- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
57- بَاب مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ عَلَى مَا أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى
۵۷- باب: اللہ تعالی کے حکم کے مطابق وضو کرنے کا بیان
۵۷- باب: اللہ تعالی کے حکم کے مطابق وضو کرنے کا بیان
459- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، أَبِي صَخْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ حُمْرَانَ يُحَدِّثُ أَبَا بُرْدَةَ فِي الْمَسْجِدِ أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ ابْنَ عَفَّانَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: <مَنْ أَتَمَّ الْوُضُوءَ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ، فَالصَّلاةُ الْمَكْتُوبَاتُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ >۔
* تخريج: م/الطہارۃ ۴ (۲۳۱)، ن/ الطہارۃ ۱۰۸ (۱۴۵)، (تحفۃ الأشراف: ۹۷۸۹)، وقد أخرجہ: خ/الوضوء ۲۴ (۱۶۰)، حم (۱/۵۷، ۶۶، ۶۹) (صحیح)
۴۵۹- عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ''جس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق کامل وضو کیا، تو اس کی فرض صلاۃ ایک صلاۃ سے دوسری صلاۃ تک کے درمیان ہونے والے گناہوں کا کفارہ ہیں''۔
460- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَلادٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمِّهِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ: < إِنَّهَا لا تَتِمُّ صَلاةٌ لأَحَدٍ حَتَّى يُسْبِغَ الْوُضُوئَ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى، يَغْسِلُ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ، وَيَمْسَحُ بِرَأْسِهِ وَرِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ >۔
* تخريج: د/الصلاۃ ۱۴۸(۸۵۷)، ت/الصلاۃ ۱۱۰ (۳۰۲)، ن/الإفتتاح ۱۶۷ (۱۱۳۷)، (تحفۃ الأشراف: ۳۶۰۴)، وقد أخرجہ: حم (۴/۳۴۰)، دي/الصلاۃ ۷۸ (۱۳۶۸) (صحیح)
۴۶۰- رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ''کسی کی کوئی صلاۃ پوری نہیں ہوتی جب تک کہ کامل وضو نہ کرے جیسے اللہ تعالی نے اسے حکم دیا ہے کہ اپنے چہرے کو اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سمیت اور دونوں پیروں کو ٹخنوں سمیت دھوئے، اوراپنے سر کا مسح کرے''۱؎ ۔
وضاحت۱؎: اس میں بھی رجلیہ کا لفظ ''يديه'' پر معطوف ہے، اور مطلب یہ ہے کہ منہ اور ہاتھ اور پاؤں کو دھوئے، اور سر کا مسح کرے۔