- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
331- بَاب السُّجُودِ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ وَ اقْرَأْ
۳۳۱- باب: سورہ ’’انشقاق‘‘ اور سورہ ’’علق‘‘ میں سجدے کا بیان
۳۳۱- باب: سورہ ’’انشقاق‘‘ اور سورہ ’’علق‘‘ میں سجدے کا بیان
1407- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَطَاءِ بْنِ مِينَاءَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَجَدْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ فِي {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} وَ {اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ}.
قَالَ أَبودَاود: أَسْلَمَ أَبُو هُرَيْرَةَ سَنَةَ سِتٍّ عَامَ خَيْبَرَ، وَهَذَا السُّجُودُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ آخِرُ فِعْلِهِ۔
* تخريج: م/المساجد ۲۰ (۵۷۸)، ت/الصلاۃ ۲۸۵ (الجمعۃ ۵۰) (۵۷۳ و ۵۷۴)، ن/الافتتاح ۵۲ (۹۶۸)، ق/إقامۃ الصلاۃ ۷۱ (۱۰۵۸و ۱۰۵۹)، (تحفۃ الأشراف:۱۴۲۰۶)، وقد أخرجہ: خ/الأذان ۱۰۰(۷۶۶)، ط/القرآن ۵ (۱۲)، حم (۲/۲۴۹، ۴۶۱)، دي/الصلاۃ ۱۶۳ (۱۵۱۲) (صحیح)
۱۴۰۷- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سورہ {إِذَاْ السَّمَاْءُ انْشَقَّتْ} اور {اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِيْ خَلَقَ} میں سجدہ کیا۔
ابو داود کہتے ہیں: ابو ہریرہ ۶ھ میں غزوۂ خیبر کے سال اسلام لائے اور رسول اللہ ﷺ کے یہ سجدے آپ کے آخری فعل ہیں۔
1408- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، حَدَّثَنَا بَكْرٌ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ، فَقَرَأَ: {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} فَسَجَدَ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ؟ قَالَ: سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ ﷺ ، فَلا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ ۔
* تخريج: خ/الأذان ۱۰۰(۷۶۶)، م/المساجد ۲۰ (۵۷۸)، ن/الافتتاح ۵۳ (۹۶۹)، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۶۴۹)، وقد أخرجہ: حم (۲/۲۲۹، ۲۵۶، ۲۶۶) (صحیح)
۱۴۰۸- ابو رافع نفیع الصائغ بصری کہتے ہیں کہ میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشاء پڑھی، آپ نے {إِذَاْ السَّمَاْءُ انْشَقَّتْ} کی تلاوت کی اور سجدہ کیا، میں نے کہا: یہ سجدہ کیسا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے یہ سجدہ ابو القاسم ﷺ کے پیچھے (صلاۃ پڑھتے ہوئے) کیا ہے اور میں برابر اسے کرتا رہوں گا یہاں تک کہ آپ سے جا ملوں۔