- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
7- الرُّخْصَةُ فِي السِّوَاكِ بِالْعَشِيِّ لِلصَّائِمِ
۷-باب: صائم کے لیے شام کے وقت مسواک کی رخصت کا بیان
7- أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: < لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلاةٍ >.
* تخريج: خ/ الجمعۃ ۸ (۸۸۷)، ط/الطھارۃ: ۳۲ (۱۱۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۸۴۲)، وقد أخرجہ: م/الطہارۃ ۱۵ (۲۵۲)، د/ فیہ ۲۵ (۴۶)، ت/ فیہ ۱۸ (۲۲)، ق/فیہ ۷ (۲۸۷)، ط/فیہ۳۲ (۱۱۴)، حم۲/۲۴۵، ۲۵۰، ۳۹۹، ۴۰۰، دي الطہارۃ ۱۷ (۷۱۰)، یہ حدیث مکررہے، ملاحظہ فرمائیں ۵۳۵ (صحیح)
۷- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ''اگر میں اپنی امت کے لیے باعث مشقت نہ سمجھتا تو انہیں ہر صلاۃ کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا '' ۱؎۔
وضاحت ۱؎: یعنی وجوبی حکم دیتا، رہا مسواک کا ہر صلاۃ کے وقت مسنون ہونا تو وہ ثابت ہے، اور باب سے مناسبت یہ ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کا یہ حکم عام ہے، صائم اور غیر صائم دونوں کو شامل ہے، اسی طرح صبح، دوپہر اور شام سبھی وقتوں کو شامل ہے۔