خواجہ خرم
رکن
- شمولیت
- دسمبر 02، 2012
- پیغامات
- 477
- ری ایکشن اسکور
- 46
- پوائنٹ
- 86
115-جہجاہ نامی ایک شخص کا ظاہر ہونا:
آخری زمانے میں کچھ ایسے شخص ظاہر ہوں گے جن کا لوگوں میں بہت اثر و رسوخ اور چرچا ہوگا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے بعض کے نام اور بعض کے اوصاف بھی بتلائے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش گوئی فرمائی کہ ایسے افراد میں ایک کا نام جہجاہ ہوگا۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لَا تَذْهَبُ الْأَيَّامُ وَاللَّيَالِي حَتّٰی يَمْلِکَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ الْجَهْجَاهُ
"دن رات کا سلسلہ اس وقت تک ختم نہ ہوگا جب تک ایک آزاد کردہ غلام کے ہاتھ میں اقتدار نہ آجائے جس کا نام جہجاہ ہوگا۔"
صحیح مسلم، الفتن، حدیث:7290(2911)
اور ایک نسخے میں اس کا نام "جہجل" بھی مذکور ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فتح الباری میں فرماتے ہیں: "جہجاہ" کے معنی اصل میں "صیّاح" یعنی زور سے پکارنے والے ہیں۔