- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,586
- ری ایکشن اسکور
- 6,766
- پوائنٹ
- 1,207
7- بَاب مَا يُرْجَى فِي الْقَتْلِ
۷-باب: فتنہ میں قتل ہو نے پر مغفرت کی امید رکھے جانے کا بیان
4277- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَالنَّبِيِّ ﷺ فَذَكَرَ فِتْنَةً فَعَظَّمَ أَمْرَهَا، فَقُلْنَا أَوْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَئِنْ أَدْرَكَتْنَا هَذِهِ لَتُهْلِكَنَّا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : <كَلا! إِنَّ بِحَسْبِكُمُ الْقَتْلَ > قالَ سَعِيدٌ: فَرَأَيْتُ إِخْوَانِي قُتِلُوا۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۴۴۶۹) (صحیح)
۴۲۷۷- سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرمﷺ کے پاس تھے آپ نے ایک فتنہ اور اس کی ہولنا کی کا ذکر کیا تو ہم نے یا لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر اس فتنہ نے ہم کو پا لیا تو ہم کو تو تباہ کر ڈالے گا؟! تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''ہرگز نہیں، بس تمہارا قتل ہو جا نا ہی کا فی ہو گا''۔
سعید کہتے ہیں :میں نے اپنے بھائیوں کو (جمل وصفین میں ) قتل ہوتے دیکھ لیا۔
4278- حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ سَعِيدِ ابْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < أُمَّتِي هَذِهِ أُمَّةٌ مَرْحُومَةٌ لَيْسَ عَلَيْهَا عَذَابٌ فِي الآخِرَةِ، عَذَابُهَا فِي الدُّنْيَا الْفِتَنُ وَالزَّلازِلُ وَالْقَتْلُ >۔
* تخريج: تفردبہ أبوداود، (تحفۃ الأشراف: ۹۰۹۲)، وقد أخرجہ: حم (۴/۴۱۰، ۴۱۸) (صحیح)
۴۲۷۸- ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' میری اس امت پر اللہ کی رحمت ہے آخرت میں اسے عذاب (دائمی ) نہیں ہو گا اور دنیا میں اس کا عذاب: فتنوں ،زلزلوں اور قتل کی شکل میں ہو گا''۔
* * * * *