سے دشمنی کی، پھر اللہ نے اسے ان پر غلبہ عطا کیا ، تو آج ان میں اجتما عیت ہے ، ان کا معبود ایک ہے ، ان کا دین ایک ہے، پھر اس نے پو چھا: زغر (شام میں ایک گا ئوں )کے چشمے کا کیاحال ہے؟ انہوں نے کہا: ٹھیک ہے، لو گ اس سے اپنے کھیتوں کو پا نی دیتے ہیں، اور پینے کے لئے بھی اس میں سے پا نی لیتے ہیں، پھر اس نے پو چھا: (عما ن اور بیسان (ملک شام کے دو شہر کے درمیان) کھجورکے درختوں کا کیا حال ہے؟ انہوں نے کہا: ہر سال وہ اپنا پھل کھلارہے ہیں، اس نے پو چھا: طبر یہ کے نالے کا کیا حال ہے ؟ انہوں نے کہا:اس کے دونوں کنا روں پر پا نی خوب زوروشور سے بہ رہا ہے، یہ سن کر اس شخص نے تین آہیں بھریں )پھرکہا :اگر میں اس قید سے چھو ٹا تو میں اپنے پاؤں سے چل کر زمین کے چپہ چپہ کا گشت لگا ؤں گا ،کو ئی گو شہ مجھ سے با قی نہ رہے گا سو ائے طیبہ (مدینہ) کے ،وہاںمیرے جا نے کی کو ئی سبیل نہ ہو گی، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:'' یہ سن کر مجھے بے حد خو شی ہو ئی، طیبہ یہی شہر (مدینہ )ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جا ن ہے ! مدینہ کے ہر تنگ وکشادہ اور نیچے اونچے راستوں پر ننگی تلوا ر لئے ایک فرشتہ متعین ہے جو قیامت تک پہرہ دیتا رہے گا'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : اور دجال کو وہاں آنے سے روکے گا، دوسری روایت میں ہے کہ دجال احد پہاڑ تک آئے گا، پھر ملائکہ اس کا رخ پھیر دیں گے،صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ زنجیرمیں جکڑے اس شخص نے کہا: مجھ سے امیوں( یعنی ان پڑھوں) کے نبی کا حال بیان کرو، ہم نے کہا: وہ مکہ سے نکل کر مدینہ گئے ہیں، اس نے کہا :کیا عرب کے لوگ ان سے لڑے ؟ ہم نے کہا : ہاں، لڑے، اس نے کہا : پھر نبی نے ان کے ساتھ کیا کیا؟ ہم نے اُسے بتلایا کہ وہ اپنے گرد وپیش عربوں پرغالب آگئے ہیں اورانہوں نے اس رسول ( ﷺ )کی اطاعت اختیارکرلی ہے ، اس نے پوچھا کیا یہ بات ہوچکی ہے؟ہم نے کہا:ہاں، یہ بات ہوچکی ،اس نے کہا : سن لو!یہ بات ان کے حق میں بہترہے کہ وہ اس کے رسول کے تابعدارہوں، البتہ میں تم سے اپنا حال بیان کرتاہوں کہ میں مسیح دجال ہوں، اوروہ زمانہ قریب ہے کہ جب مجھے خروج کی اجازت (اللہ کی طرف سے ) دے دی جائے گی ، البتہ اس میں یہ ہے کہ مکہ اور طیبہ (مدینہ) کو چھوڑ کر میں کوئی ایسی بستی نہیں چھوڑوں گا جہاں میں نہ جاؤں، وہ دونوں مجھ پر حرام ہیں، جب میں ان دونوں میں کہیں سے جانا چاہوں گا تو ایک فرشتہ ننگی تلوار لے کر مجھے اس سے روکے گا، اور وہاں ہر راستے پرچوکیدار فرشتے ہیں ، یہ فرما کر آپ ﷺ نے اپنی چھڑی منبر پر ماری ،اور فرمایا : طیبہ یہی ہے، یعنی مدینہ اور میں نے تم سے دجال کا حال نہیں بیان کیا تھا کہ وہ مدینہ میں نہ آئے گا؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں، آپ ﷺ نے بیان کیا تھا پھر آپ نے فرمایا : شام کے سمندر میں ہے، یا یمن کے سمندر میں، نہیں، بلکہ مشرق کی طرف اور ہاتھ سے مشرق کی طرف اشارہ کیا۔ (صحیح مسلم /کتاب الفتن : باب : قصۃ الجساسۃ)


4075- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ النَّوَّاسَ بْنَ سَمْعَانَ الْكِلابِيَّ يَقُولُ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ الدَّجَّالَ،الْغَدَاةَ، فَخَفَضَ فِيهِ وَرَفَعَ، حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ فِي طَائِفَةِ النَّخْلِ، فَلَمَّا رُحْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ ﷺ، عَرَفَ ذَلِكَ فِينَا، فَقَالَ: " مَا شَأْنُكُمْ؟ " فَقُلْنَا: يَارَسُولَ اللَّهِ! ذَكَرْتَ الدَّجَّالَ الْغَدَاةَ، فَخَفَضْتَ فِيهِ ثُمَّ رَفَعْتَ، حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ فِي طَائِفَةِ النَّخْلِ، قَالَ: " غَيْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفُنِي عَلَيْكُمْ: إِنْ يَخْرُجْ، وَأَنَا فِيكُمْ، فَأَنَا حَجِيجُهُ دُونَكُمْ، وَإِنْ يَخْرُجْ، وَلَسْتُ فِيكُمْ، فَامْرُؤٌ حَجِيجُ نَفْسِهِ، وَاللَّهُ خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ، إِنَّهُ شَابٌّ قَطَطٌ، عَيْنُهُ قَائِمَةٌ، كَأَنِّي أُشَبِّهُهُ بِعَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قَطَنٍ، فَمَنْ رَآهُ مِنْكُمْ، فَلْيَقْرَأْ عَلَيْهِ فَوَاتِحَ سُورَةِ الْكَهْفِ، إِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ خَلَّةٍ بَيْنَ الشَّامِ وَالْعِرَاقِ، فَعَاثَ يَمِينًا، وَعَاثَ شِمَالا، يَا عِبَادَ اللَّهِ! اثْبُتُوا " قُلْنَا: يَارَسُولَ اللَّهِ! وَمَا لُبْثُهُ فِي الأَرْضِ؟ قَالَ: " أَرْبَعُونَ يَوْمًا، يَوْمٌ كَسَنَةٍ، وَيَوْمٌ كَشَهْرٍ، وَيَوْمٌ كَجُمُعَةٍ، وَسَائِرُ أَيَّامِهِ كَأَيَّامِكُمْ " قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَذَلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَسَنَةٍ، تَكْفِينَا فِيهِ صَلاةُ يَوْمٍ؟ قَالَ: " فَاقْدُرُوا لَهُ قَدْرَهُ " قَالَ: قُلْنَا: فَمَا إِسْرَاعُهُ فِي الأَرْضِ؟ قَالَ: " كَالْغَيْثِ اسْتَدْبَرَتْهُ الرِّيحُ "، قَالَ: " فَيَأْتِي الْقَوْمَ فَيَدْعُوهُمْ فَيَسْتَجِيبُونَ لَهُ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ، فَيَأْمُرُ السَّمَاءَ أَنْ تُمْطِرَ فَتُمْطِرَ، وَيَأْمُرُ الأَرْضَ أَنْ تُنْبِتَ فَتُنْبِتَ، وَتَرُوحُ عَلَيْهِمْ سَارِحَتُهُمْ أَطْوَلَ مَا كَانَتْ ذُرًى وَأَسْبَغَهُ ضُرُوعًا وَأَمَدَّهُ خَوَاصِرَ، ثُمَّ يَأْتِي الْقَوْمَ فَيَدْعُوهُمْ فَيَرُدُّونَ عَلَيْهِ قَوْلَهُ: فَيَنْصَرِفُ عَنْهُمْ، فَيُصْبِحُونَ مُمْحِلِينَ، مَا بِأَيْدِيهِمْ شَيْئٌ، ثُمَّ يَمُرَّ بِالْخَرِبَةِ فَيَقُولُ لَهَا: أَخْرِجِي كُنُوزَكِ، فَيَنْطَلِقُ، فَتَتْبَعُهُ كُنُوزُهَا كَيَعَاسِيبِ النَّحْلِ، ثُمَّ يَدْعُو رَجُلا مُمْتَلِئًا شَبَابًا، فَيَضْرِبُهُ بِالسَّيْفِ ضَرْبَةً، فَيَقْطَعُهُ جِزْلَتَيْنِ، رَمْيَةَ الْغَرَضِ، ثُمَّ يَدْعُوهُ فَيُقْبِلُ يَتَهَلَّلُ وَجْهُهُ يَضْحَكُ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ، إِذْ بَعَثَ اللَّهُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ، فَيَنْزِلُ عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ، شَرْقِيَّ دِمَشْقَ، بَيْنَ مَهْرُودَتَيْنِ، وَاضِعًا كَفَّيْهِ عَلَى أَجْنِحَةِ مَلَكَيْنِ، إِذَا طَأْطَأَ رَأْسَهُ قَطَرَ، وَإِذَا رَفَعَهُ يَنْحَدِرُ مِنْهُ جُمَانٌ كَاللُّؤْلُؤِ، وَلا يَحِلُّ لِكَافِرٍ يَجِدُ رِيحَ نَفَسِهِ إِلا مَاتَ، وَنَفَسُهُ يَنْتَهِي حَيْثُ يَنْتَهِي طَرَفُهُ، فَيَنْطَلِقُ حَتَّى يُدْرِكَهُ عِنْدَ بَابِ لُدٍّ، فَيَقْتُلُهُ، ثُمَّ يَأْتِي نَبِيُّ اللَّهِ، عِيسَى عليه السلام قَوْمًا قَدْ عَصَمَهُمُ اللَّهُ فَيَمْسَحُ وُجُوهَهُمْ وَيُحَدِّثُهُمْ بِدَرَجَاتِهِمْ فِي الْجَنَّةِ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ أَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: يَا عِيسَى! إِنِّي قَدْ أَخْرَجْتُ عِبَادًا لِي، لايَدَانِ لأَحَدٍ بِقِتَالِهِمْ، وَأَحْرِزْ عِبَادِي إِلَى الطُّورِ،وَيَبْعَثُ اللَّهُ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ، وَهُمْ، كَمَا قَالَ اللَّهُ: {مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ} فَيَمُرُّ أَوَائِلُهُمْ عَلَى بُحَيْرَةِ الطَّبَرِيَّةِ، فَيَشْرَبُونَ مَا فِيهَا، ثُمَّ يَمُرُّ آخِرُهُمْ فَيَقُولُونَ: لَقَدْ كَانَ فِي هَذَا مَائٌ، مَرَّةً، وَيَحْضُرُ نَبِيُّ اللَّهِ عيسى وَأَصْحَابُهُ، حَتَّى يَكُونَ رَأْسُ الثَّوْرِ لأَحَدِهِمْ خَيْرًا مِنْ مِائَةِ دِينَارٍ لأَحَدِكُمُ الْيَوْمَ، فَيَرْغَبُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ إِلَى اللَّهِ، فَيُرْسِلُ اللَّهُ عَلَيْهِمُ النَّغَفَ فِي رِقَابِهِمْ، فَيُصْبِحُونَ فَرْسَى كَمَوْتِ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ، وَيَهْبِطُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ فَلايَجِدُونَ مَوْضِعَ شِبْرٍ إِلا قَدْ مَلأَهُ زَهَمُهُمْ وَنَتْنُهُمْ وَدِمَاؤُهُمْ، فَيَرْغَبُونَ إِلَى اللَّهِ، فَيُرْسِلُ عَلَيْهِمْ طَيْرًا كَأَعْنَاقِ الْبُخْتِ، فَتَحْمِلُهُمْ فَتَطْرَحُهُمْ حَيْثُ شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مَطَرًا لايُكِنُّ مِنْهُ بَيْتُ مَدَرٍ وَلا وَبَرٍ، فَيَغْسِلُهُ حَتَّى يَتْرُكَهُ كَالزَّلَقَةِ، ثُمَّ يُقَالُ لِلأَرْضِ: أَنْبِتِي ثَمَرَتَكِ، وَرُدِّي بَرَكَتَكِ، فَيَوْمَئِذٍ تَأْكُلُ الْعِصَابَةُ مِنَ الرِّمَّانَةِ، فَتُشْبِعُهُمْ، وَيَسْتَظِلُّونَ بِقِحْفِهَا، وَيُبَارِكُ اللَّهُ فِي الرِّسْلِ حَتَّى إِنَّ اللِّقْحَةَ مِنَ الإِبِلِ تَكْفِي الْفِئَامَ مِنَ النَّاسِ، وَاللِّقْحَةَ مِنَ الْبَقَرِ تَكْفِي الْقَبِيلَةَ، وَاللِّقْحَةَ مِنَ الْغَنَمِ تَكْفِي الْفَخِذَ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ، إِذْ بَعَثَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ رِيحًا طَيِّبَةً، فَتَأْخُذُ تَحْتَ آبَاطِهِمْ، فَتَقْبِضُ رُوحَ كُلَّ مُسْلِمٍ، وَيَبْقَى سَائِرُ النَّاسِ يَتَهَارَجُونَ، كَمَا تَتَهَارَجُ الْحُمُرُ، فَعَلَيْهِمْ تَقُومُ السَّاعَةُ "۔
* تخريج: م/الفتن ۲۰ (۲۱۳۷)، د/الملاحم ۱۴ (۴۳۲۱)، ت/الفتن ۵۹ (۲۲۴۰)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۷۱۱)، وقد أخرجہ: حم (۴/۱۸۱، ۱۸۲) (صحیح)
۴۰۷۵- نواس بن سمعان کلا بی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ( ایک دن)صبح کے وقت رسول اللہ ﷺ نے دجا ل کا ذکر کیا تو اس میں آپ نے کبھی بہت دھیما لہجہ استعمال کیا اور کبھی روز سے کہا، آپ کے اس بیان سے ہم یہ محسو س کر نے لگے کہ جیسے وہ انہی کھجوروں میں چھپا ہوا ہے، پھر جب ہم شام کو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حا ضر ہو ئے تو آپ نے ہما رے چہروں پرخو ف کے آثار کو دیکھ کر فرمایا: ''تم لوگوں کا کیا حال ہے ؟ '' ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول !آپ نے جو صبح کے وقت دجا ل کا ذکر فرمایا تھا اور جس میں آپ نے پہلے دھیما پھر تیز لہجہ استعمال کیا تو اس سے ہمیں یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ وہ انہی کھجوروں کے درختو ں میں چھپا ہواہے، آپ ﷺ نے فرمایا:'' مجھے تم لو گوں پر دجا ل کے علاوہ اور وں کا زیا دہ ڈر ہے، اگر دجال میری زندگی میں ظاہر ہو ا تو میں تم سب کی جانب سے اس کا مقابلہ کر وں گا، اور اگر میر ے بعد ظاہر ہو اتو ہر انسان اس کا مقابلہ خود کر ے گا، اللہ تعالی ہر مسلمان پر میراخلیفہ ہے ( یعنی ہر مسلمان کا میرے بعد ذمہ دا ر ہے ) دیکھو دجال جو ان ہو گا، اس کے بال بہت گھنگریا لے ہوں گے، اس کی ایک آنکھ اٹھی ہوئی اونچی ہوگی گویا کہ میں اسے عبدالعزی بن قطن کے مشابہ سمجھتا ہوں، لہٰذ ا تم میں سے جو کو ئی اسے دیکھے اسے چاہیے کہ اس پر سو رہ کہف کی ابتدائی آیا ت پڑھے ،دیکھو ! دجا ل کا ظہو ر عراق اور شام کے درمیانی راستے سے ہو گا ،وہ روئے زمین پر دا ئیں بائیں فسا د پھیلا تا پھرے گا، اللہ کے بندو! ایمان پر ثابت قدم رہنا'' ۔ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول !وہ کتنے دنوں تک زمین پر رہے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا:'' چالیس دن تک ، ایک دن ایک سال کے برابر ،دوسرا دن ایک مہینہ کے اورتیسرا دن ایک ہفتہ کے برابر ہوگا، اور باقی دن تمہا رے عام دنوں کی طرح ہوں گے ''۔ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! کیا اس دن میں جو ایک سال کا ہو گا ہما رے لئے ایک دن کی صلاۃ کا فی ہوگی؟ آپ ﷺ نے فرمایا:'' ( نہیں بلکہ ) تم اسی ایک دن کا اندا زہ کرکے صلاۃ پڑھ لینا''۔
ہم نے عر ض کیا:زمین میں اس کے چلنے کی رفتا ر آخر کتنی تیز ہو گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا:'' اس با دل کی طرح جس کے پیچھے ہوا ہو، وہ ایک قوم کے پاس آکر انہیں اپنی الوہیت کی طرف بلا ئے گا، تو وہ قبول کرلیں گے، اور اس پر ایمان لے آئیں گے، پھر وہ آسمان کو بارش کا حکم دے گا، تووہ بر سے گا، پھر زمین کو سبزہ اگانے کا حکم دے گا تو زمین سبزہ اگائے گی، اور جب اس قوم کے جا نور شام کو چرکر واپس آیا کر یں گے تو ان کے کو ہان پہلے سے اونچے ، تھن زیا دہ دودھ والے، اور کو کھیں بھری ہوں گی، پہلو بھرے بھرے ہوں گے ، پھر وہ ایک دوسری قوم کے پاس جا ئے گا، اور ان کو اپنی طرف دعوت دے گا ، تو وہ اس کی با ت نہ مانیں گے، آخر یہ دجال وہاں سے واپس ہو گا ، تو صبح کو وہ قوم قحط میں مبتلا ہو گی، اور ان کے ہا تھ میں کچھ نہیں رہے گا، پھر دجا ل ایک ویران جگہ سے گزرے گا، اور اس سے کہے گا :تو اپنے خز انے نکال، وہاں کے خز انے نکل کر اس طرح اس کے ساتھ ہوجائیں گے جیسے شہد کی مکھیاں یعسوب(مکھیوں کے بادشاہ) کے پیچھے چلتی ہیں، پھر وہ ایک ہٹے کٹے نوجوان کو بلا ئے گا، اور تلوار کے ذریعہ اسے ایک ہی وار میں قتل کرکے اس کے دوٹکڑے کردے گا، ان دونوں ٹکڑوں میں اتنی دوری کردے گا جتنی دوری پر تیر جاتا ہے، پھر اس کو بلا ئے گا تو وہ شخص زندہ ہو کر روشن چہرہ لئے ہنستا ہوا چلا آئے گا، الغرض دجا ل اور دنیا والے اسی حال میں ہوں گے کہ اللہ تعالی عیسیٰ بن مریم علیہ الصلاۃ والسلام کو بھیجے گا، وہ دمشق کے سفید مشرقی مینا ر کے پا س دو زرد ہلکے کپڑے پہنے ہوئے اتریں گے ،جو زعفران اور ورس سے رنگے ہو ئے ہوں گے، اور اپنے دونوں ہاتھ دو فرشتوں کے بازوئوں پر رکھے ہو ئے ہوں گے، جب وہ اپنا سر جھکا ئیں گے تو سر سے پا نی کے قطرے ٹپکیں گے، اور جب سر اٹھا ئیں گے تو اس سے پانی کے قطرے مو تی کی طرح گریں گے، ان کی سانس میں یہ اثر ہو گا کہ جس کا فر کو لگ جا ئے گی وہ مر جائے گا، اوران کی سانس وہاں تک پہنچے گی جہاں تک ان کی نظر کا م کرے گی۔
پھر عیسیٰ علیہ السلام چلیں گے یہاں تک کہ اس(دجال) کو باب لُدّکے پاس پکڑ لیں گے، وہا ں اسے قتل کریں گے، پھر دجال کے قتل کے بعد اللہ کے نبی عیسی علیہ السلام ان لو گوں کے پاس آئیں گے جن کو اللہ تعالی نے دجال کے شر سے بچا رکھا ہوگا ، ان کے چہرے پر ہا تھ پھیر کر انہیں تسلی دیں گے، اور ان سے جنت میں ان کے درجات بیان کریںگے، یہ لو گ ابھی اسی کیفیت میں ہوں گے کہ اللہ تعالی ان کی طرف وحی نازل کر ے گا: اے عیسی! میں نے اپنے کچھ ایسے بندے پیدا کئے ہیں جن سے لڑنے کی طاقت کسی میں نہیں ،تو میرے بندوں کوطور پہاڑ پرلے جا، اس کے بعد اللہ تعالی یاجوج وما جو ج کو بھیجے گا، اور وہ لوگ ویسے ہی ہوں گے جیسے اللہ تعالی نے فرمایا: { وَ هَمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ} [سورة الأنبياء : 96] ( یہ لوگ ہر ٹیلے پر سے چڑھ دوڑیں گے) اُن میں کے آگے والے طبر یہ کے چشمے پر گز ر یں گے، تو اس کا سا را پانی پی لیں گے، پھر جب ان کے پچھلے لوگ گز ریں گے تووہ کہیں گے: کسی زما نہ میں اس تالاب کے اندر پانی تھا ،اللہ کے نبی عیسی علیہ السلام اور ان کے سا تھی طُور پہاڑ پر حاضر رہیں گے ۱؎ ،ان مسلمانوں کے لئے اس وقت بیل کا سر تمہارے آج کے سو دینا ر سے بہتر ہو گا،پھر اللہ کے نبی عیسی علیہ السلام اور ان کے ساتھی اللہ تعالی سے دعاکریں گے ،چنا نچہ اللہ یا جوج و ما جوج کی گردن میں ایک ایسا پھو ڑا نکا لے گا، جس میں کیڑے ہوں گے، اس کی وجہ سے (دوسرے دن) صبح کو سب ایسے مرے ہو ئے ہوں گے جیسے ایک آدمی مر تاہے، اور اللہ کے نبی عیسی علیہ السلام اور ان کے سا تھی طور پہاڑ سے نیچے اتریں گے اور ایک با لشت کے برابر جگہ نہ پا ئیں گے، جو ان کی بدبو ، خو ن اور پیپ سے خا لی ہو، عیسی علیہ السلام اور ان کے ساتھی اللہ تعالی سے دعا کریں گے تواللہ تعالی بختی اونٹ کی گردن کی مانند پرندے بھیجے گا جوان کی لاشوں کو اٹھا کر جہا ں اللہ تعالی کا حکم ہوگا وہاں پھینک دیں گے، پھر اللہ تعالی (سخت ) با رش نا زل کر ے گا جس سے کوئی پختہ یا غیر پختہ مکا ن چھوٹنے نہیں پائے گا، یہ بارش ان سب کو دھو ڈالے گی ،اور زمین کو آئینہ کی طرح بالکل صا ف کر دے گی، پھر زمین سے کہا جائے گا کہ تو اپنے پھل اُگا، اور اپنی برکت ظاہر کر، تو اس وقت ایک انا ر کو ایک جماعت کھا کر آسودہ ہوگی ،او ر اس انا ر کے چھلکوں سے سا یہ حاصل کریں گے اور دودھ میں اللہ تعالی اتنی برکت دے گا کہ ایک او نٹنی کا دودھ کئی جماعتوں کو کا فی ہو گا، اور ایک دودھ دینے والی گا ئے ایک قبیلہ کے لوگوں کو کا فی ہو گی، اورایک دودھ دینے والی بکری ایک چھو ٹے قبیلے کو کا فی ہو گی، لو گ اسی حال میں ہو ں گے کہ اللہ تعالی ایک پا کیزہ ہو ا بھیجے گا وہ ان کی بغلوں کے تلے اثر کرے گی اور ہر مسلمان کی روح قبض کر ے گی، اور ایسے لو گ با قی رہ جائیںگے جو جھگڑا لو ہوں گے، اور گدھوں کی طرح لڑتے جھگڑتے یا اعلا نیہ جما ع کرتے رہیں گے، تو انہی (شریر ) لوگوں پر قیا مت قائم ہو گی'' ۔
وضاحت ۱ ؎ : اردن پہاڑ جہاں سے عیسیٰ علیہ السلام غائب ہوکر آسمان پر چڑھ گئے تھے، اور دوسرا شخص آپ کی صورت بن کر گیا تو یہودیوں نے اس کو سولی پر چڑھا دیا، یہ مضمون اگر چہ انجیل کے چار مشہور نسخوں میں ہے،لیکن نصاریٰ نے ان میں تحریف کی ہے اور برنباس کی انجیل میں مضمون اسی طرح موجود ہے جیسے قرآن شریف میں ہے ،او راس میںرسول اکرم ﷺ کے پیدا ہونے کی بشارت بھی صاف طور سے موجود ہے ، اور آپ کا نام مبارک بھی ہے کہ جب اللہ کے رسول محمد ﷺ آئیں گے تو میرے اوپر سے یہ اتہام رفع ہو گا کہ میں سولی دیا گیا، حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے زمانے میں ایک سفید منارہ ۷۴۱ ؁ ء میں وہاں پایا گیا اور یہ آپ کی نبوت کی ایک بڑی نشانی ہے ، اور رسول اکرم ﷺ نے ایسی بہت ساری باتوں کی پیش گوئی کی ہے جو آپ کے عہد میں نہ تھیں من جملہ ان میں سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ جب عثمان رضی اللہ عنہ نے قرآن جمع کیا کہ میرے ساتھ وہ لوگ بہت محبت کریں گے جو میرے بعد میرے او پر ایمان لائیں گے ،اور جو کچھ ورق (یعنی مصحف) میں ہوگا اس پر عمل کریں گے، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہاکہ پہلے میں نے ورق کو نہیں سمجھا تھا، جب عثمان رضی اللہ عنہ نے مصحف لکھوائے تو میں نے ورق کا معنی سمجھا ،عثمان رضی اللہ عنہ نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو اس حدیث کے بیان کرنے پر دس ہزار درہم دیئے، اور بعض حدیثوں میں ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام بیت المقدس میں اتریں گے اور بعض میں ہے کہ مسلمانوں کے لشکر میں لیکن بیت المقدس کی روایت بہت مشہور ہے، اور اردن اس سارے محلہ کا نام ہے جہاں پر بیت المقدس ہے ، اور اگر وہاں اب سفید مینار نہیں ہے تو آ ئندہ بن جائے گا اورجس نے صحیح حدیث کا انکار کیا وہ جاہل اورگمراہ ہے ۔


4076- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ الطَّائِيِّ، حَدَّثَنِي عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّوَّاسَ بْنَ سَمْعَانَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " سَيُوقِدُ الْمُسْلِمُونَ،مِنْ قِسِيِّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ وَنُشَّابِهِمْ وَأَتْرِسَتِهِمْ،سَبْعَ سِنِينَ "۔
* تخريج: أنظر ماقبلہ (صحیح)
۴۰۷۶- نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' قریب ہے کہ مسلمان یا جوج و ما جوج کے تیر ، کمان، اور ڈھال کو سا ت سال تک جلا ئیں گے ''۔


4077- حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ إِسْماعِيلَ بْنِ رَافِعٍ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ السَّيْبَانِيِّ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِاللَّهِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ ﷺ فَكَانَ أَكْثَرُ خُطْبَتِهِ حَدِيثًا حَدَّثَنَاهُ عَنِ الدَّجَّالِ، وَحَذَّرَنَاهُ، فَكَانَ مِنْ قَوْلِهِ أَنْ قَالَ: " إِنَّهُ لَمْ تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الأَرْضِ مُنْذُ ذَرَأَ اللَّهُ ذُرِّيَّةَ آدَمَ، أَعْظَمَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَبْعَثْ نَبِيًّا إِلا حَذَّرَ أُمَّتَهُ الدَّجَّالَ، وَأَنَا آخِرُ الأَنْبِيَاءِ، وَأَنْتُمْ آخِرُ الأُمَمِ، وَهُوَ خَارِجٌ فِيكُمْ، لا مَحَالَةَ، وَإِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا بَيْنَ ظَهْرَانَيْكُمْ، فَأَنَا حَجِيجٌ لِكُلِّ مُسْلِمٍ، وَإِنْ يَخْرُجْ مِنْ بَعْدِي، فَكُلُّ امْرِئٍ حَجِيجُ نَفْسِهِ، وَاللَّهُ خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ، وَإِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ خَلَّةٍ بَيْنَ الشَّامِ وَالْعِرَاقِ، فَيَعِيثُ يَمِينًا ويَعِيثُ شِمَالا، يَا عِبَادَ اللَّهِ! فَاثْبُتُوا، فَإِنِّي سَأَصِفُهُ لَكُمْ صِفَةً لَمْ يَصِفْهَا إِيَّاهُ نَبِيٌّ قَبْلِي، إِنَّهُ يَبْدَأُ فَيَقُولُ: أَنَا نَبِيٌّ وَلا نَبِيَّ بَعْدِي، ثُمَّ يُثْنِّي فَيَقُولُ: أَنَا رَبُّكُمْ، وَلاتَرَوْنَ رَبَّكُمْ حَتَّى تَمُوتُوا، وَإِنَّهُ أَعْوَرُ، وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ،وَإِنَّهُ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ: كَافِرٌ، يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ، كَاتِبٍ أَوْ غَيْرِ كَاتِبٍ، وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنَّ مَعَهُ جَنَّةً وَنَارًا، فَنَارُهُ جَنَّةٌ وَجَنَّتُهُ نَارٌ، فَمَنِ ابْتُلِيَ بِنَارِهِ، فَلْيَسْتَغِثْ بِاللَّهِ وَلْيَقْرَأْ فَوَاتِحَ الْكَهْفِ، فَتَكُونَ عَلَيْهِ بَرْدًا وَسَلامًا، كَمَا كَانَتِ النَّارُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يَقُولَ لأَعْرَابِيٍّ: أَرَأَيْتَ إِنْ بَعَثْتُ لَكَ أَبَاكَ وَأُمَّكَ، أَتَشْهَدُ أَنِّي رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ، فَيَتَمَثَّلُ لَهُ شَيْطَانَانِ فِي صُورَةِ أَبِيهِ وَأُمِّهِ، فَيَقُولانِ: يَا بُنَيَّ! اتَّبِعْهُ، فَإِنَّهُ رَبُّكَ، وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يُسَلَّطَ عَلَى نَفْسٍ وَاحِدَةٍ، فَيَقْتُلَهَا، وَيَنْشُرَهَا بِالْمِنْشَارِ، حَتَّى يُلْقَى شِقَّتَيْنِ، ثُمَّ يَقُولَ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا، فَإِنِّي أَبْعَثُهُ الآنَ، ثُمَّ يَزْعُمُ أَنَّ لَهُ رَبًّا غَيْرِي، فَيَبْعَثُهُ اللَّهُ، وَيَقُولُ لَهُ الْخَبِيثُ: مَنْ رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: رَبِّيَ اللَّهُ، وَأَنْتَ عَدُوُّ اللَّهِ، أَنْتَ الدَّجَّالُ، وَاللَّهِ! مَا كُنْتُ بَعْدُ أَشَدَّ بَصِيرَةً بِكَ مِنِّي الْيَوْمَ ". قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الطَّنَافِسِيُّ: فَحَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُاللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " ذَلِكَ الرَّجُلُ أَرْفَعُ أُمَّتِي دَرَجَةً فِي الْجَنَّةِ ". قَالَ: قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: وَاللَّهِ! مَا كُنَّا نُرَى ذَلِكَ الرَّجُلَ إِلا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ،حَتَّى مَضَى لِسَبِيلِهِ .
قَالَ الْمُحَارِبِيُّ: ثُمَّ رَجَعْنَا إِلَى حَدِيثِ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: " وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يَأْمُرَ السَّمَاءَ أَنْ تُمْطِرَ فَتُمْطِرَ، وَيَأْمُرَ الأَرْضَ أَنْ تُنْبِتَ فَتُنْبِتَ، وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يَمُرَّ بِالْحَيِّ فَيُكَذِّبُونَهُ، فَلاتَبْقَى لَهُمْ سَائِمَةٌ إِلا هَلَكَتْ، وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يَمُرَّ بِالْحَيِّ فَيُصَدِّقُونَهُ، فَيَأْمُرَ السَّمَاءَ أَنْ تُمْطِرَ فَتُمْطِرَ، وَيَأْمُرَ الأَرْضَ أَنْ تُنْبِتَ فَتُنْبِتَ، حَتَّى تَرُوحَ مَوَاشِيهِمْ، مِنْ يَوْمِهِمْ ذَلِكَ أَسْمَنَ مَا كَانَتْ وَأَعْظَمَهُ، وَأَمَدَّهُ خَوَاصِرَ، وَأَدَرَّهُ ضُرُوعًا، وَإِنَّهُ لا يَبْقَى شَيْئٌ مِنَ الأَرْضِ إِلا وَطِئَهُ وَظَهَرَ عَلَيْهِ، إِلا مَكَّةَ وَالْمَدِينَةَ، لايَأْتِيهِمَا مِنْ نَقْبٍ مِنْ نِقَابِهِمَا إِلا لَقِيَتْهُ الْمَلائِكَةُ بِالسُّيُوفِ صَلْتَةً، حَتَّى يَنْزِلَ عِنْدَ الظُّرَيْبِ الأَحْمَرِ، عِنْدَ مُنْقَطَعِ السَّبَخَةِ، فَتَرْجُفُ الْمَدِينَةُ بِأَهْلِهَا ثَلاثَ رَجَفَاتٍ، فَلايَبْقَى مُنَافِقٌ وَلا مُنَافِقَةٌ إِلا خَرَجَ إِلَيْهِ، فَتَنْفِي الْخَبَثَ مِنْهَا كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ،وَيُدْعَى ذَلِكَ الْيَوْمُ يَوْمَ الْخَلاصِ ".
فَقَالَتْ أُمُّ شَرِيكٍ بِنْتُ أَبِي الْعَكَرِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَأَيْنَ الْعَرَبُ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: " هُمْ يَوْمَئِذٍ قَلِيلٌ، وَجُلُّهُمْ بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ، وَإِمَامُهُمْ رَجُلٌ صَالِحٌ، فَبَيْنَمَا إِمَامُهُمْ قَدْ تَقَدَّمَ يُصَلِّي بِهِمُ الصُّبْحَ، إِذْ نَزَلَ عَلَيْهِمْ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ الصُّبْحَ، فَرَجَعَ ذَلِكَ الإِمَامُ يَنْكُصُ، يَمْشِي الْقَهْقَرَى، لِيَتَقَدَّمَ عِيسَى يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَيَضَعُ عِيسَى يَدَهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ ثُمَّ يَقُولُ لَهُ: تَقَدَّمْ فَصَلِّ، فَإِنَّهَا لَكَ أُقِيمَتْ، فَيُصَلِّي بِهِمْ إِمَامُهُمْ، فَإِذَا انْصَرَفَ، قَالَ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلام: افْتَحُوا الْبَابَ، فَيُفْتَحُ،وَوَرَائَهُ الدَّجَّالُ، مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ يَهُودِيٍّ، كُلُّهُمْ ذُو سَيْفٍ مُحَلًّى وَسَاجٍ،فَإِذَا نَظَرَ إِلَيْهِ الدَّجَّالُ ذَابَ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ، وَيَنْطَلِقُ هَارِبًا، وَيَقُولُ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلام: إِنَّ لِي فِيكَ ضَرْبَةً لَنْ تَسْبِقَنِي بِهَا، فَيُدْرِكُهُ عِنْدَ بَابِ اللُّدِّ الشَّرْقِيِّ فَيَقْتُلُهُ، فَيَهْزِمُ اللَّهُ الْيَهُودَ، فَلايَبْقَى شَيْئٌ مِمَّا خَلَقَ اللَّهُ يَتَوَارَى بِهِ يَهُودِيٌّ إِلا أَنْطَقَ اللَّهُ ذَلِكَ الشَّيْئَ، لا حَجَرَ وَلا شَجَرَ وَلاحَائِطَ وَلا دَابَّةَ (إِلا الْغَرْقَدَةَ، فَإِنَّهَا مِنْ شَجَرِهِمْ، لا تَنْطِقُ ) إِلا قَالَ: يَا عَبْدَاللَّهِ الْمُسْلِمَ! هَذَا يَهُودِيٌّ، فَتَعَالَ اقْتُلْهُ ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " وَإِنَّ أَيَّامَهُ أَرْبَعُونَ سَنَةً، السَّنَةُ كَنِصْفِ السَّنَةِ، وَالسَّنَةُ كَالشَّهْرِ، وَالشَّهْرُ كَالْجُمُعَةِ، وَآخِرُ أَيَّامِهِ كَالشَّرَرَةِ، يُصْبِحُ أَحَدُكُمْ عَلَى بَابِ الْمَدِينَةِ،فَلا يَبْلُغُ بَابَهَا الآخَرَ حَتَّى يُمْسِيَ " فَقِيلَ لَهُ: يَارَسُولَ اللَّهِ! كَيْفَ نُصَلِّي فِي تِلْكَ الأَيَّامِ الْقِصَارِ؟ قَالَ: " تَقْدُرُونَ فِيهَا الصَّلاةَ كَمَا تَقْدُرُونَهَا فِي هَذِهِ الأَيَّامِ الطِّوَالِ، ثُمَّ صَلُّوا "، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: "فَيَكُونُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلام فِي أُمَّتِي حَكَمًا عَدْلا، وَإِمَامًا مُقْسِطًا، يَدُقُّ الصَّلِيبَ، وَيَذْبَحُ الْخِنْزِيرَ، وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ، وَيَتْرُكُ الصَّدَقَةَ، فَلا يُسْعَى عَلَى شَاةٍ وَلابَعِيرٍ، وَتُرْفَعُ الشَّحْنَاءُ وَالتَّبَاغُضُ، وَتُنْزَعُ حُمَةُ كُلِّ ذَاتِ حُمَةٍ، حَتَّى يُدْخِلَ الْوَلِيدُ يَدَهُ فِي فِي الْحَيَّةِ، فَلا تَضُرَّهُ، وَتُفِرَّ الْوَلِيدَةُ الأَسَدَ، فَلا يَضُرُّهَا، وَيَكُونَ الذِّئْبُ فِي الْغَنَمِ كَأَنَّهُ كَلْبُهَا، وَتُمْلأُ الأَرْضُ مِنَ السِّلْمِ كَمَا يُمْلأُ الإِنَاءُ مِنَ الْمَاءِ، وَتَكُونُ الْكَلِمَةُ وَاحِدَةً، فَلا يُعْبَدُ إِلا اللَّهُ، وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا، وَتُسْلَبُ قُرَيْشٌ مُلْكَهَا، وَتَكُونُ الأَرْضُ كَفَاثُورِ الْفِضَّةِ، تُنْبِتُ نَبَاتَهَا بِعَهْدِ آدَمَ، حَتَّى يَجْتَمِعَ النَّفَرُ عَلَى الْقِطْفِ مِنَ الْعِنَبِ فَيُشْبِعَهُمْ، وَيَجْتَمِعَ النَّفَرُ عَلَى الرُّمَّانَةِ فَتُشْبِعَهُمْ، وَيَكُونَ الثَّوْرُ بِكَذَا وَكَذَا، مِنَ الْمَالِ، وَتَكُونَ الْفَرَسُ بِالدُّرَيْهِمَاتِ "، قَالُوا: يَارَسُولَ اللَّهِ! وَمَا يُرْخِصُ الْفَرَسَ؟ قَالَ: " لا تُرْكَبُ لِحَرْبٍ أَبَدًا " قِيلَ لَهُ: فَمَا يُغْلِي الثَّوْرَ؟ قَالَ: " تُحْرَثُ الأَرْضُ كُلُّهَا، وَإِنَّ قَبْلَ خُرُوجِ الدَّجَّالِ ثَلاثَ سَنَوَاتٍ شِدَادٍ، يُصِيبُ النَّاسَ فِيهَا جُوعٌ شَدِيدٌ، يَأْمُرُ اللَّهُ السَّمَاءَ فِي السَّنَةِ الأُولَى أَنْ تَحْبِسَ ثُلُثَ مَطَرِهَا، وَيَأْمُرُ الأَرْضَ، فَتَحْبِسُ ثُلُثَ نَبَاتِهَا، ثُمَّ يَأْمُرُ السَّمَاءَ فِي الثَّانِيَةِ، فَتَحْبِسُ ثُلُثَيْ مَطَرِهَا، وَيَأْمُرُ الأَرْضَ، فَتَحْبِسُ ثُلُثَيْ نَبَاتِهَا، ثُمَّ يَأْمُرُ اللَّهُ السَّمَاءَ فِي السَّنَةِ الثَّالِثَةِ، فَتَحْبِسُ مَطَرَهَا كُلَّهُ، فَلا تُقْطِرُ قَطْرَةً، وَيَأْمُرُ الأَرْضَ، فَتَحْبِسُ نَبَاتَهَا كُلَّهُ، فَلا تُنْبِتُ خَضْرَاءَ، فَلا تَبْقَى ذَاتُ ظِلْفٍ إِلا هَلَكَتْ، إِلا مَا شَاءَ اللَّهُ ". قِيلَ: فَمَا يُعِيشُ النَّاسُ فِي ذَلِكَ الزَّمَانِ؟ قَالَ: " التَّهْلِيلُ وَالتَّكْبِيرُ وَالتَّسْبِيحُ وَالتَّحْمِيدُ، وَيُجْرَى ذَلِكَ عَلَيْهِمْ مُجْرَى الطَّعَامِ ".
قَالَ أَبو عَبْداللَّهِ: سَمِعْت أَبَا الْحَسَنِ الطَّنَافِسِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَالرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيَّ يَقُولُ: يَنْبَغِي أَنْ يُدْفَعَ هَذَا الْحَدِيثُ إِلَى الْمُؤَدِّبِ،حَتَّى يُعَلِّمَهُ الصِّبْيَانَ فِي الْكُتَّابِ ۔
* تخريج: د/الملاحم ۱۴ (۴۳۲۲)، (تحفۃ الأشراف: ۴۸۹۶) (ضعیف)
(سند میں اسماعیل بن رافع ضعیف راوی ہیں، اور عبد الرحمن محاربی مدلس ، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، بعض ٹکڑے صحیح مسلم میں ہیں)
۴۰۷۷- ابو اما مہ با ہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا ،آپ کے خطبے کا اکثر حصہ دجال والی وہ حدیث تھی جو آپ نے ہم سے بیان کی، اور ہم کو اس سے ڈرا یا، آپ ﷺ نے جو کچھ فرمایا اس میں یہ بات بھی تھی کہ'' جب سے اللہ تعالی نے اولا د آدم کو پیدا کیا ہے اس وقت سے دجال کے فتنے سے بڑھ کرکو ئی فتنہ نہیں ہے، اور اللہ تعالی نے کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا جس نے اپنی امت کو ( فتنہ ) دجال سے نہ ڈرایا ہو، میں چونکہ تمام انبیاء علیہم السلام کے اخیر میں ہوں، اور تم بھی آخری امت ہو اس لئے دجال یقینی طو ر پر تم ہی لو گوں میں ظاہر ہو گا، اگر وہ میری زندگی میں ظاہر ہوگیا تو میں ہر مسلمان کی جانب سے اس کا مقابلہ کروں گا، اور اگر وہ میرے بعد ظا ہر ہواتو ہرشخص خود اپنا بچا ئو کر ے گا، اور اللہ تعالی ہر مسلمان پر میر ا خلیفہ ہے ، ( یعنی اللہ میرے بعد ہرمسلمان کامحا فظ ہو گا)، سنو!دجال شام و عراق کے درمیانی راستے سے نکلے گا اور اپنے دائیں با ئیں ہر طرف فساد پھیلا ئے گا، اے اللہ کے بندو !( اس وقت ) ایمان پر ثابت قدم رہنا، میں تمہیں اس کی ایک ایسی صفت بتا تا ہوں جو مجھ سے پہلے کسی نبی نے نہیں بتائی، پہلے تو وہ نبوت کا دعوی کرے گا، اور کہے گا: ''میں نبی ہوں''، حالانکہ میرے بعد کو ئی نبی نہیں ہے ، پھر دوسری بار کہے گا کہ''میں تمہا را رب ہوں''، حالاں کہ تم اپنے رب کو مر نے سے پہلے نہیں دیکھ سکتے، وہ کا نا ہوگا، اور تمہا را رب کا نا نہیں ہے، وہ ہر عیب سے پاک ہے، اور دجال کی پیشانی پر لفظ'' کافر'' لکھا ہو گا، جسے ہرمو من خو اہ پڑھا لکھا ہو یا جاہل پڑھ لے گا۔
اور اس کا ایک فتنہ یہ ہو گا کہ اس کے سا تھ جنت اور جہنم ہوگی، لیکن حقیقت میں اس کی جہنم جنت ہو گی، اور جنت جہنم ہوگی، تو جو اس کی جہنم میں ڈالا جا ئے، اسے چا ہیے کہ وہ اللہ سے فریاد کر ے، اور سو رہ کہف کی ابتدائی آیا ت پڑھے تو وہ جہنم اس پر ایسی ٹھنڈی اور سلامتی والی ہو جا ئے گی جیسے ابراہیم علیہ السلام پر آگ ٹھنڈی ہو گئی تھی۔ اور اس دجا ل کا ایک فتنہ یہ بھی ہو گا کہ وہ ایک گنو ار دیہا تی سے کہے گا: اگر میں تیرے والدین کو زندہ کر دوں تو کیا تو مجھے رب تسلیم کرے گا؟ وہ کہے گا :ہا ں، پھر دو شیطان اس کے با پ اور اس کی ماں کی شکل میں آئیں گے اور اس سے کہیں گے: اے میرے بیٹے!تو اس کی اطاعت کر، یہ تیرا رب ہے ۔
ایک فتنہ اس کا یہ ہو گا کہ وہ ایک شخص پر مسلط کردیا جائے گا، پھر اسے قتل کردے گا، اور اسے آرے سے چیر دے گا یہاں تک کہ اس کے دو ٹکڑے کرکے ڈال دے گا، پھرکہے گا: تم میرے اس بندے کو دیکھو، میں اس بندے کو اب زندہ کر تا ہوں، پھر وہ کہے گا: میرے علاوہ اس کا کوئی اوررب ہے، تو اللہ تعالی اسے زندہ کرے گا ، اور دجال خبیث اس سے پوچھے گا کہ تیرا رب کو ن ہے؟تو وہ کہے گا : میرا رب تو اللہ ہے، اور تواللہ کا دشمن دجال ہے، اللہ کی قسم! اب تو مجھے تیرے دجا ل ہو نے کامزید یقین ہوگیا''۔
ابو الحسن طنا فسی کہتے ہیں کہ ہم سے محاربی نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ ہم سے عبیداللہ بن ولید وصا فی نے بیان کیا، انہوں نے عطیہ سے روایت کی ،عطیہ نے ابو سعید خدری سے،ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' میری امت میں سے اس شخص کا درجہ جنت میں بہت اونچا ہو گا ''۔
ابو سعید خدری کہتے ہیں: اللہ کی قسم ! ہما را خیال تھا کہ یہ شخص سوائے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما کے کو ئی نہیں ہوسکتا،یہاں تک کہ وہ اپنی راہ گزرگئے۔ محا ربی کہتے ہیں کہ اب ہم پھر ابو امامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث جوابو را فع نے روا یت کی ہے بیان کر تے ہیں کہ '' دجال کا ایک فتنہ یہ بھی ہو گا کہ وہ آسمان کو پانی بر سا نے اور زمین کو غلہ اگا نے کا حکم دے گا، چنا نچہ با رش نازل ہو گی، اورغلہ اگے گا ، اور اس کا فتنہ یہ بھی ہو گا کہ وہ ایک قبیلے کے پاس گز رے گا، وہ لو گ اس کو جھو ٹا کہیں گے، تو ان کا کو ئی چوپا یہ باقی نہ رہے گا، بلکہ سب ہلا ک ہوجائیں گے۔
اس کا ایک فتنہ یہ بھی ہو گا کہ وہ ایک قبیلے کے پاس گز رے گا، وہ لو گ اس کی تصدیق کریں گے، پھروہ آسمان کو حکم دے گا تو وہ برسے گا، اور زمین کو غلہ و اناج اگا نے کا حکم دے گا تو وہ غلہ اگا ئے گی، یہاں تک کہ اس دن شام کو چرنے والے ان کے جا نور پہلے سے خو ب مو ٹے بھاری ہوکرلوٹیں گے، کو کھیں بھری ہو ئی، اور تھن دودھ سے لبریز ہوں گے ، مکہ اور مدینہ کو چھوڑ کر زمین کا کوئی خطہ ایسا نہ ہوگا جہاں دجال نہ جائے، اور اس پر غالب نہ آئے، مکہ اور مدینہ کا کوئی دروازہ ایسا نہ ہوگا جہاںفرشتے ننگی تلواروں کے سا تھ اس سے نہ ملیں، یہاں تک کہ دجال ایک چھو ٹی سرخ پہا ڑ ی کے پاس اترے گا، جہاں کھاری زمین ختم ہوئی ہے، اس وقت مدینہ میں تین مر تبہ زلزلہ آئے گا، جس کی وجہ سے مدینہ میں جتنے مرد اور عورتیں منا فق ہوں گے وہ اس کے پاس چلے جائیں گے اور مدینہ میل کو ایسے نکا ل پھینکے گا جیسے بھٹی لوہے کی میل کو دور کر دیتی ہے، اور اس دن کا نام یوم الخلا ص (چھٹکارے کا دن، یوم نجات ) ہو گا ''۔
أم شریک بنت ابی العسکر نے عر ض کیا کہ اللہ کے رسول !اس دن عرب کہاں ہوں گے؟آپ ﷺ نے فرمایا: ''اس روز عرب بہت کم ہوں گے اور ان میں سے اکثر بیت المقدس میں ایک صالح امام کے ما تحت ہوں گے، ایک روز ان کا امام آگے بڑھ کر لوگوں کو صبح کی صلاۃ پڑھانے کے لیے کھڑاہو گا، کہ اتنے میں عیسی بن مر یم علیہما السلام صبح کے وقت نازل ہوں گے، تو یہ امام ان کو دیکھ کر الٹے پا ئوں پیچھے ہٹ آنا چاہے گا تا کہ عیسی علیہ السلام آگے بڑھ کر لو گوں کو صلاۃ پڑھا سکیں، لیکن عیسی علیہ السلام اپنا ہاتھ اس کے دونوں مونڈھوں کے درمیان رکھ کر فرمائیں گے کہ تم ہی آگے بڑھ کر صلاۃ پڑھا ئو اس لئے کہ تمہا رے ہی لئے تکبیر کہی گئی ہے، خیر وہ امام لوگوں کو صلاۃ پڑھا ئے گا ،جب وہ صلاۃ سے فارغ ہو گا تو عیسی علیہ السلام( قلعہ والوں سے) فرمائیں گے کہ دروازہ کھو لو،تو دروازہ کھول دیا جائے گا، اس (دروازے) کے پیچھے دجال ہوگا ،اس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے، ہر یہودی کے پاس سونا چاندی سے مرصع ومزین تلوار اور سبز چادر ہوگی، جب یہ دجال عیسی علیہ السلام کو دیکھے گا، تو اس طرح گھلے گا جس طرح پا نی میں نمک گھل جا تا ہے، اور وہ انہیں دیکھ کر بھا گ کھڑا ہوگا، عیسی علیہ السلام اس سے کہیں گے :تجھے میرے ہاتھ سے ایک ضرب کھا نی ہے تو اس سے بچ نہ سکے گا، آخر کاروہ اسے لُد کے مشرقی دروازے کے پاس پکڑ لیں گے، اور اسے قتل کر دیں گے، پھراللہ تعا لی یہو دیوں کو شکست دے گا، اور یہودی اللہ تعالی کی مخلو قات میں سے جس چیز کی بھی آڑ میں چھپے گا، خو اہ وہ درخت ہو یا پتھر، دیوار ہو یا جانور، اس چیز کو اللہ تعالی بو لنے کی طا قت دے گا، اور ہر چیز کہے گی: اے اللہ کے مسلمان بندے !یہ یہودی میرے پیچھے چھپا ہو اہے، اسے آکر قتل کر دے، سوائے ایک درخت کے جس کو غرقد کہتے ہیں، یہ یہودیوں کے درختو ں میں سے ایک درخت ہے یہ نہیں بولے گا''۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' دجال چالیس سال تک رہے گا ،جن میں سے ایک سال چھ مہینہ کے برابر ہو گا، اور ایک سال ایک مہینہ کے برابر ہوگا، اور ایک مہینہ جمعہ ( ایک ہفتہ ) کے برابر اور دجال کے با قی دن ایسے گزرجا ئیں گے جیسے چنگا ری اڑجاتی ہے، اگر تم میںسے کو ئی مدینہ کے ایک دروازے پر صبح کے وقت ہو گا، تو اسے دوسرے دروازے پرپہنچتے پہنچتے شام ہوجائے گی'' ، آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول !اتنے چھو ٹے دنوں میں ہم صلاۃ کس طرح پڑھیں گے؟آپ ﷺ نے فرمایا:''جس طرح تم ان بڑے دنوں میں اندا زہ کر کے پڑھتے ہو اسی طرح ان (چھوٹے) دنوں میں بھی اندا زہ کر کے پڑھ لینا'' ۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' عیسی علیہ السلام میری امت میں ایک عا دل حاکم اور منصف امام ہوں گے، صلیب کو تو ڑ یں گے، سور کو قتل کریں گے، جزیہ اٹھا دیں گے، اور صدقہ وزکاۃ لینا چھوڑ دیں گے، تو یہ بکریوں اور گھوڑوں پر وصول نہیں کیا جائے گا، لو گوں کے دلوں سے کینہ اور بغض اٹھ جا ئے گا، اور ہر قسم کے زہر یلے جا نور کا زہر جا تا رہے گا ، حتی کہ اگر بچہ سا نپ کے منہ میں ہا تھ ڈالے گا تو وہ اسے نقصان نہ پہنچا ئے گا، اوربچی شیر کو بھگا ئے گی تو وہ اسے کو ئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، بھیڑیا بکریوں میں اس طرح رہے گا جس طرح محا فظ کتا بکریوں میں رہتا ہے، زمین صلح اور انصاف سے ایسے بھر جا ئے گی جیسے برتن پانی سے بھر جا تا ہے، اور (سب لوگوں کا ) کلمہ ایک ہو جا ئے گا، اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کی جا ئے گی، لڑائی اپنے سامان رکھ دے گی ( یعنی دنیا سے لڑائی اٹھ جا ئے گی) قریش کی سلطنت جا تی رہے گی، اور زمین چاندی کی طشتری کی طرح ہوگی ، اپنے پھل اورہر یا لی ایسے اگا ئے گی جس طرح آدم کے عہد میں اگا یا کر تی تھی، یہاں تک کہ انگور کے ایک خو شے پر ایک جماعت جمع ہو جائے گی تو سب آسودہ ہو جا ئیں گے، اور ایک انا ر پر ایک جما عت جمع ہو جا ئے گی تو سب آسودہ ہو جائیں گے، اور بیل اتنے اتنے داموں میں ہوں گے، اور گھو ڑے چند درہموں میں ملیں گے'' ، لوگوںنے عرض کیا: اللہ کے رسول !گھوڑے کیوں سستے ہوں گے ؟آپ ﷺ نے فرمایا:''لڑائی کے لئے گھوڑوں پر سواری نہیں ہوگی ''، پھرآپ سے عرض کیا گیا : بیل کیوں مہنگا ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا:''سا ری زمین میں کھیتی ہو گی اور دجال کے ظہور سے پہلے تین سال تک سخت قحط ہو گا، ان تینوں سالوں میں لو گ بھو ک سے سخت تکلیف اٹھا ئیں گے، پہلے سال اللہ تعالی آسمان کو تہا ئی با رش روکنے اور زمین کو تہا ئی پیداوا ر روکنے کا حکم دے گا، پھر دوسرے سال آسمان کو دو تہا ئی با رش روکنے اور زمین کو دو تہا ئی پیدا وار روکنے کا حکم دے گا، اور تیسرے سال اللہ تعالی آسمان کو یہ حکم دے گا کہ با رش بالکل روک لے پس ایک قطرہ بھی با رش نہ ہو گی، اور زمین کو یہ حکم دے گا کہ وہ اپنے سارے پودے روک لے تو وہ اپنی تما م پیدا وار روک لے گی، نہ کو ئی گھاس اُگے گی، نہ کو ئی سبزی ،بالآخر کھر والے جانور (گائے بکری وغیرہ چو پا ئے ) سب ہلا ک ہو جائیں گے،کو ئی با قی نہ بچے گا مگر جسے اللہ بچا لے''، عر ض کیا گیا: پھر اس وقت لوگ کس طرح زندہ رہیں گے؟آپ نے فرمایا:تہلیل (لا إله إلاَّ الله) تکبیر (الله أكبر ) تسبیح (سبحان الله) اور تحمید (الحمد لله) کا کہنا، ان کے لئے غذا کاکام دے گا۔
ابو عبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں: میں نے ابوالحسن طنا فسی سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے عبدالرحمن محا ربی سے سنا وہ کہتے تھے : یہ حدیث تو اس لا ئق ہے کہ مکتب کے استادوں کو دے دی جا ئے تا کہ وہ مکتب میں بچوں کو یہ حدیث پڑھا ئیں ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : یہ اس حدیث کے مخالف نہیں ہے کہ دجال چالیس دن رہے گا کیونکہ وہ لمبے چالیس دنوں کا ذکر ہے اور یہ چالیس برس اس کے سوا ہیں جن میں دن معمولی مقدار سے چھوٹے ہوں گے اور بعضوں نے کہا کہ دجال کے زمانہ میں کبھی دن چھوٹا ہوگا کبھی بڑا ۔
وضاحت ۲ ؎ : کیونکہ اس میں دجال کا پورا حال مذکور ہے ، اور بچوں کو اس کا یادرکھنا ضروری ہے تاکہ دجال کی اچھی طرح پہچان رکھیں اوراس کے فتنے میں گرفتار نہ ہوں، اللہ تعالی ہر مسلمان کو دجال کے فتنے سے بچائے، رسول اکرم ﷺ ہرصلاۃ میں دجال کے فتنے سے پناہ مانگتے تھے۔


4078- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: " لا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَنْزِلَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا مُقْسِطًا، وَإِمَامًا عَدْلا، فَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ، وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ، وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ، وَيَفِيضُ الْمَالُ حَتَّى لا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ "۔
* تخريج: خ/البیوع ۱۰۲ (۲۲۲۲)، المظالم ۳۱ (۲۴۷۶)، أحادیث الأنبیاء ۴۹ (۳۴۴۸، ۳۴۴۹)، م/الإیمان ۷۱ (۱۵۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۱۳۵)، وقد أخرجہ: د/الملاحم ۱۴ (۴۳۲۴)، ت/الفتن ۵۴ (۲۲۳۳)، حم (۲/۲۴۰، ۲۷۲) (صحیح)
۴۰۷۸- ابو ہر یر ہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:'' قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک عیسی بن مریم عادل حاکم اور منصف امام بن کر نا زل نہ ہوں، وہ آکر صلیب کو تو ڑ یں گے، سو ر کو قتل کر یں گے، اور جز یہ کو معاف کر دیں گے، اور مال اس قدر زیادہ ہو گا کہ اسے کو ئی قبول کر نے والا نہ ہو گا'' ۔


4079- حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: " تُفْتَحُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، فَيَخْرُجُونَ كَمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: {وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ} فَيَعُمُّونَ الأَرْضَ، وَيَنْحَازُ مِنْهُمُ الْمُسْلِمُونَ، حَتَّى تَصِيرَ بَقِيَّةُ الْمُسْلِمِينَ فِي مَدَائِنِهِمْ وَحُصُونِهِمْ، وَيَضُمُّونَ إِلَيْهِمْ مَوَاشِيَهُمْ، حَتَّى أَنَّهُمْ لَيَمُرُّونَ بِالنَّهَرِ فَيَشْرَبُونَهُ، حَتَّى مَا يَذَرُونَ فِيهِ شَيْئًا فَيَمُرُّ آخِرُهُمْ عَلَى أَثَرِهِمْ، فَيَقُولُ قَائِلُهُمْ: لَقَدْ كَانَ بِهَذَا الْمَكَانِ، مَرَّةً، مَائٌ، وَيَظْهَرُونَ عَلَى الأَرْضِ، فَيَقُولُ قَائِلُهُمْ: هَؤُلاءِ أَهْلُ الأَرْضِ، قَدْ فَرَغْنَا مِنْهُمْ، وَلَنُنَازِلَنَّ أَهْلَ السَّمَاءِ، حَتَّى إِنَّ أَحَدَهُمْ لَيَهُزُّ حَرْبَتَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَتَرْجِعُ مُخَضَّبَةً بِالدَّمِ، فَيَقُولُونَ: قَدْ قَتَلْنَا أَهْلَ السَّمَاءِ،فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ، إِذْ بَعَثَ اللَّهُ دَوَابَّ كَنَغَفِ الْجَرَادِ، فَتَأْخُذُ بِأَعْنَاقِهِمْ فَيَمُوتُونَ مَوْتَ الْجَرَادِ، يَرْكَبُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، فَيُصْبِحُ الْمُسْلِمُونَ لا يَسْمَعُونَ لَهُمْ حِسًّا، فَيَقُولُونَ: مَنْ رَجُلٌ يَشْرِي نَفْسَهُ، وَيَنْظُرُ مَا فَعَلُوا؟ فَيَنْزِلُ مِنْهُمْ رَجُلٌ قَدْ وَطَّنَ نَفْسَهُ عَلَى أَنْ يَقْتُلُوهُ، فَيَجِدُهُمْ مَوْتَى، فَيُنَادِيهِمْ: أَلا أَبْشِرُوا، فَقَدْ هَلَكَ عَدُوُّكُمْ، فَيَخْرُجُ النَّاسُ وَيَخْلُونَ سَبِيلَ مَوَاشِيهِمْ، فَمَا يَكُونُ لَهُمْ رَعْيٌ إِلا لُحُومُهُمْ، فَتَشْكَرُ عَلَيْهَا، كَأَحْسَنِ مَا شَكِرَتْ مِنْ نَبَاتٍ أَصَابَتْهُ قَطُّ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۴۲۹۹، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۳۹)، وقد أخرجہ: حم (۳/۷۷) (حسن صحیح)
۴۰۷۹- ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' یا جو ج وما جو ج کھو ل دئیے جائیں گے، پھر وہ باہر آئیں گے جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا: {وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ } [سورة الأنبياء : 96] ( یہ لوگ ہر اونچی زمین سے دوڑتے آئیں گے) پھر ساری زمین میں پھیل جا ئیں گے، اور مسلمان ان سے علا حدہ رہیں گے، یہاں تک کہ جو مسلمان با قی رہیں گے وہ اپنے شہروں اور قلعوں میں اپنے مو یشیوں کو لے کر پنا ہ گز یں ہو جا ئیں گے، یہاں تک کہ یاجوج وماجوج نہر سے گزریں گے، اس کا سا را پانی پی کر ختم کر دیں گے،اس میں کچھ بھی نہ چھو ڑیں گے، جب ان کے پیچھے آنے والوں کا وہا ں پر گزر ہو گا تو ان میں کا کوئی یہ کہے گا کہ کسی زما نہ میں یہاں پانی تھا، اور وہ زمین پر غالب آجا ئیں گے، تو ان میںسے کوئی یہ کہے گا: ان اہل زمین سے توہم فا رغ ہو گئے ، اب ہم آسمان والوں سے لڑیں گے، یہاں تک کہ ان میں سے ایک اپنا نیزہ آسمان کی طرف پھینکے گا، وہ خو ن میں رنگا ہو الوٹ کر گر ے گا، پس وہ کہیں گے : ہم نے آسمان والوں کو بھی قتل کر دیا، خیر یہ لوگ اسی حال میں ہوں گے کہ اللہ تعالی چند جانور بھیجے گا، جو ٹڈی کے کیڑوں کی طرح ہوں گے، جو ان کی گردنوں میں گھس جا ئیں گے، یہ سب کے سب ٹڈیوں کی طرح مرجائیں گے، ان میں سے ایک پر ایک پڑا ہوگا، اور جب مسلمان اس دن صبح کو اٹھیں گے، اور ان کی آہٹ نہیں سنیں گے تو کہیں گے:کو ئی ایسا ہے جو اپنی جا ن ہتھیلی پر رکھ کر کے انہیں دیکھ کر آئے کہ یاجوج ماجوج کیا ہوئے؟ چنانچہ مسلمانوں میں سے ایک شخص ( قلعہ سے ) ان کا حال جا ننے کے لئے نیچے اترے گا، اور دل میں خیال کرے گا کہ وہ مجھ کو ضرور ما ر ڈالیں گے ،خیر وہ انہیں مردہ پا ئے گا، تو مسلمانوں کو پکا ر کر کہے گا : سنو!خو ش ہو جا ئو !تمہا را دشمن ہلاک ہو گیا، یہ سن کر لوگ نکلیں گے اور اپنے جا نو ر چرنے کے لئے آزاد چھو ڑیں گے، اوران کے گو شت کے سواکو ئی چیز انہیں کھا نے کے لئے نہ ملے گی، اس وجہ سے ان کا گو شت کھا کھا کر خو ب مو ٹے تا زے ہوں گے، جس طرح کبھی گھا س کھا کر موٹے ہوئے تھے'' ۔


4080- حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُالأَعْلَى، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ يَحْفِرُونَ كُلَّ يَوْمٍ، حَتَّى إِذَا كَادُوا يَرَوْنَ شُعَاعَ الشَّمْسِ، قَالَ الَّذِي عَلَيْهِمُ: ارْجِعُوا فَسَنَحْفِرُهُ غَدًا، فَيُعِيدُهُ اللَّهُ أَشَدَّ مَا كَانَ، حَتَّى إِذَا بَلَغَتْ مُدَّتُهُمْ، وَأَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَبْعَثَهُمْ عَلَى النَّاسِ، حَفَرُوا، حَتَّى إِذَا كَادُوا يَرَوْنَ شُعَاعَ الشَّمْسِ، قَالَ الَّذِي عَلَيْهِمُ: ارْجِعُوا، فَسَتَحْفِرُونَهُ غَدًا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى، وَاسْتَثْنَوْا، فَيَعُودُونَ إِلَيْهِ، وَهُوَ كَهَيْئَتِهِ حِينَ تَرَكُوهُ، فَيَحْفِرُونَهُ وَيَخْرُجُونَ عَلَى النَّاسِ فَيُنْشِفُونَ الْمَاءَ، وَيَتَحَصَّنُ النَّاسُ مِنْهُمْ فِي حُصُونِهِمْ، فَيَرْمُونَ بِسِهَامِهِمْ إِلَى السَّمَاءِ، فَتَرْجِعُ عَلَيْهَا الدَّمُ الَّذِي اجْفَظَّ، فَيَقُولُونَ: قَهَرْنَا أَهْلَ الأَرْضِ، وَعَلَوْنَا أَهْلَ السَّمَاءِ،فَيَبْعَثُ اللَّهُ نَغَفًا فِي أَقْفَائِهِمْ فَيَقْتُلُهُمْ بِهَا " قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ! إِنَّ دَوَابَّ الأَرْضِ لَتَسْمَنُ وَتَشْكَرُ شَكَرًا مِنْ لُحُومِهِمْ "۔
* تخريج: ت/التفسیر ۱۹ (۳۱۵۳)، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۶۷۰)، وقد أخرجہ: حم (۲/۵۱۰، ۵۱۱) (صحیح)
۴۰۸۰- ابو ہر یر ہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' یاجوج وما جو ج ہر روز ( اپنی دیوار) کھو دتے ہیں یہاں تک کہ جب قریب ہو تا ہے کہ سو رج کی روشنی ان کو دکھا ئی دے تو جو شخص ان کا سر دا ر ہوتا ہے وہ کہتا ہے: اب لوٹ چلو ( باقی ) کل کھودیں گے، پھر اللہ تعالی اسے ویسی ہی مضبو ط کر دیتا ہے جیسی وہ پہلے تھی، یہاں تک کہ جب ان کی مدت پوری ہوجا ئے گی، اور اللہ تعالی کو ان کا خروج منظو ر ہو گا، تو وہ ( عا دت کے مطا بق) دیوار کھودیں گے جب کھو دتے کھودتے قریب ہو گا کہ سورج کی روشنی دیکھیںتو اس وقت ان کا سر دا ر کہے گا کہ اب لو ٹ چلو، ان شاء اللہ کل کھودیں گے، اور ان شاء اللہ کا لفظ کہیں گے، چنا نچہ (اس دن) وہ لو ٹ جا ئیں گے، اور دیو ار اسی حال پر رہے گی، جیسے وہ چھوڑ گئے تھے، پھر وہ صبح آکر اسے کھو دیں گے اور اسے کھو د کر باہر نکلیں گے، اور سا را پانی پی کرختم کر دیں گے، اور لو گ ( اس وقت) بھا گ کر اپنے قلعوں میں محصور ہو جا ئیں گے، یہ لو گ (زمین پر پھیل کر) ا ٓسمان کی جانب اپنے تیر ماریں گے، تو ان کے تیرخون میں لت پت ان کے پاس لوٹیں گے، وہ کہیں گے کہ ہم نے زمین والوں کو تو مغلو ب کیا، اور آسمان والوں پر بھی غالب ہوئے، پھر اللہ تعالی ان کی گدیوں ( گر دنوں ) میں کیڑے پیدا فرمائے گاجو انہیں ما ر ڈالیں گے''، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:''اس ذات کی قسم جس کے ہا تھ میں میری جا ن ہے! زمین کے جا نور ان کا گوشت اور چر بی کھاکر خو ب مو ٹے ہوں گے'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : حالانکہ گائے بیل بکری اونٹ وغیرہ چو پائے گوشت نہیں کھاتے مگر چارہ نہ ہو نے کی وجہ سے یا جوج کا گوشت کھائیں گے اور کھا کر خوب موٹے ہوجائیں گے، اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یا جوج قیامت تک اس سد (باندھ) سے رُکے رہیں گے ، جب ان کے چھوٹنے کا وقت آئے گا تو سد(باندھ) ٹوٹ جائے گا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ یا جوج وماجوج محض صحرائی اور وحشی ہوں گے جب تو تیرو کمان ان کا ہتھیار ہوگا، اور جہالت کی وجہ سے آسمان پر تیر ماریں گے وہ یہ نہیں جانیں گے کہ آسمان زمین سے اتنی دور ہے کہ برسوں تک بھی اگر تیرا ن کا چلاجائے تو وہاں تک مشکل سے پہنچے گا۔


4081- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ، حَدَّثَنِي جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ، عَنْ مُؤْثِرِ بْنِ عَفَازَةَ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِرَسُولِ اللَّهِ ﷺ، لَقِيَ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى، فَتَذَاكَرُوا السَّاعَةَ، فَبَدَئُوا بِإِبْرَاهِيمَ، فَسَأَلُوهُ عَنْهَا، فَلَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ مِنْهَا عِلْمٌ، ثُمَّ سَأَلُوا مُوسَى، فَلَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ مِنْهَا عِلْمٌ، فَرُدَّ الْحَدِيثُ إِلَى عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، فَقَالَ: قَدْ عُهِدَ إِلَيَّ فِيمَا دُونَ وَجْبَتِهَا، فَأَمَّا وَجْبَتُهَا فَلا يَعْلَمُهَا إِلا اللَّهُ، فَذَكَرَ خُرُوجَ الدَّجَّالِ، قَالَ: فَأَنْزِلُ فَأَقْتُلُهُ، فَيَرْجِعُ النَّاسُ إِلَى بِلادِهِمْ، فَيَسْتَقْبِلُهُمْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ، فَلا يَمُرُّونَ بِمَائٍ إِلا شَرِبُوهُ، وَلا بِشَيْئٍ إِلا أَفْسَدُوهُ، فَيَجْأَرُونَ إِلَى اللَّهِ، فَأَدْعُو اللَّهَ أَنْ يُمِيتَهُمْ، فَتَنْتُنُ الأَرْضُ مِنْ رِيحِهِمْ، فَيَجْأَرُونَ إِلَى اللَّهِ، فَأَدْعُو اللَّهَ، فَيُرْسِلُ السَّمَاءَ بِالْمَاءِ، فَيَحْمِلُهُمْ فَيُلْقِيهِمْ فِي الْبَحْرِ، ثُمَّ تُنْسَفُ الْجِبَالُ وَتُمَدُّ الأَرْضُ مَدَّ الأَدِيمِ، فَعُهِدَ إِلَيَّ: مَتَى كَانَ ذَلِكَ، كَانَتِ السَّاعَةُ مِنَ النَّاسِ كَالْحَامِلِ الَّتِي لايَدْرِي أَهْلُهَا مَتَى تَفْجَؤُهُمْ بِوِلادَتِهَا، قَالَ الْعَوَّامُ: وَوُجِدَ تَصْدِيقُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى {حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ}۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۹۵۹۰، ومصباح الزجاجۃ:۱۴۴۰)، وقد أخرجہ: حم (۱/۳۷۵) (ضعیف)
(مؤثربن عفا زہ مقبول عند المتابعہ ہیں، متابعت کی نہ ہونے وجہ سے یہ حدیث ضعیف ہے، لیکن بعض ٹکڑے صحیح مسلم میں ہیں)
۴۰۸۱- عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اسراء (معراج) کی رات رسول اللہ ﷺ نے ابرا ہیم، مو سیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام سے ملاقات کی، تو سب نے آپس میں قیا مت کا ذکر کیا ، پھر سب نے پہلے ابرا ہیم علیہ السلام سے قیا مت کے متعلق پو چھا، لیکن انہیں قیا مت کے متعلق کچھ علم نہ تھا، پھر سب نے مو سیٰ علیہ السلام سے پو چھا، تو انہیں بھی قیامت کے متعلق کچھ علم نہ تھا، پھر سب نے عیسیٰ بن مریم علیہما السلام سے پو چھا تو انہوں نے فرمایا: قیامت کے آدھمکنے سے کچھ پہلے ( دنیا میں جا نے کا ) مجھ سے وعدہ لیا گیا ہے، لیکن قیامت کے آنے کا صحیح علم صرف اللہ ہی کو ہے ( کہ وہ کب قائم ہو گی )،پھر عیسیٰ علیہ السلام نے دجال کے ظہور کا تذکرہ کیا، اور فرمایا: میں ( زمین پر ) اتر کر اسے قتل کر وں گا ، پھر لو گ اپنے اپنے شہروں ( ملکوں) کو لو ٹ جائیں گے ، اتنے میں یاجوج و ما جو ج ان کے سامنے آئیں گے، اور ہر بلندی سے وہ چڑھ دوڑیں گے، وہ جس پانی سے گزریں گے اسے پی جائیں گے، اور جس چیز کے پاس سے گز ریں گے، اسے تباہ و بر باد کر دیں گے، پھر لو گ اللہ سے دعا کر نے کی در خواست کریں گے، میں اللہ سے دعا کر وں گا کہ انہیں ما ر ڈالے ( چنا نچہ وہ سب مر جا ئیں گے) ان کی لا شوں کی بو سے تمام زمین بدبو دار ہو جائے گی، لوگ پھر مجھ سے دعا کے لئے کہیں گے تو میں پھر اللہ سے دعا کروں گا، تو اللہ تعالی آسمان سے با رش نا ز ل فرما ئے گا جو ان کی لا شیں اٹھا کر سمندر میں بہا لے جائے گی، اس کے بعد پہاڑ ریزہ ریزہ کردئیے جا ئیں گے، اور زمین چمڑے کی طرح کھینچ کر درا ز کر دی جا ئے گی، پھر مجھے بتا یا گیا ہے کہ جب یہ باتیں ظاہر ہوں تو قیامت لو گوں سے ایسی قریب ہو گی جس طرح حا ملہ عورت کے حمل کا زما نہ پورا ہو گیا ہو، اور وہ اس انتظا ر میں ہو کہ کب ولا دت کا وقت آئے گا، اور اس کا صحیح وقت کسی کو معلوم نہ ہو ۔
عوام (بن حوشب) کہتے ہیں کہ اس وا قعہ کی تصدیق اللہ کی کتا ب میں مو جو د ہے : {حتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ } (سورة الأنبياء : 96) ( یہاں تک کہ جب یا جو ج و ما جو ج کھول دئیے جا ئیں گے، تو پھر وہ ہر ایک ٹیلے پر سے چڑھ دوڑیں گے) ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
34- بَاب خُرُوجِ الْمَهْدِيِّ
۳۴- باب: مہدی علیہ السلام کے ظہور کا بیان​


4082- حدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ إِذْ أَقْبَلَ فِتْيَةٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ، فَلَمَّا رَآهُمُ النَّبِيُّ ﷺ، اغْرَوْرَقَتْ عَيْنَاهُ وَتَغَيَّرَ لَوْنُهُ، قَالَ: فَقُلْتُ: مَا نَزَالُ نَرَى فِي وَجْهِكَ شَيْئًا نَكْرَهُهُ، فَقَالَ: " إِنَّا أَهْلُ بَيْتٍ اخْتَارَ اللَّهُ لَنَا الآخِرَةَ عَلَى الدُّنْيَا، وَإِنَّ أَهْلَ بَيْتِي سَيَلْقَوْنَ بَعْدِي بَلائً وَتَشْرِيدًا وَتَطْرِيدًا، حَتَّى يَأْتِيَ قَوْمٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ مَعَهُمْ رَايَاتٌ سُودٌ، فَيَسْأَلُونَ الْخَيْرَ، فَلايُعْطَوْنَهُ، فَيُقَاتِلُونَ فَيُنْصَرُونَ، فَيُعْطَوْنَ مَا سَأَلُوا، فَلا يَقْبَلُونَهُ، حَتَّى يَدْفَعُوهَا إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي فَيَمْلَؤُهَا قِسْطًا، كَمَا مَلَئُوهَا جَوْرًا، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ، فَلْيَأْتِهِمْ وَلَوْ حَبْوًا عَلَى الثَّلْجِ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۹۴۶۲، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۴۱) (ضعیف)
(سند میں یزید بن أبی زیاد ضعیف ہیں)
۴۰۸۲- عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہو ئے تھے، اتنے میں بنی ہاشم کے چند نوجوان آئے، جب نبی اکرم ﷺ نے انہیں دیکھا، تو آپ کی آنکھیں بھر آئیں، اور آپ کا رنگ بدل گیا ، میں نے عرض کیا: ہم آپ کے چہرے میں ہمیشہ کو ئی نہ کو ئی ایسی با ت ضرور دیکھتے ہیں جسے ہم اچھا نہیں سمجھتے ( یعنی آپ کے رنج سے ہمیشہ صدمہ ہو تا ہے)، آپ ﷺ نے فرمایا:''ہم اس گھرانے والے ہیں جن کے لئے اللہ نے دنیاکے مقابلے آخرت پسند کی ہے، میرے بعد بہت جلد ہی میرے اہل بیت مصیبت ، سختی، اخرا ج اور جلا وطنی میں مبتلا ہوں گے، یہا ں تک کہ مشرق کی طرف سے کچھ لوگ آئیں گے، جن کے سا تھ سیا ہ جھنڈے ہوں گے، وہ خیر ( خز انہ ) طلب کریں گے، لو گ انہیں نہ دیں گے تو وہ لو گوں سے جنگ کریں گے، اور ( اللہ کی طرف سے) ان کی مدد ہوگی، پھر وہ جو مانگتے تھے وہ انہیں دیا جا ئے گا، ( یعنی لو گ ان کی حکو مت پر راضی ہوجا ئیں گے اور خز انہ سونپ دیں گے)، یہ لو گ اس وقت اپنے لئے حکومت قبول نہ کریں گے یہاں تک کہ میرے اہل بیت میں سے ایک شخص کو یہ خز انہ اور حکو مت سونپ دیں گے، وہ شخص زمین کو اس طرح عدل سے بھرد ے گا جس طرح لو گوں نے اسے ظلم سے بھر دیا تھا، لہٰذ ا تم میں سے جو شخص اس زما نہ کو پائے وہ ان لوگوں کے سا تھ ( لشکر میں) شریک ہو ،اگر چہ اسے گھٹنو ں کے بل برف پر کیوں نہ چلنا پڑے''۔


4083- حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْعُقَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ، عَنْ أَبِي صِدِّيقٍ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: " يَكُونُ فِي أُمَّتِي الْمَهْدِيُّ، إِنْ قُصِرَ، فَسَبْعٌ، وَإِلا فَتِسْعٌ، فَتَنْعَمُ فِيهِ أُمَّتِي نِعْمَةً لَمْ يَنْعَمُوا مِثْلَهَا قَطُّ، تُؤْتَى أُكُلَهَا، وَلا تَدَّخِرُ مِنْهُمْ شَيْئًا، وَالْمَالُ يَوْمَئِذٍ كُدُوسٌ، فَيَقُومُ الرَّجُلُ فَيَقُولُ: يَامَهْدِيُّ! أَعْطِنِي، فَيَقُولُ: خُذْ "۔
* تخريج: ت/الفتن ۵۳ (۲۲۳۲)، (تحفۃ الأشراف: ۳۹۷۶)، وقد أخرجہ: د/المھدي ۱ (۴۲۸۵)، حم (۳/۲۱، ۲۶) (حسن)
(سند میں زید ا لعمی ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حسن ہے )
۴۰۸۳- ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:'' میری امت میں مہدی ہوں گے ،اگر وہ دنیا میں کم رہے تو بھی سا ت برس تک ضرور رہیں گے، و رنہ نو برس رہیں گے ،ان کے زما نہ میں میری امت اس قدر خو ش حال ہو گی کہ اس سے پہلے کبھی نہ ہو ئی ہو گی، زمین کا یہ حال ہو گا کہ وہ اپنا سارا پھل اگادے گی، اس میں سے کچھ بھی اٹھا نہ رکھے گی ، اور ان کے زمانے میں مال کا ڈھیر لگا ہو گا ، تو ایک شخص کھڑا ہو گا اور کہے گا: اے مہدی !مجھے کچھ دیں، وہ جواب دیں گے: لے لو (اس ڈھیر میں سے جتنا جی چاہے )'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : مہدی کے معنی لغت میںہدایت پایا ہوا کے ہیں، اور اسی سے ہیں مہدی آخرالزمان ، زرکشی کہتے ہیں کہ یہ وہ مہدی ہیں، جو عیسیٰ علیہ السلام کا زمانہ پائیں گے اور ان کے ساتھ صلاۃ پڑھیں گے ،اور قسطنطنیہ کو نصاری سے چھین لیں گے اور عرب و عجم کے مالک ہوجائیں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے بھردیں گے اور مسجد حرام میں رکن اور مقام ابراہیم کے درمیان ان سے بیعت کی جائے گی ۔


4084- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ، عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " يَقْتَتِلُ عِنْدَ كَنْزِكُمْ ثَلاثَةٌ، كُلُّهُمُ ابْنُ خَلِيفَةٍ، ثُمَّ لا يَصِيرُ إِلَى وَاحِدٍ مِنْهُمْ، ثُمَّ تَطْلُعُ الرَّايَاتُ السُّودُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ، فَيَقْتُلُونَكُمْ قَتْلا لَمْ يُقْتَلْهُ قَوْمٌ "، ثُمَّ ذَكَرَ شَيْئًا لا أَحْفَظُهُ، فَقَالَ: " فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَبَايِعُوهُ وَلَوْ حَبْوًا عَلَى الثَّلْجِ، فَإِنَّهُ خَلِيفَةُ اللَّهِ الْمَهْدِيُّ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۲۱۱۱، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۴۲) (ضعیف)
(سند میں ابو قلابہ مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، ا س لئے یہ ضعیف ہے لیکن حدیث کا معنی ابن ماجہ کی ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے، اس حدیث میں '' فَإِنَّهُ خَلِيفَةُ اللَّهِ الْمَهْدِيُّ '' کالفظ صحیح نہیں ہے، جس کی روایت میں ابن ماجہ یہاں منفرد ہیں، ملاحظہ ہو : الضعیفہ : ۸۵)
۴۰۸۴- ثو بان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' تمہارے ایک خزانے کے پاس تین آدمی باہم لڑائی کریں گے ، ان میں سے ہر ایک خلیفہ کا بیٹا ہوگا، لیکن ان میں سے کسی کو بھی وہ خز انہ میسر نہ ہو گا ، پھر مشرق کی طرف سے کالے جھنڈے نمو دا ر ہوں گے، اور وہ تم کو ایسا قتل کر یں گے کہ اس سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو گا، پھر آپ ﷺ نے کچھ اور بھی بیان فرما یا جسے میں یا د نہ رکھ سکا، اس کے بعد آپ نے فرمایا:'' لہٰذا جب تم اسے ظاہر ہو تے دیکھو تو جا کر اس سے بیعت کرو اگر چہ گھٹنوں کے بل برف پر گھسٹ کر جا نا پڑے کیو نکہ وہ اللہ کا خلیفہ مہدی ہو گا''۔


4085- حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، حَدَّثَنَا يَاسِينُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: "الْمَهْدِيُّ مِنَّا، أَهْلَ الْبَيْتِ، يُصْلِحُهُ اللَّهُ فِي لَيْلَةٍ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۲۷۰، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۴۳)، وقد أخرجہ: حم (۱/۸۴) (حسن)
(ملاحظہ ہو: الصحیحہ : ۲۳۷)
۴۰۸۵- علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' مہدی ہم اہل بیت میں سے ہو گا، اور اللہ تعالی ایک ہی را ت میں ان کو صالح بنادے گا''۔


4086- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِالْمَلِكِ، حَدَّثَنَا أَبُوالْمَلِيحِ الرَّقِّيُّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ بَيَانٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ نُفَيْلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ فَتَذَاكَرْنَا الْمَهْدِيَّ،فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: " الْمَهْدِيُّ مِنْ وَلَدِ فَاطِمَةَ "۔
* تخريج: د/المھدي ۱ (۴۲۸۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۱۵۳) (صحیح)
۴۰۸۶- سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ ہم ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے ، ہم نے مہدی کا تذکرہ کیا، توانہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے کہ'' مہدی فا طمہ کی اولا د میں سے ہو ں گے'' ۔


4087- حَدَّثَنَا هَدِيَّةُ بْنُ عَبْدِالْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ عَبْدِالْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ الْيَمَامِيّ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ إِسْحاقَ بْنِ عَبْدِاللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: " نَحْنُ وَلَدَ عَبْدِالْمُطَّلِبِ، سَادَةُ أَهْلِ الْجَنَّةِ، أَنَا وَحَمْزَةُ وَعَلِيٌّ وَجَعْفَرٌ وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ وَالْمَهْدِيُّ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۹۵، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۴۴) (موضوع)
(علی بن زیاد ضعیف اور سعد بن عبد الحمید صدوق ہیں ، لیکن ان کے یہاں غلط احادیث ہیں، اور عکرمہ بن عمار صدوق ہیں غلطی کرتے ہیں ، نیز ملاحظہ ہو: الضعیفہ : ۴۶۸۸)
۴۰۸۷- انس بن ما لک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فر ما تے سنا :'' ہم عبدالمطلب کی اولا د ہیں، اور اہل جنت کے سر دا ر ہیں، یعنی: میں، حمزہ ،علی ،جعفر ، حسن ، حسین اور مہدی'' ۔


4088- حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى الْمِصْرِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُوصَالِحٍ عَبْدُالْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَمْرِو بْنِ جَابِرٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنَ جَزْئٍ الزَّبِيدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " يَخْرُجُ نَاسٌ مِنَ الْمَشْرِقِ، فَيُوَطِّئُونَ لِلْمَهْدِيِّ " يَعْنِي: سُلْطَانَهُ ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۵۲۳۷، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۴۵) (ضعیف)
(سندمیں عمروبن جابر الحضرمی اور ابن لہیعہ ضعیف ہیں)
۴۰۸۸- عبداللہ بن حا رث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' کچھ لوگ مشرق (پورب) کی جانب سے نکلیں گے جو مہدی کی حکو مت کے لئے راستہ ہموار کر یں گے '' ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
35- بَاب الْمَلاحِمِ
۳۵- باب: اہم حادثات اور فتنوں کا بیان​


4089- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ: مَالَ مَكْحُولٌ وَابْنُ أَبِي زَكَرِيَّا إِلَى خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، وَمِلْتُ مَعَهُمَا، فَحَدَّثَنَا عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ: قَالَ لِي جُبَيْرٌ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَى ذِي مِخْمَرٍ، وَكَانَ رَجُلا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُمَا، فَسَأَلَهُ عَنِ الْهُدْنَةِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ: " يَقُولُ سَتُصَالِحُكُمُ الرُّومُ صُلْحًا آمِنًا، ثُمَّ تَغْزُونَ، أَنْتُمْ وَهُمْ عَدُوًّا، فَتَنْتَصِرُونَ وَتَغْنَمُونَ وَتَسْلَمُونَ ثُمَّ تَنْصَرِفُونَ، حَتَّى تَنْزِلُوا بِمَرْجٍ ذِي تُلُولٍ، فَيَرْفَعُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الصَّلِيبِ الصَّلِيبَ، فَيَقُولُ: غَلَبَ الصَّلِيبُ، فَيَغْضَبُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَيَقُومُ إِلَيْهِ فَيَدُقُّهُ، فَعِنْدَ ذَلِكَ تَغْدِرُ الرُّومُ، وَيَجْتَمِعُونَ لِلْمَلْحَمَةِ ".
* تخريج:تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۳۵۴۷، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۴۶)، وقد أخرجہ: د/الجہاد ۱۶۸ (۲۷۶۷)، والملاحم ۲ (۴۲۹۳) (صحیح)
۴۰۸۹- حسان بن عطیہ کہتے ہیں کہ مکحول اور ابن ابی زکر یا، خا لد بن معد ان کی طرف مڑے، اور میں بھی ان کے ساتھ مڑا، خالد نے جبیر بن نفیر کے واسطہ سے بیان کیا کہ جبیر نے مجھ سے کہا کہ تم ہما رے ساتھ ذی مخمر رضی اللہ عنہ کے پاس چلو،جو نبی اکرم ﷺ کے صحابہ میں سے تھے، چنا نچہ میں ان دونوں کے ہمراہ چلا، ان سے صلح کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرما تے سنا ہے: عنقریب ہی روم والے تم سے ایک پر امن صلح کریں گے، اور تمہا رے ساتھ مل کر دشمن سے لڑیں گے،پھر تم فتح حا صل کر وگے، اور بہت سا ما ل غنیمت ہا تھ آئے گا، اور تم لو گ سلا متی کے سا تھ جنگ سے لوٹوگے یہاں تک کہ تم ایک ترو تا زہ اور سرسبز مقام پر جہا ں ٹیلے وغیرہ ہو ں گے، اترو گے، وہاں صلیب والوں یعنی رومیوں میں سے ایک شخص صلیب بلند کرے گا، اور کہے گا: صلیب غالب آگئی ، مسلمانوں میں سے ایک شخص غصے میں آئے گا، اور اس کے پاس جا کر صلیب توڑدے گا، اس وقت رومی عہد تو ڑ دیں گے، اور سب جنگ کے لئے جمع ہو جا ئیں گے'' ۔


4089/ أ- حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ، بِإِسْنَادِهِ، نَحْوَهُ، وَزَادَ فِيهِ، فَيَجْتَمِعُونَ لِلْمَلْحَمَةِ فَيَأْتُونَ حِينَئِذٍ تَحْتَ ثَمَانِينَ غَايَةٍ، تَحْتَ كُلِّ غَايَةٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف:۳۵۴۷، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۴۷)
۴۰۸۹/أ - اس سند سے بھی حسان بن عطیہ سے اسی طرح مروی ہے، اس میں اتنا زیا دہ ہے : وہ ( نصاری مسلمانوں سے ) لڑنے کے لئے اکٹھے ہوجائیں گے، اس وقت اسّی جھنڈوں کی سرکردگی میں آئیں گے، اور ہر جھنڈے کے نیچے با رہ ہزار فو ج ہوگی ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نصاری کی شان و شوکت اورسلطنت قیامت تک باقی رہے گی یعنی مہدی علیہ السلام کے وقت تک، دوسری حدیث میں ہے کہ قیامت نہیں قائم ہو گی یہاں تک کہ اکثر لوگ دنیا کے نصاریٰ ہوں گے ،یہ حدیث بڑی دلیل ہے آپ کی نبوت کی کیونکہ یہ پیشین گوئی آپ کی بالکل سچی نکلی، کئی سو برس سے نصاری کا برابر عروج ہو رہا ہے، او رہر ایک ملک میں ان کا مذہب پھیلتا جاتا ہے ، دنیا کے چاروں حصوں میں یا ان کی حکو مت قائم ہوگئی ہے،یا ان کے زیر اثر سلطنتیں قائم ہیں ، اور اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قیامت کے قریب مسلمانوں کا بادشاہ نصاری کی ایک قوم کے ساتھ مل کر تیسری سلطنت سے لڑے گا اور فتح پائے گا ، پھر صلیب پر تکرار ہو کر سب نصاریٰ مل جائیں گے اور متفق ہو کر مسلمانوں سے مقابلہ کریں گے ۔


4090- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَبِيبٍ الْمُحَارِبِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " إِذَا وَقَعَتِ الْمَلاحِمُ، بَعَثَ اللَّهُ بَعْثًا مِنَ الْمَوَالِي، هُمْ أَكْرَمُ الْعَرَبِ فَرَسًا وَأَجْوَدُهُ سِلاحًا، يُؤَيِّدُ اللَّهُ بِهِمُ الدِّينَ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۴۷۸، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۴۸) (حسن)
۴۰۹۰- ابوہر یرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :'' جب بڑی بڑی جنگیں ہو نے لگیںگی، تو اللہ تعالی موالی (جن کو عر بوں نے آزاد کیا ہے) میں سے ایک لشکر اٹھا ئے گا، جو عربوں سے زیادہ اچھیسوار ہوں گے اور ان سے بہتر ہتھیار رکھتے ہوں گے، اللہ تعالی اس کے ذریعہ دین کی مددفر ما ئے گا''۔


4091- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عَبْدِالْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: " سَتُقَاتِلُونَ جَزِيرَةَ الْعَرَبِ، فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ، ثُمَّ تُقَاتِلُونَ الرُّومَ فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ، ثُمَّ تُقَاتِلُونَ الدَّجَّالَ فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ ". قَالَ جَابِرٌ: فَمَا يَخْرُجُ الدَّجَّالُ حَتَّى تُفْتَحَ الرُّومُ ۔
* تخريج: م/الفتن ۱۲ (۲۹۰۰)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۵۸۴)، وقد أخرجہ: حم (۵/۱۷۸، ۴/۳۴۷) (صحیح)
۴۰۹۱- جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نا فع بن عتبہ بن أبی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:'' تم عنقریب جزیرہ عرب والوں سے جنگ کر و گے، اللہ تعالی اس پر فتح دے گا ، پھر تم رومیوں سے جنگ کروگے، ان پر بھی اللہ تعالی فتح عنایت فر ما ئے گا، پھر تم دجال سے جنگ کر وگے، اللہ تعالی اس پر فتح دے گا''۔
جا بر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب تک روم فتح نہ ہو گا، دجال کا ظہور نہ ہو گا۔


4092- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُطَيْبٍ السَّكُونِيِّ (وَقَالَ الْوَلِيدُ: يَزِيدُ بْنُ قُطْبَةَ ) عَنْ أَبِي بَحْرِيَّةَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: " الْمَلْحَمَةُ الْكُبْرَى وَفَتْحُ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ وَخُرُوجُ الدَّجَّالِ فِي سَبْعَةِ أَشْهُرٍ "۔
* تخريج: د/الملاحم ۴ (۴۲۹۵)، ت/الفتن ۵۸ (۲۲۳۸)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۳۲۸)، وقد أخرجہ: حم (۵/۲۳۴) (ضعیف)
( سند میں ابو بکر ضعیف اور ولید بن سفیان ضعیف ہیں)
۴۰۹۲- معا ذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:''جنگ عظیم، قسطنطنیہ کی فتح اور دجال کاخروج تینوں چیزیں سات مہینے کے اندر ہوں گی''۔


4093- حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي بِلالٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " بَيْنَ الْمَلْحَمَةِ، وَفَتْحِ الْمَدِينَةِ، سِتُّ سِنِينَ، وَيَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي السَّابِعَةِ "۔
* تخريج: د/الملاحم ۴ (۴۲۹۶)، (تحفۃ الأشراف: ۵۱۹۴) ، وقد أخرجہ: حم (۴/۱۸۹) (ضعیف)
(سند میں سوید بن سعیداوربقیہ میںضعف ہے)
۴۰۹۳- عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' جنگ عظیم اور فتح مدینہ (قسطنطنیہ ) کے درمیان چھ سال کا وقفہ ہے، اور دجال کا ظہور ساتویں سال میں ہوگا''۔


4094- حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ الْحُنَيْنِيُّ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " لا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَكُونَ أَدْنَى مَسَالِحِ الْمُسْلِمِينَ بِبَوْلاءَ " ثُمَّ قَالَ ﷺ: " يَا عَلِيُّ! يَا عَلِيُّ! يَاعَلِيُّ! " قَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي! قَالَ: " إِنَّكُمْ سَتُقَاتِلُونَ بَنِي الأَصْفَرِ وَيُقَاتِلُهُمِ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِكُمْ حَتَّى تَخْرُجَ إِلَيْهِمْ رُوقَةُ الإِسْلامِ، أَهْلُ الْحِجَازِ، الَّذِينَ لا يَخَافُونَ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لائِمٍ، فَيَفْتَتِحُونَ الْقُسْطَنْطِينِيَّةَ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّكْبِيرِ، فَيُصِيبُونَ غَنَائِمَ لَمْ يُصِيبُوا مِثْلَهَا، حَتَّى يَقْتَسِمُوا بِالأَتْرِسَةِ، وَيَأْتِي آتٍ فَيَقُولُ: إِنَّ الْمَسِيحَ قَدْ خَرَجَ فِي بِلادِكُمْ، أَلا وَهِيَ كِذْبَةٌ، فَالآخِذُ نَادِمٌ، وَالتَّارِكُ نَادِمٌ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۷۷۹، ومصباح الزجاجۃ:۱۴۴۹) (موضوع)
(سند میں کثیر بن عبد اللہ ہیں ، جن کے بارے میں ابن حبان کہتے ہیں کہ اپنے والدکے حوالہ سے انہوں نے اپنے دادا سے ایک موضوع نسخہ روایت کیا ہے، جس کا تذکرہ کتابوں میں حلال نہیں ہے، اور نہ اس کی روایت جائز ہے ، الا یہ کہ تعجب و استغر اب کے نقطئہ نظر سے ہو )۔
۴۰۹۴- عمر و بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' قیامت اس وقت تک قا ئم نہیں ہو سکتی جب تک مسلما نوں کا نز دیک ترین مو رچہ مقام بو لا ء میں نہ ہو''، پھر آ پ ﷺ نے فرمایا:''اے علی ! اے علی ! اے علی !'' انہوں نے عرض کیا: میرے ما ں با پ آپ پر قربان ہوں ( فر ما ئیے )، آپ ﷺ نے فرمایا:'' تم بہت جلد بنی ا صفر (اہل روم) سے جنگ کر و گے اور ان سے وہ مسلمان بھی لڑیں گے جو تمہا رے بعد پیدا ہوں گے، یہاں تک کہ جو لوگ اسلام کی رونق ہوں گے (یعنی اہل حجا ز ) وہ بھی ان سے جنگ کے لئے نکلیں گے، اور اللہ کے معاملہ میں کسی ملا مت کر نے والے کی ملا مت کا خوف نہ کر یں گے، بلکہ تسبیح وتکبیر کے ذ ریعہ قسطنطنیہ فتح کر لیں گے، اور انہیں ( وہاں)اس قدر ما ل غنیمت حا صل ہو گا کہ اتنا کبھی حاصل نہ ہوا تھا، یہاں تک کہ وہ ڈھا لیں بھر بھر کر تقسیم کریں گے، اورا یک آنے والا آکر کہے گا :مسیح (دجال ) تمہا رے ملک میںظا ہر ہو گیا ہے ،سن لو ! یہ خبر جھو ٹی ہو گی، تو مال لینے والا بھی شرمندہ ہوگا، اور نہ لینے والا بھی'' ۔


4095- حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ الْعَلاءِ، حَدَّثَنِي بُسْرُ بْنُ عُبَيْدِاللَّهِ، حَدَّثَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيُّ، حَدَّثَنِي عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " تَكُونُ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ بَنِي الأَصْفَرِ هُدْنَةٌ ،فَيَغْدِرُونَ بِكُمْ، فَيَسِيرُونَ إِلَيْكُمْ فِي ثَمَانِينَ غَايَةً،تَحْتَ كُلِّ غَايَةٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا "۔
* تخريج: خ/الجزیۃ ۱۵ (۳۱۷۶)، د/الأدب ۹۲ (۵۰۰۰، ۵۰۰۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۹۱۸) (صحیح)
۴۰۹۵- عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:''تمہا رے اور بنی اصفر ( رومیوں) کے درمیان صلح ہوگی، پھر وہ تم سے عہد شکنی کریں گے، اور تمہا رے مقابلے کے لئے اسّی جھنڈوں کے سا تھ فو ج لے کر آئیں گے، اور ہر جھنڈے کے نیچے با رہ ہز ار فو ج ہو گی''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
36- بَاب التُّرْكِ
۳۶- باب: تر کو ں کا بیان ۱؎​
وضاحت ۱ ؎ : ترک قوم یافث بن نوح کی اولاد سے ہے اور ان میں کئی قبیلے اور کئی قومیں ہیں ، جیسے چغتائی، کر غیز، کا سک، قزاق، قلمق ،ارناوط، خوجک، ازبک، چرکس وغیرہ اور ان کے اصلی ملک یہ ہیں :بخارا، سمرقند، تا شقند، کا شغر، چینی، تا تار ۔


4096- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ،عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: " لا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُهُمُ الشَّعَرُ، وَلا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الأَعْيُنِ "۔
* تخريج: خ/الجہاد ۹۵ (۲۹۲۹)، م/الفتن ۱۸ (۲۹۱۲)، د/الملاحم ۹ (۴۳۰۴)، ت/الفتن ۴۰ (۲۲۱۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۱۲۵)، وقد أخرجہ: حم (۲/۲۳۹، ۲۷۱، ۳۹۸) (صحیح)
۴۰۹۶- ابو ہر یر ہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:''قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک تم ایک ایسی قوم سے جنگ نہ کر و گے جن کے جو تے با لوں کے ہو ں گے، قیا مت اس وقت تک قا ئم نہ ہو گی جب تک تم ایک ایسی قوم سے جنگ نہ کروگے جن کی آنکھیں چھو ٹی ہو ں گی''۔


4097- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " لا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الأَعْيُنِ، ذُلْفَ الأُنُوفِ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ، وَلا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُهُمُ الشَّعَرُ"۔
* تخريج: انظر ما قبلہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۶۷۷) (صحیح)
۴۰۹۷- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ تم ایک ایسی قوم سے جنگ کرو گے جن کی آنکھیں چھو ٹی اور ناکیں چپٹی ہو ں گی اور ان کے چہرے تہ بہ تہ ڈھا ل کی طرح ہو ں گے، اور قیامت قا ئم نہ ہو گی یہاں تک کہ تم ایسی قوم سے جنگ کروگے جن کے جو تے بالوں کے ہوں گے''۔


4098- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ تَغْلِبَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ: " إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ تُقَاتِلُوا قَوْمًا عِرَاضَ الْوُجُوهِ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ، وَإِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ تُقَاتِلُوا قَوْمًا يَنْتَعِلُونَ الشَّعَرَ "۔
* تخريج: خ/الجہاد ۹۵ (۲۹۲۷)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۷۱۰)، وقد أخرجہ: حم (۵/۷۰) (صحیح)
۴۰۹۸- عمرو بن تغلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرما تے سنا ہے:''قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ تم ایک ایسی قوم سے جنگ کروگے جن کے چہرے چو ڑے ہو ں گے ،گو یا وہ چپٹی ڈھال ہیں، اور قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ تم ایک ایسی قوم سے جنگ کروگے جو بالوں کے جو تے پہنتے ہوں گے''۔


4099- حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " لا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الأَعْيُنِ، عِرَاضَ الْوُجُوهِ، كَأَنَّ أَعْيُنَهُمْ حَدَقُ الْجَرَادِ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ، يَنْتَعِلُونَ الشَّعَرَ وَيَتَّخِذُونَ الدَّرَقَ،يَرْبُطُونَ خَيْلَهُمْ بِالنَّخْلِ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۴۰۲۳، ومصباح الزجاجۃ:۱۴۵۰)، وقد أخرجہ: حم (۳/۳۱) (حسن صحیح)
۴۰۹۹- ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''قیامت اس وقت تک قا ئم نہ ہو گی جب تک تم ایک ایسی قوم سے جنگ نہ کروگے جن کی آنکھیں چھوٹی اور چہرے چو ڑے ہوں گے، گو یا کہ ان کی آنکھیں ٹڈی کی آنکھیں ہیں، اور ان کے چہرے چپٹی ڈھالیں ہیں، وہ بالوں کے جو تے پہنتے ہوں گے اور چمڑے کی ڈھالیں بنائیں گے اور کھجور کے درختوں کی جڑوں سے اپنے گھو ڑے باندھیں گے''۔
* * *​
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207

{ 37-كِتَاب الزُّهْدِ }
۳۷-کتاب: زہد وور ع اور تقوی کے فضائل ومسائل


1- بَاب الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا
۱- باب: دنیا سے بے رغبتی کا بیان​


4100- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ الْقُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " لَيْسَ الزَّهَادَةُ فِي الدُّنْيَا بِتَحْرِيمِ الْحَلالِ، وَلا فِي إِضَاعَةِ الْمَالِ، وَلَكِنِ الزَّهَادَةُ فِي الدُّنْيَا أَنْ لاتَكُونَ بِمَا فِي يَدَيْكَ أَوْثَقَ مِنْكَ بِمَا فِي يَدِ اللَّهِ، وَأَنْ تَكُونَ فِي ثَوَابِ الْمُصِيبَةِ، إِذَا أُصِبْتَ بِهَا، أَرْغَبَ مِنْكَ فِيهَا، لَوْ أَنَّهَا أُبْقِيَتْ لَكَ " قَالَ هِشَامٌ: كَانَ أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيُّ يَقُولُ: مِثْلُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي الأَحَادِيثِ،كَمِثْلِ الإِبْرِيزِ فِي الذَّهَبِ۔
* تخريج: ت/الزہد ۲۹ (۲۳۴۰)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۹۳۵) (ضعیف جدا)
(سند میں عمروبن واقد متروک ہے)
۴۱۰۰- ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''دنیامیں زہد آدمی کے حلال کو حرام کرلینے، اور مال کو ضائع کرنے میںنہیں ہے ، بلکہ دنیا میں زہد (دنیا سے بے رغبتی) یہ ہے کہ جو مال تمہارے ہاتھ میں ہے ، اس پر تم کواس مال سے زیادہ بھروسہ نہ ہو جواللہ کے ہاتھ میں ہے، اور دنیا میں جو مصیبت تم پر آئے تو تم اس پر خوش ہو بہ نسبت اس کے کہ مصیبت نہ آئے ،اور آخرت کے لئے اُٹھا رکھی جائے ''۔
ہشام کہتے ہیں : کہ ابوادریس خولانی کہتے تھے کہ حدیثوں میں یہ حدیث ایسی ہے جیسے سونے میں کندن۔


4101- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ أَبِي خَلادٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " إِذَا رَأَيْتُمُ الرَّجُلَ قَدْ أُعْطِيَ زُهْدًا فِي الدُّنْيَا، وَقِلَّةَ مَنْطِقٍ، فَاقْتَرِبُوا مِنْهُ، فَإِنَّهُ يُلْقِي الْحِكْمَةَ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۸۹۹، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۵۱) (ضعیف)
(سند میں ابوفروہ یزید بن سنان جزری ضعیف ہیں)
۴۱۰۱- ابوخلاد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' جب تم کسی ایسے شخص کو دیکھو جو دنیا کی طرف سے بے رغبت ہے، اور کم گو بھی تو اس سے قربت اختیار کرو ، کیوں کہ وہ حکمت ودانائی کی بات بتائے گا ''۔


4102- حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ، حَدَّثَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَمْرٍو الْقُرَشِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ ﷺ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ، إِذَا أَنَا عَمِلْتُهُ، أَحَبَّنِي اللَّهُ، وَأَحَبَّنِي النَّاسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " ازْهَدْ فِي الدُّنْيَا، يُحِبَّكَ اللَّهُ، وَازْهَدْ فِيمَا فِي أَيْدِي النَّاسِ، يُحِبُّوكَ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۴۶۸۷، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۵۲) (صحیح)
(سند میں خالد بن عمر وکو ابن معین نے جھوٹ سے متہم کیا ہے، اور صالح جزرہ وغیرہ نے اس کی طرف وضع حدیث کی نسبت کی ہے، لیکن متابعات وشواہد کی بناء پر اصل حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الصحیحہ :۹۴۴)
۴۱۰۲- سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک شخص نے آکر عرض کیا : اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جسے میں کروں تو اللہ تعالی بھی مجھ سے محبت کرے، اور لوگ بھی ، رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: '' دنیا سے بے رغبتی رکھو ، اللہ تم کو محبوب رکھے گا، اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے نیاز ہو جاؤ ، تو لوگ تم سے محبت کریں گے '' ۔


4103- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ سَهْمٍ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ، قَالَ: نَزَلْتُ عَلَى أَبِي هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ، وَهُوَ طَعِينٌ، فَأَتَاهُ مُعَاوِيَةُ يَعُودُهُ، فَبَكَى أَبُوهَاشِمٍ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا يُبْكِيكَ ؟ أَيْ خَالِ! أَوَجَعٌ يُشْئِزُكَ، أَمْ عَلَى الدُّنْيَا، فَقَدْ ذَهَبَ صَفْوُهَا؟ قَالَ: عَلَى كُلٍّ، لا، وَلَكِنْ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا، وَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ تَبِعْتُهُ، قَالَ: " إِنَّكَ لَعَلَّكَ تُدْرِكُ أَمْوَالا تُقْسَمُ بَيْنَ أَقْوَامٍ، وَإِنَّمَا يَكْفِيكَ مِنْ ذَلِكَ خَادِمٌ وَمَرْكَبٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " فَأَدْرَكْتُ، فَجَمَعْتُ۔
* تخريج: ت/الزہد ۱۹ (۲۳۲۷)،ن/الزینۃ من المجتبیٰ (۵۳۷۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۱۷۸)، وقد أخرجہ: (حم ۵/۲۹۰) (حسن)
(سند میں سمرہ بن سہم مجہول ہیں، لیکن شواہد سے تقو یت پاکر یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: المشکاۃ : ۵۱۸۵ وصحیح الترغیب)
۴۱۰۳- سمرہ بن سہم کہتے ہیں کہ میں ابوہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا ، وہ برچھی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ، معاویہ رضی اللہ عنہ ان کی عیادت کو آئے تو ابوہاشم رضی اللہ عنہ رونے لگے ، معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا : ماموں جان ! آپ کیوں رورہے ہیں؟ کیا درد کی شدت سے رورہے ہیں یا دنیا کی کسی اور وجہ سے ؟ دنیا کا تو بہترین حصہ گزر چکا ہے، ابو ہاشم رضی اللہ عنہ نے کہا : میں ان میں سے کسی بھی وجہ سے نہیں رو رہا ، بلکہ رسول اکرم ﷺ نے مجھے ایک نصیحت کی تھی ، کاش ! میں اس پر عمل کئے ہوتا! آپ ﷺ نے فرمایاتھا : ''شاید تم ایسا زمانہ پاؤ ، جب لوگوں کے درمیان مال تقسیم کیا جائے ، تو تمہارے لئے اس میں سے ایک خادم اورراہ جہاد کے لئے ایک سواری کافی ہے ، لیکن میں نے مال پایا، اور جمع کیا '' ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : تو اس پر روتا ہوں کہ آپ ﷺ کی نصیحت پر عمل نہ کرسکا ،دوسری روایت میں ہے کہ دنیا میں سے تم کو ایک خادم، ایک سواری اورایگ گھر کافی ہے ، اس سے زیادہ جمع کرکے رکھنا ضروری نہیں، دوسرے محتاجوں اورضرورت مندوں کو دے دے، خود کھائے، دوسروں کو کھلائے ، رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے ، یتیموں بیواؤں کی پرورش کرے، مفید عام کا موں میں صرف کرے جیسے مدارس ومساجد بنانے میں، یتیم خانہ اور مسافرخانہ کی تعمیر میں، کنویں اورسڑک کی تعمیر میں، دینی اوراسلامی کتابیں چھاپنے ،اور تقسیم کرنے میں ، مگر ہزاروں لاکھوں میں کوئی ایسا بندہ ہوتا ہے جو دنیا کو بالکل جمع نہیں کرتا ۔


4104- حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: اشْتَكَى سَلْمَانُ فَعَادَهُ سَعْدٌ؛ فَرَآهُ يَبْكِي فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: مَايُبْكِيكَ؟ يَا أَخِي! أَلَيْسَ قَدْ صَحِبْتَ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ ؟ أَلَيْسَ، أَلَيْسَ؟ قَالَ سَلْمَانُ: مَاأَبْكِي وَاحِدَةً مِنِ اثْنَتَيْنِ، مَا أَبْكِي ضِنًّا لِلدُّنْيَا وَلا كَرَاهِيَةً لِلآخِرَةِ، وَلَكِنْ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا، فَمَا أُرَانِي إِلا قَدْ تَعَدَّيْتُ، قَالَ: وَمَا عَهِدَ إِلَيْكَ؟ قَالَ: عَهِدَ إِلَيَّ أَنَّهُ يَكْفِي أَحَدَكُمْ مِثْلُ زَادِ الرَّاكِبِ، وَلا أُرَانِي إِلا قَدْ تَعَدَّيْتُ، وَأَمَّا أَنْتَ يَا سَعْدُ! فَاتَّقِ اللَّهَ عِنْدَ حُكْمِكَ إِذَا حَكَمْتَ، وَعِنْدَ قَسْمِكَ إِذَا قَسَمْتَ، وَعِنْدَ هَمِّكَ إِذَا هَمَمْتَ.
قَالَ ثَابِتٌ: فَبَلَغَنِي أَنَّهُ مَا تَرَكَ إِلا بِضْعَةً وَعِشْرِينَ دِرْهَمًا، مِنْ نَفَقَةٍ كَانَتْ عِنْدَهُ ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۴۴۸۷، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۵۳) (صحیح)
(ملاحظہ ہو:الصحیحۃ: ۱۷۱۵)
۴۱۰۴- انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو سعد بن أبی قاص رضی اللہ عنہ ان کی عیادت کے لئے آئے اور ان کو روتا ہوا پایا، سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میرے بھا ئی آپ کس لئے رورہے ہیں ؟ کیا آپ نے رسول اکرم ﷺ کی صحبت سے فیض نہیں اُٹھایا ؟ کیا ایسا نہیں ہے ؟ کیا ایسا نہیں ہے ؟ سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان دونوں میں سے کسی بھی وجہ سے نہیں رو رہا ، نہ تو دنیا کی حرص کی وجہ سے اور نہ اس وجہ سے کہ آخرت کو ناپسند کرتا ہوں، بلکہ رسول اکرم ﷺ نے مجھے ایک نصیحت کی تھی ، جہاں تک میرا خیال ہے میں نے اس سلسلے میں زیادتی کی ہے، سعد رضی اللہ عنہ نے پوچھا: وہ کیا نصیحت تھی ؟ سلمان رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا تھا : ''تم میں سے کسی کے لئے بھی دنیا میں اتنا ہی کافی ہے جتنا کہ مسافر کا توشہ ، لیکن میں نے اس سلسلے میں زیادتی کی ہے ، اے سعد ! جب آپ فیصلہ کرنا تو اللہ تعالی سے ڈرنا ، جب کچھ تقسیم کرنا تو اللہ تعالی سے ڈرنا ،اورجب کسی کام کا قصد کرنا تو اللہ تعالی سے ڈرکر کرنا ۔
ثابت(راوی حدیث ) کہتے ہیں کہ مجھے پتہ چلا کہ سلمان رضی اللہ عنہ نے بیس سے چند زائد درہم کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑا ، وہ بھی اپنے خرچ میں سے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
2- بَاب الْهَمِّ بِالدُّنْيَا
۲ - باب: دنیا کے غم وفکرکا بیان​


4105- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَالرَّحْمَنِ بْنَ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: خَرَجَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ مِنْ عِنْدِ مَرْوَانَ بِنِصْفِ النَّهَارِ، قُلْتُ: مَا بَعَثَ إِلَيْهِ هَذِهِ السَّاعَةَ،إِلا لِشَيْئٍ سَأَلَ عَنْهُ، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: سَأَلَنَا عَنْ أَشْيَاءَ سَمِعْنَاهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: " مَنْ كَانَتِ الدُّنْيَا هَمَّهُ فَرَّقَ اللَّهُ عَلَيْهِ أَمْرَهُ وَجَعَلَ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ وَلَمْ يَأْتِهِ مِنَ الدُّنْيَا إِلا مَا كُتِبَ لَهُ وَمَنْ كَانَتِ الآخِرَةُ نِيَّتَهُ، جَمَعَ اللَّهُ لَهُ أَمْرَهُ، وَجَعَلَ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۳۶۹۵، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۵۴) (صحیح)
۴۱۰۵- ابان بن عثمان بن عفان کہتے ہیں کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ مروان کے پاس سے ٹھیک دوپہر کے وقت نکلے، میں نے کہا : اس وقت مروان نے ان کو ضرور کچھ پوچھنے کے لئے بلایا ہوگا، میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا : مروان نے ہم سے کچھ ایسی چیزوں کے متعلق پو چھا جو ہم نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھیں ، میں نے آپ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا تھا : '' جس کودنیا کی فکر لگی ہوتو اللہ تعالی اُس پر اُس کے معاملات کو پراگندہ کردے گا، اور محتاجی کو اس کی نگاہوں کے سامنے کردے گا، جب اس کو دنیا سے صرف وہی ملے گا جو اس کے حصے میں لکھ دیا گیا ہے، اور جس کا مقصود آخرت ہوتو اللہ تعالی اُس کے معاملات کو ٹھیک کردے گا، اس کے دل کو بے نیازی عطا کرے گا ،اور دنیا اُس کے پا س ناک رگڑتی ہوئی آئے گی ''۔


4106- حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَالْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ النَّصْرِيِّ، عَنْ نَهْشَلٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُاللَّهِ: سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ ﷺ يَقُولُ: " مَنْ جَعَلَ الْهُمُومَ هَمًّا وَاحِدًا هَمَّ الْمَعَادِ، كَفَاهُ اللَّهُ هَمَّ دُنْيَاهُ، وَمَنْ تَشَعَّبَتْ بِهِ الْهُمُومُ فِي أَحْوَالِ الدُّنْيَا، لَمْ يُبَالِ اللَّهُ فِي أَيِّ أَوْدِيَتِهِ هَلَكَ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۹۱۶۹، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۵۵) (حسن)
(سند میں نہشل متروک راوی ہیں،لیکن دوسرے طریق سے یہ حسن ہے)
۴۱۰۶- اسودبن یزید کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے تمہارے محترم نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ''جس نے اپنے سارے غموں کو آخرت کاغم بنالیا تو اللہ تعالی اس کی دنیا کے غم کے لئے کافی ہے، اور جو دنیاوی معاملات کے غموں اور پریشانیوں میں الجھا رہا، تو اللہ تعالی کو اس کی کوئی پروا نہیں کہ وہ کس وادی میں ہلاک ہوا '' ۔


4107- حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ زَائِدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: (وَلا أَعْلَمُهُ إِلا قَدْ رَفَعَهُ) قَالَ: " يَقُولُ اللَّهُ سُبْحَانَهُ: يَا ابْنَ آدَمَ ! تَفَرَّغْ لِعِبَادَتِي، أَمْلأْ صَدْرَكَ غِنًى، وَأَسُدَّ فَقْرَكَ، وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ، مَلأْتُ صَدْرَكَ شُغْلا، وَلَمْ أَسُدَّ فَقْرَكَ "۔
* تخريج: ت/صفۃ القیامۃ ۳۰ (۲۴۶۶)، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۸۸۱)، وقد أخرجہ: (حم ۲/۳۵۸) (صحیح)
۴۱۰۷- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا کرم ﷺ نے فرمایا: ''اللہ تعالی فرماتا ہے : ابن آدم ! تو میری عبادت کے لئے یک سو ہوجا تو میں تیرا سینہ بے نیاز ی سے بھر دوں گا، اور تیری محتاجی دور کردوںگا ، اگر تو نے ایسا نہ کیا تو میں تیرا دل مشغو لیتوں سے بھر دوں گا، اور تیری محتا جی دورنہ کروں گا'' ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
3- بَاب مَثَلُ الدُّنْيَا
۳ - باب: دنیا کی مثال​


4108- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : سَمِعْتُ الْمُسْتَوْرِدَ أَخَا بَنِي فِهْرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: " مَا مَثَلُ الدُّنْيَا فِي الآخِرَةِ إِلا مَثَلُ مَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ إِصْبَعَهُ فِي الْيَمِّ، فَلْيَنْظُرْ بِمَ يَرْجِعُ "۔
* تخريج: م/الجنۃ ۱۵ (۲۵۵۸)، ت/الزہد ۱۸ (۲۳۲۳)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۲۵۵)، وقد أخرجہ: (حم ۴/۲۲۸، ۲۲۹، ۲۳۰) (صحیح)
۴۱۰۸- مستورد رضی اللہ عنہ ( جو بنی فہر کے ایک فرد تھے ) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ''دنیا کی مثال آخرت کے مقابلے میں ایسی ہی ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنی انگلی سمندر میں ڈالے، اور پھر دیکھے کہ کتنا پانی اس کی انگلی میں واپس آتا ہے '' ۔


4109- حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ، حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ قَالَ: اضْطَجَعَ النَّبِيُّ ﷺ عَلَى حَصِيرٍ، فَأَثَّرَ فِي جِلْدِهِ فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي، يَا رَسُولَ اللَّهِ! لَوْ كُنْتَ آذَنْتَنَا فَفَرَشْنَا لَكَ عَلَيْهِ شَيْئًا يَقِيكَ مِنْهُ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " مَا أَنَا وَالدُّنْيَا! إِنَّمَا أَنَا وَالدُّنْيَا كَرَاكِبٍ اسْتَظَلَّ تَحْتَ شَجَرَةٍ، ثُمَّ رَاحَ وَتَرَكَهَا "۔
* تخريج: ت/الزہد ۴۴ (۲۳۷۷)، (تحفۃ الأشراف: ۹۴۴۳)، وقد أخرجہ: (حم ۱/۳۹۱، ۴۴۱) (صحیح)
۴۱۰۹- عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ایک چٹائی پر لیٹے تو آپ کے بدن مبارک پر اس کا نشان پڑگیا، میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ، اللہ کے رسول ! اگر آپ ہمیں حکم دیتے تو ہم آپ کے لئے اس پر کچھ بچھا دیتے ، آپ اس تکلیف سے بچ جاتے ،تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''میں تو دنیا میں ایسے ہی ہوں جیسے کوئی مسافر درخت کے سائے میں آرام کرے ، پھر اس کو چھوڑ کر وہاں سے چل دے ''۔


4110- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، وَمُحَمَّدٌ الصَّبَّاحُ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ، حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بِذِي الْحُلَيْفَةِ، فَإِذَا هُوَ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ شَائِلَةٍ بِرِجْلِهَا، فَقَالَ: "أَتُرَوْنَ هَذِهِ هَيِّنَةً عَلَى صَاحِبِهَا؟، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ! لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ، مِنْ هَذِهِ عَلَى صَاحِبِهَا، وَلَوْكَانَتِ الدُّنْيَا تَزِنُ عِنْدَاللَّهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ، مَا سَقَى كَافِرًا مِنْهَا قَطْرَةً أَبَدًا "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۴۶۷۵، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۵۶)، وقد أخرجہ: (حم۱/۳۹۱، ۴۴۱) (صحیح)
(سند میں زکریا بن منظور ضعیف ہے، لیکن شواہد سے یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الصحیحہ: ۶۸۶- ۹۴۳- ۳۴۸۲)
۴۱۱۰- سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسو ل اللہ ﷺ کے ساتھ ذو الحلیفہ میں تھے کہ وہاں ایک مردہ بکری اپنے پائوں اٹھائے ہو ئے پڑی تھی،رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ''دیکھو کیا تم یہ جا نتے ہو کہ یہ بکری اپنے مالک کے نز دیک ذلیل و بے وقعت ہے؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جا ن ہے!جتنی یہ بکری اپنے مالک کے نزدیک بے قیمت ہے اللہ تعالی کے نزدیک دنیا اس سے بھی زیادہ بے وقعت ہے، اگر دنیا اللہ تعالی کے نزدیک مچھر کے پر کے برابر بھی ہو تی تو وہ اس سے کا فر کو ایک قطرہ بھی نہ چکھاتا''۔


4111- حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ الْهَمْدَانِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُسْتَوْرِدُ بْنُ شَدَّادٍ قَالَ: إِنِّي لَفِي الرَّكْبِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ إِذْ أَتَى عَلَى سَخْلَةٍ مَنْبُوذَةٍ، قَالَ: فَقَالَ: "أَتُرَوْنَ هَذِهِ هَانَتْ عَلَى أَهْلِهَا؟ "، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مِنْ هَوَانِهَا، أَلْقَوْهَا أَوْ كَمَا قَالَ: قَالَ: " فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ! لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا "۔
* تخريج: ت/الزہد ۱۳ (۲۳۲۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۲۵۸)، وقد أخرجہ: (حم ۴/۲۲۹، ۲۳۰) (صحیح)
۴۱۱۱- مستور دبن شداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک قافلے میں تھا کہ آپ بکری کے ایک پڑے ہوئے مردہ بچے کے پاس آئے،اور فرمایا:''کیا تم جانتے ہو کہ یہ اپنے مالک کے نزدیک حقیر و بے وقعت ہے''؟ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! اس کی بے وقعتی ہی کی وجہ سے اس کو یہا ں ڈالا گیا ہے، یا اسی طرح کی کو ئی بات کہی گئی، آپ ﷺ نے فرمایا: ''اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ،دنیا اللہ تعالی کے نزدیک اس سے بھی زیادہ ذلیل و حقیر ہے جتنی یہ بکری اپنے مالک کے نز دیک حقیر وبے وقعت ہے ''۔


4112- حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو خُلَيْدٍ عُتْبَةُ بْنُ حَمَّادٍ الدِّمَشْقِيُّ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ ضَمْرَةَ السَّلُولِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُوهُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ وَهُوَ يَقُولُ: " الدُّنْيَا مَلْعُونَةٌ، مَلْعُونٌ مَا فِيهَا، إِلا ذِكْرَ اللَّهِ وَمَا وَالاهُ، أَوْ عَالِمًا أَوْ مُتَعَلِّمًا "۔
* تخريج: ت/الزھد ۱۴ (۲۳۲۲)، (تحفۃ الأشراف:۱۳۵۷۲) (حسن)
۴۱۱۲- ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم ﷺ کو فرماتے ہو ئے سنا :''دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے ،سوائے اللہ تعالی کی یاد کے، اور اس شخص کے جس کو اللہ تعالی پسند کرتا ہے، یا عالم کے یا متعلم کے '' ۔


4113- حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُالْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۰۴۶)، وقد أخرجہ: م/الزہد (۲۹۵۶)، ت/الزھد ۱۶ (۲۳۲۴)، حم (۲/۳۲۳،۳۸۹،۴۸۵) (صحیح)
۴۱۱۳- ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرما یا : ''دنیا مومن کا جیل اور کا فر کی جنت ہے ''۔


4114- حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ لَيْثٍ،عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ بِبَعْضِ جَسَدِي فَقَالَ: " يَا عَبْدَاللَّهِ! كُنْ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ، أَوْ كَأَنَّكَ عَابِرُ سَبِيلٍ، وَعُدَّ نَفْسَكَ مِنْ أَهْلِ الْقُبُورِ"۔
* تخريج: ت/الزھد ۱۵ (۲۳۳۳)، (تحفۃ الأشراف: ۷۳۸۶)، وقد أخرجہ: خ/الرقاق ۳ (۶۴۱۸)، من طریق محمد بن عبد الرحمن الطفاوی عن الأعمش عن مجاہد بن جبر ابن عمر، حم (۲/۲۴، ۱۳۲) (صحیح)
(سند میں لیث بن أبی سلیم ضعیف راوی ہیں، اسے لئے '' وَعُدَّ نَفْسَكَ مِنْ أَهْلِ الْقُبُورِ '' کا جملہ ضعیف ہے، لیکن بقیہ حدیث صحیح ہے،کمافی التخریج )
۴۱۱۴- عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میرے جسم کا بعض حصہ (کندھا )تھامااور فرما یا: '' عبداللہ !دنیا میں ایسے ر ہو گو یا تم اجنبی ہو یامسافر، اور اپنے آپ کو قبر والوں میں شمار کرو ''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
4- بَاب مَنْ لا يُؤْبَهُ لَهُ
۴ - باب: جس کی لو گ پرواہ نہ کریں اس کابیان​


4115- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِالْعَزِيزِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِاللَّهِ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " أَلاأُخْبِرُكَ عَنْ مُلُوكِ الْجَنَّةِ؟ " قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: "رَجُلٌ ضَعِيفٌ، مُسْتَضْعِفٌ، ذُو طِمْرَيْنِ، لايُؤْبَهُ لَهُ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لأَبَرَّهُ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۳۲۴، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۵۷) (ضعیف)
(سند میں سوید بن عبد العزیز ضعیف ہے، نیز ملاحظہ ہو: الصحیحہ : ۱۷۴۱)۔
۴۱۱۵- معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' کیا میں تم کو جنت کے بادشاہوں کے بارے میں نہ بتادوں'' ، ؟ میں نے کہا : ہاں ،بتائیے ، آپ ﷺ نے فرمایا: '' کمزور وناتواں شخص دو پرانے کپڑے پہنے ہو جس کو کوئی اہمیت نہ دی جائے ، اگر وہ اللہ تعالی کی قسم کھا لے تووہ اس کی قسم ضرور پوری کرے'' ۔


4116- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، قَالَ : سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " أَلا أُنَبِّئُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟ كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ، أَلا أُنَبِّئُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ؟ كُلُّ عُتُلٍّ جَوَّاظٍ مُسْتَكْبِرٍ "۔
* تخريج: خ/تفسیر القرآن (سورۃن والقلم)۱ (۴۹۱۸)، الأیمان النذور ۹ (۶۶۵۷)، م/الجنۃ ۱۳ (۲۸۵۳)، ت/صفۃ جہنم ۱۳ (۲۶۰۵)، (تحفۃ الأشراف: ۳۲۸۵)، وقد أخرجہ: حم (۴/۳۰۶) (صحیح)
۴۱۱۶- حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں'' ؟ ہروہ کمزور اور بے حال شخص جس کو لوگ کمزورسمجھیں ، کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر وہ سخت مزاج ، پیسہ جوڑجوڑکررکھنے ،اورتکبرکرنے والا ہے '' ۔


4117- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ عَبْدِاللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ قَالَ: " إِنَّ أَغْبَطَ النَّاسِ عِنْدِي مُؤْمِنٌ خَفِيفُ الْحَاذِ، ذُو حَظٍّ مِنْ صَلاةٍ، غَامِضٌ فِي النَّاسِ، لا يُؤْبَهُ لَهُ، كَانَ رِزْقُهُ كَفَافًا، وَصَبَرَ عَلَيْهِ، عَجِلَتْ مَنِيَّتُهُ، وَقَلَّ تُرَاثُهُ، وَقَلَّتْ بَوَاكِيهِ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۴۸۵۳)، وقد أخرجہ: ت/الزہد ۳۵، (۲۳۴۷)، حم (۵/۲۵۲،۲۵۵) (ضعیف)
(ایوب بن سلیمان اور صدقہ بن عبد اللہ ضعیف ہیں، تراجع الألبانی: رقم : ۳۶۴)
۴۱۱۷- ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' لوگوں میں سب سے زیادہ قابل رشک میرے نزدیک وہ مومن ہے ، جو مال و دولت آل و اولاد سے ہلکا پھلکا ہو ، جس کو صلاۃ میں راحت ملتی ہو ، لوگوں میں گم نام ہو،اور لوگ اس کی پرواہ نہ کرتے ہوں ،اس کا رزق بس گزر بسرکے لئے کافی ہو ، وہ اس پر صبرکرے ، اس کی موت جلدی آجائے، اس کی میراث کم ہو، اور اس پر رونے والے کم ہوں ''۔


4118- حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ الْحَارِثِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " الْبَذَاذَةُ مِنَ الإِيمَانِ " قَالَ: الْبَذَاذَةُ الْقَشَافَةُ، يَعْنِي التَّقَشُّفَ۔
* تخريج: د/الترجل ۱ (۴۱۶۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۴۵) (صحیح)
۴۱۱۸- ابوامامہ حارثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' سادگی وپراگندہ حالی ایمان کی دلیل ہے '' ایمان کا ایک حصہ ہے ، سادگی بے جا تکلف کے معنی میں ہے، یعنی زیب وزینت وآرائش سے گریز کرنا ۔


4119- حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: " أَلا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ " قَالُوا: بَلَى، يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: " خِيَارُكُمِ الَّذِينَ إِذَا رُئُوا، ذُكِرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ "۔
* تخريج: تفردبہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۷۷۳، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۵۸)، وقد أخرجہ: حم (۶/۴۵۹) (صحیح)
(سند میں سوید وشہر بن حوشب ضعیف ہیں ، لیکن دوسرے طریق سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الصحیحہ : ۱۶۴۶)
۴۱۱۹- اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : '' کیا میں تم کو یہ نہ بتادوں کہ تم میں بہترین لوگ کون ہیں'' ؟ لو گوں نے عرض کیا: ضروراللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا: '' تم میں سب سے اچھے وہ لوگ ہیں جن کو دیکھ کر اللہ تعالی یا د آئے '' ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
5-بَاب فَضْلِ الْفُقَرَاءِ
۵ - باب: فقراء کی فضیلت​


4120- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا عَبْدُالْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ﷺ رَجُلٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: " مَا تَقُولُونَ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ " قَالُوا: رَأْيَكَ فِي هَذَا، نَقُولُ: هَذَا مِنْ أَشْرَفِ النَّاسِ، هَذَا حَرِيٌّ إِنْ خَطَبَ أَنْ ُخَطَّبَ، وَإِنْ شَفَعَ أَنْ يُشَفَّعَ وَإِنْ قَالَ: أَنْ يُسْمَعَ لِقَوْلِهِ، فَسَكَتَ النَّبِيُّ ﷺ، وَمَرَّ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: " مَا تَقُولُونَ فِي هَذَا؟ " قَالُوا: نَقُولُ: وَاللَّهِ! يَا رَسُولَ اللَّهِ! هَذَا مِنْ فُقَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ، هَذَا حَرِيّ إِنْ خَطَبَ، لَمْ يُنْكَحْ، وَإِنْ شَفَعَ، لا يُشَفَّعْ، وَإِنْ قَالَ: لايُسْمَعْ لِقَوْلِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: " لَهَذَا خَيْرٌ مِنْ مِلْئِ الأَرْضِ مِثْلَ هَذَا "۔
* تخريج: خ/النکاح ۱۵ (۵۰۹۱)، (تحفۃ الأشراف:۴۷۲۰) (صحیح)
۴۱۲۰- سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ''اس شخص کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے'' ؟ لوگوں نے کہا : جوآپ کی رائے ہے وہی ہماری رائے ہے ، ہم تو سمجھتے ہیں کہ یہ شریف لوگوں میں سے ہے ، یہ اس لائق ہے کہ اگر کہیں یہ نکاح کا پیغام بھیجے تو اسے قبول کیا جائے ،اگر سفارش کرے تو اس کی سفارش قبو ل کی جا ئے ،اگر کوئی بات کہے تو اس کی بات سنی جائے، نبی اکرم ﷺ خاموش رہے ، پھر ایک دوسرا شخص گزرا تو آپ ﷺ نے فرمایا: '' اس شخص کے بارے میں تمہارا کیاخیال ہے ؟ لوگوں نے جواب دیا: اللہ کی قسم! یہ تو مسلمانوں کے فقراء میں سے ہے ، یہ اس لائق ہے کہ اگر کہیں نکاح کا پیغام دے تو اس کا پیغام قبول نہ کیا جائے، اگر کسی کی سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول نہ کی جائے، اور اگر کچھ کہے تو اس کی بات نہ سنی جائے، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ''یہ اُس پہلے جیسے زمین بھرآدمیوں سے بہتر ہے ''۔


4121- حَدَّثَنَا عُبَيْدُاللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْجُبَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، أَخْبَرَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مِهْرَانَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ عَبْدَهُ الْمُؤْمِنَ الْفَقِيرَالْمُتَعَفِّفَ،أَبَا الْعِيَالِ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۸۳۵، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۵۹) (ضعیف)
(حماد و موسیٰ بن عبیدہ دونوں ضعیف ہیں ، اور قاسم بن مہران مجہول ، بالخصوص قاسم کا عمران رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے)
۴۱۲۱- عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ''بیشک اللہ اپنے مومن ،فقیر(محتاج ) ، سوال سے بچنے والے اور اہل وعیال والے بندے کو محبوب رکھتا ہے '' ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
6- بَاب مَنْزِلَةِ الْفُقَرَاءِ
۶ - باب: فقراء کا مقام و مرتبہ​


4122- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُؤْمِنِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الأَغْنِيَاءِ بِنِصْفِ يَوْمٍ، خَمْسِ مِائَةِ عَامٍ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۱۰۱)، وقد أخرجہ: ت/الزہد ۳۷ (۲۳۵۴) (حسن صحیح)
۴۱۲۲- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''مومنوں میں سے محتاج اورغریب لوگ مالد اروں سے آدھے دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، آخرت کا آدھا دن (دنیا کے )پانچ سوسال کے برابر ہے ''۔


4123- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ قَالَ: " إِنَّ فُقَرَاءَ الْمُهَاجِرِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ، بِمِقْدَارِ خَمْسِ مِائَةِ سَنَةٍ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، تحفۃ الأشراف: ۴۲۳۹)، وقد أخرجہ: ت/الزھد ۳۷ (۲۳۵۱) (حسن)
(سند میں محمدبن عبد الرحمن بن أبی لیلیٰ ضعیف و مضطرب الحدیث راوی ہیں، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ حسن ہے ، تراجع الألبانی رقم : ۴۹۰)
۴۱۲۳- ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''فقیرمہاجرین ،مالدارمہاجرین سے پانچ سو سال پہلے جنت میں دا خل ہوں گے''۔


4124- حَدَّثَنَا إِسْحاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَنْبَأَنَا أَبُو غَسَّانَ بَهْلُولٌ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: اشْتَكَى فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ ﷺ مَافَضَّلَ اللَّهُ بِهِ عَلَيْهِمْ أَغْنِيَائَهُمْ، فَقَالَ: " يَا مَعْشَرَ الْفُقَرَاءِ! أَلا أُبَشِّرُكُمْ أَنَّ فُقَرَاءَ الْمُؤْمِنِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ، خَمْسِ مِائَةِ عَامٍ " ثُمَّ تَلا مُوسَى هَذِهِ الآيَةَ {وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ}۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۷۲۵۴، ومصباح الزجاجۃ:۱۴۶۰) (ضعیف)
(موسیٰ بن عبیدہ ضعیف راوی ہیں)
۴۱۲۴- عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ فقیر مہاجرین نے رسول اللہ ﷺ سے اس با ت کی شکایت کی کہ اللہ تعالی نے ان کے مال داروں کو ان پر فضیلت دی ہے،آپ ﷺ نے فرمایا: ''اے فقراء کی جما عت!کیا میں تم کو یہ خو ش خبری نہ سنا دوں کہ غریب مومن ، مالدار مومن سے آدھا دن پہلے جنت میں دا خل ہو ں گے،( پانچ سو سال پہلے)پھر موسیٰ بن عبیدہ نے یہ آیت تلاوت کی: { وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ } (سورۃ الحج:۱۴۷) (اور بیشک ایک دن تیرے رب کے نز دیک ایک ہزار سال کے برابر ہے جسے تم شمار کرتے ہو)۔
 
Top