- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
43- بَاب فِي كَرَاهِيَةِ جَزِّ نَوَاصِي الْخَيْلِ وَأَذْنَابِهَا
۴۳-باب: گھوڑے کی پیشانی اور دم کے بال کا ٹنے کی کراہت کا بیان
2542- حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ، عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ حُمَيْدٍ (ح) وَحَدَّثَنَا خُشَيْشُ بْنُ أَصْرَمَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ -جَمِيعًا- عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ نَصْرٍ الْكِنَانِيِّ، عَنْ رَجُلٍ، وَقَالَ أَبُو تَوْبَةَ: عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ، -وَهَذَا لَفْظُهُ- أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: < لا تَقُصُّوا نَوَاصِي الْخَيْلِ، وَلا مَعَارِفَهَا، وَلا أَذْنَابَهَا، فَإِنَّ أَذْنَابَهَا مَذَابُّهَا، وَمَعَارِفَهَا دِفَاؤُهَا، وَنَوَاصِيَهَا مَعْقُودٌ فِيهَا الْخَيْرُ >۔
* تخريج: تفردبہ أبوداود، (تحفۃ الأشراف: ۹۷۵۱)، وقد أخرجہ: حم (۴/۱۸۴) (صحیح)
(اس کی سند میں نصر کنانی مجہول راوی ہیں، اور رجل مبہم سے مراد عتبۃ میں عبید سلمی ہی، مسند احمد (۴؍ ۱۸۴) دوسرے طریق سے تقویت پا کر یہ صحیح ہے، اسے ابو عوانۃ نے اپنی صحیح میں تخریج کیا ہے، (۵؍ ۱۹) (ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود ۷؍ ۲۹۷۔ ۲۹۸)
۲۵۴۲- عتبہ بن عبدسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:'' گھوڑوں کی پیشانی کے بال نہ کاٹو، اور نہ ایال یعنی گردن کے بال کاٹو، اورنہ دم کے بال کاٹو، اس لئے کہ ان کے دم ان کے لئے مورچھل ہیں، اور ان کے ایال (گر دن کے با ل) گرمی حاصل کرنے کے لئے ہیں اور ان کی پیشانی میں خیر بندھا ہو ا ہے'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : اس کے رہنے میں برکت ہے، بہتری ہے اور زینت بھی ہے۔