- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
14- بَاب إِقَامَةِ الْحُدُودِ عَلَى الإِمَاءِ
۱۴- باب: لونڈیوں پر حد جاری کرنے کا بیان
۱۴- باب: لونڈیوں پر حد جاری کرنے کا بیان
2565- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، وَشِبْلٍ قَالُوا: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الأَمَةِ تَزْنِي قَبْلَ أَنْ تُحْصَنَ، فَقَالَ: <اجْلِدْهَا، فَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدْهَا > ثُمَّ قَالَ، فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ فَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ۔
* تخريج: خ/الحدود ۲۲ (۶۸۳۷، ۶۸۳۸)، م/الحدود ۶ (۱۷۰۳)، د/الحدود ۳۳ (۴۴۶۹)، ت/الحدود ۱۳ (۱۴۳۳)، (تحفۃ الأشراف: ۳۷۵۶، ۴۸۱۴، ۱۴۱۰۷)، وقد أخرجہ: ط/الحدود ۳ (۱۴)، حم (۴/۱۱۶، ۱۱۷) دي/الحدود ۱۲ (۲۳۷۱) (صحیح)
۲۵۶۵- ابو ہریرہ، زید بن خالد اور شبل رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس تھے کہ ایک شخص نے آپ سے اس لونڈی کے بارے میں سوال کیا جس نے شادی شدہ ہونے سے پہلے زنا کیا ہو؟! آپ ﷺ نے فرمایا: ''اسے کوڑے مارو، اگر پھر زنا کرے تو پھر کوڑے مارو''، پھر آپ ﷺ نے تیسری یا چوتھی مرتبہ میں کہا: ''اسے بیچ دو خواہ وہ بالوں کی ایک رسی کے عوض بکے''۔
2566- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ حَدَّثَهُ أَنَّ عُرْوَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِالرَّحْمَنِ حَدَّثَتْهُ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: < إِذَا زَنَتِ الأَمَةُ فَاجْلِدُوهَا فَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، فَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، فَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ >. وَالضَّفِيرُ الْحَبْلُ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۹۰۹، ومصباح الزجاجۃ: ۹۰۸)، وقد أخرجہ: حم (۶/۶۵) (صحیح) (سند میں عمّار بن أبی فروہ ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الصحیحہ: ۲۹۲۱، تراجع الألبانی: رقم: ۴۸۸)
۲۵۶۶- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جب لونڈی زنا کرے تو اسے کوڑے مارو، پھر زنا کرے تو پھر کوڑے مارو، اگر اب بھی زنا کرے تو پھر کوڑے مارو، اس کے بعد اگر زنا کرے تو اسے بیچ دو خواہ ایک ضفیر ہی کے بدلے ہو، اور ضفیر رسی کو کہتے ہیں۔