ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
بَابٌ : فِيْ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَ أَهْلِ النَّارِ وَ عَلاَمَاتُهُمْ فِيْ الدُّنْيَا
جنتیوں اور دوزخیوں اور دنیا میں ان کی نشانیوں کے بیان میں
(1971) عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ ؟ قَالُوا بَلَى قَالَ صلی اللہ علیہ وسلم كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ ثُمَّ قَالَ أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ ؟ قَالُوا بَلَى قَالَ كُلُّ عُتُلٍّ جَوَّاظٍ مُسْتَكْبِرٍ
سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ،آ پ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے :’’ کیا میں تمہیں جنت کے لوگوں کے متعلق نہ بتاؤں؟‘‘ لوگوں نے کہا کہ بتلائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر کمزور ، لوگوں کے نزدیک ذلیل لیکن اگر اللہ کے بھروسے پر قسم کھالے تو اللہ تعالیٰ اس کو سچا کر دے۔‘‘ اور پھر فرمایا: ’’ کیا میں تمہیں دوزخ والوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ‘‘ لوگوں نے عرض کی کہ کیوں نہیں! بتلائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر جھگڑالو، بڑے پیٹ والااور مغرور یا ہر مال جمع کرنے والا مغرور۔‘‘