• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سچی مسکراہٹیں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
کمرہ امتحان میں اچانک ہی پرندے کی آواز آتی سن کر نگران نے گھور کر سب کی طرف دیکھا
"کس کا موبائل ہے ؟؟"
"کسی کا نہیں"
"میرا نہیں ہے"
"مجھے نہیں پتا"
"کہاں ہے موبائل؟؟۔۔۔"عجب ہڑبونگ مچ گئی تھی۔
"میں پوچھ رہی ہوں کس کے موبائل کی آواز ہے ؟؟"
اس پرندے کی آواز مجھے بہت پسند ہے اور اب اس میں خلل ۔۔غصے والا آئیکون
اس شور سے تنگ آ کر عرض کیا ۔
"گراؤنڈ سے پرندے کی آواز آ رہی ہے "
یہ سنتے ہی نگران نے ہماری طرف گھور کر دیکھا
"کہاں سے؟"
"گراؤنڈ سے "
"کس کی آواز ؟
"پرندے کی "
"یہ پرندہ کمرے میں کسی کے پاس سے نکلا تو پھر دیکھنا"
کمرے میں ہنسی کی دبی دبی آوازیں آنے لگیں
اور ہم نے لا پرواہی سے دوبارہ پیپر میں سر دے لیا کیونکہ امی جان اور ابو جی کا زبردستی تھمایا ہوا ہمارا "پرندہ" تو پہلے ہی نگران کے پاس تھا:)
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
کلاس میں ایک بھنورا جیسا کیڑا چلا آیا اب لڑکیوں کی چیخیں اور شور شرابہ ۔آخر ایک بہادر لڑکی نے جھاڑن سے مارنے کی کوشش کی مگر بھنورا کہاں ہاتھ آنے والا کبھی ادھر اور کبھی ادھر لڑکیوں کا شور بڑھتا ہی گیا آخر بھنورا تھک ہار کر دیوار پہ لگی خانہ کعبہ کی تصویر میں پناہ گزین ہوا تو میں نے چلاتے ہوئے کہا اب نہیں مارنا بھنورے کو وہ حج کرنے گیا ہے ،اور پھر سب لڑکیوں کی ہنسی کا شور ،
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
لڑکیوں کا قصہ ہو اور اس میں ان کے ہم جھولی "ننھے منے" کیڑے نہ ہوں ۔۔محال ہے۔۔جبھی بڑے ہوکر وہ کیڑے نکالنے میں خاصی ماہر ہو جاتی ہیں:)
 
خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
میں اپنی کزنز کے گھر ان کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ باہر دستک ہوئی کزن نے اونچی سی آوازمیں پوچھا:
"کون "؟
باہر سے آواز آئی "پانی بھرنا ہے دروازہ کھولیں۔"
کزن نے میرے سے کہا" آپی آپ نے بولنا نہیں ہے"۔
"وہ کیوں" میں نے حیرت سے پوچھا۔
"یہ نا باجی بہت باتونی ہیں باتوں کا بتنگڑ بناتی ہیں"
"اچھا نہیں بولتی" میں نے تنگ ہو کر کہا
دروازہ کھولا تو باجی اندر داخل ہوتے ہی مجھے گھورنے لگ گئیں
"یہ کون ہے " انہوں نے میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔
"میری کزن "
"کس کی بیٹی "
"میری خالہ کی "
"کون سی خالہ کی ؟"
"آپ کو نہیں پتا"ظفیرہ نے غصے سے کہا۔
"ظفیرہ کیاہوگیا ہے سب کو میں جانتی ہوں بتاؤ نا کون سی خا لہ کی بیٹی ہے "؟
"اسلام آباد والی خالہ کی "
"اچھا وہ کب آئے ہیں؟ کیوں آئے ہیں ؟۔
"وہ ایمن کا عقیقہ تھا اس لیے آئے ہیں "۔
"اچھا ۔۔۔کیا نام ہے اس کا "؟
"خنساء ۔۔۔۔ ان کو اردو نہیں آتی "
"کیا "
"ہاں یہ عربی بولتی ہیں "
"سچ "
" ہاں بیشک ان سے بول لیں "ظفیرہ نے بڑے فخر سے کہا ۔
"مجھے کہاں سے آتی ہے ۔۔۔۔میں تو سمجھی تھی یہ گونگی ہے "
یہ کہا اور ان کی پانی کی بالٹی بھر چکی تھی اور وہ تو چلی گئیں ۔۔۔لیکن میری ظفیرہ کی خوب لڑائی ہوئی ۔
 
خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
میں اپنے تایا ابو کے گھر گئی ہوئی تھی ۔تایا ابو گھر کا سامان لینے کے لیے گھر سے نکلے تو تائی امی نے مجھے آواز دی" خنساء بھاگ کر جاؤ اپنے تایا ابو سے کہو پاپے لے آئیں "
"ہیں یہ کیا پاپے۔۔۔ شاید تائی امی کو غلطی لگی ہو جلدی میں بول گئی ہوں گی اصل میں تو پاپڑ ہوتے ہیں "۔۔ میں یہ سوچ کر بھاگ کر باہر گئی تو تایا ابو نے بائیک اسٹارٹ کر لی تھی ۔
میں نے تا یا ابو سےکہا "تایا ابو تائی امی کہہ رہی ہیں پاپڑ لے آئیں
"کون تمہاری تائی امی" ؟
"جی تایا ابو "
"وہ تو میں کل لے آیا تھا ۔۔ جاؤ پوچھ کر آؤ "
مجھے بھی یاد آیا کہ میں نے اور ہانی نے کل پاپڑ بنائے تھے میں نے گھر آکر کہا "تائی امی پاپڑ تو کل تایا ابو لے آئے تھے "
تائی امی جلدی میں تھیں ان کو سمجھ نہیں آئی اور بو لیں "نہیں ہیں پاپے گھر میں "
"یہ کیا پھر پاپے ۔۔تائی امی پاپے کہ پاپڑ"؟
"خنساء ۔۔۔پاپے ۔۔۔پاپڑ کس نے کہا ہے "؟؟
"اچھا ۔۔لیکن یہ پاپے کیاہوتے ہیں "؟
"ہا۔۔تم لوگ پاپے نہیں کھاتے "؟تائی امی نے حیرت سے پوچھا۔
"نہیں تو "۔۔۔اتنے میں تایا ابو آگئے
"کیا لے کر آنا ہے "؟
"پاپے لے کر آنے ہیں "
"اچھا ابھی تمہارے تایا ابو لے کر آتے ہیں پاپے پھر دکھاتی ہوں "
جب تایا ابو پاپے لے کر آئے تو میں نے کہا" تائی امی یہ تو رس ہوتے ہیں "
"تمہیں اتنا ہی نہیں پتایہ پاپے ہوتے ہیں" ۔۔۔۔ اس کے بعد مجھے کبھی نہیں پاپے بھولے:(
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
اکثر روایتی شوہروں کو اپنی ”ذاتی بیوی“ (سوچنے والا آئی کون) کے ہر عمل میں کیڑے نکالنے کا بڑا شوق ہوتا ہے۔ جیسے ایک بیوی اپنے شوہر کو ناشتے میں ہاف فرائی انڈے دیتی تو وہ کہتے کہ آملیٹ کیوں نہیں بنایا۔ اور اگر بیوی آملیٹ بنا کر دیتی تو شوہر نامدار فرماتے: آج تو میرا ہاف فرائی کھانے کا موڈ تھا۔ ایک دن زوجہ محترمہ نے ”عقلمندی“ (سمجھنے والا آئی کون) کا مظاہرہ کرتے ہوئے آملیٹ اور ہاف فرائی دونوں پیش کردئیے تو صاحب بولے : آخر کو رہی نا پھوہڑ کی پھوہڑ۔ جس انڈے کا آملیٹ بنانا تھا، اسے ہاف فرائی کردیا اور جس انڈے کو ہاف فرائی کرنا تھا، اس کا آملیٹ بنا دیا ۔ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق بیوی نے ایک دن صاحب کے سامنے جو کھانا پیش کیا، اس میں چلتے پھرتے چند کیڑے ڈال دیئے۔ صاحب نے گھور کر بیوی کی طرف دیکھا اور بولے یہ کیا ہے؟ بیوی سکون سے بولی: آپ کو تو میرے ہر کھانے میں کیڑے نکالنے کی ویسے ہی عادت ہے۔ اس پلیٹ میں سے بھی کیڑے نکال کر کھانا تناول فرمالیجئے۔ (”عبرت“ پکڑنے والا آئی کون)

(انتباہی نوٹس: اگر کوئی بیوی اس نسخہ کیمیا پر عمل کرنا چاہے، تو اپنی ذمہ داری پر کرے۔ تاکہ ممکنہ ”نتائج“ کی ذمہ دار بھی وہ خود ہی ہو، راقم نہیں ۔ خبر دار کرنے والا آئی کون )
 
aziz khan

مبتدی
شمولیت
جون 10، 2014
پیغامات
80
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
20
ایک بھکاری ایک گھر آواز دی الله کے نام پر کچھ دو لڑکے نے کہا تماتے کھاو بھکاری نے کہا ٹماٹر نہیں روٹی دو لڑکے نے پھر کہا تماتے کھاو بھکاری نے کہا چلو ٹماٹر دو گھر کے اندر سے آواز آئی یہ توتلا ھے یہ کیھ راھا ھے کے کماکے کھاو
 
طبعیت کا میلان پوچھنے اور بتانے میں کیا خرچ آتا ہے؟:)
پھر بھی کیڑے ہی نکلیں گے کہ اتنے عرصے سے باورچی خانے میں کیا"جھک" مارتی رہی ہو؟؟جب اتنا ہی نہیں معلوم کہ آج کیا کھانا،پکانا چاہیے:)

ایک بھکاری ایک گھر آواز دی الله کے نام پر کچھ دو لڑکے نے کہا تماتے کھاو بھکاری نے کہا ٹماٹر نہیں روٹی دو لڑکے نے پھر کہا تماتے کھاو بھکاری نے کہا چلو ٹماٹر دو گھر کے اندر سے آواز آئی یہ توتلا ھے یہ کیھ راھا ھے کے کماکے کھاو
یہ تھریڈ "سچی مسکراہٹوں" کے لیے مختص ہے!!
جی ہاں سچی مسکراہٹیں:):) اس تھریڈ میں ہم شیئر کریں گے صرف ایسی سچی باتیں جن سے ہمیں ہنسی آ جائے بہت سی ایسی باتیں ہوتیں ہیں۔ اکثر لوگ جھوٹے لطیفے سنا کر اتنا ہنستے ہیں ان باتوں پر ہنسنے کا کیا فائدہ جو کبھی کسی نے کی ہی نہ ہو۔ لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولنے پر گناہ بھی ملتا ہے۔ہنسنے کا مزا تو ان باتوں پر آتا ہے جو کسی نے کہیں بھی ہوں۔
 
Top