• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سچی مسکراہٹیں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
رک جاتے ہیں اور بعض اوقات بہت برے رُکتے ہیں۔ذاتی تجربات ہیں:)
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
ایک دفعہ میں چھت پہ بیٹھی بالوں میں کنگھا کر رہی تھی امی اور دو تین بھائی بھی بیٹھے تھے لائٹ گئی ہوئی تھی کہ مجھے چاند کی روشنی میں کوئی بڑا سا مکوڑا چلتا ہوا نظر آیا میں نے امی کی چپل سے اسے مار دیا کچھ دیر بعد وہ پھر چلنے لگا میں نے اسے چپل سے خوب مارا جب یقین ہوگیا کہ وہ مر چکا ہے تو باتوں میں مشغول ہوگئی مگر یہ کیا وہ اب پہلے سے زیادہ تیزی سے حرکت کرنے لگا میں نےپھر مارا اور چیخ مار کر امی کی گود میں ۔
بھائی دیکھیں یہ کو نسا کیڑا ہے جو مارنے سے بھی نہیں مر رہا ۔اتنے میں لائٹ آگئی اور دیکھ کر سب کی ہنسی چھوٹ گئی کہ وہ کوئی کیڑا نہیں بلکہ میرے بالوں کی ایک لٹ تھی ۔
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
ایک دن دوپہر میں میں نے برتن دھوئے اور وہیں کچن میں سنک کے نیچے ہی وضو کر لیا اور برآمدے میں آ کر نماز پڑھنے لگی مگر جیسے ہی سجدے میں جاتی کوئی جانور دانتوں سے مجھے ٹانگوں میں کاٹنے لگتا میں نے نماز کے دوران کئی دفعہ قمیض کا پچھلا دامن جھٹکا مگر وہ نہیں ہٹا ا ب نماز سے توجہ ہٹ کہ اسی پہ مرکوز ہوگئی کہ جلدی سے سلام پھیروں اور سلام پھیرتے ہی بھاگ کے ساس کے پاس گئی کہ امی دیکھیں پتا نہیں کونسا کیڑا مکوڑا ہے جو میرے کپڑوں سے چپک گیا ہے اور سخت دانتوں سے کاٹ رہا ہے اور امی نے اس کیڑے کو پکڑ کے مجھے دکھایا کہ اس کیڑے کو برتن مانجھنے والا جونا کہتے ہیں ۔
 
حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
ایک دفعہ میں چھت پہ بیٹھی بالوں میں کنگھا کر رہی تھی امی اور دو تین بھائی بھی بیٹھے تھے لائٹ گئی ہوئی تھی کہ مجھے چاند کی روشنی میں کوئی بڑا سا مکوڑا چلتا ہوا نظر آیا میں نے امی کی چپل سے اسے مار دیا کچھ دیر بعد وہ پھر چلنے لگا میں نے اسے چپل سے خوب مارا جب یقین ہوگیا کہ وہ مر چکا ہے تو باتوں میں مشغول ہوگئی مگر یہ کیا وہ اب پہلے سے زیادہ تیزی سے حرکت کرنے لگا میں نےپھر مارا اور چیخ مار کر امی کی گود میں ۔
بھائی دیکھیں یہ کو نسا کیڑا ہے جو مارنے سے بھی نہیں مر رہا ۔اتنے میں لائٹ آگئی اور دیکھ کر سب کی ہنسی چھوٹ گئی کہ وہ کوئی کیڑا نہیں بلکہ میرے بالوں کی ایک لٹ تھی ۔
بہت خوب! ماشاء اللہ
 
حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
ایک دن دوپہر میں میں نے برتن دھوئے اور وہیں کچن میں سنک کے نیچے ہی وضو کر لیا اور برآمدے میں آ کر نماز پڑھنے لگی مگر جیسے ہی سجدے میں جاتی کوئی جانور دانتوں سے مجھے ٹانگوں میں کاٹنے لگتا میں نے نماز کے دوران کئی دفعہ قمیض کا پچھلا دامن جھٹکا مگر
مگر؟؟؟؟
دامن ٹھیک نہیں ہوا اور مسلسل کچھاؤ سے یہی لگتا رہا کہ کوئی چیز کاٹ رہی ہے۔۔درست یا غلط؟؟؟
وضاحت فرمائیں۔شکریہ!
 
حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
اپنے گھر میں سانپ دیکھ کر آپی، سانپ سے کچھ اس طرح مخاطب ہوئیں :۔
"سانپ ہو تو چلے جاؤ،جن ہو تو اِدھر ہی رہو"
تو ہم نے مشورہ دیا ساتھ یہ بھی کہہ دینا تھا "اپنے رشتہ داروں میں ہو":)
بہت خوب!
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
مگر؟؟؟؟
دامن ٹھیک نہیں ہوا اور مسلسل کچھاؤ سے یہی لگتا رہا کہ کوئی چیز کاٹ رہی ہے۔۔درست یا غلط؟؟؟
وضاحت فرمائیں۔شکریہ!
لیپ ٹاپ کی جلدی نے جواب کو فورا آن ائیر کردیا اب مکمل کر دیا ہے ۔
 
حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
دوسری دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک ٹوپیاں بیچنے والا جنگل میں ایک درخت کے سائےمیں آرام کی غرض سے لیٹ گیا اور جب اٹھا تو اس نے دیکھا کہ اس کی ٹوپیاں بندر اٹھا کر لے گئے ہیں اور سر پر پہن کر اچھل کود کر رہے ہیں۔اس کو خیال آیا کہ اس کے دادا نے اسے بتایا تھا کہ
انسان جیسے حرکت کرے بندر اس کی نقل اتارتے ہیں
تو اس نے اس قول پر عمل کرتے ہوئے اپنے سرسے ٹوپی اٹھا کر نیچے پھینک دی ۔اتنے میں ایک بندر نیچے آیا اور وہ بھی ٹوپی اٹھا لی اور ساتھ اس کو ایک تھپڑ رسید کر کے کہا کہ
تو کیا سمجھتا ہے کہ ہمارے دادا نے ہمیں کچھ نہیں بتایا تھا؟
 
محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ایک دفعہ میں چھت پہ بیٹھی بالوں میں کنگھا کر رہی تھی امی اور دو تین بھائی بھی بیٹھے تھے لائٹ گئی ہوئی تھی کہ مجھے چاند کی روشنی میں کوئی بڑا سا مکوڑا چلتا ہوا نظر آیا میں نے امی کی چپل سے اسے مار دیا کچھ دیر بعد وہ پھر چلنے لگا میں نے اسے چپل سے خوب مارا جب یقین ہوگیا کہ وہ مر چکا ہے تو باتوں میں مشغول ہوگئی مگر یہ کیا وہ اب پہلے سے زیادہ تیزی سے حرکت کرنے لگا میں نےپھر مارا اور چیخ مار کر امی کی گود میں ۔
بھائی دیکھیں یہ کو نسا کیڑا ہے جو مارنے سے بھی نہیں مر رہا ۔اتنے میں لائٹ آگئی اور دیکھ کر سب کی ہنسی چھوٹ گئی کہ وہ کوئی کیڑا نہیں بلکہ میرے بالوں کی ایک لٹ تھی ۔
بہت خوب
ماشاءاللہ ہماری بہن تو بہت بہادر ہے.
 
Top