- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,586
- ری ایکشن اسکور
- 6,766
- پوائنٹ
- 1,207
3- بَاب مَا جَاءَ فِي التَّعَرِّي
۳-باب: ننگے ہونے کا بیان
4016- حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، قَالَ: حَمَلْتُ حَجَرًا ثَقِيلا، فَبَيْنَا أَمْشِي فَسَقَطَ عَنِّي ثَوْبِي، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < خُذْ عَلَيْكَ ثَوْبَكَ وَلاتَمْشُوا عُرَاةً >۔
* تخريج: م/الحیض ۱۹ (۳۴۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۲۶۶) (صحیح)
۴۰۱۶- مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک بھاری پتھر اٹھائے ہوئے چل رہا تھا کہ اسی دوران میرا کپڑا (تہبند میرے جسم سے کھل کر ) گر پڑا تو مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ''اپنا کپڑا اٹھا کر باندھ لو اور ننگے نہ چلو''۔
4017- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا أَبِي (ح) وَحَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى نَحْوَهُ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَوْرَاتُنَا مَا نَأْتِي مِنْهَا وَمَا نَذَرُ؟ قَالَ: < احْفَظْ عَوْرَتَكَ إِلا مِنْ زَوْجَتِكَ أَوْ مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ >، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِذَا كَانَ الْقَوْمُ بَعْضُهُمْ فِي بَعْضٍ قَالَ: < إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لا يَرَيَنَّهَا أَحَدٌ فَلا يَرَيَنَّهَا >، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا كَانَ أَحَدُنَا خَالِيًا، قَالَ: < اللَّهُ أَحَقُّ أَنْ يُسْتَحْيَا مِنْهُ مِنَ النَّاسِ >۔
* تخريج: خ/ الطہارۃ قبیل حدیث (۲۷۸ تعلیقًا)، ت/الأدب ۳۹ (۲۷۹۴)، ق/النکاح ۲۸ (۱۹۲۰)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۳۸۰)، وقد أخرجہ: حم (۵/۳، ۴) (حسن)
۴۰۱۷- معاویہ بن حکیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم اپنا ستر کس سے چھپائیں اور کس سے نہ چھپائیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ''ستر سب سے چھپاو ٔسوا ئے اپنی بیوی اور اپنی لونڈیوں کے''، وہ کہتے ہیں : میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول !جب لوگ ملے جلے ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا : ''اگر تم سے ہوسکے کہ تمہارا ستر کوئی نہ دیکھے تو اسے کوئی نہ دیکھے''، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا:اللہ کے رسول! جب ہم میں سے کوئی تنہا خالی جگہ میں ہو؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ''لوگوں کے بہ نسبت اللہ زیا دہ حق دار ہے کہ اس سے شرم کی جائے''۔
4018- حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: < لا يَنْظُرُ الرَّجُلُ إِلَى عُرْيَةِ الرَّجُلِ، وَلا الْمَرْأَةُ إِلَى عُرْيَةِ الْمَرْأَةِ، وَلايُفْضِي الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَلا تُفْضِي الْمَرْأَةُ إِلَى الْمَرْأَةِ فِي ثَوْبٍ >۔
* تخريج: م/الحیض ۱۷ (۳۳۸)، النکاح ۲۱ (۱۴۳۷)، ت/الأدب ۳۸ (۲۷۹۳)، ق/الطہارۃ ۱۳۷ (۶۶۱)، (تحفۃ الأشراف: ۴۱۱۵) (صحیح)
۴۰۱۸- ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :'' کوئی مرد کسی مرد کے ستر کو نہ دیکھے اور کوئی عورت کسی عورت کے ستر کو نہ دیکھے اور نہ کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں لیٹے اور نہ کوئی عورت کسی عورت کے کے سا تھ ایک کپڑے میں لیٹے''۔
4019- حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، [(ح) وَحَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ] عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الطُّفَاوَةِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < لا يُفْضِيَنَّ رَجُلٌ إِلَى رَجُلٍ وَلاامْرَأَةٌ إِلَى امْرَأَةٍ إِلا وَلَدًا أَوْ وَالِدًا > قَالَ: وَذَكَرَ الثَّالِثَةَ فَنَسِيتُهَا۔
* تخريج: انظر حدیث رقم (۲۱۷۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۴۸۶) (ضعیف)
(سند میں طفاوی مبہم راوی ہے)
۴۰۱۹- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' کوئی مرد کسی مرد کے سا تھ (ایک کپڑے میں) ہرگز نہ لیٹے اور نہ کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ لیٹے سوائے بیٹے اور باپ کے''۔
راوی کہتے ہیں: آپ نے تیسرے کا بھی ذکر کیا لیکن میں اسے بھول گیا۔
* * * * *