- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
8- بَاب إِجَابَةِ الدَّعْوَةِ إِذَا حَضَرَهَا مَكْرُوهٌ
۸-باب: غیرشرعی امور کی موجودگی میں دعوت میں شرکت کے حکم کا بیان
3755- حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ، عَنْ سَفِينَةَ أَبِي عَبْدِالرَّحْمَنِ أَنَّ رَجُلا أَضَافَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، فَصَنَعَ لَهُ طَعَامًا، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ: لَوْ دَعَوْنَا رَسُولَ اللَّهِ ﷺ فَأَكَلَ مَعَنَا، فَدَعُوهُ، فَجَاءَ، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى عِضَادَتَيِ الْبَابِ، فَرَأَى الْقِرَامَ قَدْ ضُرِبَ بِهِ فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ، فَرَجَعَ، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ لِعَلِيٍّ: الْحَقْهُ فَانْظُرْ مَا رَجَعَهُ، فَتَبِعْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَارَدَّكَ؟ فَقَالَ: < إِنَّهُ لَيْسَ لِي . أَوْ لِنَبِيٍّ، أَنْ يَدْخُلَ بَيْتًا مُزَوَّقًا >۔
* تخريج: ق/الأطعمۃ ۵۶ (۳۳۶۰)، (تحفۃ الأشراف: ۴۴۸۳)، وقد أخرجہ: حم (۵/۲۲۰، ۲۲۱، ۲۲۲) (حسن)
۳۷۵۵- سفینہ ابو عبدالرحمن سے روایت ہے کہ ایک شخص نے علی رضی اللہ عنہ کی دعوت کی اور ان کے لئے کھانا بنایا ( اور بھیج دیا) تو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کاش ہم رسول اللہ ﷺ کو بلا لیتے آپ بھی ہما رے ساتھ کھانا تناول فرما لیتے چنانچہ انہوں نے آپ کو بلوایا، آپ ﷺ تشریف لا ئے اور اپنا ہاتھ دروازے کے دونوں پٹ پر رکھا، تو کیا دیکھتے ہیں کہ گھر کے ایک کونے میں ایک منقش پر دہ لگا ہواہے، ( یہ دیکھ کر) آپ لوٹ گئے تو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: جاکر ملئے اور دیکھئے آپ کیوں لوٹے جا رہے ہیں؟( علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) میں نے آپ ﷺ کا پیچھا کیا اور پوچھا : اللہ کے رسول! آپ کیوں واپس جارہے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا:''میرے لئے یا کسی نبی کے لئے یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی آرائش وزیبائش والے گھر میں داخل ہو''۔