ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
(1666) عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم إِذَا خَرَجَ أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ فَطَارَتِ الْقُرْعَةُ عَلَى عَائِشَةَ وَ حَفْصَةَ فَخَرَجَتَا مَعَهُ جَمِيعًا وَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم إِذَا كَانَ بِاللَّيْلِ سَارَ مَعَ عَائِشَةَ يَتَحَدَّثُ مَعَهَا فَقَالَتْ حَفْصَةُ لِعَائِشَةَ أَلآ تَرْكَبِينَ اللَّيْلَةَ بَعِيرِي وَ أَرْكَبُ بَعِيرَكِ فَتَنْظُرِينَ وَ أَنْظُرُ قَالَتْ بَلَى فَرَكِبَتْ عَائِشَةُ عَلَى بَعِيرِ حَفْصَةَ وَ رَكِبَتْ حَفْصَةُ عَلَى بَعِيرِ عَائِشَةَ فَجَائَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم إِلَى جَمَلِ عَائِشَةَ وَ عَلَيْهِ حَفْصَةُ فَسَلَّمَ ثُمَّ سَارَ مَعَهَا حَتَّى نَزَلُوا فَافْتَقَدَتْهُ عَائِشَةُ فَغَارَتْ فَلَمَّا نَزَلُوا جَعَلَتْ تَجْعَلُ رِجْلَهَا بَيْنَ الإِذْخِرِ وَ تَقُولُ يَا رَبِّ ! سَلِّطْ عَلَيَّ عَقْرَبًا أَوْ حَيَّةً تَلْدَغُنِي ، رَسُولُكَ وَ لاَ أَسْتَطِيعُ أَنْ أَقُولَ لَهُ شَيْئًا
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کو جاتے تو اپنی ازواج پر قرعہ ڈالتے۔ ایک بار قرعہ مجھ پر اور ام المومنین حفصہ رضی اللہ عنھا پر آیا اور ہم دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گئیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو سفر کرتے تو ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کے ساتھ ساتھ ان سے باتیں کرتے ہوئے چلتے ۔ حفصہ رضی اللہ عنھا نے عائشہ رضی اللہ عنھا سے کہا کہ آج رات تم میرے اونٹ پر سوار ہو جاؤ اور میں تمہارے اونٹ پر سوار ہوتی ہوں ،تم دیکھو گی جو تم نہیں دیکھتی تھیں اور میں دیکھوں گی جو میں نہیں دیکھتی تھی۔ عائشہ رضی اللہ عنھا نے کہا کہ ٹھیک ہے، تو وہ حفصہ رضی اللہ عنھا کے اونٹ پر سوار ہوئیں اور حفصہ رضی اللہ عنھا ان کے اونٹ پر۔ رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنھا کے اونٹ کی طرف آئے، جس پر حفصہ رضی اللہ عنھا سوارتھیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کیا اور ان ہی کے ساتھ ساتھ چلے ،یہاں تک کہ منزل پر اترے۔ ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (رات بھر) نہ پایا تو انہیں غیرت آئی۔ جب وہ اتریں تو اپنے پاؤں اذخر (گھاس) میں ڈالتیں اور کہتیں کہ اے اللہ! مجھ پر بچھو یا سانپ مسلط کر جو مجھے ڈس لے۔ وہ تو تیرے رسول ہیں، میں انھیں کچھ نہیں کہہ سکتی۔