• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح مسلم

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604

(1271) عَنْ أَبِي سَعِيدِ نِالْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ شَرِبَ النَّبِيذَ مِنْكُمْ فَلْيَشْرَبْهُ زَبِيبًا فَرْدًا أَوْ تَمْرًا فَرْدًا أَوْ بُسْرًا فَرْدًا

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’تم میں سے جو شخص نبیذ(کھجور یا انگور کا شربت) پیے تو صرف انگور کا پیے یا صرف کھجور کا یا صرف گدر کھجور کا (پیے)۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : النَّهْيُ عَنِ الإِنْتِبَاذِ فِي الدُّبَّآئِ وَ الْمُزَفَّتِ
دباء اور مزفت (برتنوں) میں نبیذ بنانے کی ممانعت


(1272) عَنْ زَاذَانَ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حَدِّثْنِي بِمَا نَهَى عَنْهُ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم مِنَ الأَشْرِبَةِ بِلُغَتِكَ وَ فَسِّرْهُ لِي بِلُغَتِنَا فَإِنَّ لَكُمْ لُغَةً سِوَى لُغَتِنَا فَقَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم عَنِ الْحَنْتَمِ وَ هِيَ الْجَرَّةُ وَ عَنِ الدُّبَّآئِ وَ هِيَ الْقَرْعَةُ وَ عَنِ الْمُزَفَّتِ وَ هُوَ الْمُقَيَّرُ وَ عَنِ النَّقِيرِ وَ هِيَ النَّخْلَةُ تُنْسَحُ نَسْحًا وَ تُنْقَرُ نَقْرًا وَ أَمَرَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الأَسْقِيَةِ


ذاذان کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنھما سے کہا کہ مجھ سے ان شرابوں کے بارے میں اپنی زبان میں بیان کرو جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا اور ان کا ہماری زبان میں ترجمہ کرو، کیونکہ آپ کی زبان ہماری زبان سے جدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنتم سے اور وہ ٹھلیا ہے اور دباء سے اور وہ تونبا ہے اور مزفت سے اور وہ روغنی ہے اور نقیر سے اور وہ کھجور کی لکڑی ہے جو چھیل کر کریدی جاتی ہے ،سے منع فرمایا اور آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکوں میں نبیذ بنانے کا حکم کیا۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : إِبَاحَةُ اللإِنتِبَاذِ فِيْ تَوْرِ الْحِجَارَةِ
پتھر کے گھڑے میں نبیذ بنانے کی اجازت


(1273) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ يُنْتَبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِصلی اللہ علیہ وسلم فِي سِقَائٍ فَإِذَا لَمْ يَجِدُوا سِقَائً نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَ أَنَا أَسْمَعُ لِأَبِي الزُّبَيْرِ مِنْ بِرَامٍ ؟ قَالَ مِنْ بِرَامٍ


سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنھما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ ایک مشک میں بنایا جاتا تھا اور جب مشک نہ ملتی تو پتھر کے گھڑے میں بناتے۔ بعض نے کہا کہ میں نے ابوالزبیر رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتے تھے کہ گھڑا برام یعنی پتھر کا تھا۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : اَلرُّخْصَةُ فِي الإِنْتِبَاذِ فِي الظُّرُوْفِ كُلِّهَ وَ النَّهْيُ عَنْ شُرْبِ كُلِّ مُسْكِرٍ
ہر قسم کے برتنوں میں نبیذ بنانے کی رخصت اور ہر نشے والی چیز پینے کی ممانعت


(1274) عَنْ بُرَيْدَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ نَهَيْتُكُمْ عَنِ الظُّرُوفِ وَ إِنَّ الظُّرُوفَ أَوْ ظَرْفًا لاَ تُحِلُّ شَيْئًا وَ لاَ نُحَرِّمُهُ وَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ میں نے تمہیں برتنوں سے منع کیا تھا ،لیکن برتنوں سے کوئی چیز حلال یا حرام نہیں ہوتی اور ہر نشہ کرنے والی چیز حرام ہے۔ ‘‘
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : اَلرُّخْصَةُ فِي الْجَرِّ غَيْرِ الْمُزَفَّتِ
(ہر قسم کے) مٹکے کو استعمال کرنے کی رخصت سوائے روغنی مٹکے کے


(1275) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا نَهَى رَسُولُ اللَّهِصلی اللہ علیہ وسلم عَنِ النَّبِيذِ فِي الأَوْعِيَةِ قَالُوا لَيْسَ كُلُّ النَّاسِ يَجِدُ فَأَرْخَصَ لَهُمْ فِي الْجَرِّ غَيْرِ الْمُزَفَّتِ


سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنھما کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا تو صحابہ کرام نے عرض کی کہ تمام لوگوں کو وہ برتن میسر نہیں ہو سکتے جن میں نبیذ بنانے کی اجازت ہے ، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوائے مزفت یعنی روغنی مٹکے کے باقی تمام برتنوں میں نبیذ بنانے کی اجازت دے دی۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : بَيَانُ مُدَّةِ الإِنْتِبَاذِ
نبیذ استعمال کرنے کی میعاد


(1276) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم يُنْتَبَذُ لَهُ أَوَّلَ اللَّيْلِ فَيَشْرَبُهُ إِذَا أَصْبَحَ يَوْمَهُ ذَلِكَ وَ اللَّيْلَةَ الَّتِي تَجِيئُ وَ الْغَدَ وَ اللَّيْلَةَ الأُخْرَى وَ الْغَدَ إِلَى الْعَصْرِ فَإِنْ بَقِيَ شَيْئٌ سَقَاهُ الْخَادِمَ أَوْ أَمَرَ بِهِ فَصُبَّ


سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنھما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اول رات میں نبیذ بھگو دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو صبح کو پیتے ،پھر دوسری رات کو ،پھر صبح کو ،پھر تیسری رات کو اورپھر صبح سے عصر تک۔ اس کے بعد جو بچتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خادم کو پلا دیتے یا حکم دیتے تو وہ بہا دیا جاتا۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604

(1277) عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كُنَّا نَنْبِذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم فِي سِقَائٍ يُوكَى أَعْلاَهُ وَ لَهُ عَزْلاَئُ نَنْبِذُهُ غُدْوَةً فَيَشْرَبُهُ عِشَائً وَ نَنْبِذُهُ عِشَائً فَيَشْرَبُهُ غُدْوَةً

ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک مشک میں نبیذ بھگوتے اور گانٹھ لگا دیتے ۔اس میں سوراخ تھا۔ صبح کو ہم بھگوتے اور رات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیتے اور رات کو بھگوتے اور آ پ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کو پیتے۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : اَلْخَمْرُ يُتَّخَذُ خَلاًّ
شراب سے سرکہ بنانے کے متعلق


(1278) عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم سُئِلَ عَنِ الْخَمْرِ تُتَّخَذُ خَلًّا فَقَالَ لاَ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب سے سرکہ بنانے کے متعلق پوچھا گیا؟ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ نہیں۔ ‘‘
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : التَّدَاوِي بِالْخَمْرِ
شراب سے دوا کرنا


(1279) عَنْ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّ طَارِقَ بْنَ سُوَيْدٍ الْجُعْفِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم عَنِ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ أَوْ كَرِهَ أَنْ يَصْنَعَهَا فَقَالَ إِنَّمَا أَصْنَعُهَا لِلدَّوَائِ فَقَالَ إِنَّهُ لَيْسَ بِدَوَائٍ وَلَكِنَّهُ دَائٌ


وائل حضرمی سے روایت ہے کہ طارق بن سوید جعفی رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بنانے سے منع کیا (یا ناپسند کیا) ۔وہ بولا کہ میں دوا کے لیے بناتا ہوں تو آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نہیں وہ دوا نہیں بلکہ بیماری ہے۔ ‘‘
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : فِيْ تَخْمِيْرِ الإِنَائِ
برتن کو ڈھانپنے کے متعلق


(1280) عَنْ أَبِيْ حُمَيْدِ نِالسَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم بِقَدَحِ لَبَنٍ مِنَ النَّقِيعِ لَيْسَ مُخَمَّرًا فَقَالَ أَلاَّ خَمَّرْتَهُ ؟وَ لَوْ تَعْرُضُ عَلَيْهِ عُودًا قَالَ أَبُو حُمَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّمَا أُمِرْنَا بِالأَسْقِيَةِ أَنْ تُوكَأَ لَيْلاً وَ بِالأَبْوَابِ أَنْ تُغْلَقَ لَيْلاً


سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیالہ دودھ کا (مقام) نقیع سے لایا، جو ڈھانپا ہوا نہ تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ تو نے اس کو ڈھانپا کیوں نہیں؟ (اگر ڈھانپنے کو کچھ نہ تھا تو) ایک آڑی لکڑی ہی اس پر رکھ لیتا۔ ‘‘ابو حمید(راویٔ حدیث)کہتے ہیں ہ میں رات کے وقت مشکیزوں کو باندھنے اور دروازے بند کرنے کا حکم فرمایا۔
 
Top